My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

لوگ ایسے گھورتے ہیں جیسے وہ لباس پھاڑ کر سب کچھ دیکھ رہے ہوں، میا خلیفہ

قابل اعتراض اور فحش مناظر فلم بند کروانے والی سابق اداکارہ، سوشل میڈیا اسٹار اور اسپورٹس اینکر میا خلیفہ نے گزشتہ ماہ 15 اگست کو ایک انٹرویو کے دوران پہلی مرتبہ پورن انڈسٹری کے حوالے سے کھل کر بات کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ پورن انڈسٹری میں لڑکیاں مجبوری کے تحت آتی ہیں اور ان کی کمزوریوں کو دیکھتے ہوئے ایسی فلمیں بنانے والے ان کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے ماضی پر کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ وہ مجبوری کے تحت فحش فلموں میں گئیں اور اب تک انہیں اپنے ماضی پر شرمندگی ہے۔
انہوں نے انٹرویو میں یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ انہوں نے پورن فلموں میں کام کرنے سے محض 12 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی لگ بھگ 15 لاکھ روپے کمائے۔


انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا تھا کہ فحش فلموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں کو کثیر رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
اور اب انہوں نے اپنے ماضی اور حال کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پورن انڈسٹری کو چھوڑے جانے کے باوجود آج تک انہیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے پروگرام ’ہارڈ ٹاک‘ میں بات کرتے ہوئے میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ انہیں انڈسٹری چھوڑے ہوئے 4 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا لیکن اب بھی ان کا نام اسی انڈسٹری سے جوڑا جاتا ہے اور انہیں ماضی جیسا ہی سمجھا جاتا ہے۔
میا خلیفہ کے مطابق انہیں شدت سے محسوس ہوتا ہے کہ ہر انسان سے زندگی میں کچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی کبھی بھی معافی نہیں ملتی اور شاید ان سے ایسی ہی ایک غلطی ہوگئی۔
اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار نے بتایا کہ فحش انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد جہاں انہیں اپنے اہل خانہ نے دور کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا، وہیں انہیں سماج میں بھی نفرت کی نگاہ سے دیکھا گیا۔
میا خلیفہ نے کہا کہ انہیں آج بھی لوگ ایسے دیکھتے ہیں جیسے وہ ان کا لباس پھاڑ کر ان کے پورے جسم کو دیکھیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ایسے رویے کی وجہ سے انہیں سخت ذہنی اذیت اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ پریشان ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ نے تسلیم کیا کہ بچپن میں ان کا وزن زیادہ تھا — اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
اداکارہ نے تسلیم کیا کہ بچپن میں ان کا وزن زیادہ تھا — اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

انہوں نے اپنے ماضی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ گریجویشن کے بعد پورن انڈسٹری میں آئیں اور ایک شخص نے انہیں ماڈلنگ کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔
میا خلیفہ کے مطابق انہیں ماڈلنگ کی پیش کش کرنے والے شخص نے پہلی بار انہیں نہیں بتایا تھا کہ وہ فحش فلموں کے لیے انہیں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ اس شخص کے ساتھ امریکی ریاست میامی کے ایک اسٹوڈیو میں گئیں تو وہاں ہر چیز انتہائی صاف ستھری تھی اور ہر کوئی اپنے کام میں مصروف تھا، کسی طرح بھی یہ محسوس نہیں ہو رہا تھا کہ وہاں کچھ برہنہ ماڈلنگ بھی ہوتی ہے۔
میا خلیفہ کے مطابق وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کوئی مرد ان میں دلچسپی نہیں لیتا تھا—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
میا خلیفہ کے مطابق وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کوئی مرد ان میں دلچسپی نہیں لیتا تھا—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

میا خلیفہ کے مطابق انہیں اسٹوڈیو میں جا کر پتہ چلا کہ انہیں پورن ماڈلنگ کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے اور پھر جب انہوں نے پہلی بار ماڈلنگ کی تو انہیں دوسری بار بھی وہی ماڈلنگ کرنے کی پیش کش کی گئی اور پھر ان سے معاہدہ کیا گیا۔
میا خلیفہ نے بتایا کہ یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہوا جب وہ لبنان سے تاریخ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوئی تھیں اور گریجویشن کے پہلے ہی سال میں ان کے جسمانی خدوخال بے حد تبدیل ہوئے۔

میا خلیفہ نے اسپورٹس اینکر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
میا خلیفہ نے اسپورٹس اینکر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

ان کے مطابق وہ بچپن سے ہی بھاری بھر کم تھیں اور اضافی وزن ہونے کی وجہ سے وہ مخالف جنس کے لیے کوئی کشش نہیں رکھتی تھیں، تاہم امریکا میں آتے ہی ان کا وزن کم ہونے لگا اور وہ پرکشش ہوگئیں۔
انہوں نے پورن انڈسٹری میں کام کرنے کو اپنی سب سے بڑی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہ انڈسٹری چھوڑے ہوئے بھی 4 سال ہوگئے لیکن لوگ اب بھی ان کا تعلق فحش انڈسٹری سے جوڑ دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان سے تعلق رکھنے والے کیتھولک مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والی میا خلیفہ انتہائی کم عمری میں اہل خانہ سمیت امریکا منتقل ہوگئی تھیں، جہاں انہوں نے 2014 کے اختتام اور 2015 کے آغاز کے دوران چند ماہ تک فحش فلموں میں کام کیا تھا۔
فحش فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے انہیں شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں، جس کے بعد انہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔
چند ماہ تک پورن انڈسٹری میں کام کرنے والی میا خلیفہ انتہائی کم وقت میں دنیا بھر میں اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مشہور ہوگئی تھیں جبکہ انہیں اس انڈسٹری کی نمبر ون اداکارہ بھی قرار دیا گیا تھا۔

فحش فلم انڈسٹری میں لڑکیوں کا استحصال ہوتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام 
فحش فلم انڈسٹری میں لڑکیوں کا استحصال ہوتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے افغانی گروہ کے اہم رکن اور سہولت کار گرفتار

لآکھوں روپے مالیت کے 22 تولہ سونا ایک لاکھ روپے نقد اور بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد     
                 

 کرا چی (رپورٹ*ندیم اسلم/شیخ افضال) بنگلوں میں ڈکیتی  کرنے والے افغانی گروہ کے اہم رکن اور سہولت کار گرفتار لاکھوں روپے کے  بیس سے بائیس تولہ سونا  ایک لاکھ روپے نقد رقم بغیر لائسنس اسلحہ برآمد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی ہدایت پر ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک اور ایس ایچ او الفلاح غلام نبی آفریدی شامل تھے جنہوں نے ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے افغانی ڈکیت جو کراچی کے پوش علاقے گلشنِ اقبال ڈیفنس گلبرگ پی ای سی ایچ ایس میں متعدد بنگلوں کی وارداتوں میں ملوث تھے جن کے اہم کارکنان کو گرفتار کرکے گینگ کو برسٹ کیا گیا ابتدائی تفتیش کی مطابق ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں جو کہ موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے رات کی تاریکی میں ٹویوٹا کرولا کار میں آتے اور گھروں میں واردات کرتے تھے خصوصی ٹیم نے محمد ریاض ولد جنت الرحمن قریشی دوسرا محمد عالم خان ولد دلاور خان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دو ساتھی نعیم خان ولد امیر خان دوسرا جمعہ خان ولد نامعلوم تاحال فرار ہے جس کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں گرفتار ملزم کے قبضے لاکھوں روپے مالیت کے بائیس تولہ سونا ایک لاکھ روپے نقد اور دو  بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلی جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی جانب سے ایس ایچ او اورنگزیب خٹک اور ایس ایچ او غلام نبی آفریدی کو شاباشی اور نقد انعامات دیئے گئے

اللہ کا کام ہے اللہ جانے

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک حکیم صاحب ہوا کرتے تھے، جن کا مطب ایک پرانی سی عمارت میں ہوتا تھا۔ حکیم صاحب روزانہ صبح مطب جانے سے قبل بیوی کو کہتے کہ جو کچھ آج کے دن کے لیے تم کو درکار ہے ایک چٹ پر لکھ کر دے دو۔ بیوی لکھ کر دے دیتی۔ آپ دکان پر آ کر سب سے پہلے وہ چٹ کھولتے۔ بیوی نے جو چیزیں لکھی ہوتیں۔ اُن کے سامنے اُن چیزوں کی قیمت درج کرتے، پھر اُن کا ٹوٹل کرتے۔ پھر اللہ سے دعا کرتے کہ یااللہ! میں صرف تیرے ہی حکم کی تعمیل میں تیری عبادت چھوڑ کر یہاں دنیا داری کے چکروں میں آ بیٹھا ہوں۔ جوں ہی تو میری آج کی مطلوبہ رقم کا بندوبست کر دے گا۔ میں اُسی وقت یہاں سے اُٹھ جائوں گا اور پھر یہی ہوتا۔ کبھی صبح کے ساڑھے نو، کبھی دس بجے حکیم صاحب مریضوں سے فارغ ہو کر واپس اپنے گائوں چلے جاتے۔
ایک دن حکیم صاحب نے دکان کھولی۔ رقم کا حساب لگانے کے لیے چِٹ کھولی تو وہ چِٹ کو دیکھتے کے دیکھتے ہی رہ گئے۔ ایک مرتبہ تو ان کا دماغ گھوم گیا۔ اُن کو اپنی آنکھوں کے سامنے تارے چمکتے ہوئے نظر آ رہے تھے لیکن جلد ہی انھوں نے اپنے اعصاب پر قابو پا لیا۔ آٹے دال وغیرہ کے بعد بیگم نے لکھا تھا، بیٹی کے جہیز کا سامان۔ کچھ دیر سوچتے رہے پھشکر۔‘‘ چیزوں کی قیمت لکھنے کے بعد جہیز کے سامنے لکھا ’’یہ اللہ کا کام ہے اللہ جانے۔‘‘
ایک دو مریض آئے ہوئے تھے۔ اُن کو حکیم صاحب دوائی دے رہے تھے۔ اسی دوران ایک بڑی سی کار اُن کے مطب کے سامنے آ کر رکی۔ حکیم صاحب نے کار یا صاحبِ کار کو کوئی خاص توجہ نہ دی کیونکہ کئی کاروں والے ان کے پاس آتے رہتے تھے۔
دونوں مریض دوائی لے کر چلے گئے۔ وہ سوٹڈبوٹڈ صاحب کار سے باہر نکلے اور سلام کرکے بنچ پر بیٹھ گئے۔ حکیم صاحب نے کہا کہ اگر آپ نے اپنے لیے دوائی لینی ہے تو ادھر سٹول پر آجائیں تاکہ میں آپ کی نبض دیکھ لوں اور اگر کسی مریض کی دوائی لے کر جانی ہے تو بیماری کی کیفیت بیان کریں۔
وہ صاحب کہنے لگے حکیم صاحب میرا خیال ہے آپ نے مجھے پہچانا نہیں۔ لیکن آپ مجھے پہچان بھی کیسے سکتے ہیں؟ کیونکہ میں ۱۵، ۱۶ سال بعد آپ کے مطب میں داخل ہوا ہوں۔ آپ کو گزشتہ ملاقات کا احوال سناتا ہوں پھر آپ کو ساری بات یاد آجائے گی۔ جب میں پہلی مرتبہ یہاں آیا تھا تو وہ میں خود نہیں آیا تھا۔ خدا مجھے آپ کے پاس لے آیا تھا کیونکہ خدا کو مجھ پر رحم آگیا تھا اور وہ میرا گھر آباد کرنا چاہتا تھا۔ ہوا اس طرح تھا کہ میں لاہور سے میرپور اپنی کار میں اپنے آبائی گھر جا رہا تھا۔ عین آپ کی دکان کے سامنے ہماری کار پنکچر ہو گئی۔





ڈرائیور کار کا پہیہ اتار کر پنکچر لگوانے چلا گیا۔ آپ نے دیکھا کہ میں گرمی میں کار کے پاس کھڑا ہوں۔ آپ میرے پاس آئے اور آپ نے مطب کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ادھر آ کر کرسی پر بیٹھ جائیں۔ اندھا کیا چاہے دو آنکھیں۔ میں نے آپ کا شکریہ ادا کیا اور کرسی پر آ کر بیٹھ گیا۔
ڈرائیور نے کچھ زیادہ ہی دیر لگا دی تھی۔ ایک چھوٹی سی بچی بھی یہاں آپ کی میز کے پاس کھڑی تھی اور بار بار کہہ رہی تھی ’’چلیں ناں، مجھے بھوک لگی ہے۔ آپ اُسے کہہ رہے تھے بیٹی تھوڑا صبر کرو ابھی چلتے ہیں۔
میں نے یہ سوچ کر کہ اتنی دیر سے آپ کے پاس بیٹھا ہوں۔ مجھے کوئی دوائی آپ سے خریدنی چاہیے تاکہ آپ میرے بیٹھنے کو زیادہ محسوس نہ کریں۔ میں نے کہا حکیم صاحب میں ۵،۶ سال سے انگلینڈ میں ہوتا ہوں۔ انگلینڈ جانے سے قبل میری شادی ہو گئی تھی لیکن ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔ یہاں بھی بہت علاج کیا اور وہاں انگلینڈ میں بھی لیکن ابھی قسمت میں مایوسی کے سوا اور کچھ نہیں دیکھا۔
آپ نے کہا میرے بھائی! توبہ استغفار پڑھو۔ خدارا اپنے خدا سے مایوس نہ ہو۔ یاد رکھو! اُس کے خزانے میں کسی شے کی کمی نہیں۔ اولاد، مال و اسباب اور غمی خوشی، زندگی موت ہر چیز اُسی کے ہاتھ میں ہے۔ کسی حکیم یا ڈاکٹر کے ہاتھ میں شفا نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی دوا میں شفا ہوتی ہے۔ شفا اگر ہونی ہے تو اللہ کے حکم سے ہونی ہے۔ اولاد دینی ہے تو اُسی نے دینی ہے۔
مجھے یاد ہے آپ باتیں کرتے جا رہے اور ساتھ ساتھ پڑیاں بنا رہے تھے۔ تمام دوائیاں آپ نے ۲ حصوں میں تقسیم کر کے ۲ لفافوں میں ڈالیں۔ پھر مجھ سے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے؟ میں نے بتایا کہ میرا نام محمد علی ہے۔ آپ نے ایک لفافہ پر محمدعلی اور دوسرے پر بیگم محمدعلی لکھا۔ پھر دونوں لفافے ایک بڑے لفافہ میں ڈال کر دوائی استعمال کرنے کا طریقہ بتایا۔ میں نے بے دلی سے دوائی لے لی کیونکہ میں تو صرف کچھ رقم آپ کو دینا چاہتا تھا۔ لیکن جب دوائی لینے کے بعد میں نے پوچھا کتنے پیسے؟ آپ نے کہا بس ٹھیک ہے۔ میں نے زیادہ زور ڈالا، تو آپ نے کہا کہ آج کا کھاتہ بند ہو گیا ہے۔
میں نے کہا مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی۔ اسی دوران وہاں ایک اور آدمی آچکا تھا۔ اُس نے مجھے بتایا کہ کھاتہ بند ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آج کے گھریلو اخراجات کے لیے جتنی رقم حکیم صاحب نے اللہ سے مانگی تھی وہ اللہ نے دے دی ہے۔ مزید رقم وہ نہیں لے سکتے۔ میں کچھ حیران ہوا اور کچھ دل میں شرمندہ ہوا کہ میرے کتنے گھٹیا خیالات تھے اور یہ سادہ سا حکیم کتنا عظیم انسان ہے۔ میں نے جب گھر جا کربیوی کو دوائیاں دکھائیں اور ساری بات بتائی تو بے اختیار اُس کے منہ سے نکلا وہ انسان نہیں کوئی فرشتہ ہے اور اُس کی دی ہوئی ادویات ہمارے من کی مراد پوری کرنے کا باعث بنیں گی۔ حکیم صاحب آج میرے گھر میں تین پھول اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔
ہم میاں بیوی ہر وقت آپ کے لیے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔ جب بھی پاکستان چھٹی آیا۔ کار اِدھر روکی لیکن دکان کو بند پایا۔ میں کل دوپہر بھی آیا تھا۔ آپ کا مطب بند تھا۔ ایک آدمی پاس ہی کھڑا ہوا تھا۔ اُس نے کہا کہ اگر آپ کو حکیم صاحب سے ملنا ہے تو آپ صبح ۹ بجے لازماً پہنچ جائیں ورنہ اُن کے ملنے کی کوئی گارنٹی نہیں۔ اس لیے آج میں سویرے سویرے آپ کے پاس آگیا ہوں۔
محمدعلی نے کہا کہ جب ۱۵ سال قبل میں نے یہاں آپ کے مطب میں آپ کی چھوٹی سی بیٹی دیکھی تھی تو میں نے بتایا تھا کہ اس کو دیکھ کر مجھے اپنی بھانجی یاد آرہی ہے۔
حکیم صاحب ہمارا سارا خاندان انگلینڈ سیٹل ہو چکا ہے۔ صرف ہماری ایک بیوہ بہن اپنی بیٹی کے ساتھ پاکستان میں رہتی ہے۔ ہماری بھانجی کی شادی اس ماہ کی ۲۱ تاریخ کو ہونا تھی۔ اس بھانجی کی شادی کا سارا خرچ میں نے اپنے ذمہ لیا تھا۔ ۱۰ دن قبل اسی کار میں اسے میں نے لاہور اپنے رشتہ داروں کے پاس بھیجا کہ شادی کے لیے اپنی مرضی کی جو چیز چاہے خرید لے۔ اسے لاہور جاتے ہی بخار ہوگیا لیکن اس نے کسی کو نہ بتایا۔ بخار کی گولیاں ڈسپرین وغیرہ کھاتی اور بازاروں میں پھرتی رہی۔ بازار میں پھرتے پھرتے اچانک بے ہوش ہو کر گری۔ وہاں سے اسے ہسپتال لے گئے۔ وہاں جا کر معلوم ہوا کہ اس کو ۱۰۶ ڈگری بخار ہے اور یہ گردن توڑ بخار ہے۔ وہ بے ہوشی کے عالم ہی میں اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئی۔
اُس کے فوت ہوتے ہی نجانے کیوں مجھے اور میری بیوی کو آپ کی بیٹی کا خیال آیا۔ ہم میاں بیوی نے اور ہماری تمام فیملی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی بھانجی کا تمام جہیز کا سامان آپ کے ہاں پہنچا دیں گے۔ شادی جلد ہو تو اس کا بندوبست خود کریں گے اور اگر ابھی کچھ دیر ہے تو تمام اخراجات کے لیے رقم آپ کو نقد پہنچا دیں گے۔ آپ نے ناں نہیں کرنی۔ آپ اپنا گھر دکھا دیں تاکہ سامان کا ٹرک وہاں پہنچایا جا سکے۔
حکیم صاحب حیران و پریشان یوں گویا ہوئے ’’محمدعلی صاحب آپ جو کچھ کہہ رہے ہیں مجھے سمجھ نہیں آرہا، میرا اتنا دماغ نہیں ہے۔ میں نے تو آج صبح جب بیوی کے ہاتھ کی لکھی ہوئی چِٹ یہاں آ کر کھول کر دیکھی تو مرچ مسالہ کے بعد جب میں نے یہ الفاظ پڑھے ’’بیٹی کے جہیز کا سامان‘‘ تو آپ کو معلوم ہے میں نے کیا لکھا۔ آپ خود یہ چِٹ ذرا دیکھیں۔ محمدعلی صاحب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ’’بیٹی کے جہیز‘‘ کے سامنے لکھا ہوا تھا ’’یہ کام اللہ کا ہے، اللہ جانے۔‘‘
محمد علی صاحب یقین کریں، آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ بیوی نے چِٹ پر چیز لکھی ہو اور مولا نے اُس کا اسی دن بندوبست نہ کردیا ہو۔ واہ مولا واہ۔ تو عظیم ہے تو کریم ہے۔ آپ کی بھانجی کی وفات کا صدمہ ہے لیکن اُس کی قدرت پر حیران ہوں کہ وہ کس طرح اپنے معجزے دکھاتا ہے۔
حکیم صاحب نے کہا جب سے ہوش سنبھالا ایک ہی سبق پڑھا کہ صبح ورد کرنا ہے ’’رازق، رازق، تو ہی رازق‘‘ اور شام کو ’’شکر، شکر مولا تیرا شکر... اگر آپکو یہ تحریر اچهی لگے تو اس کو اپنی خوبصورت وال پہ جگہ ضرور دے.

اسے آگے بھی شيئر کریں۔

ایمزون کا جنگل

"ایمزون کا جنگل دنیا کے 9 ممالک تک پھیلا ہوا ہے، جس میں سرفہرست برازیل ہے۔"
'اس کا کل رقبہ 55 لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔
'یہ جنگل ساڑھے پانچ کروڑ سال پرانا ہے۔
'ایمزون ایک یونانی لفظ ہے جسکا مطلب لڑاکو عورت ہے۔
'زمین کی 20 فیصد آکسیجن صرف ایمزون کے درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں۔
'دنیا کے 40 فیصد جانور، چرند، پرند، حشرات الارض ایمزون میں پائے جاتے ہیں۔
'یہاں 400 سے زائد جنگلی قبائل آباد ہیں، انکی آبادی کا تخمینہ 45 لاکھ کے قریب بتایا گیا ہے، یہ لوگ اکیسیوں صدی میں بھی جنگلی سٹائل میں زندگی گذار رہے ہیں۔
'اسکے کچھ علاقے اتنے گھنے ہیں کہ وہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی اور دن میں بھی رات کا سماں ہوتا ہے۔
'یہاں ایسے زیریلے حشرات بھی پائے جاتے ہیں کہ اگر کسی انسان کو کاٹ لیں تو وہ چند سیکنڈ میں مرجائے۔
'ایمزون کا دریا پانی کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے, اسکی لمبائ 7ہزار کلومیٹر ہے، دریائے ایمزون میں مچھلیوں کی 30 ہزار اقسام پائ جاتی ہیں۔
'ایمزون کے جنگلات میں 60 فیصد جاندار ایسے ہیں جو ابھی تک بے نام ہیں۔
'یہاں کی مکڑیاں اتنی بڑی اور طاقتور ہوتی ہیں کہ پرندوں تک کو دبوچ لیتی ہیں۔
'یہاں پھلوں کی 30 ہزار اقسام پائ جاتی ہیں۔
'مہم جو اور ماہر حیاتیات ابھی تک اس جنگل کے محض 10 فیصد حصے تک ہی جاسکے ہیں۔
'اگر آپ ایمزون کے گھنے جنگلات میں ہوں اور موسلا دھار بارش شرع ہوجائے تو تقریبا 12 منٹ تک آپ تک بارش کا پانی نہیں پہنچے گا۔

یمن میں بمباری، بچوں اور خواتین سمیت 13 شہری جاں بحق

صنعاء(ایچ ایم نیوز) یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں کی بمباری کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 13 عام شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق یمنی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ الحدیدہ اور تعز صوبوں میں حوثی باغیوں کی ان کارروائیوں میں بچے اور خواتین بھی مارے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی عسکری اتحاد کے مابین جنگ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں ابھی تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن میں ایک حادثے کے نتیجے میں ان کے چھ فوجی ہلاک ہو گئے۔ حکام نے اس حادثے کی نوعیت، مقام اور وقت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔رواں سال مارچ میں سعودی اتحادی افواج کی جانب سے یمن میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 22 عام شہری مارے گئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، امریکی کانگریس کو شدید تشویش، حکومت کو تیسرا خط لکھ دیا

آزادانہ تحقیقات کیلئے بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے،جیا پال ،مک گورن کا مطالبہ

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکا کے 7 قانون سازوں نے ایک دستخط شدہ خط میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے جبری گمشدگیوں، بڑے پیمانے پر نظربندیاں، ریپ اور جنسی استحصال اور سیاسی، معاشی اور سماجی رہنماں کو اہداف بنا کر نظر بند کرنے کے الزامات کی موصول ہونے والی رپورٹس کرب ناک ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں امریکی کانگریس اراکین اور سینیٹرز کا امریکی انتظامیہ کو لکھا گیا یہ تیسرا خط ہے، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ان خطوط میں سے ایک میں 4 اہم امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر اور دیگر قابل ذکر تنازعات کے حل میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں، ایسا کردار جس سے جنوبی ایشیا کی 2 جوہری طاقتوں کے درمیان ثالث کی ضرورت ہوگی۔اس کے علاوہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کو لکھے گئے خط میں کانگریس خاتون جیاپال اور کانگریس رکن جیمس پی مک گورن نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی میڈیا اور آزاد انسانی حقوق کے مبصرین کو فوری طور پر جموں اور کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ خلاف ورزیوں کی رپورٹس کی تفتیش کرسکیں۔

اسرائیل نے انتخابات سے 2 روز قبل نئی آبادکاریاں منظور کرلیں

اسرائیلی کابینہ کا اجلاس غیر قانونی قرار، عالمی برادری اسرائیل کو سیاسی بنیادیں تباہ کرنے سے روکے،ترجمان فلسطینی صدر 

یروشلم(ایچ ایم نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی آبادکاریاں منظور کرلیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب نیتن یاہو اور ان کے حریف بینی گانٹز اتوار کی شام کو آخری ریلیوں کے ذریعے اپنے حامیوں کو اکٹھا کر رہے تھے۔اسرائیل کے طویل ترین عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل پر اپنی حاکمیت برقرار رکھنے کے لیے حالیہ دنوں میں کئی اعلانات کیے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز وادی اردن میں ہونے والے کابینہ اجلاس نے اردن کے علاقے میووت ییریچو میں نو آبادکاریاں منظور کیں۔بین الاقوامی قوانین کے تحت تمام آباد کاریاں غیر قانونی ہیں تاہم اسرائیل جنہیں وہ منظور کرچکا ہے اور جنہیں اس نے اب تک منظور نہیں کیا ہے، میں فرق کرتا ہے۔حالیہ منظوری نیتن یاہو کی اردن کے علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی جو مغربی کنارے کا ایک تہائی حصہ ہے۔نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 'پارلیمنٹ نے میووت یریچو کو تعمیر کرنے کی تحریک منظور کرلی ہے'۔فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینا نے کابینہ کے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیا اور بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو تمام سیاسی مراحل کی بنیادیں تباہ کرنے سے روکنے کا کہا۔

مقبوضہ کشمیر ، سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ’’متنازع قانون‘‘کے تحت گرفتار

فاروق عبداللہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست دائر، بھارتی سپریم کورٹ کا نئی دہلی و کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب 

سری نگر(ایچ ایم نیوز)بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفریس کے رہنما فاروق عبداللہ کو 'متنازع قانون' کے تحت گرفتار کرلیا۔امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ بھارتی حمایت یافتہ سینئر سیاست دان اور بھارتی پارلیمان کے رکن کو مقبوضہ کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے)کے اس متنازع قانون کے تحت گرفتار کیا گیا، جو انتظامیہ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی کو بھی بغیر کسی الزام یا ٹرائل کے 2 سال تک قید رکھ سکتے ہیں۔81 سالہ فاروق عبداللہ کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، جن کی رہائش گاہ کو 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد سے سب جیل قرار دیا گیا تھا۔اس بارے میں پولیس کے ایک اعلی عہدیدار منیر خان کا کہنا تھا کہ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ ان کی حراست کتنی طویل ہوگی۔ادھر بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا کہ فاروق عبداللہ کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا جنہیں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے نظربند کیا ہوا تھا۔اس سے قبل کشمیری رہنما شاہ فیصل کو بھی جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔علاوہ ازیں بھارتی سپریم کورٹ نے فاروق عبداللہ کی عدالت میں دائر درخواست پر نئی دہلی اور مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔

ٹرمپ، روحانی ملاقات،وائٹ ہائوس کی ہاں ٹرمپ کی ناں،اقوام عالم ابہام میں مبتلا

 یہ خبر جعلی ہے ، کسی بھی قیمت پر ایران سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا ،امریکی صدر
جنرل اسمبلی اجلاس میں دونوں راہنمائوں کی ملاقات ممکن ہے لیکن کسی قسم کی مدد نہیں ملے گی،کیلین کونوے

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر حسن روحانی کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات کے امکانات نے عالمی دنیا کو ابہام میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات ہو بھی سکتی ہے جب کہ خود ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ افواہ ہے اور ایران سے بات نہیں ہوسکتی ہے۔سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہفتے کے دن ہونے والے حملوں کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا تھا کہ حملے حوثی باغیوں نے نہیں کیے ہیں بلکہ ان کا براہ راست ذمہ دار ایران ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عائد کردہ الزامات سے صاف انکار کیا تھا۔وائٹ ہائوس کی مشیر کیلین کونوے نے گزشتہ روز مقر امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام فوکس نیوز سنڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات سے کسی قسم کی مدد نہیں ملے گی لیکن ممکن ہے کہ یہ ملاقات ہو۔ان کا دعویٰ تھا کہ انہیں صدر ٹرمپ نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ کسی بھی ملاقات کے ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کرسکتی ہوں۔ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوتی ہے یا نہیں؟ فی الوقت حتمی طور پر کہنا ممکن نہیں ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں برقرار رکھے گی اور مزید دبا ئوبھی بڑھائے گی۔وائٹ ہائوس کی مشیر کیلین کونوے کا یہ انٹرویو اس نشر ہوا جب سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا چکا تھا اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دے چکے تھے۔ ان الزامات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان موجود تنا ئومیں مزید اضافہ ہوا ہے۔دلچسپ امر ہے کہ وائٹ ہائوس کی مشیر کی جانب سے امریکی صدر کی ایرانی صدر سے ملاقات کے امکان کو یکسر رد کرتے ہوئے خود ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ خبر جعلی ہے کہ وہ ایران سے ملاقات کے متمنی ہیں۔امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ کسی بھی قیمت پر ایران سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حسب معمول ماضی کی طرح ایک اور غلط بیان ان کے حوالے سے جاری کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ و آزاد کشمیر بھارت کے اٹوٹ انگ ہیں، جے یو آئی ہند

مسئلہ کشمیر پر مودی سرکار کے ساتھ کھڑے ہیں،ایل او سی کو نہیں مانتے، 
مذہب کی بنیاد پر بٹوارانہیں ہونا چاہئے تھا،مولانا مدنی

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) جمعیت علمائے اسلام ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا مدنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ و آزاد کشمیربھارت کے اٹوٹ انگ ہیں،اختلافات کے باوجود ہم بھارت سرکار کے ساتھ ہیں، ہم لائن آف کنڑول (ایل او سی)کو نہیں مانتے، مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کا بٹوارا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے شہری ہیں اور اپنے ملک کے مسائل کو اجاگر کرتے رہتے ہیں، گو کہ ہمارا حکومت سے بعض معاملات پر اختلاف رہتا ہے مگر کشمیر کے مسئلے پر ہم مودی سرکار کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کو ختم کرنے کے معاملے پر ہمارا حکومت سے جو بھی اختلاف ہے اسے عدالت میں بیان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لائن آف کنڑول (ایل او سی)کو نہیں مانتے، آزادی سے قبل بھی ہماری جماعت کا یہی موقف تھا کہ مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کا بٹوارا نہیں ہونا چاہئے تھا۔کشمیر میں جاری کرفیو سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے جس پر زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتا مگر حکومت اور سول ادارے جلد از جلد کشمیریوں پر عائد کی گئی پابندیوں کو کم کریں۔بابری مسجد کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت کی اعلی عدلیہ میں زیر سماعت ہے اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو ہم اسے قبول کریں گے۔

سعودی آئل فیلڈز پر حملے، ہم تیار اور نشانہ بند ہیں، سعودی عرب کے جواب کا انتظار ہے، ٹرمپ

محفوظ ذخائر سے کمی پوری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،
تیل کی مقدار کا تعین ضرورت کے مطابق کیا جائیگا، امریکی صدر

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملوں پر اپنے رد عمل میں اہم پیغام دے دیا۔ حملے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں پر اثر ہوسکتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے، تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے تمام ایجنسیوں کو بھی پائپ لائنوں پر تیز کام کرنے کی اطلاع دے دی ہے جب کہ ٹیکساس اور دیگر ریاستوں سے بھی اجازت ناموں کا عمل جاری ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ کیا گیا، یقین کرنے کی وجہ ہے کہ ہم مجرم کو جانتے ہیں، ہم نشانہ اور ہتھیار بند ہیں لیکن تصدیق پر منحصر ہے، سعودی عرب کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ کسے اس حملے کا مجرم سمجھتے ہیں اور کن شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں تیل کی دو بڑی فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز میں آگ بھڑک اٹھی جب کہ عارضی طور پر تیل کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئل تنصیبات پر 10 میزائل فائر کیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ کا حکم

علاقہ بھر میں کوئی گولی نہیں چلائی گئی،لداخ میں کوئی پابندی نہیں، وادی میں اسپتال اور میڈیکل اسٹورز سمیت دیگر کاروبار کھلے ہوئے ہیں، مودی سرکار کی سپریم کورٹ میں جھوٹی کہانیاں

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ حکومت کو ہر اقدام لیتے ہوئے ملکی مفاد کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے،سپریم کورٹ میں دوران سماعت مودی سرکار کے سالیسٹر جنرل نے جھوٹی کہانیاں سناتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کوئی گولی نہیں چلائی گئی اور وہاں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔مودی حکومت کے سالیسٹر نے عدالت کو جھوٹی کہانیاں سناتے ہوئے کہا کہ لداخ کے علاقے میں کوئی پابندی نہیں، 93 پولیس اسٹیشنوں سے پابندیوں ہٹالی گئی ہیں جب کہ وادی میں اسپتال اور میڈیکل اسٹورز سمیت دیگر کاروبار کھلے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گنگوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقامی اخبار کے ایڈیٹر کی جانب سے جموں و کشمیر میں مواصلاتی پابندیوں ختم کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت نے حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی جلد سے جلد بحال کرنے کے لیے ہر اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے کہا کہ حکومت کو ہر اقدام لیتے ہوئے ملکی مفاد کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے۔بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لاک ڈائون کے معاملے کو جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ کے ساتھ بھی اٹھایا جاسکتا تھا۔دورانِ سماعت مودی حکومت کے سالیسٹر جنرل نے اپنی ہی عدالت عظمی میں جھوٹ گردانتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کوئی گولی نہیں چلائی گئی اور وہاں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔مودی حکومت کے سالیسٹر نے عدالت کو جھوٹی کہانیاں سناتے ہوئے کہا کہ لداخ کے علاقے میں کوئی پابندی نہیں، 93 پولیس اسٹیشنوں سے پابندیوں ہٹالی گئی ہیں جب کہ وادی میں اسپتال اور میڈیکل اسٹورز سمیت دیگر کاروبار کھلے ہوئے ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔دورانِ سماعت بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے جو الزامات لگائے ہیں کہ جموں و کشمیر کی ہائیکورٹ تک رسائی میں شدید دشواریاں حائل ہیں، اگر ضرورت ہوئی تو وہ خود جموں و کشمیر جائیں دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کی نظربندی پر مودی حکومت اور جموں و کشمیر کی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔

بولیویا ،جنگل میں آتشزدگی،40ملین درخت اور ہزاروں جانورجل گئے

24لاکھ ایکٹر رقبہ آگ سے متاثر،1.14ارب ڈالر کا نقصان ہوا،ذرائع محکمہ جنگلات

لاپاز(ایچ ایم نیوز)مشرقی بولیویامیں جنگل میں آگ لگنے کے باعث 24لاکھ ہیکٹر رقبے پر کھڑے جنگلات تباہ ہوگئے،سیکرٹری ماحولیات نے بتایا ہے کہ اس آتشزدگی کے باعث40ملین درخت اور ہزاروں جانور بھی آگ کی نذر ہوگئے،تاہم 1.15ملین ہیکٹر رقبے کو جلنے سے بچالیا گیا،بولیویا کا سنتاکروز کے علاقے میں جنگلات کی آگ معمول بن چکا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں جنگل جل کرراکھ ہوگئے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق 1.14ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔

کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ،7افراد ہلاک

طیارہپایان سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہوا

بگوٹا(ایچ ایم نیوز)جنوب مغربی کولمبیا کے ضلع پوپایان میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے باعث کم ازکم 7افرادہلاک ہوگئے،سرکاری ذرائع نے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ طیارہ ٹرانس پیسیفکو ائیرلائن سے تعلق رکھتا تھا،جو پایان سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا،طیارے میں کوئی مشینی خرابی پائی گئی تھی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کیمرون،بوکو حرام نے پانچ فوجیوں کو ہلاک کردیا

 کئی گھروںاور املاک کو آگ لگادی ،فوجی چوکی تباہ کردی،فوجی ذرائع

کیمرون(ایچ ایم نیوز)بوکوحرام کے انتہاپسندوں نے گزشتہ روز کیمرون کے پانچ سپاہیوں کو ہلاک کردیا فریقین کے درمیان شمالی علاقے میں تصادم ہوا تھا، فوجی ذرائع نے اس کی تصدیق کردی، انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے مقامی آبادی پر حملہ کرکے کئی گھروںاور جائیدار کو بھی آگ لگادی اور ایک فوجی چوکی پر بھی حملہ کیا،ان حادثات میں 9دیگر سرکاری سپاہی جن میں بھی پانچ کا تعلق بحریہ جبکہ چارکا تعلق دیگر اداروں سے تھا زخمی بھی ہوئے،انتہاپسندوں نے کئی ہتھیاروں پر قبضہ کیا اور کمانڈ پوسٹ تباہ کردی،گزشتہ روز دو شہری بھی اسی علاقے میں مارے گئے تھے۔

نیوزی لینڈ میں چین کی 70سالہ تعلیمی ترقی بارے نمائش

 چین کی بڑی یونیورسٹیوں سنگ ہوا یونیورسٹی،پیکنگ یونیورسٹی اور ژیان جیائوٹانگ یونیورسٹی کی بھی شرکت 

ولنگٹن(ایچ ایم نیوز)چین کی تعلیمی ترقی بارے تصاویری نمائش گزشتہ روز وکٹوریا یونیورسٹی ولنگٹن نیوزی لینڈ میں شروع ہوگئی،نمائش میں چین کی جدید اعلیٰ تعلیم ،چینی یونیورسٹیوں کی حالیہ ترقی ، چینی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے درمیان عالمی تعاون اور چین میں تعلیم حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے طلباء کے تجربات پر مشتمل تصاویر نمایاں کی گئی ہیں، یہ نمائش جمہوریہ چین کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد بیرون دنیا کو چین کی70سالہ تعلیمی ترقی سے آگاہ کرنا ہے،اس موقع پر نیوزی لینڈ میں چینی سفارتخانے کے تعلیمی قونصلر ڈانگ ژی نے بھی اظہار خیال کیا،اس نمائش میں چین کی بڑی یونیورسٹیوں سنگ ہوا یونیورسٹی،پیکنگ یونیورسٹی اور ژیان جیائوٹانگ یونیورسٹی نے بھی شرکت کی۔

چینی وزیراعظم سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئے

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے وزیراعظم لی کھی چیانگ گزشتہ روز روس کے سرکاری دورے پر سینٹ پیٹر برگ پہنچ گئے،انھیں اس دورے کی دعوت روس کے وزیراعظم ڈمٹری میڈوی اوف نے دی تھی،اپنے اس دورے کے دوران چینی اور روسی وزرائے اعظم دونوں ممالک کے سربراہوں میں ہونے والے 24ویں باقاعدہ اجلاس میں شریک ہونگے،چینی وزیراعظم کے ساتھ ان کی اہلیہ چنگ ہانگ اور وزیرخارجہ وانگ ای بھی ہیں۔

گروپ کمانڈر قاری سلطان سمیت 24طالبان نے ہتھیارڈال دیے

طالبان کا بدخشاں کے ضلع یام گان میں افغان فوج کے سامنے سرنڈر،افغان فوجی ذرائع
طالبان غلط راستہ چھوڑ کر مفاہمت کے عمل میں شامل ہوجائیں،قاری سلطان کا بیان

فیض آباد(ایچ ایم نیوز)افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں24طالبان انتہاپسندوں نے افغان فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں یہ واقعہ یام گان ضلع میں پیش آیا،افغانستان کے ایک فوجی ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہتھاری ڈالنے والوں میں گروپ کمانڈر قاری سلطان بھی شامل ہیں،قاری سلطان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب طالبان سیدھے راستے سے بھٹکگئے ہیں کیونکہ اب وہ افغانوں کو نقصان پہنچانے کیلئے لڑرہے ہیں، اس لیے ہم نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ ہم انھیں چھوڑ دیں غلط راستے سے باز اجائیںاور مفاہمت کے عمل میں شامل ہوجائیں،انہوںنے دیگر طالبان ساتھیوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مفاہمتی عمل میں شامل ہوں۔اس ماہ تخار اور کنر صوبے میں بھی200سے زیادہ طالبان نے بھی لڑائی ختم کرکے افغان سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

تاریخ کے سنہرے اوراق ننگے بدن والا


 ایک انسان تھا جسے دنیا ضرار بن ازورؓ کے نام سے جانتی تھی۔
یہ ایک ایسے انسان تھے کہ اس دور میں دشمن ان کے نام سے کانپ اٹھتے تھے اور ان کی راہ میں آنے سے کتراتے تھے۔
جنگ ہوتی تھی تو سارےدشمن اور فوجیں زرہ اور جنگی لباس پہن کر جنگ لڑتے تھے۔
لیکن آفریں حضرت ضرارؓ زرہ تو درکنار اپنا کرتا بھی اتار دیتے تھے۔
لمبے بال لہراتے چمکتے بدن کے ساتھ جب میدان میں اترتے تھے تو ان کے پیچھے دھول نظر آتی تھی اور ان کے آگے لاشیں۔ اتنی پھرتی، تیزی اور بہادری سے لڑتے تھے کہ دشمن کے صفیں چیر کر نکل جاتے تھے۔ ان کی بہادری پر بےشمار مرتبہ حضرت خالد بن ولیدؓ کو تعریف کرنے اور انعام و کرام دینے پر مجبور کیا۔
دشمنوں میں وہ ننگے بدن والا کے نام سے مشہور تھے۔
رومیوں کے لاکھوں کی تعداد پر مشتمل لشکر سے جنگِ اجنادین جاری تھی۔ حضرت ضرارؓ حسب معمول میدان میں اترے اور صف آراء دشمن فوج پر طوفان کی طرح ٹوٹ پڑے اتنی تیزی اور بہادری سے لڑے کہ لڑتے لڑتےدشمن فوج کی صفیں چیرتے ہوئے مسلمانوں کے لشکر سے بچھڑ کر دشمن فوج کے درمیان تک پہنچ گئے۔ دشمن نے انہیں اپنے درمیاں دیکھا تو ان کو نرغے میں لے کر بڑی مشکل سے قید کر لیا۔
مسلمانوں تک بھی خبر پہنچ گئی کہ حضرت ضرارؓ کو قید کر لیا گیا ہے۔
حضرت خالد بن ولیدؓ نے اپنی فوج کے بہادر نوجوانوں کا دستہ تیار کیا اور حضرت ضرارؓ کو آزاد کروانے کے لیے ہدایات وغیرہ دینے لگے۔
اتنے میں انہوں نے ایک نقاب پوش سوار کو دیکھا جو گرد اڑاتا دشمن کی فوج پر حملہ آور ہونے جا رہا ہے۔ اس سوار نے اتنی تند خوہی اور غضب ناکی سے حملہ کیا کہ اس کے سامنے سے دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا۔ حضرت خالدؓ اس کے وار دیکھ کر اور شجاعت دیکھ کر عش عش کر اٹھے اور ساتھیوں سے پوچھا کہ یہ سوار کون ہے؟ لیکن سب نے لاعلمی ظاہر کی کہ وہ نہیں جانتے۔ حضرت خالدؓ نے جوانوں کو اس سوار کی مدد کرنے کو کہا اور خود بھی مدد کرنے اس سوار کی جانب لپکے۔
گھمسان کی جنگ جاری تھی کبھی حضرت خالد بن ولیدؓ اس سوار کو نرغے سے نکلنے میں مدد کرتے اور کبھی وہ سوار حضرت خالدؓ کی مدد کرتا۔
حضرت خالدؓ اس سوار کی بہادری سے متاثر ہو کر اس کے پاس گئے اور پوچھا کون ہو تم؟ اس سوار نے بجائے جواب دینے کے اپنا رخ موڑا اور دشمنوں پر جارحانہ حملے اور وار کرنے لگا موقع ملنے پر دوسری بار پھر حضرت خالدؓ نے پوچھا اے سوار تو کون ہے؟ اس سوار نے پھر جواب دینے کی بجائے رخ بدل کر دشمن پر حملہ آور ہوا تیسری بار حضرت خالدؓ نے اس سوار سے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھا کہ اے بہادر تو کون ہے؟ تو نقاب کے پیچھے سے نسوانی آواز آئی کہ میں ضرارؓ کی بہن خولہ بنت ازورؓ ہوں اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گی جب تک اپنے بھائی کو آزاد نہیں کروا لیتی۔ حضرت خالدؓ نے کہا کہ پہلے کیوں نہیں بتایا تو کہنے لگی آپ نے منع کر دینا تھا۔ حضرت خالدؓ نے کہا آپ کو آنے کی کیا ضرورت تھی ہم تھے آزاد کروانے کے لیے تو حضرت خولہؓ نے جواب دیا کہ جب بھائیوں پر مصیبت آتی ہے تو بہنیں ہی آگے آیا کرتیں ہیں۔
پھر مسلمانوں اور حضرت خولہؓ نے مل کر حضرت ضرارؓ کو آزاد کروا کر دم لیا۔۔۔
گزارش۔ اسلام خون اور قربانیوں کے دریا میں تیر کر پہنچا ہے اس کی قدر کریں جذبہ جہاد کو زندہ رکھیں کہ جب تک جہاد تھا مسلمان ہمیشہ غالب رہے جب جہاد چھوٹا تو مسلمانوں پر زوال آیا۔ کم از کم اپنے بچوں کے نام ان اسلام کے ہیروز کے نام پر رکھیں تاکہ انہیں پتہ چلے

تھائی لینڈ چین کوربڑ برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

چین تھائی لینڈ کیلئے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت بڑی مارکیٹ بن چکا ہے
چین نے 2018میں تھائی لینڈ سے 1.96ارب ڈالر کا ربڑ درآمد کیا،تھائی محکمہ تجارت

بنکاک(ایچ ایم نیوز)تھائی لینڈ چین کو ربڑ برآمد کرنے وال دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور چین تھائی لینڈ کیلئے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت بڑی مارکیٹ بن چکا ہے، ان خیالات کا اظہار تھائی محکمہ تجارت کے ڈائریکٹر ڈی ٹی این اورامان نے کیا ہے، تھائی لینڈ نے2018میں4.6ارب امریکی ڈالر کا ربڑ برآمد کیا جو اس کی کل برآمدات کا 1.82فیصد ہے،چین جو تھائی لینڈ کی سب سے بڑی ربڑ مارکیٹ ہے نے 1.96ارب ڈالر کا ربڑ 2018میں درآمد کیا، تھائی لینڈ سائوتھ ایشیائی ممالک ،امریکہ جاپان اور جنوبی کوریا کو بھی ربڑ برآمد کرتا ہے۔

افغان صدارتی انتخابات کیلئے تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

پلاسٹک کے بیلٹ باکس اور دیگر سامان کی تیاری ،پولنگ 28ستمبر کو ہوگی

کابل(ایچ ایم نیوز)افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات کیلئے افغان آزاد الیکشن کمیشن نے تیاریوں کوحتمی شکل دینا شروع کردی ہے،انتخابات پروگرام کے مطابق28ستمبر کو منعقد ہونگے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پلاسٹک بیلٹ باکس اور دیگر سامان تیار کررہا ہے،جسے الیکشن سے قبل پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچا دیا جائیگا،یہ افغانستان کے چوتھے صدارتی انتخابات ہونگے ، پہلے صدارتی انتخابات 2001 میں ہوئے تھے،بعدازاں ملک پر امریکی حملے کے باعث انتخابات میں رکاوٹیں پیدا ہوتی رہیں۔

چین،مچھلیوں کی افزائش کیلئے خصوصی تقریب کاانعقاد

4ماہ سے جاری مچھلیاں پکڑنے کی پابندی 16ستمبر سے اٹھا لی جائے گی

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ننگ بو میں گزشتہ روز مچھلیوںکی افزائش کیلئے خصوصی تقریب منعقدکی گئی،اس دوران چھوٹی مچھلیوں کی بڑی تعداد سمندر میں چھوڑی گئی ،چین میں مئی ،جون ،جولائی اور اگست کے دوران مچھلیاں پکڑنے پر پابندی عائد کردی جاتی ہے،کیونکہ اس دوران مچھلیوں کی افزائش ہوتی ہے، جبکہ ستمبر سے مچھلیاں پکڑنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے،تقریب میں مچھلیاں پکڑنے پرپابندی 16ستمبر سے اٹھا لی جائے گی۔

چین نے اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے اصلاحات کانیا پیکج اختیارکرلیا

پالیسی سازوںنے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کا کام شروع کردیا ہے
مینوفکچرنگ اور خدمات سیکٹر کے درمیان رابطے چین کوبین الاقوامی مقابلے میں مدد دے سکتے ہیں
8 ماہ کے دوران چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم444.65ارب امریکی ڈالررہا
 چین کاروباری ماحول کو بہتر بنانے ،ٹیکس اور فیسوں میں کمی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،خصوصی رپورٹ

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین نے اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے اصلاحات کانیا پیکج اختیارکرلیا ہے،اس لیے پالیسی سازوںنے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کا کام شروع کردیا ہے، مرکزی کمیٹی کے 10ویں اجلاس میں مجموعی طورپر اصلاحات کو مزید آگے بڑھانے ، عملی تعاون کو فروغ دینے ، جدید اصلاحات کی اہلیت میں اضافے اور تمام شعبوں میں انھیں بہتر شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،گزشتہ کئی برسوںمیں چینی اصلاحات کے ذریعے ادارہ جاتی رکاوٹوں کو کم اور جدت پالیسی کے فروغ کیلئے اقدامات کیے گئے،اجلاس میں کہاگیا کہ رابطے کی کوششوں ،جدید مینوفکچرنگ کی باہمی بقاء اور صنعتی خدمات میں جدیدیت کو حالیہ برسوں میں فروغ حاصل ہوگا،مینوفکچرنگ اور خدمات سیکٹر کے درمیان رابطے چین کوبین الاقوامی مقابلے میں مدد دے سکتے ہیں،چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے صنعتی ماہر معیشت ڈینگ ژو کا کہنا ہے کہ مینوفکچرنگ ابھرتے ہوئے صنعتی وسائل کے اخراجات میںمدد مدسکتے ہیں، سرکاری اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تیار کنندگان کیلئے خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں خاص طور پر انجینئرنگ ڈایزائن ،کوالٹی انسپکشن اور حقوق دانش کے ریوینیو میں2016-18کے درمیان اضافہ ہوا۔اجلاس میں یہ بھی سامنے آیا ،کہ سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم 3.15ٹریلین یوآن (444.65ارب امریکی ڈالر) رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں9.7فیصد زیادہ ہے، جب کہ چین اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2.74ٹریلین یوآن رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.7فیصد زیاد ہے چین کاروباری ماحول کو بہتر بنانے ،ٹیکس اور فیسوں میں کمی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،اسی عرصے کے دوران نجی کاروبار میں درآمدات اور برآمدات کا کل حجم 8.49ٹریلین یوآن رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں11.2فیصد زیاد ہے، اور وہ چین کی کل تجارت کا42.2فیصد ہے،نجی کاروبار میں ترقی مینوفکچرنگ کے شعبے کو اپ گریڈ کرنے اورچین کے تجارتی مقابلے کیلئے لازمی ہے،چینی انسٹی ٹیوٹ برائے اصلاحات وترقی کے سربراہ چی فو لِن کے مطابق صحت مندانہ مقابے، برائے چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے مالیاتی اخراجات میں کمی اصلاحات کیلئے ضروری ہے درحقیقت چین آج کل 2013میں تیار کیے گئے اصلاحاتی منصوبے پر عمل پیرا ہے 2018کے اختتام تک منصوبے کے 336بڑے اصلاحاتی امور پر ٹھوس پالیسی اقدام کے تحت عمل کیا جاچکا ہے،کئی برسوں کے دوران چین نے جامع اصلاحات کی رفتار تیز کردی ہے اور اب وہ اصلاحات کے اگلے مرحلے عمل ،رابطے اور اہلیت میں داخل ہوگیا ہے،لیکن2018کے اختتام تک 400سے زیادہ دستاویز اور 40اجلاسوں میں متعار ف کرائے گئے اقدامات کی منظوری دی گئی اس سلسلے میں سنٹرل لیڈنگ گروپ برائے مجموعی اصلاحات کے 40اجلاس اور مرکزی کمیٹی برائے مجموعی اصلاحات کے پانچ اجلاس منعقد ہوئے۔

سبز چھوٹی الائچی

میرے ایک جاننے والے مخلص ہیں‘ میں جب بھی ان سے ملاقات کرتا ہوں ابھی دور سے ہی مسکراتے ہیں‘ جیب میں ہاتھ ڈالتے ہیں ایک سبز چھوٹی الائچی چمکتی ‘دمکتی میری ہتھیلی پر رکھ کر خوب جی بھر کر مصافحہ اور معانقہ کرتے ہیں اور بعض اوقات تو ایسا کرتے ہیں کہ الائچی نکالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ منہ کھولو اور منہ میں الائچی ڈال دیتے ہیں‘خوش ہوتے ہیں‘ اعلیٰ درجہ کے مہمان نواز‘ مخلص‘ ملن سار‘ مرنجاں مرنج ہیں۔ ان کی ساری صفات بہت اچھی لیکن یہ صفت کہ وہ الائچی ہر آنے والے کو ضرور کھلاتے ہیں اور ان کی جیب میں الائچی لازم موجود ہوتی ہے۔ ایک بار میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہروقت اپنے پاس الائچی کیوں رکھتے ہیں؟ 
سگریٹ نوشی سے منہ کا کینسر
کہنے لگے: ہوا یہ کہ میں مصر گیا اور قاہرہ ایئرپورٹ پر بیٹھا ہوا تھا‘ ایک ہوٹل مینجمنٹ سے ہمارا پیکیج طے تھا کہ انہوں نے مجھے لینے آنا تھا اور ٹیکسی آنے میں دیر ہوئی‘ میرے ساتھ ایک مصری آکر بیٹھا اور بیٹھتے ہی اس نے مجھے چھوٹی الائچی دی‘ مسکرایا‘ سلام کیا‘ ہاتھ ملایا اور بہت خوش ہوا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ آپ نے مجھے چھوٹی الائچی کیوں دی؟ تو اس نے مجھے اپنی مصری عربی میں بہت اعتماد سے بتایا چھوٹی الائچی منہ کو خوشبودار رکھتی ہے‘ مسوڑھوں کی بیماری قریب نہیں آنے دیتی جس کے منہ میں چھوٹی الائچی ہوتی ہے‘ اس کے دانتوں میں اگر خون آتا ہو‘ مسوڑھے گل گئے ہوں‘ منہ میں پرانے چھالے ہوں اور زخم ہوں‘ وہ ختم ہوجاتے ہیں حتیٰ کہ کہنے لگے: مجھے سگریٹ نوشی کی وجہ سے ایک دفعہ ڈاکٹر نے بُری خبر سنائی کہ تیرے منہ کے اندر کینسر کی علامات پیدا ہورہی ہیں‘ فوراً سگریٹ چھوڑ دو اور زبان کا کچھ حصہ سرجری سے کٹوا دو میں خوفزدہ ہوگیا۔
میں خود کو صحت مند محسوس کرنے لگا
میں نے سگریٹ فوراً چھوڑ دیا نامعلوم مجھے دل میں کیا خیال آیا میں نے بہترین الائچیاں لیں اور وہ فوقتاً فوقتاً دن میں منہ میں ڈالتا‘ چوستا چباتا رہتا کچھ ہی ماہ میں نے یہ عمل کیا‘ مجھے منہ میں تکلیف کا احساس ختم ہوگیا اور میں یہ تک بھول گیا کہ مجھے کوئی تکلیف ہے بلکہ میں اپنے آپ کو سوفیصد صحت مند محسوس کرنے لگا۔ 
منہ کا کینسر ختم‘ کہاں سے علاج کروایا
ایک دفعہ راہ گزرتے ہوئے میں اس ڈاکٹر کے پاس پھر چلا گیا اس نے چیک کیا اور چیک کرتے ہی حیرت سے مجھے دیکھ کر خاموش بیٹھا‘ پھر بولا: میری گزشتہ تشخیص کے مطابق آپ کے منہ میں کینسر کی جڑیں پیدا ہوچکی تھیں اور کینسر کے اثرات بڑھ رہے تھے لیکن اس وقت نہ کوئی کینسر ہے اور نہ کینسر کی علامات ہیں‘ آپ نے کہاں سے علاج کروایا اور کیسے علاج کیا۔ مجھے فوراً اس کی بات سمجھ آگئی اور میرا دل سوفیصد چھوٹی الائچی کی طرف متوجہ اور منتقل ہوگیا۔ میں نے اس سے کہا کہ میں چند ماہ سے مسلسل چھوٹی الائچی استعمال کررہا ہوں‘ بس جیب میں رکھتا ہوں اور چھوٹی الائچی چوستا رہتا ہوں‘ چباتا رہتا ہوں‘ اس نے میری بات سنی ان سنی کردی۔





آپ تو سائنس دان نکلے
فوراً اپنے کمپیوٹر کی طرف متوجہ ہوااور کچھ دیر کمپیوٹر پر جھکا‘ کچھ دیکھتا رہا‘ اس کے بعد اس نے میری طرف دیکھا اور مسکراتی نظروں سے بولا: آپ تو سائنس دان نکلے‘ یہ ٹوٹکہ آپ نے کیسے ڈھونڈ نکالا ۔میں نے پوچھا مثلاً کیسے؟ کہنے لگا: میں نے فوراًانٹر نیٹ کا سہارا لیا اور الائچی پر جو اس دقت دنیا میں جتنی بھی ریسرچ ہوئی تھی ہر تحقیق پر سرسری نظر ڈالتے ڈالتے آگے چلتا گیا‘ ایک جگہ میں جاکر رک گیا لکھا ہوا ہے کہ الائچی منہ کے کینسر کا علاج‘ ناک اور زبان کے کینسر کا علاج ہے۔ الائچی دماغ کو روشن‘ نظر کو تیز یادداشت کو مضبوط کرتی ہے اور الائچی استعمال کرنے والا فرد کبھی ڈھلتا اور بوڑھا نہیں ہوتا۔ 
نسلوں میں بیٹے زیادہ چاہتے ہیں الائچی کھائیے
وہ ڈاکٹر بول رہا تھا اور میں حیرت سے اس کو تک رہا تھا اور کہنے لگا: مزید اس کے فوائد یہ ہیں کہ جوشخص الائچی استعمال کرے گا اس کی نسلوں میں بیٹے زیادہ ہونگے اور اس کو معدہ اور بواسیر کی بیماری سے ہمیشہ حفاظت رہے گی‘ وہ مصری بول رہا تھا اور میں سن رہا تھا۔ الائچی ساری عمر دیکھی اور الائچی کو ساری عمر قریب سے پرکھا لیکن اس انداز سے الائچی کو دیکھنا میرے لیے ایک حیرت کی بات تھی۔ بس میں انتظار میں تھا شاید وہ مصری بھی کسی کے انتظار میں تھا۔
بس اب ہروقت منہ میں الائچی رکھتا ہوں
یہ تھوڑی سی بات ہوئی میری گاڑی مجھے لینے آگئی میں نے ان کا شکریہ ادا کیا‘ چل دیااس دن کے بعدمیں ہروقت منہ میں الائچی رکھتا ہوں پھر خیال آیا جس چیز کو اپنے لیے پسند کرتا ہوں کسی دوسرے کے لیے کیوں نہ پسند کروں‘ لہٰذا میں نے اسے دوسروں کیلئے پسند کرنا بھی شروع کردیا اور جب سے میں نے لوگوں کو الائچی دینا شروع کی ہے میرے دوست بڑھ گئے اور لوگ اس کے فوائد بہت بتارہے ہیں ایک صاحب کو دائمی نزلہ اورکیرا تھا کہنے لگے میرا دائمی نزلہ ختم ہوگیا۔ ایک صاحب اپنی یاداداشت بالکل کھو چکے تھے وہ سارا دن منہ میں الائچی رکھ کر اپنے کام کاج کرتے رہتے تھے اب عالم یہ ہے کہ انہیں بچپن کی بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آرہی ہیں اور وہ خود کہتے ہیں الائچی نے مجھے نئی زندگی دی‘ نئی صحت دی‘ نئی تندرستی دی اور میں الائچی استعمال کرکے ایک نہایت کامل اور صحت مند زندگی گزار رہا ہوں۔ 
الائچی سے صحت مند زندگی کا انوکھا راز
قارئین ! یہ واقعہ جو میں نے آپ کو ابھی سنایا یہ صرف ایک نہیں ہماری طب میں اور سائنس کی دنیا میں الائچی کے کمالات اور الائچی کی تاثیر بہت زیادہ ہے اور الائچی سے صحت و زندگی کا انوکھا راز ملتا ہے۔ ہم کبھی بھی تنہا الائچی استعمال نہیں کررہے بنیادی طور پر الائچی ایک بہت بڑی طاقت‘ قوت‘ وٹامن اے سے زیڈ تک کا خزانہ ہے۔ لاعلاج بیماریوں کیلئے مستقل علاج ہے۔ 
ہر لاعلاج مریض کیلئے ایک پڑیا سفوف الائچی
یہ اس دور کی بات ہے جب ہم کالج پڑھتے تھے ہمارے ایک پروفیسر صرف چھوٹی الائچی کی اتنی باریک پسائی کرتے کہ ململ کے باریک کپڑے سے نکالتے اور آدھے چنے کے برابر اس کی پڑیا ہر لاعلاج مریض کو دیتے تھے۔ ان کے تجربہ کے مطابق ہمیشہ چھلکا سمیت الائچی پیستا ہوں اور ہرلاعلاج مریض کو یہی پڑیا دیتا ہوں۔ کسی کو دن میں ایک بار کسی کو دن میں تین سےچار بار کھانے کیلئے کہتا ہوں۔
بہترین تندرستی کا راز ہرگز نہ بھولیں!
آپ چاہے کوئی بھی بیماری کا علاج کررہے آپ نہیں چھوڑنا چاہتے تو کوئی حرج نہیں لیکن اس صحت مند زندگی کو پانے کیلئے یہ بہترین علاج اور بہترین تندرستی کا راز آپ ہر گز نہ بھولیں اور اس تندرستی کے راز کو پانا
آپ کو اتنا تندرست اور صحت مند کردے گا اور آپ گمان و خیال اور سوچ سے بالا تر اپنی صحت اور زندگی پائیں گے۔

سعودی عرب ، دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے،آگ بھڑک اٹھی

ریاض(ایچ ایم نیوز) سعودی عرب میں دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی کی دو آئل فیلڈز پر ڈرون حملوں سے آئل فیلڈز میں آگ لگ گئی جس سے فضا میں دھوئیں کے بادل چھاگئے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہیکہ ایک ڈرون حملہ آرمکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور دوسرا مغربی آئل فیلڈ خریص پر کیا گیا جب کہ حملے کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں حملوں کا ذمہ دار یمن کے حوثی باغیوں کو ٹھہرایا جارہاہے تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے اب تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے جب کہ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا جائے گا۔

نوبل انعام یافتہ خواتین کی مودی کو ایوارڈ نہ دینے کی درخواست

نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ایک خطرناک اورپرتشدد ملک بن چکا ہے

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) نوبل انعام یافتہ معروف خواتین نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ نہ دینے کی درخواست کی ہے۔میریڈمیگوائر، توکل عبدالسلام کرمان اور شیرین عبادی کی جانب سے گیٹس فاونڈیشن کو لکھے گئے خط میں یہ درخواست کی گئی ہے۔اپنے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق اورجمہوریت کومستقل خطرہ لاحق ہے کیونکہ وہاں مسلمانوں اورعیسائیوں سمیت دیگر اقلیتوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔خط کے مطابق نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ایک خطرناک اور پرتشدد ملک بن چکا ہے لہذا گیٹس فانڈیشن کی جانب سے ان کو ایوارڈ دیے جانے کا اعلان تشویشناک ہے۔ ہجوم کے بڑھتے حملوں پربھارتی سپریم کورٹ بھی تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔واضح رہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کی جانب سے ہندوستان کے متنازعہ وزیر اعظم کو رواں ماہ کے آخر میں ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ انہیں اپنے ملک میں صفائی ستھرائی کا نظام کو بہتر بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔اعلان کے بعد بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کو وکلا، انسانی حقوق کے کارکنان اور مخیر حضرات کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا ایک لاکھ دستخطوں کے ساتھ دائرکردہ درخواست میں انسانی حقوق کے برے ریکارڈ پر خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

افغان امن عمل، طالبان جاری رکھنے کیلئے متحرک

ماسکو(ایچ ایم نیوز) طالبان امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ماسکو میں روسی حکام سے ملاقات کی ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر میں طالبان کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان کے ایک وفد کی روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے 13 ستمبر کو ملاقات ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے وفد اور ضمیر کابلوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں گفتگو کا محور افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت تھی۔دوسری جانب افغان اسلامک پریس نے رپورٹ کیا ہے کہ ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں طالبان کے وفد کی سربراہی شیر محمد عباس ستانکزئی نے کی۔ قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بھی طالبان کے وفد کی سبراہی ستانکزئی کے سپرد ہی تھی۔افغان اسلامک پریس کے مطابق طالبان کی جانب سے روسی نمائندہ خصوصی سے ملاقات کے لیے بھیجے گئے وفد میں شاہین اور قاری دین محمد حنیف بھی شامل تھے۔طالبان کے وفد کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے 13 ستمبر کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان امریکہ سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے تھے لیکن اگر یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے تو ہمارے جنگجو 100 سال لڑنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

امریکا سے پیٹریاٹ میزائل خریدنے کا فیصلہ، اردگان کا ٹرمپ سے رابطہ

امریکا  اتحادی ملک ترکی کو مزید نقصان نہیں پہنچانا چاہے گا اور یہ کوئی مناسب برتائو نہیں ہے،اردگان

انقرہ(ایچ ایم نیوز) ترکی نے امریکا سے پیٹریاٹ میزائل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ترک صدر نے اپنے امریکی ہم منصب سے رابطہ بھی کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ وہ رواں ماہ امریکی صدر سے پیٹریاٹ میزائل کی خریداری کے سلسلے میں بات کریں گے۔طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ان کا ذاتی تعلق روس سے ائیرڈیفنس سسٹم کی خریداری کے بعد پیدا ہونے والی ترک امریکا کشیدگی پر قابو پاسکتا ہے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے پیٹریاٹ میزائل کی خریداری کے حوالے سے دو ہفتے قبل فون پر بات ہوئی تھی، اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں اس حوالے سے فالو اپ ہوگا۔طیب اردوان نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر سے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ ہم ایس 400 کتنی لاگت میں لیتے ہیں، ہم آپ سے پیٹریاٹ میزائل ایک خاص رقم پر خرید سکتے ہیں لیکن ہمیں اس حوالے سے کچھ کنڈیشنز دیکھنی ہیں جو کم از کم ایس 400 سے ملتی جلتی ہوں۔ترک صدر نے بتایا کہ ٹیلی فون پر گفتگو میں امریکا صدر نے پوچھا کہ آپ سنجیدہ ہیں؟ جس پر انہیں ہاں میں جواب دیا اور کہا کہ جب ان کی ملاقات ہوگی تو اس حوالے سے ایک بڑی ڈیل پر بات کریں گے۔طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نظر میں امریکا جیسا ملک اپنے اتحادی ملک ترکی کو مزید نقصان نہیں پہنچانا چاہے گا اور یہ کوئی مناسب برتا ئونہیں ہے۔

فلپائنی صدر کا عوام کو کرپٹ سرکاری ملازمین کو گولی مارنے کا حکم

قتل نہیں صرف زخمی کیا جائے ،قاتل کو معاف کرنے کی قانون اجازت نہیں دیتا،روڈریگو ڈوٹیرٹے

منیلا(ایچ ایم نیوز)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے عوام کو اجازت دی ہے کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کو گولی مار دیں جو رشوت لیتے ہوں اور کرپشن میں ملوث ہوں تاہم انہیں قتل نہ کریں، صرف زخمی کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر نے عوام نے سے کہا ہے کہ احتیاط سے کام لیتے ہوئے راشی اور بدعنوان افسر کو گولی مار کر زخمی کرنا ہے کیونکہ اس کی ہلاکت کی صورت میں ملکی قوانین مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ میں قتل کرنے والے کو معاف کر دوں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس، فیس کی ادائیگی کے معاملے میں یا کوئی سرٹیفکیٹ یا دستاویز بنوانے کے لیے اگر کوئی سرکاری ملازم آپ سے رشوت طلب کرے تو ہتھیار ہونے کی صورت میں آپ اسے گولی مار سکتے ہیں۔سخت گیر فلپائنی صدر نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اس اقدام پر عوام کو جیل نہیں جانے دیں گے، آپ کو صرف جسمانی سزا ملے گی۔

بیٹی کے کالج میں داخلے کیلئے رشوت دینے پر نامور امریکی اداکارہ گرفتار

عدالت نے  اداکارہ کو 14 روزہ جیل،30ہزار ڈالر جرمانہ اور 250 گھنٹے کی کمیونیٹی سروس دینے کی سزا دی ہے
اپنے کئے پر نادم ہوں، بیٹی ،شوہر اور تمام والدین سے معافی کی خواستگار ہوں، اچھی ماں بننے کیلئے یہ اقدام اٹھایا،اداکارہ

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی اداکارہ فیلیسٹی ہفمین کو بیٹی کے کالج میں داخلے کے لیے رشوت دینے پر  گرفتار کر لیا گیا۔فلم 'دی ڈیسپریٹ ہاس وائیوز' کی مقبول اداکارہ فیلیسٹی ہفمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا کہ جس میں درخواست گزار نے مقف اختیار کیا تھا کہ اپنی بیٹی کا کالج میں داخلے کے لیے رشوت دی تھی۔تاہم اب امریکی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مئی 2017 میں اپنی بیٹی کے کالج میں داخلے کے لیے 15 ہزار ڈالر کی رشوت دی تھی جس پر وہ شرمندہ ہیں لیکن یہ صرف اس لیے تھا کہ وہ ایک اچھی ماں بننا چاہتی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے کالج ایڈمیشن اسکینڈل پر اداکارہ کو سزا سناتے ہوئے 14 روز جیل کی سزا اور 30 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے، اس کے علاوہ اداکارہ کو 250 گھنٹے کی کمیونیٹی سروس بھی انجام دینی ہو گی۔اداکارہ نے اپنی غلطی پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی، شوہر اور اہلخانہ سمیت تعلیمی تنظیم سے معذرت کی۔سزا پانے والی امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خاص طور پر ان طلبا سے معافی مانگنا چاہتی ہوں جو کالج میں داخلے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اور ان کے والدین سے بھی جو اپنے بچوں کو سپورٹ کرنے کے لیے قربانیاں دیتے ہیں۔فیصلہ سناتے ہوئے جج اندیرا تلوانی کا کہنا تھا کہ وہ مانتی ہیں کہ ہفمین نے مکمل طور پر اپنے کیے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن اچھی والدہ بننے کے لیے انہوں جو کیا ایسا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ بچوں کے لیے رشوت دینے میں 50 افراد پر یہ الزام عائد ہے لیکن ان میں بچوں کا کوئی عمل دخل نہیں۔دوسری جانب امریکی اداکارہ کیخلاف درخواست گزار نے کہا کہ انہیں 14 روزہ جیل نہیں بلکہ ڈیرھ ماہ قید کی سزا سنائی جائے۔درخواست گزار نے کہا کہ امریکا کی بہترین یونیورسٹیوں میں نوجوانوں کے داخلے کے لیے دھوکہ دہی سے جگہ بنائی جا رہی ہے جن میں ییل، جیورج ٹان اور اسٹینڈفورڈ یونیورسٹیز بھی شامل ہیں۔

چین، دفتر سے تنگ شہری نے 14 ہزار ڈالر سڑک پر اڑا دئیے

آفس میں ڈانٹ ڈپٹ ہوئی جسکی وجہ سے ہوانگ الجھن اور چڑ چڑاہٹ کا شکار تھا،دفتری ساتھی

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین میں ایک شخص نے دفتر سے بیزار ہو کر سڑک پر 14 ہزار ڈالرز اڑادیے جسے لوگوں نے فوری بٹور لیا لیکن جب اس شخص کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے وہی پیسے واپس مانگنا شروع کردیے۔چین کے صوبے فوجیان کے شی شی شہر میں 42 سالہ ہوانگ نامی شہری نے بینک سے 14 ہزار سے زائد ڈالرز نکالے تھے جسے اس نے سڑک پر ٹریفک جام ہونے کے سبب غصے میں اڑا دیے جسے اردگرد موجود تمام راہ گیروں نے فورا سمیٹ لیے۔ہوانگ کے دفتر ساتھی بتاتے ہیں کہ اس کا یہ دن آفس میں بہت برا گزرا تھا جس کے باعث کافی الجھن اور چڑچڑاہٹ کا شکار تھا۔پیسے اڑانے کے بعد ہوانگ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے پچھتاتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اسے پیسے واپس دلائے جائیں۔حکام نے شہری کے اس عمل پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ ایک غیر مناسب رویہ ہے جو آدمی کے لیے مشکل کا باعث بن گیا تھا اور اب وہ عوام سے پیسے مانگ رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوانگ کی اپیل پر کچھ افراد نے پولیس سے رابطے کرکے اس کے پیسے لوٹا دیے ہیں۔ 

امریکا و طالبان مذاکرات میں ناکامی،وضاحت کیلئے زلمے خلیل زاد کانگریس میں طلب

امریکی عوام اور کانگریس کو اندھیرے میں رکھنے پر میں اس حکومت سے تنگ آگیا ہوں،چئیر مین ایلائٹ ایل اینجل

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکی کانگریس کمیٹی برائے امورِ خارجہ نے امریکی حکومت کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کو امریکا افغان مذاکرات کی ناکامی پر وضاحت دینے کے لیے طلب کرلیا۔طلبی کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمن ایلائٹ ایل اینجل نے کہا کہ امن عمل اور اس طویل جنگ کو ختم کرنے کے معاملے پر حکومت کی جانب سے امریکی عوام اور کانگریس کو اندھیرے میں رکھنے پر میں اس حکومت سے تنگ آگیا ہوں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس جنوری میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول سنبھالا، اس کے بعد سے اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ کمیٹی کی جانب سے کسی کو طلب کیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کر کے سب کو حیران کردیا تھا کہ انہوں نے سینئر طالبان قیادت اور افغان صدر اشرف غنی کو کیمپ ڈیوڈ میں ملاقات کی دعوت دی تھی تاہم آخری لمحات میں انہوں نے طالبان کے ایک حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد کی ہلاکت پر یہ مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔چنانچہ کانگریس کی جانب سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو بھیجے گئے طلبی کے نوٹس انہیں 19 ستمبر کو افغان جنگ کے خاتمے کے حکومتی منصوبے کے بارے میں قانون سازوں کو بریف کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سعودی عرب، سر قلم کئے جانیوالوں میں پاکستانی سر فہرست،مقید غیر ملکیوں میں بھی پاکستان نمبر ون

سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کو آزاد کرنے کا وعدہ وفا نہ کیا بلکہ کچھ کو سزائے موت سنا دی گئی ہے، ڈائریکٹرجسٹس پراجیکٹ 

ریاض(ایچ ایم نیوز) پاکستان کے اتحادی ملک سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کے سرقلم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ان کی جیلوں میں موجود غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ تعداد بھی پاکستانیوں کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیہا کے مطابق جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے مطابق دنیا بھر میں کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جبکہ 7 ہزار کے قریب صرف عرب ممالک میں قید ہیں۔جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی ڈائریکٹر سارہ بلال نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورہ پاکستان کے دوران دو ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے وعدے پر تاحال عمل نہیں کیا گیا بلکہ ان میں سے کچھ افراد کو سزائے موت سنا کر اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تین ہزار چار سو پاکستانی قید ہیں، جن میں سے اس سال اب تک ایک خاتون سمیت  چھبیس افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

شارٹ سرکٹ کے باعث پیپر کے گودام میں آگ لگ گئی

شیخوپورہ (ایچ ایم نیوز)شارٹ سرکٹ کے باعث پیپر کے گودام میں آگ لگ گئی ۔تفصیلات کے مطابق اعجاز پیپر مل نزد چوہدری مل سٹاپ لاہور روڑ پر پیپر کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائیٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ آگ پر قابو پا لیا۔آگ لگنے سے ہونے والے نقصان تخمینہ نہیں لگایا جا سکا-

میاں جاوید لطیف کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

 محکمہ اینٹی کرپشن نے میاں جاوید لطیف کے گھر کے باہر  کمرشل  زمین  پر  بننے والے ڈیرے کی جگہ واگزار کروا لیا 

شیخوپورہ (ایچ ایم نیوز)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے میاں جاوید لطیف کے گھر کے باہر فیصل آباد روڈ  کی  کمرشل  زمین  پر  بننے والے ڈیرے کو گرا کر زمین وا گزار کروا لی ۔ قبل ازیں محکمہ اینٹی کرپشن نے میاں جاوید لطیف کے بھائیوں کی فلورمل اور پیپر مل میں کالونی لائزیشن ایکٹ کی دفعہ 32 / 34 کے تحت ہیوی مشینری کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ان ملوں میں شامل سرکاری اور نجی زمینیں واگزار کروالی تھیں اور اب ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب آفس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں جاوید لطیف کے ڈیرے کا مقدمہ محض ایک سورس رپورٹ کا روایتی طریقہ اختیار کرتے ہوئے تھانہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں زیر دفعہ 420-468-471 ت پ اور 5/2/47 اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تقریبا دس برس قبل میاں جاوید لطیف کے ڈیرہ میں شامل ساڑھے 37 مرلے اراضی ایک شخص محمد رشید نے محکمہ مال کے پٹواری ملک شبیر حسین سے ملی بھگت کر کے میاں برادران کو بیچ ڈالی حالانکہ وہ اس ساری اراضی کا مالک ہی نہ تھا بعد ازاں ملزم پٹواری نے اس اراضی کے انتقالات بھی میاں برادران کے نام درج کر ڈالے جن کو اس وقت کے ڈی سی کے روبرو اراضی کے اصل مالکان محمد اسلم وغیرہ نے چیلنج کیا مگر انکی اپیل کو مسترد کر دیا گیا بعدازاں 26 اکتوبر 2018 کو شیخوپورہ کی سول کورٹ نے ساڑھے 37 مرلے اراضی کی خریدوفروخت کو غلط قرار دیتے ہوئے اس کے انتقالات خارج کرنے کا حکم جاری کیا سورس رپورٹ میں تمام انتقالات اراضی کے نمبرز اور ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس ساڑھے 37 مرلے اراضی پر میاں جاوید لطیف اور ان کے بھائیوں نے ڈیرہ بنا رکھا ہے دریں اثنا میاں برادران کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ مقدمہ محض انتقامی کاروائیوں کے سلسلہ کی کڑی ہے سول کورٹ کے فیصلہ کے خلاف میاں برادران نے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جہاں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا یہ امر قابل ذکر ہے کہ میاں برادران کی طرف سے لاہور روڈ پر ہائی وے کالونی کے قریب بنائے جانے والے شاپنگ پلازہ کے بارے میں بھی میونسپل کمیٹی کی موجودہ انتظامیہ اور ایل ڈی اے کے درمیان خط و کتابت شروع ہوگئی ہے حالانکہ میاں جاوید لطیف کے بھائی میاں امجد لطیف کے چیئرمین بلدیہ شیخوپورہ ہونے کے دوران اس پلازہ کی تعمیر کا آغاز ہوا تھا اور میاں برادران نے بلدیہ شیخوپورہ کی فیس کے 20 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے بعد شاپنگ پلازہ کی تعمیر شروع کی تھی اس پلازہ کے بارے میں بھی میاں برادران نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 19 ستمبر کو تمام متعلقہ اداروں سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

خاتون کا بغیر اجازت میکے جانا جرم بن گیا، ظالم سسرالیوں نے بہو کا سر مونڈ دیا

 پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

شیخوپورہ (ایچ ایم نیوز)خاتون کا بغیر اجازت میکے جانا جرم بن گیا آرائیانوالہ میں ظالم سسرالیوں نے اپنی بہو کا سر مونڈ دیا پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا آرائیانوالہ کی رہائشی 2 بچیوں کی ماں 21 سالہ ظل ہما کو میکے جانے کی اجازت نہیں تھی جس کی 4 سال قبل شہباز نامی شخص سے شادی ہوئی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ  سسرال والے برائی کرنے پر مجبور کرتے تھے منع کرنے پر سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے بال کاٹ دئے ہیں میرے سسرالیوں سے میری نند کا شوہر  جو کہ پولیس ملازم ہیی وہ بھی مجھ سے  دھندہ کرواتا رہا ہے انکار کیا تو مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں میری جان کو خطرہ ہے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے  پولیس نے ظل ہما کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جس نے بھی یہ جرم کیا اسے جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی ، تین دہشت گرد گرفتار ،بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

راجن پور(ایچ ایم نیوز ) راجن پور  میں کانٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے  دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر راجن پور میں کانٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کی جس کے  دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بی آر اے کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالکریم، عالی، محمد خان شامل ہیں جو اجن پور میں گوٹھ مزاری پولیس اسٹیشن کے علاقے موضع چک سوری میں سوئی گیس کی پائپ لائن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1.3 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، بیٹری اوردہشت گردی کی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والی رقم برآمد کر لی، گرفتار دہشتگردوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

6 ماہ سے شوہر سے بات نہیں ہوئی ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،مشعال ملک

کشمیریوں پر بھارت نے بہت ظلم کیا، ہزاروں افراد کو غائب کیا گیا،  حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ  کا بیان 

لاہور(ایچ ایم نیوز )  حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں پر بہت ظلم کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کو غائب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ 6 ماہ سے شوہر سے بات نہیں ہوئی ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی حالت دن بہ دن خراب ہورہی ہے، پاکستانی کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔مشعال ملک نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے، ہمیں اب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر فوکس کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ہمارا پیغام اس وقت پہنچ رہا ہے، لوگ کہتے ہیں ہندوستان بڑی مارکیٹ ہے اس لئے لوگ اسے کچھ نہیں کہے گا، میں اس بات سے اختلاف کرتی ہوں، ہمیشہ ایسا نہیں رہے گا۔

موٹروے پولیس نے مسافر بسوں میں بھارتی فلمیں چلانے پر پابندی عائد کردی

 تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو آگاہ کردیا ہے،خلاف ورزی کرنیوالے کو بھاری جرما نہ ہوگا،ترجمان موٹروے پولیس 

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز ) موٹروے پولیس نے مسافر بسوں میں بھارتی فلمیں چلانے پر پابندی عائد کردی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بھارتی فلموں، نفرت انگیز، مذہبی انتشار یا غیراخلاقی مواد پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ یہ اقدام پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور عوام کی جانب سے شکایات پراٹھایا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ پابندی سے متعلق تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت ملک بھر کے سینما گھروں میں پہلے ہی بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی عائد کرچکی ہے۔

طاہرالقادری نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

اپنی آنکھوں سے دیکھا، پارلیمنٹ میں سب کچھ ہوتا ہے لیکن عوامی فلاح اور بہبود کے لیے کچھ نہیں ہوتا،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ   کا  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب

 لاہور (ایچ ایم نیوز ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست اور سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی کا اعلان کر  تے ہوئے کہا ہے کہ  اپنی آنکھوں سے دیکھا، پارلیمنٹ میں سب کچھ ہوتا ہے لیکن عوامی فلاح اور بہبود کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ  نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے  کہا  کہ ہم نے کرپشن کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا، پارلیمنٹ کا حصہ بن کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا، پارلیمنٹ میں سب کچھ ہوتا ہے لیکن عوامی فلاح اور بہبود کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔طاہر القادری نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری سیاست میں غریب اور متوسط طبقے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، زیادہ تر ارکان پارلیمنٹ صرف اور صرف اقتدار کے لیے زندہ رہتے ہیں۔سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹا ون کی شہادتیں تحریک کی جاری جدوجہد کا ایک نتیجہ تھیں، 3 ماہ تک عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کے نتیجے میں احتساب کا ایک عمل شروع ہوا۔طاہر القادری نے کہا کہ مجھے تصنیف وتالیف کے بے پناہ کام اور صحت کے مسائل ہیں اس لیے پاکستان کی سیاست اور سیاسی سرگرمیوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

مہاتما گاندھی کے پوتے پروفیسر راج موہن گاندھی نے ہندوستان کے کشمیر پر قبضہ کو مسترد کر دیا

 کشمیر میں کرفیو کا مسلسل نفاذ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے،کشمیریوں کو زبردستی طاقت کے زور پہ ہندوستان کا شہری نہیں بنایا جا سکتا، ہندوستان کی حکومت کو گاندھی کے فلسفہ پہ عمل کرنا چاہیے،ہندوستان میں بسنے والے تمام لوگوں سے ایک جیسا سلوک کرنا چاہیئے،بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالرپروفیسر راج موہن گاندھی  کا تقریب سے خطاب 

 واشنگٹن (ایچ ایم نیوز ) بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر اور مہاتما گاندھی کے پوتے پروفیسر راج موہن گاندھی نے ہندوستان کے کشمیر کے اوپر قبضہ کو مسترد کر تے  ہوئے کشمیر استصواب رائے کروانے کی حمائت کردی اور  کہا  کہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل نفاذ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ اور کشمیریوں کو زبردستی طاقت کے زور پہ ہندوستان کا شہری نہیں بنایا جا سکتا، ہندوستان کی حکومت کو گاندھی کے فلسفہ پہ عمل کرنا چاہیے اور ہندوستان میں بسنے والے تمام لوگوں سے ایک جیسا سلوک کرنا چاہیئے۔ وہ امریکہ کی مشہور یونیورسٹی، یونیورسٹی آف الے نائیاربانہ، شمپین میں کشمیر سے متعلق ایک تقریب   سے  کشمیر سالیڈیریٹی کونسل کے چئیرمین جاوید راٹھور نے بھی خطاب کیا۔  جاوید راٹھور نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے اور مسلسل اکتالیس دنوں سے کرفیو نافذ ہے۔ جس کے نتیجہ میں ایک بہت بڑے انسانی المیے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ساتھ ایشا اور دنیا کے امن کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کا واحد حل استصواب رائے/ ریفرنڈم ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے پروفیسرز، اور مختلف مملک سے آئے ہوئے طلبا کے علاوہ مقامی طلبا نے بھی بڑی  تعداد میں شرکت کی۔  پروگرام کے بعد  جاوید راٹھور کی قیادت میں  سینکڑوں طلبہ  نے یونیورسٹی کے کمپیس اور اربانہ شمین کی مرکزی شاہراہ پہ مارچ کیا اور انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی بربریت اور کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لئے نعرے لگائے۔ مارچ کے احتتام پر جاوید راٹھور نے طلبا پر زور دیا کہ وہ مستقبل درخشاں ستارے ہیں اور دنیا کے بہتر مستقبل کے لئے حق اور انصاف کا ساتھ دیں۔ اور کشمیریوں کو انکی آزادی دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اور انہوں نے پروگرام کا انعقاد کرنے پر سٹوڈنٹ کونسلز اور فکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوتوا ذہنیت نے بھارت میں پنجے گاڑدیئے ہیں،جنرل زبیر

 ہٹلر نے جو جرمنی میں کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے،، کلبھوشن یادیو صرف جاسوس نہیں بلکہ ٹیرر ونگ لیڈر تھا جو دہشت گردوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کرتا تھا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا  تقریب سے خطاب 

 لندن (ایچ ایم نیوز )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات نے کہا  ہے کہ ہٹلر نے جو جرمنی میں کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے، کلبھوشن یادیو صرف جاسوس نہیں بلکہ ٹیرر ونگ لیڈر تھا جو دہشت گردوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کرتا تھا۔لندن میں اوور سیز کمیونٹی کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات  نے کہا کہ ہٹلر نے جو جرمنی میں کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے، بی جے پی اور آر ایس ایس نے حدیں پارکر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوتوا ذہنیت نے بھارت میں پنجے گاڑ رکھے ہیں، پاکستان کی سرزمین سے گرفتار کیے جانے والا کلبھوشن یادیو صرف جاسوس نہیں بلکہ دہشت گردی ونگ کا لیڈر تھا، جو دہشت گردوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کرتا تھا۔جنرل زبیر کا مزید کہنا تھا کہ بالاکوٹ حملے کے فورا بعد ہم نے بھارت کے ساتھ اسکور برابر کیا۔

بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمے داری قبول کرے، امریکی رکن کانگریس

ضہ کشمیر میں آرٹیکل 370، 35 اے کی منسوخی کی مذمت کرتی ہوں، وادی میں ذرائع مواصلات پر پابندیاں عائد ہیں، زندگی بچانے والی ادویات کا فقدان ہے، امریکی رکن گانگریس راشدہ طلیب 

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز ) امریکی رکن گانگریس راشدہ طلیب نے کہا  ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں، بھارتی حکومت ان پامالیوں کی ذمے داری قبول کرے ،رپورٹس بتاتی ہیں کہ تین ہزار سے زائد افراد کو بنا کسی جرم کے پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے،امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کی جانب سے 40 روز سے عائد لاک ڈان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارتی حکومت پر زور دیتی ہوں کہ وہ مقبو ضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری قبول کرے اور اس کے ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ وادی میں جاری کرفیو اور ذرائع مواصلات پر پابندی ہٹائی جائے تاکہ مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال واضع ہو سکے۔راشدہ طلیب نے مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کی بھی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا میں آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35اے کی منسوخی کی شدید مذمت کرتی ہوں جس کے باعث وادی میں ذرائع مواصلات کی پابندی عائد کی گئی ہے، زندگی بچانے والی ادویات کا فقدان پیدا ہو گیا اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔ذرائع مواصلات پر پابندی کا مطلب صرف یہ نہیں کہ کشمیری اپنے خاندان والوں سے رابطے میں نہیں ہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وادی میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور عوام کو بنیادی طبی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔راشدہ طلیب نے کہا رپورٹس بناتی ہیں کہ تین ہزار سے زائد افراد کو بنا کسی جرم کے پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جن میں بچے، وکلا، ڈاکٹرز، حریت رہنما، مذہبی رہنما اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد حالات نہایت کشیدہ ہیں۔ جب کہ وادی میں مودی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈان کو 40 روز سے زائد گزر چکے ہیں جس کے باعث کشمیری عوام کا دنیا سے رابطہ ٹوٹ چکا ہے۔

گلوکارجاویدسرفرازنے صوفیانہ کلام ’’بلھیا کی جانا میں کون‘‘گاکرگوروں کوجھومنے پرمجبورکردیا

کنیڈامیں منعقدہ میوزک کنسرٹ میں بیٹھے پاکستانی گلوکارمحسن شوکت علی جاویدسرفرازکوداددیئے بنا نہ رہ سکے

لاہور(ایچ ایم نیوز )گلوکارجاویدسرفرازنے ’’بلھیا کی جانا میں کون‘‘گاکرگوروں کوناچنے پرمجبورکردیا،تفصیلات کے مطابق دیارغیرکنیڈا میں مقیم پاکستانی اداکاروگلوکارجاویدسرفرازنے ایک میوزک کنسرٹ میںپاک وہندکے مشہورصوفی بزرگ شاعرحضرت بابا بلھے شاہ کے کلام ’’بلھیا کی جانا میں کون‘‘کوگاکر سما باندھ دیا،اس صوفیانہ کلام پر گورے بھی دیوانہ وار جھومتے رہے،کنیڈامیں منعقدہ اس میوزک کنسرٹ میں پاکستانی لیچنڈگلوکارشوکت علی کے بیٹے محسن شوکت علی بھی موجودتھے،جوکلام بابا بلھے شاہ سن کر جاویدسرفرازکوداددیئے بنا نہ رہ سکے۔

اداکارہ صائم علی اورصفدرماہی پر فلم’’عشق میراانمول‘‘کے گانے کی عکسبندی

فلم کی عکسبندی راوی کنارے پر کی گئی، شاعراکرم خیال جبکہ مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں

لاہور( ایچ ایم نیوز ) اداکارہ صائم علی اورصفدرماہی پر فلم’’عشق میراانمول‘‘کے گانے کی عکسبندی،تفصیلات کے مطابق مصنف وہدائیتکارباسوچودھری کی نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘کے ایک گانے کی عکسبندی گزشتہ روزراوی کنارے پرکی گئی،عکسبندی میں اداکارہ صائم علی اورصفدرماہی نے حصہ لیا،اس فلم کے پروڈیوسرنعیم خان،چودھری سلیم باجوہ اورملک محمدنعیم ہیں،یہ فلم ماہیہ پروڈکشن کے بینرتلے بنائی جارہی ہے،فلم کے لئے میوزک استادقادرعلی شگن نے دیا ہے ،گانے اکرم خیال نے لکھے ہیں جبکہ فلم کے گیتوں کو سائرہ نسیم اورصفدرماہی کی آوازوں میں ریکارڈکیا گیا ہے۔

اداکارہ نادرہ چودھری کے گھر مجلس ونیازکا اہتمام،شوبزسے وابستہ افراد کی شرکت

حضرت امام حسینؓنے یزیدی استبداد کے آگے سرجھکانے کی بجائے سرکٹانے کو ترجیح دی،اداکارہ کی گفتگو

لاہور(ایچ ایم نیوز )اسٹیج کی معروف اداکارہ نادرہ چودھری  کے گھرپر گزشتہ روزمحرم الحرام کے موقع پر مجلس اور نیازکا اہتمام کیا گیا ،جس میں شوبزسے وابستہ افراد کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر نیازکا اہتمام بھی کیا گیا تھا،اداکارہ نادرہ چودھری نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا،حضرت امام حسینؓنے یزیدی استبداد کے آگے سرجھکانے کی بجائے سرکٹانے کو ترجیح دی اور قیامت تک کیلئے حق کا استعارہ بن گئے،انہوںنے  کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے میدان کربلا میںاپنے خاندان اوررفقہ  کی قربانی دے کر ہمیشہ کیلئے حق کا علم بلند کر دیا۔

گلوکارہ فریدہ خانم کے حالات زندگی اور گیتوں پرمشتمل پرویزراہی کی نئی کتاب شائع کردی گئی

پاکستان فلم انڈسٹری کی گرانقدرخدمات پر پرویزراہی کو صدارتی ایوارڈسے نوازا جائے،فنکاروں کی گفتگو

لاہور(ایچ ایم نیوز )پاکستان فلم انڈسٹری کے نامورسینئرشوبزصحافی ،ریسرچ سکالرپرویزراہی کی نئی کتاب جوکہ گلوکارہ فریدہ خانم کے حالات زندگی اوریادگارگیتوں پرمشتمل ہے کو شائع کردیا گیا ہے،اس خوبصورت کتاب کو فنکاروں،گلوکاروں،صحافیوں اورفلمی حلقوں نے بے حدسراہا ہے،یاد رہے کہ سینئرصحافی پرویزراہی اب تک فنکاروں،ہدائیتکاروں ،گلوکاروں اورفلم انڈسٹری کے بارے چھ کتابیں لکھ چکے ہیں،فلمی حلقوں نے کہا ہے کہ پرویزراہی نے اپنی زندگی کے قیمتی دن فلم انڈسٹری کی فلاح وبہبوداوراس کی ترقی کے نام کردیئے ہیں،پرویزراہی نے فنکاروں اور دیگرشعبوں سے وابستہ افرادکی ہرسطح پربہتراندازمیں حوصلہ افزائی کی ہے،اس وقت پرویزراہی کی عمرچھیاسی برس ہوچکی ہے،اوراب بھی کتابیں لکھنے کا سلسلہ جاری ہے،فنکاروں کی اکثریت نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پرویزراہی کوپاکستان فلم انڈسٹری کی گرانقدرخدمات پر صدارتی ایوارڈسے نوازا جائے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels