کوٹلی(ایچ ایم نیوز)چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن کے ہدایت پر سیکرٹری فائونڈیشن و ڈائریکٹر جنرل اطلاعات ؍ چیئرمین امتحانی کمیٹی راجہ اظہر اقبال نے پریس فائونڈیشن کی رکنیت کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے آخری تاریخ 25 ستمبر 2019ء مقرر کر دی ہے۔ مرکزی دفتر پریس فائونڈیشن سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں پریس فائونڈیشن کی ممبر شپ کیلئے ٹیسٹ ؍ انٹرویو منعقد ہوں گے جس کے لیے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کوٹلی کے امیدواران تاریخ توسیع کا استفادہ حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ 25 ستمبر تک ا پنی درخواستیں مطلوبہ کوائف کے ساتھ مقررہ تاریخ تک جمع کروائیں جبکہ امیدواران کی حتمی فہرست مورخہ 27 ستمبر 2019ء کو جاری کر دی جائے گی ۔ رکنیت فارم اور دیگر کوائف و معلومات پریس فائونڈیشن کی ویب سائٹ www.ajkpf.com سے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔
Home »
پریس فائونڈیشن کی رکنیت کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع ‘ 25 ستمبر مقرر
» پریس فائونڈیشن کی رکنیت کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع ‘ 25 ستمبر مقرر
0 comments:
Post a Comment