پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
شیخوپورہ (ایچ ایم نیوز)خاتون کا بغیر اجازت میکے جانا جرم بن گیا آرائیانوالہ میں ظالم سسرالیوں نے اپنی بہو کا سر مونڈ دیا پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا آرائیانوالہ کی رہائشی 2 بچیوں کی ماں 21 سالہ ظل ہما کو میکے جانے کی اجازت نہیں تھی جس کی 4 سال قبل شہباز نامی شخص سے شادی ہوئی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ سسرال والے برائی کرنے پر مجبور کرتے تھے منع کرنے پر سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے بال کاٹ دئے ہیں میرے سسرالیوں سے میری نند کا شوہر جو کہ پولیس ملازم ہیی وہ بھی مجھ سے دھندہ کرواتا رہا ہے انکار کیا تو مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں میری جان کو خطرہ ہے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے پولیس نے ظل ہما کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جس نے بھی یہ جرم کیا اسے جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment