بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی صدر شی جن پھنگ چینی کمیونٹی کی تعمیروترقی اور روشن مستقبل کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں بسنے والے تمام نسلی گروہ اکٹھے ہو جائیں، ہمارا اتحاد ہی چین کی تعمیرو ترقی کا ضامن ہے۔ چین کی سرکاری نیوزایجنسی شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چین کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں جمعہ کو نسلی اتحاد اور ترقی کے قومی رول ماڈل کے اعزاز کے لئے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں بسنے والے تمام نسلی گروہ اکٹھے ہو جائیں۔ ہمارا اتحاد ہی چین کی تعمیرو ترقی کا ضامن ہے۔ اتحاد کے ذریعے ہی چینی قوم تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے اعلیٰ معیار تک پہنچ پائے گی ۔
Home »
چینی قوم کا اتحاد ہی روشن مستقبل کا ضامن ہے، چینی صدر
» چینی قوم کا اتحاد ہی روشن مستقبل کا ضامن ہے، چینی صدر
0 comments:
Post a Comment