بدین (ایچ ایم نیوز) بد ین کے گائوں چندو کولہی میں تقریبا تین سو معصوم طلبہ و طالبات حصول علم کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کے اسکول جانے پر مجبور ہو گئے ،تفصیلات کے مطا بق معصوم طلبہ و طالبات کے لیے علم کا حصول جان کا خطرہ بنا ہوا ہے ان کے اسکول کے راستے میں امام واہ نہر ہے جس پہ پل نہ ہونے کے سبب یہ معصوم طلبا اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بوسیدہ لکڑی اور کمزور تختوں کے انتہائی خطرناک پل سے گزر کر روزانہ اسکول جاتے ہیں،اس اسکول میں تقریبا دو سو نوے بچے زیر تعلیم ہیں اور گائوں کے ہرگھر سے اسکول جاتے وقت ان کے والدین بچے کی با خیریت واپسی کی دعائیں کرتے ہیں،ان معصوم طلبہ و طالبات کے لیے حصول علم کا یہ راستہ جان جوکھوں کا کام ہے مگر ان کی ہمت اور عزم کے سامنے یہ جان لیوا مشکل بھی آسان ہوگئی ہے۔
Home »
بدین، طلبا جان ہتھیلی پر رکھ کے اسکول جانے پر مجبور
» بدین، طلبا جان ہتھیلی پر رکھ کے اسکول جانے پر مجبور
0 comments:
Post a Comment