ہٹلر نے جو جرمنی میں کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے،، کلبھوشن یادیو صرف جاسوس نہیں بلکہ ٹیرر ونگ لیڈر تھا جو دہشت گردوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کرتا تھا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقریب سے خطاب
لندن (ایچ ایم نیوز )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات نے کہا ہے کہ ہٹلر نے جو جرمنی میں کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے، کلبھوشن یادیو صرف جاسوس نہیں بلکہ ٹیرر ونگ لیڈر تھا جو دہشت گردوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کرتا تھا۔لندن میں اوور سیز کمیونٹی کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ ہٹلر نے جو جرمنی میں کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے، بی جے پی اور آر ایس ایس نے حدیں پارکر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوتوا ذہنیت نے بھارت میں پنجے گاڑ رکھے ہیں، پاکستان کی سرزمین سے گرفتار کیے جانے والا کلبھوشن یادیو صرف جاسوس نہیں بلکہ دہشت گردی ونگ کا لیڈر تھا، جو دہشت گردوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کرتا تھا۔جنرل زبیر کا مزید کہنا تھا کہ بالاکوٹ حملے کے فورا بعد ہم نے بھارت کے ساتھ اسکور برابر کیا۔
0 comments:
Post a Comment