کراچی (ایچ ایم نیوز) معروف اداکار شہریار منور نے حال ہی میں کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور انہیں زندگی کا اصل ہیرو قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکار شہریار منور نے حال ہی میں انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور انہیں زندگی کا اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ شہریار منور نے کینسر میں مبتلا بہادر بچوں سے ملاقات کے اس خوشگوار تجربے کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا اور کہا میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ اداکار نے کہا مجھے ان ننھے جنگجوں کی امید، طاقت اور مثبت سوچ نے بے حد متاثر کیا ہے۔ یہ ننھے بہادر بچے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرے مسلسل اپنی بیماری سے لڑ رہے ہیں۔
Home »
شہریار منور نے کینسر میں مبتلا بچوں کو اصل ہیرو قرار دیدیا
» شہریار منور نے کینسر میں مبتلا بچوں کو اصل ہیرو قرار دیدیا
0 comments:
Post a Comment