راولاکوٹ(ایچ ایم نیوز)جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں دفتری امور کی احسن انداز میں انجام دہی ، معیار میں بہتری و جدت لانے اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کیلئے انتظامی ملازمین کیلئے تربیتی ورکشاپس کاآغاز کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد یہاں فیکلٹی آف ایگریکلچر کے کانفرنس ہال میں کیا گیا ۔ورکشاپ میں رجسٹرار آفس ،وائس چانسلر سیکرٹریٹ سمیت مختلف شعبوں اور فیکلٹیز کے گریڈ 11سے 17کے انتظامی ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ملازمین کو کام کی مختلف جہتوںسے آ گاہی کیلئے مایہ ناز ریسورس پرسن صفدر شاہ کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں جنھوں نے آئین و قانوں و دفتری قواعد و ضوابط کی روشنی میںانتہائی ماہرانہ اور آسان و عام فہم انداز میںدفتری امور کی انجام دہی سے متعلق سمجھایا ۔ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر امتیاز حسین،ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے کہا کہ دفتری امور کی انجام دہی کو آسان بنانے ،اس میں جدت لانے اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافے سے جامعہ پونچھ کے تحقیقی اور تدریسی معیار میں مذید اضافہ ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ ملازمین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا جامعہ پونچھ کی ہمیشہ سے اولین ترجیع رہی ہے ۔ہم اگر وقت کی رفتار کیساتھ نہیں چلیں گے تو یقینا پیچھے رہ جائیں گے اس لئے اپنے آپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔جامعہ پونچھ اس مقصد کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہے ۔انھوں نے ورکشاپ کیانعقاد کیلئے رجسٹرار آفس کی کاوشوں بالخصوص اسسٹنٹ رجسٹرار عمران رزاق کی کا وشوں کو سراہا۔دریں اثنا ء ورکشاپ کے کو آرڈینیٹر عمران رزاق نے اپنے تعارفی خطاب میں ریسوس پرسن صفدر شاہ کی مختلف شعبوں میں خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صفدر شاہ ایک بلند پایہ ٹرینر اور ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کو عملی تربیت فراہم کر چکے وہ وفاقی و صوبائی سمیت آزاد کشمیر کے بھی مختلف محکموں کے ملازمین کو عملی تربیت فراہم کر چکے ہیں ۔
Home »
جامعہ پونچھ، انتظامی عملے کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ
» جامعہ پونچھ، انتظامی عملے کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ
0 comments:
Post a Comment