چونیاں (ایچ ایم نیوز)چونیاں میں بچوں کے مبینہ اغوا کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے جبکہ عینی شاہدین نے دعوی کیا ہے کہ اغوا کار ایک بچے کو ساتھ لے گئے۔عینی شاہدین نے دعوی کیا ہے کہ محلہ ہاشم چوک سے نامعلوم مبینہ اغواکاروں نے 2 بچوں کو اٹھایا تھا، بچوں کے شور مچانے پر مقامی لوگوں نے اغوا کاروں کا پیچھا کیا جس پر مبینہ اغوا کار ایک بچے کو ساتھ لے گئے جبکہ دوسرے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرفرار ہو گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں سے بچنے والے بچے عمر دراز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی جبکہ بعض مشتعل افراد نے تھانہ سٹی پر بھی پتھراوکیا،پولیس کے مطابق اسپتال میں زیر علاج بچہ عمردراز بیان بدل رہا ہے، معاملہ مشکوک لگتا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ جس بچے کے مبینہ اغوا کا لوگوں نے دعوی کیا ہے اس حوالے سے کسی بھی شخص نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔
Home »
چونیاں، بچوں کے اغوا کی وارداتیں جاری
» چونیاں، بچوں کے اغوا کی وارداتیں جاری
0 comments:
Post a Comment