کشمیریوں پر بھارت نے بہت ظلم کیا، ہزاروں افراد کو غائب کیا گیا، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا بیان
لاہور(ایچ ایم نیوز ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں پر بہت ظلم کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کو غائب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ 6 ماہ سے شوہر سے بات نہیں ہوئی ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی حالت دن بہ دن خراب ہورہی ہے، پاکستانی کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔مشعال ملک نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے، ہمیں اب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر فوکس کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ہمارا پیغام اس وقت پہنچ رہا ہے، لوگ کہتے ہیں ہندوستان بڑی مارکیٹ ہے اس لئے لوگ اسے کچھ نہیں کہے گا، میں اس بات سے اختلاف کرتی ہوں، ہمیشہ ایسا نہیں رہے گا۔
0 comments:
Post a Comment