تریپولی(ایچ ایم نیوز)لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومتی فورسز نے جنوبی طرابلس میں فوج پر 14فضائی حملے کئے،ان حملوں میں مخالف فوج کا گولہ برود کا بڑا ذخیرہ اور متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اظلاعات نہیں ہیں۔ حکومتی فورسز نے گذشتہ روز طرابلس میں حریف فوج پر 14 فضائی حملے کیے۔اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومتی افواج کے ترجمان محمد گنونو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائیہ نے جنوبی طرابلس میں حفتر کی فوج کے ٹھکانے پر 14 فضائی حملے کیے ، جس سے گولہ بارود کے ذخیرے اور فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں آپریشن چیمبرز کو بھی تباہ کیا گیا۔بیان میں ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔اس لڑائی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں ، اور لگ بھگ 120000شہری تشدد سے اپنے گھر بار بھاگ گئے۔واضح رہے کہ لیبیا 2011 میں مرحوم رہنما معمر قذافی کے خاتمے کے بعد سے ہی سیاسی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی تشدد کی لپیٹ میں ہے۔
Home »
یو این حمایت یافتہ فورسز کے طرابلس پر فضائی حملے،گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں تباہ
» یو این حمایت یافتہ فورسز کے طرابلس پر فضائی حملے،گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں تباہ
0 comments:
Post a Comment