My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

سنکیانگ کے امور پر چین کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ،سری لنکن صدر

کولمبو(ایچ ایم نیوز) سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے چینی سفیر چھن شو یوان سے ملاقات کی اور سنکیانگ کے معاملے پر چین کے مؤقف کے لیے اپنی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ چین اور سری لنکا روایتی دوستانہ ملک ہیں ، چین سنکیانگ کے معاملے پر سری لنکا کے منصفانہ کردار کی تعریف کرتا ہے۔سری لنکا کے صدر نے کہا کہ سری لنکا چین کے انسداد دہشت گردی کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور سری لنکا میں"اکیس اپریل " کی دہشت گرد حملے کے بعد چین کی بے لوث مدد کا شکر گزار ہے۔دونوں فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ چین اور سری لنکا دونوں سامراجیت اور بالادستی کا شکار تھے۔ دونوں ممالک"جمہوریت اور آزادی" کی آڑ میں دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک بین الاقوامی سطح پر باہمی مفاہمت اور روابط کو مستحکم رکھیں گے،ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے وابستہ امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہیں گے اور مشترکہ طور پر "دی بیلٹ اینڈ روڈ" اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیں گے۔

چینی بحری جہاز کا تحفہ ،سری لنکن بحریہ میں شامل

 کولمبو(ایچ ایم نیوز) سری لنکامیں منعقدہ خصوصی تقریب میں چین کی جانب سے دیئے جانے والے بحری جہاز کو باقاعدہ طور پر سری لنکا کی بحریہ میں شامل کیا گیا۔سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا، بحریہ کے کمانڈر پیال ڈی سلوا ، سری لنکا میں تعینات چینی سفیر چھن شیو یوان ، چینی فوجی اتاشی شیو جیانگ وی اور سری لنکا کی فوجی و حکومتی عہدے داروں نے تقریب میں شرکت کی۔سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے بحری جہاز کی شاندار کارکردگی کو سراہا اوراس قیمتی تحفے کے لیے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ چا ئنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی جانب سے تحفتاً دیا جانے والا یہ بحری جہاز نزدیکی سمندرمیں گشت اور جاسوسی جب کہ سمندر میں دور جا کر سلامتی ، تلاش اور بچاؤ کی امداد ی سرگرمیوں سمیت دیگر مشنز سر انجام دے گا۔

چین کی کل آبادی 1 ارب40 کروڑ افراد پر مشتمل ، رپورٹ

 بیجنگ(ایچ ایم نیوز) ؒ چین کے محکمہ شماریات نے "آبادی میں مستحکم اضافہ ، معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری" کے عنوان سے رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر سالوں میں آبادی کی کل تعداد میں "تیز اضافہ "، "مستحکم اضافے "میں تبدیل ہو چکا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق دو ہزار اٹھارہ تک چین کی کل آبادی ایک ارب چالیس کروڑ کے قریب تھی۔ آبادی کے مجموعی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے ، ثقافتی معیار اور صحت کے معیار کی بلندی کی وجہ سے زیادہ معاشی و معاشرتی فوائد پیدا ہوئے ہیں اور یہ عناصر چینی معیشت کی اعلیٰ معیار کی حامل ترقی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

انٹر نیٹ پر جعلی تصاویر ،ویڈیوز غلط انداز میں پیش کئے جا رہے ہیں ،ہانگ کانگ پولیس

ہانگ کانگ( ایچ ایم نیوز )ہانگ کانگ پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ ہانگ کانگ میں قانون کے نفاذ کے لئے کی جانے والی کاروائیوں کی ویڈیوز اور تصاویر کو فوٹو شاپ اور ایڈیٹ کر کے انٹرنیٹ پر اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ ان سے پولیس اہلکاروں کے روئیے اور کاروائیوں کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں۔چائنہ ریڈیو انٹر نیشل کے مطابق ہانگ کانگ پولیس کے سائبر سکیورٹی بیورو نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ انٹرنیٹ پر ایسی بہت سی تصاویر ہیں کہ جن کی حقیقت وہ نہیں کہ جو انٹرنیٹ پر دکھائی گئی۔ مثلاً ایک تصویر میں یہ نظر آرہا ہے کہ جیسے شاٹن نیو ٹاؤن پلازہ میں پولیس ایک خاندان پر تشدد کر رہی ہے جب کہ پولیس پریس کانفرنس میں دکھائی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ پولیس انہیں بچا کر محفوظ جگہ پر لے جا رہی تھی، اور ان افراد نے پولیس کی اس مدد کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔پولیس نے پریس کانفرنس میں ایک مظاہرے کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو بھی دکھائی جس میں ایک نوجوان خود کشی کے ارادے سے پل پر سے نیچے کودنے ہی لگا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر اسے واپس کھینچ لیا اور اس کی جان بچائی۔ تاہم، اس واقعے کو انٹرنیٹ پر اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ جیسے پولیس اہلکاروں نے اس نوجوان کو پل سے نیچے پھینک دیا۔

آئی این ایف ٹریٹی معاہدہ ا مریکہ کے یک طرفہ انخلا کے نتیجے میں منسوخ ہوا، چین

سے عالمی اسٹریٹیجک توازن اور استحکام ، یورپ اور ایشیاء پیسیفک خطے میں سلامتی ، اور بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول سسٹم پر دور رس منفی اثرات مرتب ہوں گے،اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے کا بیان 

 نیو یارک(ایچ ایم نیوز) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے کہا ہے کہ ا مریکہ کے یک طرفہ انخلا کے نتیجے میں یہ معاہدہ منسوخ ہوا جس سے عالمی اسٹریٹیجک توازن اور استحکام ، یورپ اور ایشیاء پیسیفک خطے میں سلامتی ، اور بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول سسٹم پر دور رس منفی اثرات مرتب ہوں گے، چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کم اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل معاہدے یعنی آئی این ایف ٹریٹی پر عام بحث کے لیے اجلاس منعقد کیا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے اجلاس میں شرکت کی اور جامع طور پر چین کے مؤقف کی وضاحت کی۔ یہ اجلاس روس کی درخواست پر بلایا گیا اور اس کو چین کی حمایت بھی حاصل تھی۔جانگ جون نے کہا کہ انیس سو ستاسی میں امریکہ اور سابق سوویت یونین نے مذکورہ معاہدہ طے کیا جو ایٹمی تخفیف اسلحہ کے سلسلے میں ایک اہم معاہدہ تھا۔ امریکہ کے یک طرفہ انخلا کے نتیجے میں یہ معاہدہ منسوخ ہوا جس سے عالمی اسٹریٹیجک توازن اور استحکام ، یورپ اور ایشیاء￿ پیسیفک خطے میں سلامتی ، اور بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول سسٹم پر دور رس منفی اثرات مرتب ہوں گے۔اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کی سوچ واضح ہونی چاہیے۔ آئی این ایف ٹریٹی پر چین بارہا اپنا مؤقف بیان کرچکا ہے۔ اپنے انخلا کے لیے چین کو عذر کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے ، چین امریکہ کے غیر معقول الزامات کو مسترد کرتا ہے۔کم اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بنانے کے سلسلے میں چین کی ترقی پر امریکہ کے بلاجواز الزامات کے جواب میں جانگ جون نے کہا کہ امریکہ اس لیے آئی این ایف ٹریٹی سے علیحدہ ہو رہا ہے تاکہ اپنے یکطرفہ پن کی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو سکے اور یک طرفہ طور پر اپنی فوجی برتری کو برقرار رکھ سکے۔چینی سفیر نے کہا چین ہمیشہ دفاعی نوعیت کی قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے۔چین کے زمین سے مار کرنے والے تمام میڈیم رینج میزائل کی تنصیب صرف دفاعی مقاصد کے تحت کی گئی ہیاور یہ کسی بھی ملک کے لیے خطرے کا باعث نہیں ہیں۔ چین ، امریکہ کی جانب سے ایشیاء بحر الکاہل کے خطے میں زمین سے مار کرنے والے میڈیم رینج میزائل کی تنصیب کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ امریکہ اس ضمن میں عقلیت اور تحمل کا مظاہرہ کرے۔

مشرقی افغانستان میں شدید جھڑپ3پولیس اہلکار ،5 جنگجو ہلاک

 جلال آباد(ایچ ایم نیوز) مشرقی افغانستان میںپولیس اور جنگجوئوں کے درمیان ایک جھڑپ میں 3پولیس اہلکار اور5 جنگجو مارے گئے ہیں ، مقامی حکام کے مطابق یہ جھڑپ مشرقی صوبہ ننگرہار میں رات گئے کو پیش آیا ،صوبائی ترجمان نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اطراف سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدہ اہم سنگ میل ،دوطرفہ تجارتی حجم15.6بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا

مستقبل میں دو طرفہ تجارت و تعاون مزید بڑھے گا ،چین پاکستان معاشی راہداری سے بھی دونوں ممالک فائدہ لیں گے،مستقبل میں دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھے گی

 اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان دو طرفہ معاشی تعاون میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور چند سالوں میں دو طرفہ تجارت کا حجم 15.6 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیاہے ،چائنہ اکنامک نیٹ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پہلے مرحلے میں پاکستان کی چائنہ کیلئے برآمدات1.85 بلین ڈالرتک بڑھ گیاہے جو کہ اس سے پہلے 575 ملین امریکی ڈالر تھے اور دو طرفہ تجارتی حجم4 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر15.6بلین امریکی ڈالر ہو گئے ہیں ، واضح رہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ 2006 میں ہوا تھا اور 2007 سے قابل عمل ہے ،پاکستان پہلا جنوبی ایشیائی ملک ہے جس کے ساتھ چین نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کیا ہے ،سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس معاہدے کی وجہ سے دو طرفہ معاشی تعاون اور تجارتی تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں اور چین پاکستان کا ایک بڑا شراکت دار اُبھر کر سامنے آیا ہے ، پاکستان اور چین کے درمیان تجارت میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی طرف سے ٹریڈ ڈیبیسٹ کے حوالے سے تشویش پائی جاتی تھی تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ تجارت میں عدم توازن کی وجہ دونوں ممالک کے صنعتی شعبے میں سٹرکچل مسائل ہیں کیونکہ چین برآمدات کیلئے ایک وسیع و عریض نظام رکھتا ہے جب کہ ان کے درآمدات کم ہے ، چائنہ 120 ممالک میں تجارت کر رہا ہے اور انہوں نے کبھی بھی ٹریڈ سرپلس کی پالیسی اختیار نہیں کی ،پاکستانی بزنس کمیونٹی کا تشویش ختم کرنے کیلئے چین نے کئی اقدام کئے ہیں تاکہ چین پاکستان تجارتی تعلقات میں توازن قائم کیاجا سکے ،پاکستان نے چینی سفارتخانے میں معاشی و تجارتی محکمے کے مطابق چین چاہتاہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دے اور چین میں پاکستانی پراڈکس کو زیادہ سے زیادہ رسائی دے اور چین میں پاکستانی تجارتی سرگرمیاں زیادہ کرے،چین پاکستان کو اپنے مارکیٹ میں 90فیصد تک رسائی دے گا جبکہ پاکستان چین کو67فیصد رسائی دے گا،چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلے میں چین پاکستان کے تمام تحفظات کو دور کرے گا اور پاکستانی پراڈکس جس میں کاٹن،لیدر، کپڑے اور نٹس شامل ہیں کو بغیر ڈیوٹی مارکیٹ میں رسائی دے گا،اس مرحلے میں دونوں ممالک باہمی طور پر سرمایہ کاری بھی کریں گے ،دونوں طرفین اس بات پر راضی ہیںکہ دو طرفہ تعاون اور باہمی سرمایہ کاری کے کیلئے اقدامات کریں گے جس کی وجہ سے چین پاکستان معاشی راہداری کو آگے لے جانے میں بھی مدد ملے گی جو کہ دونوں ممالک کے فائدے میں ہے ،توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسر ے مرحلے میں چین پاکستان کی معاشی ترقی اور تعلقات مزید بہتر ہونگے جس سے کاروبار ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھے گی ،عوام ایک دوسرے سے مستفید ہونگے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مزید بہتر ہوگی ۔ 

میکا سنگھ کی معافی مانگنے کے باوجود بھارتی میڈیا نے جان نہ چھوڑی‘ کو زچ کرکے رکھ دیا

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بھارتی گلوکار میکا سنگھ کی معافی مانگنے کے باوجود میڈیا نے جان نہ چھوڑی‘ میگا سنگھ کو زچ کرکے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار میکا سنگھ کی چند روز قبل پاکستان میں شادی کی تقریب کے دوران پرفارمنس پر ہندو انتہا پسند اور نفرت انگیز بھارتی میڈیا شدید برہم ہے اور میکا سنگھ کے معافی مانگنے کے باوجود انہیں تنگ کرنے سے باز نہیں آرہا۔ گزشتہ روز میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے اس ماحول میں پاکستان میں پرفارمنس کرنے کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کشیدگی سے بہت پہلے معاہدہ طے کیاتھا لہذا جب مجھے ویزا موصول ہوا تو میں چلا گیا۔ میکا سنگھ نے پاکستان میں پرفارم کرنے پرمعافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ یہ غلطی نہیں دہرائیں گے۔ میکا سنگھ کی جانب سے پاکستان میں دوبارہ پرفارم نہ کرنے کی یقین دہانی کے باجود بھارتی میڈیا ان پر چڑھ دوڑا اور انہیں اپنے سوالوں سے زچ کرنا شروع کردیا تو میکا سنگھ آپے سے باہر ہوگئے اور اپنے ہی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ دو ماہ قبل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور نیہا ککڑ نے ایک ساتھ پرفارم کیا تھا؟ کیا آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ سونو نگم نے چار ماہ قبل عاطف اسلم کے ساتھ پرفارم کیاتھا؟ تب کسی نے کچھ کیوں نہیں کہا؟میکا سنگھ نے کہا کہ جب میں کچھ کرتاہوں تو میڈیا فورا اسے پکڑ کر اپنی سرخیاں بنانے میں لگ جاتاہے۔ آپ لوگ چاہتے ہیں کہ مجھے غصہ آئے تاکہ آپ لوگ اسے اپنے چینلز پر دکھائیں اور اپنے اخباروں کی سرخیاں بنائیں۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم کی ویڈیو لیک ہوگئی

نیویارک (ایچ ایم نیوز) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم لور کی ویڈیو ریلیز ہونے سے قبل لیک ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی نئی البم لور جو جمعہ کے روز ریلیز ہونی تھی کی ویڈیو پہلے ہی لیک ہوگئی۔اس سے قبل بھی ٹیلر سوئفٹ کے دو البمز کی ویڈیو اِسی طرح لیک ہوئی تھیں، جن میں ریپیوٹیشن اور 1989 البمز شامل تھے۔ جس روز گلوکارہ کے البمز ریلیز ہونے تھے اسی روز ریلیز سے کچھ دیر قبل ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر ہونے لگیں۔ اب ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم لور کے ساتھ بھی وہ ہی سب ہوا جو ان کے گزشتہ دو البمز کے ساتھ ہوا تھا، البم لورکے 18 ٹریکز کی ویڈیوز ریلیز ہونے سے ایک روز قبل ہی اپ لوڈ کردی گئی، اس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں میں ہل چل مچ گئی ہے۔ 

سفارش پر نہیں کارکردگی پر یقین رکھتی ہوں‘نگار چوہدری

لاہور(ایچ ایم نیوز) اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ سفارش نہیں کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگار چوہدری نے کہا کہ ماڈلنگ اپنی جگہ ایک اہم شعبہ ہے مگر یہاں محدود پیمانے پر صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ ڈراموں کے ذریعے فنکار اپنی فطری صلاحیت کو بخوبی اجاگر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں نے اب فلموں کی جگہ لے لی ہے جن میں مختصر دورانیہ میں وہ سب کچھ انجوائے کیا جا تا ہے جو فلموں کے ذریعے بھی ممکن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ میر ی پہچان صرف معیار کام ہے جسکی وجہ سے مجھے شہرت ملی ہے۔

حکومتی سر پرستی نہ ہونے کے باعث شوبز انڈسٹری جمود کا شکار ہے ‘ سونم

لاہور(ایچ ایم نیوز) اسٹیج اداکارہ سونم چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی سر پرستی نہ ہونے کے باعث شوبز انڈسٹری جمود کا شکار ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ تھیٹر اوررقص میرے لئے کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے میں مرحلہ وار سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے فن کی بلندیوں کو چھونا چاہتی ہوں۔ لیکن نئی اداکارائیں سیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیتیں جسکی وجہ سے تھیٹر کا ماحول بہتر نہیں ہو رہا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ حکومت شوبز انڈسٹری خصوصاً فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نئی اداکار ائیں سیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیں گی اس وقت تک تھیٹر کاماحوال بہتر نہیں ہوسکتا،حکومتی سر پرستی نہ ہونے کے باعث شوبز انڈسٹری جمود کا شکار ہے۔

مقابلہ باز ی پر یقین نہیں رکھتی معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘میگھا

لاہور(ایچ ایم نیوز)تھیٹر وفلم کی معروف اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ میں اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوں اور شوبز میں میر ا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے،میں مقابلہ بازی پریقین نہیں رکھتی ہوں اورہمیشہ معیار کو ترجیح دیتی ہو ں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمیشہ اپنے سے جونیئرز کوسپورٹ کیاہے اور کرتی رہوں گی۔تھیٹر میں کوئی نمبر ون نہیں ہے میری نظر میں سب برابر ہیں اورجونیئر ز کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے سے سینئرز کانہ صرف احترام کریں بلکہ ہمیشہ ان سے سیکھنے کی بھی کوشش کیاکریں کیونکہ ہمیشہ جھکنے والے کوہی پھل لگتا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے اوربھرپور محنت سے کام میں نکھار لانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

جمشید انصاری کو دنیا سے رخصت ہوئے 14برس بیت گئے

 کراچی (ایچ ایم نیوز) ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج میں اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین اور سامعین کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار جمشید انصاری کو دنیا سے رخصت ہوئے (آج) 14 برس ہوگئے ۔31دسمبر 1942 میں اترپردیش کے شہر سہارن پور میں پیدا ہونے والے جمشید انصاری نے 40 برس کے فنی سفر میں ریڈیو کے علاوہ 200 ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں انکل عْرفی، گھوڑا گھاس کھاتا ہے، تنہائیاں، اَن کہی، جھروکے، دوسری عورت، زیر زبر پیش اور منزلیں شامل ہیں۔ ریڈیو اور ٹی وی کے علاوہ انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا جن میں مشہور اسٹیج ڈرامے ’بکرا قسطوں پر‘ بھی شامل ہے۔ اْن کے ادا کئے گئے کئی مکالمے آج بھی انتہائی مقبول ہیں جن میں ’چکو ہے میرے پاس‘، ’قطعی نہیں‘، ’افشاں تم سمجھ نہیں رہی ہو‘ اور ’زور کس پر ہوا‘ شامل ہیں۔2005 کے اوائل میں جمشید انصاری کو برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی اور اسی برس 24اگست کو اِس اداکار نے ہمیشہ کے لئے اِس دنیا سے منہ موڑ لیا۔

تمام عالمی اداروں کو بھارت کو روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا، گورنر پنجاب

تمام عالمی اداروں کو بھارت کو روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا، گورنر پنجاب
اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو بھارت کو روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور 

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو بھارت کو روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔چوہدری محمد سرور  نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، بھارت فوج کی وادی میں دہشت گردی پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مدد گار ہو‘مودی کے دور میں دنیا بھارت کی ہندو طالبانائزیشن دیکھ رہی ہے ،وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بیان

اسلام آباد (ایچ ایم نیوز ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مدد گار ہو۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا مودی کے دور میں بھارت کی ہندو طالبانائزیشن دیکھ رہی ہے سفاکی،قتل،ہجوم کا تشدد یہ ہے آرایس ایس اور بی جیپی کی حکمرانی میں نیا بھارت ہے،  مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کی نماز کے بعد بھرپور احتجاج کی کال ہے، کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کر چکے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے،ہم دامے،سخنے ورمے کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مددگار ہو اور یہ طویل جدوجہد اب تکمیل ہو۔آمین

سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری، اپوزیشن نے مسترد کر دی

 اسلام آباد(ایچ ایم نیوز ) حکومت نے الیکشن کمیشن کے 2ممبران کی تقرری کر دی جب کہ اپوزیشن نے دونوں تقرریاں مسترد کردیں۔ تفصیلات  کے مطابق حکومت نے 7ماہ بعد الیکشن کمیشن کے 2ممبران کی تقرری کر دی، خالد محمود صدیقی سندھ جبکہ منیر احمد کاکڑ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبر ہوں گے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دونوں ممبران کے نام حکومت کی جانب سے تجویز کیے گئے تھے،دونوں صوبوں کے ارکان 26 جنوری کو ریٹائر ہوئے تھے۔ آئین کے مطابق 45 روز کے اندر ممبران کی تقرری ضروری ہے لیکن وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت نہ ہونے کے باعث معاملہ لٹکا رہا جبکہ پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی تھی۔

قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس2 ستمبر کومنعقد ہوگا

 اسلام آباد (ایچ ایم نیوز ) قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس (پیر )2 ستمبر کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی زیر غور لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اس سیشن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بحث کرائی جائے گی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

 اسلام آباد (ایچ ایم نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے جمعہ 30 اگست کو خطاب کریں گے۔ صدر مملکت کا خطاب شام 5 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔اس موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں مسلح افواج کے سربراہان ، سفارتکاروں، آئینی اداروں کے سربراہوں سمیت اہم شخصیات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر مدعو کرنے کے لئے دعوت ناموں کا اجرا شروع کردیا ہے۔

کراچی ،مون سون بارشوں کے باعث کورنگی انڈسٹریل ایریا کی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی (ایچ ایم نیوز)کراچی میں حالیہ دنوں میں ہونے والی مون سون بارشوں کی وجہ سے کورنگی انڈسٹریل ایریا سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔مون سون کی بارشوں نے پانی برسانے میں کمی نہیں چھوڑی جس کی وجہ سے نشیبی شاہراہیں پانی میں ڈوبی رہیں۔کورنگی صنعتی ایریا کی شاہراہ جو پہلے سے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اب ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔کراچی کی اس اہم شاہراہ کی یہ خستہ حالت پریشان کن بھی ہے اور افسوسناک بھی کیونکہ یہ شاہراہ گزشتہ ایک سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بارش نے اس کی حالت مزید خراب کر دی ہے۔متعلقہ اداروں کی جانب سے شاہراہ کی مرمت کا کام اب تک نہ ہونا ان کی غفلت اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دو خاندانوں کی چار دہائیوں کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنی پڑتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(ایچ ایم نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چار دہائیوں تک پنجاب اور سندھ پر دو خاندان حکمران رہے،کراچی، لاہور جیسے شہروں کی آبادی دن بدن بڑھتی گئی لیکن سیوریج سسٹم اور ماسٹر پلان اب بھی دہائیوں پراناہے،دو خاندانوں کی چار دہائیوں کی نااہلی  کی سزا عوام کو بھگتنی پڑتی ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور کے "Master Plan 2040" پر کام شروع کیاہے تاکہ ووٹوں اور نوٹوں کیلئے نہیں شہریوں کی سہولت  کیلئے ڈویلپمنٹ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ 4-4 کنال کے گھروں کی جگہ کئی منزلہ پلازے بن چکے ہیں، زرعی زمینوں پر سوسائٹیاں بن گئی ہیں لیکن شہروں کا بنیادی سٹرکچر اب بھی 60 کی دہائی والا ہے، دو خاندانوں کی چار دہائیوں کی نااہلی  کی سزا عوام کو بھگتنی پڑتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، لینڈ لائن فون اور انٹرنیٹ کی بندش برقرار ،رواں سال 59 انٹرنیٹ بلیک آوٹ ہوئے

سرینگر(ایچ ایم نیوز)مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، لینڈ لائن فون اور انٹرنیٹ کی بندش برقرار ،رواں  سال اب تک 59 انٹرنیٹ بلیک آوٹ ہو چکے ہیں جو بھارت میں کہیں بھی ہونے والے بلیک آوٹ سے زیادہ ہیں۔اس صورتِ حال میں مقبوضہ وادی اور بھارت کے دیگر حصوں میں ٹیلی ویژن چینل ابلاغ اور پیغام رسانی کا ذریعہ بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بہت سے لوکل کیبل چینلز اور علاقائی چینلز پر کشمیر سے متعلق لوگوں کے پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں۔ان پیغامات کے ذریعے کچھ لوگ وادی میں اپنے پیاروں کی خیریت جاننا چاہتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہیں۔بہت سے لوگ ان چینلز کو اطلاعات کی فراہمی کے ذریعے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اس سال اب تک انٹرنیٹ کے 59 بلیک آوٹ ہو چکے ہیں جو بھارت میں کہیں بھی ہونے والے بلیک آوٹ سے زیادہ ہیں۔این جی او سافٹ ویئر فریڈم لا سینٹر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین انٹرنیٹ بلیک آوٹ 2016 میں برہان وانی کی شہادت کے بعد ہوا جو 133 دن تک جاری رہا تھا۔

کوئٹہ جامع مسجد بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج

کوئٹہ(ایچ ایم نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی جامع مسجدو مدرسہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمہ حافظ عبدالمجید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل دہشت گردی سمیت ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 5 افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم  امام مسجد کے منبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

فیصل آباد،ٹریفک حادثے میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے زخمی

فیصل آباد(ایچ ایم نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے قریب سمندری انٹرچنیج سے گزرتے ہوئے عامر جیوا کی گاڑی  مزدے سے ٹکرا گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق نوید عامر کے چہرے اور سینے پر چوٹیں آئیں ہیں اور وہ الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پیپلز پارٹی کے اقلیتی ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا کا تعلق ملتان سے ہے، حادثے میں ایم این اے کا ڈرائیور اور پارٹی ورکر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

وزیراعظم (آج ) لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

عمران خان  ملتان روڈ پرپودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکریں گے،
 گورنر  ر اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے

لاہور(ایچ ایم نیوز) وزیراعظم عمران خان(آج ) اتوار کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلی پنجاب ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان (آج ) لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم ملتان روڈ پرپودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکریں گے۔وزیراعظم عمران خان سے دورے کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔اس سے قبل 30 جون کو تحریک انصاف پنجاب کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے سیاسی امور پر وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا۔اس موقع پر جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ اور اکرم چوہدری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال اور جنوبی پنجاب کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں انہوں نے مقامی حکام کو ہدایت جاری کی تھی کہ زرعی رقبے پر کسی ہاسنگ اسکیم کی منظوری نہ دی جائے۔

خضدار میں فائرنگ، قبائلی رہنما امان اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق

سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،سرچ آپریشن شروع

کوئٹہ(ایچ ایم نیوز) بلوچستان کی تحصیل خضدار میں قبائلی رہنما نواب امان اللہ کے قافلے پر حملہ ہوا، جس میں امان اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ خضدار کی تحصیل زہری میں پیش آیا، قبائلی رہنما نواب امان اللہ کا قافلہ بلبل سے نور گامہ جا رہا تھا جب رات گئے ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے قافلے پر فائرنگ کی جس سے امان اللہ اور ان کے نواسے مردان زرکزئی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال پہنچا دی گئیں، سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اطراف میں تلاشی کا عمل شروع کردیا۔خیال رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جب کوئٹہ کے نزدیک واقع قصبے کچلاک میں ایک مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے وقت مسجد میں بے شمار نمازی موجود تھے۔دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ نہایت زوردار تھا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ، مزید لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ 

مظفر آباد(ایچ ایم نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع  راولا کوٹ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی  ہوگئے،شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکام نے مزید لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔تفصیلات  کے مطابق آزاد کشمیر  کے ضلع  راولا کوٹ کے علاقے پوٹھی چھپریاں میں بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، جس کے نتیجے میں ان مکانات میں موجود 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر راولا کوٹ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسیکیو 1122 اور مقامی آبادی لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں جب کہ انتظامیہ بھی موقع پر موجود ہے، شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے،بارش کے باعث مزید لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود مکانات کے ملبے سے 2افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گزشتہ روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالا کنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈیوژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے، جس کے باعث مقامی دریاں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگلت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے،معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی،
سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوں کی قلعی کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے،

 اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی،سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوں کی قلعی کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے،اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان  میں  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں،عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔بھارتی وزیر دفاع کا بیان  آرایس ایس کی اس انتہاپسندانہ سوچ کا عکاس ہے  کہ یہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں، راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے۔

چین میں شدید بارشیں اور طوفان 85ہزار سے زائد افراد متاثر ،فصلیں تباہ گھر زمین بوس

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین میں شدید بارشوں اور طوفانوں سے 85000سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں حکام کے مطابق ان طوفانوں سے زیادہ تر لوگ شمال مشرقی صوبے جیلن  میں  متاثر ہوئے ہیں،حکام کے مطابق شدید بارشوں اور طوفان سے 85ہزار ایکٹر سے زیادہ زمین اور فصلیں خراب ہوئی ہیں جبکہ1207ایکٹر زمین مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں 250گھر بارش کی وجہ سے زمین بوس ہوگئے ہیں جبکہ علاقے میں تقریباً12.65ملین امریکی ڈالر کا نقصان ریکارڈکیا گیا ہے جو کہ معیشت کیلئے ایک دچھکا ہے حکام نے علاقے میں تباہی کو روکنے کیلئے حفاظی اقدامات کیے ہیں تاکہ  قدرتی آفات سیلاب اور  لینڈسلائڈ سے بچا جاسکے۔

چین میں شدید گرمی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت کے حوالے سے پیلا الرٹ جاری کیا ہے  چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق  جنوبی چائنہ جنوب مغربی چائنہ  ،سنکیانگ اور مغربی علاقوں میں 35ڈگری سیلسیز تک  درجہ حرارت بڑھ سکتی ہے جبکہ بعض علاقوںمیں39ڈگری سیلسیز ریکارڈ ہوسکتا ہے،حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور شدید گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔واضح رہے کہ چین میں  درجہ حرارت کے حوالے سے ایک نظام بنایا گیا ہے جس کے تحت سرخ مالٹائی پیلا اور آسمانی رنگ بنائے گئے ہیں۔ اور یہ  چاروں شدید درجہ حرارت کے حوالے سے عوام کو معلومات فراہم کرتا ہے۔

چین میں کشتی ڈوبنے سے7افراد ہلاک 2 لاپتہ امدادی کاروائیاں جاری

جنان(ایچ ایم نیوز)حکام کے مطابق چین کے مغربی صوبے شن ڈونگ میں ایک کشتی  ڈوبنے سے سات افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہوگئے ہیں چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق یہ واقعہ صوبہ شن ڈانگ کے ساحل پر اس وقت پیش آیا،جب ہیبی صوبے کی کشتی ساحل پر  ڈوب گئی ،امدادی کاروائی کے دوران اہلکاروں نے7افراد کی لاشیں ڈھونڈ لی ہیں جبکہ 2لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق واقع کے وقت تیز آندھی اور تیز ہواچل رہی تھی جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ واقعہ تیز ہوائوں کے سبب پیش آیا ہے۔

چار بڑی اکائونٹنگ فرمز کی ہانگ کانگ میں پرتشدد اور غیرقانونی کارروائیوں کی مذمت

ہانگ کانگ(ایچ ایم نیوز)دنیا کی 4 بڑی اکانٹنگ فرموں نے ہانگ کانگ خود اختیار علاقے میں حالیہ پرتشدد واقعات اور غیرقانونی کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔دنیا کی 4 بڑی اکائونٹنگ فرمز نے  الگ الگ بیانات جاری کر کے ہانگ کانگ خود اختیار علاقے میں حالیہ پرتشدد واقعات اور غیرقانونی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔مذکورہ فرموں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شرپسند عناصر کی جانب سے چین کے خصوصی انتظامی علاقے میں اٹھائے گئے ہر اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں جس سے قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدام سے چینی اقتدار اعلیٰ کے مفادات کو بھی چیلنج کیا ہے،چینی مندوب

مقبوضہ کشمیر ایک بین الاقوامی  متنازع علاقہ ہے ،چین
پاکستان کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر  کھڑے ہیں  ،چین

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژینگ جون نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو  پرامن طریقے سے اقوام متحدہ کے چارٹر  اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ  معاہدے کے تحت  حل کرنا چاہیے۔چینی میڈیا کے مطابق مستقل مندوب نے  یہ بات اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے مقبوضہ کشمیر پر مشاورتی  اجلاس کے بعد کہی ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان  ایک حل طلب مسئلہ ہے۔چینی مندوب کے مطابق  سلامتی کونسل کی قراردوں کے مطابق  کشمیر  ایک بین الاقوامی متنازعہ علاقہ ہے اور  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  مسئلہ کشمیر کو  پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر مشاورتی اجلاس معاملے پر بین الاقوامی اتفاق رائے  کی عکاسی کرتا ہے چین پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر کھڑا ہے  واضح رہے کہ جمعہ کو سلامتی  کونسل نے مسئلہ کشمیر پرایک مشاورتی اجلاس کیا،سلامتی کونسل کے ممبران نے مقبوضہ کشمیر میںموجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی  کہ فریقین کوئی ایسا یکطرفہ اقدام نہیں اٹھائیں گے جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوں کونسل کے ممبران نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کریںچینی مندوب کے مطابق کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے علاقے کا حیثیت تبدیل کرنے کے بعد  حالات خراب ہوئے ہیں۔ اور چائنہ کو مقبوضہ کشمیر میں موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور ہر اس یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے حالات پیچیدہ ہوں، چین نے فریقین پر زور دیا ہے کہ ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے علاقے میں حالات مزید خراب ہوں چینی مندوب کے مطابق بھارتی اقدام نے  چین کی اقتدار اعلیٰ کے مفادات کو بھی چیلنج کیا ہے اور سرحدی علاقے میں امن  اور استحکام کے حوالے سے دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے  اور چین کو اس  معاملے پر سنجیدہ تشویش  ہے چینی سفیر کے مطابق پاکستان اور بھارت  چائنہ کے دوست اور ہمسائے ہیں اور دونوں ترقی پذیر ممالک ہیں اور اہم دور سے گزر رہے ہیں چین  نے دونوں کو کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں  امن  اور ترقی کیلئے  مل بیٹھ کر مسائل کے حل تلاش کریں یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں  اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریںاور خطے میں امن کیلئے  مشترکہ  کوششیں کریں۔

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم فر یکس 23 اگست کو ریلیز کی جائے گی

نیویارک (ایچ ایم نیوز )تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم فر یکس  23 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے اس کا باپ خطروں سے محفوظ رکھنے کیلئے کافی سختی کرتا ہے جس کے نتیجے میں یہ لڑکی فرار ہوجاتی ہے اور پھر اسے دنیا کی سنگدلی کا اندازہ ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں لیکسی کولکر، امینڈا کریو، الیکس پونووک، گریس پارک، ایمیلی ہرش اور مچل ہیریسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ 

ہالی ووڈ فلم ملیفیسنٹ 2 اکتوبر میںیلیز کی جائے گی

نیویارک (ایچ ایم نیوز )ایڈونچراور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ملیفیسنٹ ٹو17اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔جواشم روننگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014 کی فلم کا سیکوئل ہے جبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پرمبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین، ہیریسن ڈکسن، جونو ٹیمپل اور فرنینڈا ڈینیز اسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ 

بطور اداکارہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں سکارلٹ جانسن

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز )ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جانسن کا کہنا ہے کہ وہ بطور اداکارہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکارہ فلم بلیک وڈ  میں ڈیویڈ ہربر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔رپورٹ کے مطابق سکارلٹ جانسن نے کہا کہ وہ بطور اداکارہ ہر طرح کا کردار کرنے کی خواہش مند ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو نہیں مانتی کہ اداکار اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ لگا لے بلکہ بطور اداکار ان کا کام یہ ہے کہ وہ ہر طرح کا کردار کریں۔ کیٹ شارٹ لینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم سال 2020 میں سینما کی زینت بنے گی۔ 

اطالوی اداکارہ صوفیہ لورین ایک دہائی کے بعد دوبارہ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی

روم(ایچ ایم نیوز )اطالوی اداکارہ صوفیہ لورین ایک دہائی کے بعد دوبارہ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوفیہ لورین اپنے بیٹے اڈورڈوپونٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم  لا ویٹا ڈیوینٹی اے سی میں ایک مرتبہ بھر اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔فلم کی عکس بندی اٹلی میں شروع کر دی گئی ہے جو 2020 میں مکمل کرلی جائے گی۔ 

معروف اداکار عابد خان مرحوم کی 19ویں برسی 20اگست کو منائی جائے گی

فیصل آباد(ایچ ایم نیوز)سٹیج ، ٹی وی ، فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عابد خان مرحوم کی 19ویں برسی 20اگست بروزمنگل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اداکار و فنکار عابد خان کا شمار ملک کے معروف مزاحیہ فنکاروں میں ہوتا تھا ۔ انہیں شروع سے ہی مزاح پر بھر پور عبور حاصل تھا جس کے باعث و ہ دوستوں کی سنگت میں بہت ہر دلعزیز تھے ۔وہ جہاں بھی موجود ہوتے وہاں محفل قہقہوں کی آوازوں سے گونجتی اور کشت زعفران بنی رہتی ۔اپنی اسی خداداد فنی صلاحیت کے باعث انہوںنے باقاعدہ طور پر سٹیج کی دنیا میں قدم رکھا ۔ انہوںنے اپنے طویل فنی سفرکے دوران سینکڑوں سٹیج ڈراموں ، کئی ٹی وی پروگرامات اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے وہ بطور میزبان ٹی وی پر کئی پنجابی پروگرام بھی کرچکے ہیں ۔عابد خان مرحوم جتنے اچھے فنکار تھے اتنے ہی اچھے انسان بھی تھے۔ عابد خان کو20اگست 2000 میں اسلام آباد پرفارمنس کیلئے موجودگی کے دوران اچانک دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کے صاحبزادے حسن عابد اور دیگر پرستاروں کی جانب سے مختلف شہروں میں فاتحہ اور قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ 

علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کے پہلے گانے نے دھوم مچا دی

کراچی(ایچ ایم نیوز)معروف گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے بھائی کے پہلے ویڈیو گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ایک اور ایک تین کے نام سے بنایا گیا گانا عوام میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ صرف پندرہ دنوں کے قلیل عرصے میں 50 لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔گانے کی میوزک بھی دانیال ظفر نے خود ترتیب دی ہے، جب کہ گانے کے بول بھی انہوں نے خود لکھے ہیں۔اس سے قبل دانیال کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں، تاہم " ایک اور ایک تین" ان کا پہلا ویڈیو گانا ہے۔

استاد نصرت فتح علی خان کا کوئی ثانی نہیں،مسرت شاہین

شیخوپورہ(آئی این پی)پاکستان فلم انڈسٹری ماضی کی خوبرو اداکارہ مسرت شاہین نے کہا کہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خاں کو گزرے 22برس بیت گئے مگر وہ اپنے مداحوں کہ دلوں  میں آج بھی زندہ  ہیں، نصرت فتح علی خاں برصغیرپاک وہنددنیاسمیت دنیا بھر میں فن قوالی کوبام عروج پر پہنچانے والے لیجنڈ گلوکار تھے ،دنیا میں شہنشاہ قوالی اور ورلڈمیوزک کے تخلیق کار کی حیثیت سے جانے جاتے تھے ان جیساقوال زندگی  میں نہ دیکھااورسنااورنہ ہی ان کا کوئی ثانی ہے-

مہوش حیات کی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ پر کڑی تنقید

کراچی (ایچ ایم نیوز )حال ہی میں ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے دیارغیرمیں پاکستان کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔مہوش حیات نے ان دونوں فلم انڈسٹریز میں پاکستان کا منفی تشخص پیش کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا پرچار قرار دیا۔ انہوں نے اپنے انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشیئر کیا ہے۔اداکارہ نے امریکی ٹی وی اسکائی نیوز  مارننگ شو میں شرکت کی جہاں ان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلموں میں پاکستانیوں کو انتہائی منفی طریقے سے پیش کیا جانا ناانصافی ہے۔مہوش حیات کے مطابق ان دونوں فلم انڈسٹریز کے اس اقدام سے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ سینما کے ذریعے ہمیشہ پاکستانیوں کو ہی ولن کے روپ میں پیش کیا گیا، انہیں دہشتگرد دکھایا جاتا ہے جنہوں نے ہاتھ میں بڑی بندوقیں پکڑی ہوتی ہیں اور ان کی خواتین پردے میں ہوتی ہیں۔ جب بھی کہیں جاتی ہوں اور لوگوں کو بتاں کہ میں پاکستانی ہوں تو ان کی اگلی بات ہوتی ہے کہ آپ کا تعلق دہشتگرد ملک سے ہے۔اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ فلموں میں پاکستانیوں کا صحیح تشخص اجاگر کیا جانا چاہیے۔ناروے میں بھی مہوش حیات نے اپنے خطاب کے دوران بھارتی فلموں کو اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس سے قبل مہوش نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این میں تحریر کردہ اپنے مضمون میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی سفیر برائے خیرسگالی ہیں، یہ احساس دلایا تھا کہ وہ امن پھیلانے کی ذمہ دارہیں۔مسئلہ کشمیر پرپوچھے جانے والے جانے والے سوال کے جواب میں پریانکا کی جانب سے صحافی کو جھاڑنے پر مہوش حیات کا موقف تھا کہ پریانکا کسی بھی سنگین مسئلے پر بات کرتے وقت بطور بھارتی نہیں بلکہ عالمی شخصیت کے طور پر بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے امریکا میں بیٹھ کر عام بھارتی کی زبان بولی جبکہ انہیں دونوں ممالک کے درمیان نفرتوں کے پرچارکے بجائے امن وانسانیت کا درس دینا چاہیے۔

پاکستانی فلم پرے ہٹ لو نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے

کراچی (ایچ ایم نیوز )پاکستانی فلم پرے ہٹ لو کی کامیابی کے ساتھ نمائش جاری ہے، فلم نے تقریبا 13 کروڑ ر سے زائد   کا بزنس کر لیا۔پاکستانی فلم پرے ہٹ لو نے پاکستان سمیت بین الاقوامی باکس آفس پر اب تک تقریبا 13 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے ۔فلم کے مرکزی کردار مایا علی اور شہریار منور نے نبھائے ہیں، اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں ندیم بیگ ، فریحہ الطاف ، حنا دلپزیر، زارا نور عباس اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔فلم  پرے ہٹ لوبطور ہدایتکار عاصم رضا کی دوسری فلم ہے جس کی کہانی عمران اسلم نے تحریر کی ہے، فلم میں فلم کا میوزک اور کمپوزیشن عدنان سمیع خان کے بیٹے آذان سمیع خان نے ترتیب دیا ہے۔

"ملیحہ لودھی کی بھارتی بہو اور ایک پراسرار خاندان"



ملیحہ لودھی کا تعلق لاہور کی ایک اپر کلاس فیملی سے ہے۔ لندن سے تعلیم مکمل کی وہاں کچھ دیر پڑھایا اور (1984) پاکستان آگئی۔ 

دو انگریزی اخبارات کی ایڈیٹر رہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو صاحب (مرحوم) کی سیاسی خدمات پر (پی ایچ ڈی) کا مقالہ لکھا، جس سے محترمہ بےنظیر بھٹو صاحبہ (مرحوم) کے قریب آنے کا موقعہ ملا اور (1994) میں امریکہ میں پاکستانی سفارتی مشن میں شامل کردیا گیا۔
 اس کے بعد سے ابتک وہ امریکہ میں سفیر، برطانیہ میں ہائی کمشنر اور اب اقوام متحدہ میں مستقل مندوب جیسی اہم ترین پوسٹوں پر تعینات رہی ہیں۔

اس عرصے کے دوران اقوام متحدہ اور امریکہ و برطانیہ میں پاکستان کو کیا سفارتی کامیابیاں ملیں اس کا سوال ان سے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس میں ایک شہری نے کیا تو وہ شدید غصے میں آ گئیں۔ 

"پچیس سال سے امریکہ و برطانیہ میں پاکستانی مفادات کی نگہبان ملیحہ لودھی کے بارے یہ انکشاف آپ کو حیران پریشان کر دے/گا کہ انہوں نے بخوشی اپنے بیٹے فیصل کی شادی ایک ہندو گھرانے میں کی ہے"
 نئی دہلی کے ایک ایلیٹ کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والی ان کی بہو "گاوریکا گھمبیر شروانی" نے اپنا مذہب و نام تبدیل نہیں کیا صرف اپنے نام کے آخر میں "شروانی" لگا کر وہ فیصل شروانی کی بیوی بنی ہیں۔ 
اس سے آپ اسلامی جمہوریہ پاکستان جیسے نظریاتی ملک کی سب سے بڑی سفارت کار کے نظریات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ "فیصل اور گاوریکا" لندن میں رہتے ہیں۔ 
ملیحہ لودھی کی سمدھن کیشی گھمبیر انتہائی متحرک خاتون ہیں۔ 
اگر آپ فیس بک پر ان کا پبلک پروفائل دیکھیں تو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ان کے وزٹ اور پاکستان، بھارت، سنگاپور، برطانیہ و امریکہ کی ایلیٹ کلاس پارٹیوں میں شرکت حیران کر دے گی۔ 
وہ (بی جے پی) اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زبردست حامی ہیں۔ 
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے نریندر مودی کی پالیسیوں کی تعریف و حمایت کرتی ہیں۔ کیشی گھمبیر "پاک بھارت" تعلقات کو بہتر بنانے کےلئے کاوشیں کرتی بھی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے اگر بیٹی کی شادی ملیحہ لودھی کے بیٹے سے کی ہے تو اپنے گھر بھی کراچی سے بہو لائی ہیں۔ 
جی ہاں کیشی گھمبیر کے بیٹے ادیتہ کی شادی کراچی میں شرمین نامی لڑکی سے ہوئی ہے۔ 

حیران کن طور پر اس جوڑے نے بھی نام و مذہب نہیں بدلے۔ 
یہ سنگاپور میں رہتے ہیں، کیشی گھمبیر اپنی بہو شرمین کے خاندان سے ملنے اور شادی و دیگر تقریںات میں شرکت کرنے اکثر پاکستان بھی آتی رہتی ہیں۔  شرمین کا خاندان کراچی کے امیر گھرانوں میں شامل ہے اس کی بہن ماہین کریم کے نام سے مہنگے کپڑوں اور فیشن ڈیزائننگ کا برانڈ چلاتی ہیں۔ اس خاندان کے اثر و رسوخ کا اندازہ اس سے بھی لگا لیں کہ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ کے انگریزی روزنامے دی نیوز میں ان کا مکمل انٹرویو شائع ہو چکا ہے جس میں وہ اس بین المذاہب شادی کی افادیت بتا چکے ہیں۔ 
کیا یہ سب اتنا ہی سادہ ہے۔ 
ہرگز ایسا نہیں ہوتا کبھی سالوں بعد جا کر پتہ چلتا ہے کہ یہ سب شادیاں کسی خاص مقصد کےلئے کی جاتی ہیں۔ 
کیا کسی دوسرے ملک کے پالیسی سازوں تک رسائی کو عام سی بات سمجھ لینا چاہیے۔
عالمی سفارت کاری میں پاکستان کا سب سے اہم ترین مسئلہ کشمیر ہے اور بھارت سے اختلافات نظریاتی ہیں۔
ایسے حالات میں پاکستان کا مقدمہ سب سے بڑی سفارت کار کے ہاتھوں میں ہے، جس کے نزدیک ان نظریات و مسئلہ کشمیر کی مذہبی اساس کی کس قدر اہمیت ہوگی، اس کا اندازہ آپ کو اوپر بیان کردہ حقائق سے ہو ہی جائے گا۔ 
اب تو بہت سے واقعات دماغ میں گھوم سے گئے ہیں کہ کیسے پاکستان اقوام متحدہ و مغربی ممالک میں پاکستان کا مقدمہ بہتر طریقے سے کیوں نہیں لڑ سکا۔ 
(ایف ٹی اے ایف) کی پابندیوں اور سلامتی کونسل میں کچھ عرصہ پہلے بھارت کو ووٹ دینے جیسے معاملات مشکوک سے لگ رہے ہیں۔ 
ملکی رازوں سے آگاہ ایک اعلی ترین منصب پر فائز خاتون کے گھر میں ایک ایسی بہو موجود ہو جس کا تعلق ہی دشمن ملک سے ہے۔ 
کیا آپ نظریاتی بنیادوں اور دشمن ملک کے خلاف بھرپور موقف پیش کر سکتے ہیں؟
 جب آپ خود ہی ان نظریات کے قائل نہ ہوں بلکہ ذاتی زندگی میں ان کو روند بھی چکے ہوں۔ کیا یہ Clash of Interest نہیں ہے جس کے تحت انہیں اس اعلی ترین عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔

Top 11 Natural Antibiotics for Everyone (and how to use them)



When my son gets sick, I can visit his pediatrician.  After a lab test confirms a bacterial infection, he gets a prescription for antibiotics.  Problem solved.
But what if I weren’t able to call the doctor?
What if the pharmacies weren’t open and I couldn’t buy medicine?
Or what if there was an outbreak of antibacterial-resistant bacteria?
These are just some of the reasons why preppers should stockpile natural antibiotics.

How to Use Natural Antibiotics

There are numerous studies which show that natural antibiotics are just as good as pharmaceuticals.  In some cases, studies show that the natural antibiotics are even more effective than the pharmaceutical.
Keep in mind that studies usually don’t use the raw plant.  The scientists use strong extracts from the plants when doing their experiments.  The results the scientists get may not reflect the results you’d get by eating the plant.
For example, garlic is one of the most well-known natural antibiotics.  But it is the compound allicin in garlic which kills bacteria.
You’d have to eat a lot of garlic to get enough allicin to treat a bacterial infection.
Likewise, most teas aren’t potent enough to fight an infection.
You could drink gallons of tea and still not make a dent in the bacterial population (though drinking fluids is important when sick!).

To make sure natural antibiotics 
are potent enough, you will need to:

·         Buy them in tincture form
·         Make your own tinctures
·         Extract the essential oils
·         Boil down to create a resin

For detailed instructions on how to make tinctures, essential oils, and resins, see this post.

Fish Antibiotics Option

If your main interest in natural antibiotics is for disaster prepping, you should know that fish antibiotics are also an option.
Fish antibiotics are exactly the same as antibiotics prescribed for humans.  The difference is that you don’t need a prescription.


Top 11 Natural Antibiotics for Preppers

1. Garlic
Image result for Garlic
Garlic contains a compound called allium which kills both gram-positive and gram-negative bacteria.  Studies have found it effective against various bacterial and fungal infections.
The allium in garlic is particularly effective against intestinal infections, such as those that cause diarrhea. Garlic is even effective against bacteria which have become resistant to antibiotics.
How to Use: Tinctures or drink the juice of raw garlic
Best For: Intestinal infections, but also effective against many types of bacterial and fungal infections.

2. Clove

Image result for Clove
Clove is not only a potent natural antibacterial, but it also reduces inflammation and pain.
Since it doesn’t have any negative effects associated with it, you can even take clove oil daily as a way to prevent infections.
This could be very smart to do in times of hygiene crises, such as after a flood disaster.

How to Use: Essential oil or tincture
Best For: Food poisoning, oral infections (including thrush), external use on skin infections

3. Cinnamon
Image result for Cinnamon
Did you know that thieves who would steal jewelry from dead bodies used to take a concoction made of cinnamon? The natural remedy would keep them from getting sick.
Numerous studies support cinnamon’s natural antibacterial properties. It has been shown effective in treating staph, E. coli, streptococcus, and antibiotic strains of bacteria.
Just be warned that it may cause skin irritation, so test a small amount before putting cinnamon oil on the skin.

How to Use: Essential oil or capsules
Best For: Strep throat, staph infections, diarrhea

4. Hot Peppers

Image result for Hot Peppers
Hot peppers, such as habanero, contain a compound called capsicum. It is one of the most potent natural antibiotics available.
While it may seem counterintuitive to eat spicy foods when you have an upset stomach, capsicum is very effective against food poisoning and GI infections.  Yes, your bowels will move (which will help remove the pathogens from your GI tract).
Capsicum also increases body temperature, which in turn helps your body fight of viral and bacterial infections.
You can use hot pepper extracts on your skin (such as by making a salve).  However, some people have a bad reaction to it. So always test the salve on a small portion of your skin before applying to a skin infection.

How to Use: Juice of the pepper, essential oil
Best For: Fungal infections, food poisoning, staph infections, ear infections, cholera, h. pylori, listeria, viral infections, skin infections

5. Oregano
Image result for Oregano
Oregano is another one of those potent natural antibiotics that only works in high concentrations.
You’d have to eat a massive amount of oregano to fight an infection! Thus, you must make a tincture or oil extraction of oregano.
I would recommend that you grow lot of oregano as part of a medicinal garden.  Then you can make your own tincture or oil from your harvest. Otherwise, just buy oil of oregano online.

How to Use: Oil or tincture; drinking oregano tea will only have mild benefits; may burn if applied externally
Best For: Most types of poisoning (particularly E. coli), athlete’s foot, ringworm, tooth infections, insect bites, muscle pain

6. Colloidal Silver

Colloidal silver is made from microscopic particles of silver. While this isn’t something you can make yourself, it is a good natural antibiotic to stockpile.
Silver is a potent antibiotic.  It has also been shown to increase the antimicrobial effects of pharmaceutical antibiotics when taken with them.
While you can take colloidal silver orally, it is best to only use externally – such as for treating wounds.  If you take too much of it, the silver can build up inside body tissues.

How to Use: Externally
Best For: Treating burns and wounds

7. Echinacea

Image result for Echinacea
Echinacea has numerous health benefits, including boosting immunity, reducing inflammation, and fighting against pathogens.
It is most commonly used for treating respiratory infections. However, you can use Echinacea for a wide variety of ailments.
Just be warned that the Echinacea tea you find in supermarkets isn’t going to be potent enough to treat a serious infection.  You’ll want to use a tincture.
The tincture can be squirted directly on the throat (for throat infections), consumed (for other internal infections), or  applied directly to skin (for wounds or yeast infections).

How to Use: Tincture, tea
Best For: Respiratory infections, throat infections, viral infections (including the flu), urinary tract infections, yeast infections

8. Apple Cider Vinegar
Related image
I love this natural antibiotic because you can find it in your pantry.  Vinegars don’t spoil, so you can stockpile them easily too.  Plus, it isn’t that difficult to make your own vinegar.
ACV has many health benefits, including antimicrobial and antiviral.
While taking it internally might help boost your immune system, it is most effective when it can be applied directly to the infection.
That means using ACV as a gargle for sore throats and tooth infections.

How to Use: Dilluted as a gargle
Best For: Throat infections, tooth infections

9. Probiotics

Probiotics are the “good” bacteria which are found in your body.
We are becoming increasingly aware of how important they are for everyday health.  They can also be used to fight bacterial infections.
The way that probiotics help infections is by literally killing off the “bad” bacteria causing the infection.  They’ll help keep your flora balanced too.
Remember that even natural antibiotics can kill good bacteria, so it’s a good idea to take probiotics during treatment.


It’s a bit hard to stockpile probiotics because they go bad quickly.  However, you can make your own probiotics, such as with lacto fermentation.

How to Use: Consume with food; take with other natural antibiotics
Best For: GI infections

10. Cranberries
Image result for Cranberries
Most women already know that (unsweetened) cranberry juice is a powerful natural cure for urinary tract infections.
The powerful antioxidants in cranberries have also been shown to have an antibacterial effect on other types of infections.
Know that many types of bacteria feed on sugar.  So it is always best to drink unsweetened cranberry juice.
Heating the juice (which occurs in virtually all store-bought juice) will also destroy antioxidants.
If possible, it is best to make your own cranberry juice by blending the berries with some water in a blender and then straining it.

How to Use: Drink unsweetened juice or take capsules
Best For: UTIs, food poisoning

11. Nettles
Image result for Nettles

I love nettles because a) they are edible, b) they are VERY nutritious and c) they grow like weeds.
Nettles are also one of the best natural antibiotics that people don’t know about.
The antibacterial properties of nettles come from their potent antioxidants.  These antioxidants not only will kill bacteria, but will boost your immune system so you can fight off the infection.
Unfortunately, nettles haven’t been as extensively studied as the other natural antibiotics here so we don’t know their full potential.
How to Use: Steam and eat, made into a tincture, essential oils
Best For: Typhoid fever, food poisoning

Have you used natural antibiotics?

What ones would you add to the list?

+ Resources

Disclaimer: The staff at Primal Survivor are not medical professionals and this article should not be construed as medical advice. The health information in this article is not intended to assess, diagnose, prescribe, or promise cure. Consult with your health care professional before considering any natural supplement or plant remedy for your health and wellness. Primalsurvivor.net and Survive&Prosper LLC assume no liability for the use or misuse of the material presented above. Always consult with a medical professional before changing your diet, or using manufactured or natural medications.



alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels