فلم انڈسٹری تو چل پڑی ہے مگر فلمی موسیقی پر ابھی تک زیادہ فوکس نہیں کیا جا رہا ،گفتگو
لاہور (ایچ ایم نیوز) چند مفاد پرست لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے،ہمیں مفاد پرست لوگوں کوبے نقاب کرنا ہو گاجو انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔،ان خیالات کا اظہارمعروف پروڈیوسر،رائٹروبائو پروڈکشن کے روح رواں بائو اصغرعلی نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی تباہی نے بھی میوزک انڈسٹری کو مشکلات سے دو چار کیا ہے اب فلم انڈسٹری تو چل پڑی ہے مگر فلمی موسیقی پر ابھی تک زیادہ فوکس نہیں کیا جا رہا ہے۔ حکومت بھی میوزک انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات نہیں کر رہی۔ ہمارے ہاں یہ وطیرہ بن چکا ہے کہ جب تک کہ سنگر کو انڈیا کی چھاپ نہ لگے اس وقت تک اسے اہمیت نہیں دی جاتی اور ہمارا میڈیا بھی تب تک لفٹ نہیں کراتا چاہے آپ کتنے ہی اچھے سنگر کیوں نہ ہوں پہلے میڈیا اتنا وسیع نہیں تھا پھر بھی میوزک کو سپورٹ کرتا تھا، بائو اصغرعلی نے مزید کہا کہ پاکستانی گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنی آواز کا سکا منوایا،فلم انڈسٹر ی کے ساتھ ساتھ میوزک انڈسٹری کو بھی سپورٹ کرنا ہو گا۔
0 comments:
Post a Comment