راجن پور(ایچ ایم نیوز ) راجن پور میں کانٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر راجن پور میں کانٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کی جس کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بی آر اے کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالکریم، عالی، محمد خان شامل ہیں جو اجن پور میں گوٹھ مزاری پولیس اسٹیشن کے علاقے موضع چک سوری میں سوئی گیس کی پائپ لائن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1.3 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، بیٹری اوردہشت گردی کی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والی رقم برآمد کر لی، گرفتار دہشتگردوں سے تحقیقات جاری ہیں۔
Home »
سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی ،
» سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی ، تین دہشت گرد گرفتار ،بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
0 comments:
Post a Comment