سعودی آئل ریفائنری پر حملہ قابل مذمت خطے کی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، چینی صدر
حملے کے اثرات خلیجی خطے اور بین الاقوامی توانائی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں،شاہ سلمان بن عبدالعزیز
بیجنگ(ایچ ایم نیوز) چین کے صدر شی جی پھنگ نے سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے اس سے خطے کی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزز السعود کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،سعودی شاہ نے انہیں حملے کے بارے میں تفصیل سے بتایا ،انہوں نے کہا کہ سعودی آئل ریفائنری پر حملے کے اثرات خلیجی خطے اور بین الاقوامی توانائی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں ،صدر شی نے اس موقعے پر بات چیت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس حملے کی جامع اور منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں گی انہوں نے متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مل جل کر کام کریں،انہوں نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران ہر شعبے میں تعلقات کو تیزی سے فروغ حاصل ہوا ہے اور دونوں ممالک جامع حکمت عملی،شراکت داری سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر میں اہم معاون شراکت دارہیں ۔
0 comments:
Post a Comment