چین کی قومی برادری کے شعور کو مضبوط کرنا چاہیے ،
پارٹی کے قومی نظریہ اور پالیسی کو جامع طور پر نافذ کرنا چاہیے
قومی اتحاد و ترقی ایوارڈ کانفرنس سے شی جن پنگ کا خطاب
بیجنگ (ایچ ایم نیوز ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کو ایک خوبصورت گھر بنایا جائے اور خوبصورت مستقبل کی تعمیر کی جائے،چین کی قومی برادری کے شعور کو مضبوط کرنا چاہیے ، پارٹی کے قومی نظریہ اور پالیسی کو جامع طور پر نافذ کرنا چاہیے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی قومی اتحاد و ترقی ایوارڈز کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت ، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی قوم کی عظیم نشا ثانیہ کے لئے ، تمام نسلی گروہوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کام کرنا چاہیے۔ چین کی قومی برادری کے شعور کو مضبوط کرنا چاہیے ، پارٹی کے قومی نظریہ اور پالیسی کو جامع طور پر نافذ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ خوشحالی اور ترقی پر عمل پیرا ہو جائے اور قومی وحدت اور ترقی کو بنیادی مقصد کے طور پر فروغ دیا جائے۔چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے کوشش کی جائے تاکہ چین کو ایک خوبصورت گھر بنایا جائے اور خوبصورت مستقبل کی تعمیر کی جائے۔
0 comments:
Post a Comment