حضرت امام حسینؓنے یزیدی استبداد کے آگے سرجھکانے کی بجائے سرکٹانے کو ترجیح دی،اداکارہ کی گفتگو
لاہور(ایچ ایم نیوز )اسٹیج کی معروف اداکارہ نادرہ چودھری کے گھرپر گزشتہ روزمحرم الحرام کے موقع پر مجلس اور نیازکا اہتمام کیا گیا ،جس میں شوبزسے وابستہ افراد کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر نیازکا اہتمام بھی کیا گیا تھا،اداکارہ نادرہ چودھری نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا،حضرت امام حسینؓنے یزیدی استبداد کے آگے سرجھکانے کی بجائے سرکٹانے کو ترجیح دی اور قیامت تک کیلئے حق کا استعارہ بن گئے،انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے میدان کربلا میںاپنے خاندان اوررفقہ کی قربانی دے کر ہمیشہ کیلئے حق کا علم بلند کر دیا۔
0 comments:
Post a Comment