لاہور (ایچ ایم نیوز ) شنہشاہ قوالی و موسیقار حاجی مقبول احمد صابری کی 21ستمبر کو آٹھویں برسی منائی گئی، مقبول صابری اپنی گائیکی کے جداگانہ انداز سے دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔قوالی کو جدتوں سے روشناس کروانے والے قوال مقبول احمد صابری کی آج آٹھویں برسی منائیگئی ۔ 1945 کو بھارت کے علاقے کلیانہ میں پیدا ہونے والے مقبول صابری نے 11 برس کی عمر میں پہلی قوالی پڑھی۔معروف قوال مقبول احمد صابری نے ابتدائی تعلیم اپنے والد عنایت حسین صابری سے حاصل کی، مقبول احمد صابری اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے تھے ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔دنیا بھر میں قوالی تاجدار حرم اور دیگر صوفیانہ کلام کے ذریعے شہرت کمانے والے صابری برادران غلام فرید صابری کے چھوٹے بھائی شنہشا ہ قوالی و موسیقار حاجی مقبول احمد صابری کی قوالی سے بیرون ممالک میں کئی لوگوں نے اسلام قبول کیا بیرون ممالک میں فن قوالی کے ذریعے صوفیانہ کلام کو فروغ دینے میں صابری برادران نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔غلام فرید صابری کے ساتھ مقبول صابری نے قوالی کے فن کو ایک نیا آہنگ دینے میں اپنا کردار بھر پور انداز میں اداکیا ،ان کی گائگی کا انداز جداگانہ تھا جس کی بناپر لوگ آج بھی ان کے مداح ہیں۔ مقبول صابری قوال آج ہم میں نہیں ان کی یادیں ہمارے لئے سرمایہ حیات ہیں۔
Home »
شہنشاہ قوالی، حاجی مقبول احمد صابری کی 8ویں برسی
» شہنشاہ قوالی، حاجی مقبول احمد صابری کی 8ویں برسی
0 comments:
Post a Comment