غیر ملکی سرمایہ کاری کا 8ماہ کے دوران کل حجم 21.53 ارب امریکی ڈالر رہا
درآمدی و بر آمدی کانفرنس یکم جنوری2020 تک جاری رہے گی،مقامی کسٹم حکام
کن منگ(ایچ ایم نیوز)چین کے جنوب مغربی سرحدی صوبے یننان میں رواں سال کے پہلی 8ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں 19.7 فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا ہے،مقامی کسٹم حکام کے مطابق یننان میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری146.65 ارب یو آن (21.53 ارب امریکی ڈالر ) رہی،اس عرصہ میںبرآمدات میں31.8 فیصد اور جبکہ در آمدات میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ، آسیان ممالک کے ساتھ 22.6 فیصد اضافے کے ساتھ تجارتی حجم 72.53 ارب یو آن رہا جس میں 49.5یننان کی درآمدات اور برآمدات رہی ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابسطہ ممالک کے ساتھ بھی تجارت میں 17.1فیصد اضافہ ہواجس کا کل حجم 104.23 ارب یو آن رہا جس میں یننان کی درآمدات و برآمدات کا حصہ 71.1 فیصد ہے ، درآمدی و بر آمدی کانفرنس یکم جنوری2020 تک جاری رہے گی ۔
0 comments:
Post a Comment