My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

جنگوں سے مسائل حل کرنے والے اپنے دماغ کا علاج کرائیں، وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول سے باہرہونے سے پہلے عالمی برادری مداخلت کرے،گر ہمیں لگا بھارت حملہ کرے گا تو پھر ہم بھی تیار ہیں،خلیج میں جنگ ہوئی تو پٹرول قیمت بڑھنے سے دنیا میں غربت پھیلے گی،بھارت ایک خوفناک سمت میں گامزن ہے،بھارت ایک خوفناک سمت میں گامزن ہے،مغربی میڈیا نوٹس لے، خدشہ ہے کشمیرمیں کرفیو اٹھتے ہی خوں ریزی ہوگی 
وزیراعظم عمران خان کا ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب

نیویارک (ایچ ایم نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خدشہ ہے کشمیرمیں کرفیو اٹھتے ہی خوں ریزی ہوگی ، حالات ہاتھ سے نکلنے سے پہلے دنیا مسئلہ کشمیر پر مداخلت کرے، جنگ مسائل کاحل نہیں، جوسمجھتے ہیں جنگوں سے مسئلے حل ہوتے ہیں وہ اپنے دماغ کا علاج کرائیں، پاکستان کیلئے میرا وہی نظریہ ہے جو حضو پاک نے ریاست کیلئے پیش کیا،عالمی برادری اور امریکا کیلئے کشمیر کے معاملے پر ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے،اگر ہمیں لگا بھارت حملہ کرے گا تو پھر ہم بھی تیار ہیں،خلیج میں جنگ ہوئی تو پٹرول قیمت بڑھنے سے دنیا میں غربت پھیلے گی،بھارت ایک خوفناک سمت میں گامزن ہے،مغربی میڈیا نوٹس لے،پہلا سال میری زندگی کا سب سے مشکل سال تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ورلڈکپ فائنل کھیلنے سے ایک دن پہلے جیسا محسوس کر رہا تھا خطاب سے پہلے آج کچھ ویسے ہی جذبات ہیں، پہلی مسلم ریاست محمد پاک کی تھی ریاست مدینہ، ریاست مدینہ جدید ریاست تھی، جس نے مسلم تہذیب کی بنیاد رکھی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 24 سال سے پہلے میں نے سیاست شروع کی، فلاحی ریاست کا قیام میری اولین ترجیح ہے، فلاحی ریاست جہاں قانون کی حکمرانی اور برابری ہو، ریاست مدینہ میں حکمران بھی قانون کے تابع تھے، پاکستان کیلئے میرا وہی نظریہ ہے جو حضور پاک نے ریاست کیلئے پیش کیا، میرا پاکستان کیلئے وژن وہی ہے، جو بانیان پاکستان کا تھا۔عمران خان نے کہا ایسی فلاحی ریاست بنانا چاہتا ہوں جہاں غریبوں کی مدد کی جائے، جہاں اقلیتوں کو برابری کے حقوق ملیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا، قانون کی عملداری پر یقین رکھتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو سب سے بڑے کرنٹ اکانٹ خسارے کا سامنا تھا، پہلا سال میری زندگی کا سب سے مشکل سال تھا، کرنٹ اکانٹ خسارے کو 70 فیصد کم کیا، اداروں کو تباہ کرنا آسان اور ٹھیک کرنا بہت مشکل کام ہے، ایف بی آر کو ٹھیک کرنے پر کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہماری حکومت کی پہلی ترجیح غربت کاخاتمہ ہے، ایران کے معاملے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب روپیہ گرتاہے معیشت خراب ہوتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ہمیں مسائل پیش آئے، ماحولیاتی تبدیلی گلوبل وارمنگ کے مسائل ہیں، پاک بھارت کو غربت، بے روزگاری، گلوبل وارمنگ کا چیلنج درپیش ہے، بھارت سے اعتماد کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی، مودی کو کہا تھا اعتماد کی بنیاد پر تعلقات قائم کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کیا، خدشہ ہے کشمیرمیں کرفیو اٹھتے ہی خوں ریزی ہوگی، کرفیو ہٹتے ہی حالات بد سے بدتر ہوں گے، یواین آنے کا اصل مقصد دنیا کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کرنا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور امریکا کیلئے کشمیر کے معاملے پر ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے، الیکشن کے بعد ہم نے بھارت سے دوبارہ بات کرنے کی کوشش کی، بھارت نے ہمیں بلیک لسٹ میں دھکیلنے کیلئے ناکام کوششیں کیں، 80 لاکھ کشمیری مشکلات کا شکار ہیں، حالات ہاتھ سے نکلنے سے پہلے دنیا مسئلہ کشمیر پر مداخلت کرے۔عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری آئے، نائن الیون کیبعدسیاح پاکستان نہیں آئے، ملک کرپشن کی وجہ سے غربت کا شکار ہوتے ہیں، غریب ممالک میں کرپشن کیباعث تباہ حالی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ تعلقات ہمارا ایجنڈا ہے،بھارت نے مثبت ردعمل نہیں دیا، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر میں خوں ریزی سے پاکستان میں بھی حالات خراب ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے مسئلہ کشمیر پر تمام عالمی رہنما وں سے بات کی ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے، کرپشن ہمارے ملک کا سب سے بڑامسئلہ ہے، منی لانڈرنگ نے پاکستان کو کافی نقصان پہنچایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی غیرقانونی طور پر آرٹیکل ختم کرکے سمجھ رہیہیں ٹھیک کیا، مودی کے غیر قانونی اقدام پر دنیا کو ایکشن لینا چاہیے، جیسے حالات ہیں اس میں توکوئی بھی جنگ کا نہیں سوچے گا، اگر ہمیں لگا بھارت حملہ کرے گا تو پھر ہم بھی تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ جنگ سے مسئلے حل نہیں ہوتے، خلیج میں جنگ ہوئی تو پٹرول قیمت بڑھنے سے دنیا میں غربت پھیلے گی ، بھارت میں انتہا پسند، نسل پرستانہ سوچ قبضہ کرچکی ہے ، بھارت میں جو ہو رہا ہے، وہ تباہ کاری ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے جنگ میں150 بلین ڈالر کا نقصان،70ہزارجانیں قربان کیں، ہر جنگ صرف تباہی کا ذریعہ ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ رویہ اختیار کیا، آرایس ایس ہٹلر کو ماننے والی دہشت گرد پارٹی ہے، بھارت میں نہرو اور گاندھی کے نظریے کو چھوڑ دیا گیا ہے، بھارت ایک خوفناک سمت میں گامزن ہے،مغربی میڈیا نوٹس لے۔عمران خان نے کہا کہ نسل پرستانہ نظریے کے غلبے سے دنیا کو ہمیشہ نقصان پہنچتا ہے، جو سمجھتے ہیں جنگ سے مسئلے حل ہوتے ہیں ان کا دماغی چیک اپ کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جائزمسلم جدوجہدکودہشت گردی بناکرپیش کیاگیا، بھارت نے 20 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کی،وہ کہاں جائیں؟ان کا کہنا تھا کہ مودی نوازشریف کی دعوت پرپاکستان آئیتھے، مودی پاکستان تو آئے پر دہشت گردی کے الزامات لگانے سے پیچھے ہیں ہٹے اور مودی نے وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان تفریق کی کوشش کی۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کا مستقبل کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہی ہونا چاہیے، کیوں نہ پاکستان بھارت، کشمیریوں کو اپنے مستقل کا فیصلہ کرنے دیں ، مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال مزید بگڑی تو یو این کی ناکامی ہوگی، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں مبصرین بھیجے۔

submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive