My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

بھارت،سمندری طوفان توکتے ٹکرانے سے بلند ممبئی میں127افراد لاپتہ


نئی دہلی(ایچ ایم نیوز)بھارت کے بلند ممبئی کے علاقہ  میں سمندری طوفان توکتے ٹکرانے کے بعد کشتی 305 پہلے بے سمت ہوئی اور بعد ازاں ڈوب گئی جس پر سوار کم از کم  127 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔عہدیداروں نے منگل کے روز کہا ہے  کہ مشکل حالات کے باوجود لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

جاز صارفین کی تعداد 6کروڑ 92لاکھ ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈسروس فراہمی کا سب سے بڑا اور نمبر ون 4Gآپریٹر جاز (JAZZ)  مارکیٹ میں اپنی قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم بناتے ہوئے پاکستان میں ڈیجیٹل ایکوسسٹم کوبہتر کررہاہے۔2021ء کی پہلی سہہ ماہی کے دوران جاز نے پاکستان میں 14ارب60کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ سالانہ 11.7فیصد اضافہ کے ساتھ جاز صارفین کی مجموعی طورپر 6کروڑ92لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔جازکے4Gکسٹمرز کی تعداد 62.3 فیصدسالانہ اضافہ سے 2کروڑ 87لاکھ جبکہ ڈیٹا استعمال کرنے والوں کی تعداد 17.1فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ 4کروڑ 73 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔


ہواوے واچ فٹ کی پری بکنگ کا آغاز



لاہور(کامرس ڈیسک) ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے اپنی جدید ترین فٹنس گھڑی، ہواوے واچ فٹ کی پری بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ گھڑی صرف 21,999/- پاکستانی روپے میں دستیاب ہے۔یہ ہواوے کی بالکل پہلی اسمارٹ اسپورٹس گھڑی ہے جس کا مستطیلی رْخ استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ  مختلف انیمیٹڈ کورسز ،ورزشوں کے انداز اور سائنسی ہیلتھ ٹریکنگ فیچرزکے ذریعے ورزش کے نئے طریقے اپنائیں۔اس میں ایسا بے مثال اسٹائل بھی پیش کیا گیا ہے جس کے مطلب ہے استعمال کرنے والے کبھی بھی اس گھڑی کو اپنی کلائی سے اتارنا پسند نہیں کریں گے۔ حالیہ دنوں میں، متعدد صارفین نے وزرشوں کی نئی اقسام آزمانے کی کوشش کی ہے۔ خواہ خود کو طویل دوڑ کے لیے آمادہ کرنا ہو یا پھر یوگا یا پائیلٹس کے ساتھ تجربہ کرنا ہے، متعدد افراد فٹنس کا نیا سفر شروع کرتے ہیں اور اُنھیں ایک ایسے اسمارٹ ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے جو اْنھیں راستے میں راہنمائی فراہم کرتا رہے۔ اپنے ذہین فیچرزکی بدولت، جنھیں استعمال کرنے والوں کے لیے، کسی بھی وقت اور کہیں بھی مدد فراہم کرنے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے، نئی ہواوے واچ فٹ یقینی طور پر اس محاذ پر کام آتی ہے۔ ہواوے واچ فٹ ہواوے کی پہلی اسمارٹ گھڑی ہے جس میں انیمیٹیڈ پرسنل ٹرینر موجود ہے جو12 ورزشوں پر مشتمل کورسز کا احاطہ کرتا ہے اور جن میں طریقوں کے مظاہرے شامل ہیں۔انفرادی طور پر یہ انیمیٹڈ کورسز استعمال کرنے والوں کو ون-ٹو-ون ذاتی ٹریننگ، کسی اسمارٹ فون یا کسی دوسری ڈیوائس کے بغیر فراہم کرتے ہیں۔استعمال کرنے والوں کے پاس اگر وقت کی کمی ہو تو ایسے میں بائٹ کے سائزکی مضبوط بنانے کی تربیت، پیٹ کی  ورزشیں اور دیگر ورزشیں استعمال کرنے والوں کو گھر پرورزش کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ، 'اسٹینڈ اپ ریمائنڈرز' استعمال کرنے والوں کو مزید یاد دلاتا ہے کہ وہ فعال رہیں اور اس کے لیے وہ انھیں تحریک فراہم کرتا ہے اگر وہ تین منٹ سے زیادہ عرصے تک بیٹھے رہیں۔  مزید برآں،صارفین اپنی ذاتی صحت ڈیٹا کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ حساس ہوتے جارہے ہیں۔ بعض صارفین صحت کے جامع ٹریکنگ فیچرز طلب کرتے ہیں مثلاً دل دھڑکنے کی شرح، نیند اور خون میں آکسیجن کی مقدار (SpO2) کی نگرانی، وغیرہ اور ہواوے واچ فٹ بالکل یہ معلومات فراہم کرتی ہے۔ 

ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیںاور گزشہ روز کراچی میںمیںایک ہوٹل کے مالک کو گیس چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گزشتہ روز گیس چوروں کے خلاف کراچی اور حیدر آباد میں بڑی کارروائیاں کی گئیں ،کراچی میں گیس چوری پر ایک ہوٹل کے مالک شعیب کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم رم جھم کے قریب واقع اپنے ہوٹل میں بجلی اور دیگر مقاصد کے لیے گیس چوری کررہا تھا،ملزم کو حراست میں لے کر گیس چوری میںاستعمال ہونے والا سامان ضبط کرلیاگیا،دوسری جانب حیدر آباد کے علاقے فرید بابا پلازہ میں نجی غیر قانونی پاور ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر ملزمان گیس چوری کر کے بجلی  پیدا کر رہے تھے، ملزمان چوری کی گیس سے بجلی پیدا کر کے کمرشل بنیادوں پر سپلائی کر رہے تھے، ملزمان 65 گھروں کو بجلی سپلائی کر رہے تھے، چھاپہ مار ٹیم نے ہیوی جنریٹر اور چوری میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کرلیا، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ چوری شدہ گیس کا دعویٰ بھی دائر کردیا گیاہے۔

آئی بی اے کراچی نے ترقی کا جامع ومربوط منصوبہ مرتب کرلیا


موثر پالیسی سازی کے نفاذ کے ڈین کونسل اور اکیڈمک کونسل کوتشکیل دیا گیا

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے کراچی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی کی سربراہی میں، انسٹیٹیوٹ کو تعلیمی فضلیت اور فکری سرمایے کے تبدیلی کے سفر کی طرف گامزن کرنے کے لیے ایک جامع ومربوط منصوبہ مرتب کرلیا ۔ ڈاکٹر زیدی نے سٹی کیمپس میں حال ہی میں منعقدہ اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ کے حالات کا تجزیہ اور اس کے مستقبل کے لا ئحہ عمل کے بارے میں بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کو پیش کیا۔ڈاکٹر زیدی نے بی او جی ممبران کو آگاہ کیا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصدتدریسی اسکولز، رجسٹرار آفس ،آف ریسرچ، انوویشن اورکمرشلئزیشن (او آر آئی سی)، اور پیشہ ورانہ ترقیاتی مراکز (پی ڈی سی) شامل ہوں گے۔ یہ چاروں ستون تدریس، تحقیق، انوویشن ا ور صنعت سے وابستہ افراد،سٹوڈنٹس سروسز اور دیگر اقدامات کو تقویت بخشیں گے۔سال کے آغازمیں، 3 اسکولزکا قیام عمل میں آیا جو بین الاقوامی معیار کے پیش نظر اور ڈگری پروگراموں، کورسز اور آئی بی اے کی طلباء تنظیم کے تنوع کو مدنظررکھتے ہوئے تھا۔ اسی طرح ماہرین تعلیم کے کردار کو بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور موثر پالیسی سازی کے نفاذ کے ڈین کونسل اور اکیڈمک کونسل کوتشکیل دیا گیا۔ علاوہ ازیں، تعلیمی تنظیم نو کی کڑی میں رجسٹرار کے غیرفعال آفس کو گذشتہ سال اگست میں نئے سرے سے ترتیب دیا گیا جو آئی بی اے کی تعلیمی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے۔او آر آئی سی کے دائرہ کار اور نتائج، جو چار تحقیقی مراکز میں واقع ہیں، کو مقامی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعہ کثیر الشعبہ تحقیق کے لیے سازگارماحول اور مناسب انفرااسٹرکچر فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں، PDCs میںٹریننگ کی تنظیم نو کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے جوجو زندگی بھر سیکھنے کے پروگراموں کے ذریعے ممکن ہوگا۔ ان پانچPDCs میں ہر سال ہزاروں پیشہ ور افراد پوسٹ گریجویٹ ڈپلوماز،کورسز اور ورکشاپس سے مستفید ہوتے ہیں۔ای ڈی آئی بی اے نے ممبران کو آگاہ کیا کہ آئی بی اے مختلف شعبوں میں عالمی سطح پر منظوری کے خواہاں ہے جو اعلی یونیورسٹیوں کے لیے ایک معیار بن گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کواجاگر کیا کہ  فیکلٹی کو صنعتی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ پائے کی تحقیقات کا آغاز ہوسکے اور نمایاں معاشرتی اثرات مرتب ہوں۔ بعدازاں، ڈاکٹر زیدی نے ڈیجیٹل آئی بی اے کے تصور کی وضاحت کی جس سے آئی بی اے کی اسٹریٹجک سمت کو قدر فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد اور ذہنیت کی تبدیلی سے، آئی بی اے میں ہم کس طرح کام کرتے ہیں اس میںبے پناہ فرق نظر آئے گا۔بی او جی مجوزہ منصوبے کی پیشرفت پر گہری نگرانی کرے گی۔اس موقع پراسکولز کے ڈین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

پی ایم ای ایکس میں 13.069 بلین روپے کے سودے



ایس پی  500 کے سودوں کی مالیت    194.346  ملین  روپے رہی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان  مرکنٹائل  ایکسچینج  لمیٹڈ میں جمعرات  کے دن میٹلز،  ا نرجی ، کوٹس  اور انڈیکس کے13.050    بلین  روپے  مالیت  کے  سودے  ہو ئے  جن کی مجموعی  تعداد   14,332 رہی۔سب سے  زیادہ  سود ے  سونے کے  ہوئے جن کی مالیت   5.407بلین  روپے  رہی۔  جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس  ہونے والے  سودوں کی مالیت   2.317  بلین  روپے،  این ایس ڈی کیو  100  کے سودوں کی مالیت   2.189بلین  روپے ،  چاندی کے سودوں کی مالیت    966.357 ملین  رو پے،  پلاٹینم  کے سودوں کی مالیت   681.478  ملین  روپے،  ڈی جے  کے سودوں کی مالیت   530.435  ملین  روپے ،   ڈبلیو ٹی آیٔ خام تیل  کے سودوں کی مالیت    327.400 ملین  روپے،  کا پر کے سودوں کی مالیت  302.713  ملین  روپے ،  ایس پی  500 کے سودوں کی مالیت    194.346  ملین  روپے ، قدرتی گیس  کے سودوں کی مالیت   123.731  ملین  روپے  اور  جاپان ایکیوٹی  کے سودوں کی مالیت   8.911  ملین  روپے  رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز  میں کاٹن کی  28  لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت  18.955  ملین روپے  رہی۔

ڈیفکلیریا کے وفد کی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سے ملاقات

 وفد کو ریئلٹرز  کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس اینڈ کلفٹن ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی وفد کی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ  سے ملاقات،تفصیلات کے مطابقڈیفنس اینڈ کلفٹن ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے  وفد نے ڈیفکلیریا کے صدر زبیر بیگ کی قیادت میں  ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر بریٖگیڈیئر رائے عاصم مصطفی سے ملاقات کی،وفد میں ڈیفکلیریا کی سینئر نائب صدراحمد رضا ہاشمی،جنرل سیکرٹری امتیاز صدیقی،نائب صدر ڈیفنس سید ثاقب شاہ،فنانس سیکرٹری محمد یونس رضوی اور میڈیا سیکرٹری محمد احسن خان شامل تھے،ملاقات کے دوران ڈیفکلیریا کے وفد نے ریئلٹرز کو درپیش سے مسائل سے آگاہ کیا،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے نے ڈیفکلیریا کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفکلیریا کی ریئلٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے پش کی جانے والی خدمات قابل تحسین ہیں،انہوں نے وفد کو ریئلٹرز  کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 153.50روپے ہوگئی



 یورو کی قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر186.75روپے ہوگئی 

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے سستا ہوگیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے153.45روپے سے گھٹ کر153.35روپے اور قیمت فروخت153.55روپے سے گھٹ کر153.45روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے153.70روپے سے گھٹ کر153.50روپے اور قیمت فروخت154روپے سے گھٹ کر153.90روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید25پیسے کی کمی سے185روپے سے گھٹ کر 184.75روپے اور قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر186.75روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید213.50روپے سے گھٹ کر212.50روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے گھٹ کر214.50روپے ہوگئی۔


 

انکم و سیلز ٹیکس کے ریٹس میں فرق بڑی رکاوٹ ہے


دس سال کے ریٹرنزن سے اثاثے کلیر اور اربوں ٹیکس وصولی کی جا سکتی ہے،لاہور ٹیکس بار

لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس نظام کے فروغ میںانکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے ریٹس میں فرق ہے ،ملک بھر میں ٹیکسوںکے مختلف ریٹس انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ٹیکسوںکی شرح اتنی زیادہ ہے کہ لوگ اپنے اثاثے چھپائے ہوئے ہیں ،اگر حکومت کم شرح ٹیکس کی پیشکش اور لوگوں سے 5 یا 10 سالوں کی ریٹرنزلیکر ان کے اثاثے وائٹ کردیے جائیں اور ان کو یقین دلایاجائے کہ 10 سال تک کوئی پوچھ کچھ نہیں ہوگی تو لوگ اپنے اثاثے ظاہر کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔ایسوسی ایشن کے صدر جمیل اختر بیگ،نائب صدر حسیب اللہ خان اورجنرل سیکرٹری عرفان حیدر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جب پیسہ مارکیٹ میں آئے گا تو کاروبار چلیں گے اور کاروباری سر گرمیاںفروغ پائیں گی جس سے ملک میں بیروزگاری میں کمی واقع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار ایمنسٹی لاتی ہے اس کے باوجود لوگ ایمنسٹی سے استفادہ نہیں کرتے کیونکہ پاکستان میں جتنی بھی ایمنسٹی آئی ہیں صرف خاص طبقوں کو نوازنے کے لیے آئی ہیں اور موجودہ ٹیکس پیئر زکو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے جس سے ان کا حکومت اور ادارے سے اعتماد اٹھتا جارہاہے۔وزیراعظم کی ڈویلپر زکے لیے دی گئی ایمنسٹی قدرے بہتر ہے لیکن اس کی کامیابی میں ٹائم لمٹ اور بے جا شرائط رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں۔

عید پر آٹھ روز مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ درست ہے،شاہد رشید



ایک دن میں ایک لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل، رفتار بڑھائی جائے

 تاجر منافع کی خاطر لاک ڈائون کی مخالفت نہ کریں، تجارت کسی کی جان سے زیادہ اہم نہیں

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)عید پر چھ چھٹیوں اور آٹھ روز تک مارکیٹیںو ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد کے عین مطابق ہے جس کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ایک دن میں ایک لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جس پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔بھارت میں تباہی مچانے والے وائرس کو پاکستان میں نہ آنے دینا بڑی کامیابی ہے۔ویکسین آکسیجن اور وینٹی لیٹرز کی درآمد میں جنگی بنیاد وں پر اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اورچیمبر آف ا سمال ٹریڈرز کے سابق سرپرست شاہد رشید بٹ نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں کے زریعے سازشی نظریات پھیلاکر عوام کو کنفیوز کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور عوام میں آگہی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ لاک ڈائون کی مخالفت کرنے والے تاجر منافع کی خاطر اپنی اور عوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔یہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ ساری قوم کا مسئلہ ہے۔تمام متاثرہ شہروں میں فوری طور پر لاک ڈائون لگایا جائے۔بعض طبی ماہرین نے عید کے بعد وباء کی صورتحال مزید مخدوش ہونے کی وارننگ جاری کر دی ہے جس پر غور کیا جائے اور ملک میں آکسیجن کی پیداوار دگنی کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔کئی نجی اسپتال صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ ایسے  اسپتالوں کو فوری طور پر قومی ملکیت میں لے لیا جائے یا سرکاری ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے جبکہ سندھ کی طرح دیگر صوبے بھی فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو رسک الائونس دیں اورملک بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو مکمل حفاظتی ساز و سامان دیا جائے۔


ای ایف پی نے ہمیشہ ورکرز کے مطالبات ،حقوق کی حمایت کی، اسماعیل ستار


 قرضوں کو ری شیڈول کیا جائے، اسٹیٹ بینک مارک اپ کی شرح کوکم کرے

آجروں کو سرکاری اداروں اور بینکوں کی جانب سے ہراساں نہ کیا جائے،ذکی احمد خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے یوم مئی پر پاکستانی ورکرز سمیت دنیا بھر کے ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے 200 سال پر محیط ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ای ایف پی کے صدر اسماعیل ستار اور نائب صدر و فوکل پرسن ذکی احمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ مینوفیکچررز کی اپیکس باڈی کی حیثیت سے 7 دہائیوں میں ای ایف پی نے ہمیشہ ورکرز کے حقیقی مطالبات اور حقوق کی حمایت کی ہے کیونکہ دونوں ہی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے نازک موڑ پر جب صنعتوںکو بھی کورونا جیسے وبائی مرض سے پیدا ہونے والی صورتحال کا سامناہے یہ ہر ایک آجر کی کارپوریٹ اور معاشرتی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مزدوروں کو نہ تو بے روزگار کیا جائے اور نہ ہی ہوشربا مہنگائی میں ان کی اجرت کم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے مستحکم معاشی پالیسیاں بنانا چاہیے جو ورکرز اور آجروں دونوں کی مشکلات کو دور کرسکیں۔ای ایف پی کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خاطر خواہ ریلیف دیاجائے لہٰذا حکومت کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ورکرز کو روزگار فراہم کرنے والے آجروں کو سرکاری اداروں اور بینکوں کی جانب سے ہراساں نہ کیا جائے نیز قرضوں کو ری شیڈول کیا جائے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان مارک اپ کی شرح کوبھی کم کرے اس کے ساتھ ساتھ معاشرتی تحفظ کے پروگرامز کو بھی فروغ دیا جائے۔اسماعیل ستار اور ذکی احمد خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تیز رفتار بنیادوں پر روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے تاجروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور صنعتوں کے قیام کے حوالے سے سازگار ماحول فراہم کرتے ہوئے بے جا پابندیوں کا خاتمہ، بیوروکریسی کی مداخلت کو کم کیا جائے نیز پائیدار انفرااسٹرکچر مہیا کر کے صنعتوں قائم کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ حکومت کو خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کے امور کو بھی تیز کرنا چاہیے چاہے وہ سی پیک یا نجی شعبے کے تحت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام قومی، سیاسی جماعتوں کو سیاسی استحکام کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی کیونکہ ایک مستحکم سیاسی نظام اعتماد کو بڑھائے گا اور ساتھ ہی صنعتوں و کاروباری اداروں کے استحکام کا باعث بھی بنے گا۔


لاکھوں افراد فشنگ صنعت سے وابستہ ہیں،عتیق الرحمان


بجلی کی بڑھتی قیمت،پلانٹ،مشینری ڈیوٹیزکے مسائل کا سامنا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف معاشی تجزیہ کار اور کے سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی اور مینجنگ کمیٹی کے سابق رکن عتیق الرحمان نے کہا کہ حکومت سی فوڈ انڈسٹری کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے،اس صنعت میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ یہ اکیلے ہی ہمارے برآمدی ہدف کو حاصل کرسکتی ہے اور ہماری برآمدات کو50ارب ڈالرز تک بڑھاسکتی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فشنگ کی صنعت  سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جبکہ لاکھوں افراد کے خاندان بالواسطہ اس صنعت سے وابستہ ہیں۔عتیق الرحمان نے کہا کہ ریفریجریشن کے لیے بجلی کی بھاری قیمت،پلانٹ اورمشینری کی درآمد پربھاری ڈیوٹیز،خام مال کی درآمدپر بھاری ٹیکس،ڈیوٹیزاوراسمگلنگ ایسے مسائل ہیں جن پرحکومت کوفوری توجہ دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت فشرمین کو کشتیوں کی خریداری،آن شورفریزرز اوردیگر اشیاء کی خریداری میں مدد ملے گی جو ایسے لوگوں کو اپنے پائوں پرکھڑا کرے گی اورملک سے غربت کا کاتمہ ہوگا جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے طویل المعیاد قرض کی سپولت بھی انتہائی اہم قدم ہے،غرض یہ کہ ہمارے فشرمین کو سرمائے کے حصول میں کوئی دقت نہیں ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ اس صنعت سے وابستہ لوگوں میں حکومتی اقدامات کا شعور پیدا کیا جائے کیونکہ اس صنعت سے وابستہ بیشتر لوگ پڑھے لکھے اورہنرمندنہیں ہیں۔عتیق الرحمان نے کہا کہ ہماری فشنگ انڈسٹری اورسی فوڈ ایکسپورٹ مقامی وغیرملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقع فراہم کرتی ہے،اگر وفاقی حکومت ،سندھ حکومت اوربلوچستان حکومت نے اس پر توجہ دی تو اس سے نہ صرف ہماری برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور فشرمین کے مالی حالات بہتر ہوں گے ۔

اسٹاک مارکیٹ: 75فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی



کے ایس ای100انڈیکس مزید600.76پوائنٹس کی کمی سے44262.35پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

 سرمایہ کاروں کو92ارب66کروڑ  روپے سے زائدکا نقصان ، حصص فروخت کا دبائوبڑھنے کے سبب مندی چھاگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ماہ اپریل کا اختتام انتہائی مایوس کن انداز میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے لاک ڈائون کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر حصص فروخت کیے گئے جس کے نتیجے میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو بھی کاروبار حصص میں شدید مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس مزید600.76پوائنٹس کی کمی سے44262.35پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جب کہ74.38فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو92ارب66کروڑ  روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 4.65فی صدزائد رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں محدود پیمانے پر حصص خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس45056پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی تین روز سے جاری مندی کا رجحان پھر لوٹ آیا اور کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دبائوبڑھنے کے سبب مندی چھاگئی اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس44144پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیابعد میں معمولی خریداری ہونے سے 44200کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس600.76پوائنٹس کی کمی سے44262.35پوائنٹس سطح پربند ہواجبکہ کے ایس ای30انڈیکس 250.66پوائنٹس کی کمی سے18100.64پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس354.49پوائنٹس کی کمی سے 30017.98پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1008.64پوائنٹس گھٹ کر71476.99پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔جمعہ کو مجموعی طورپر367کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 84کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 273میں کمی اور10میں استحکام رہا۔جمعہ کومارکیٹ میں29کروڑ37لاکھ46ہزار179شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو28کروڑ6لاکھ77ہزار883حصص کے سودے ہوئے تھے۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ92ارب66کروڑ90لاکھ96ہزار441 روپے گھٹ کر77کھرب18ارب73کروڑ71لاکھ73ہزار21 روپے رہ گیا ۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اعتبار سے  غنی گلو ہول،ٹی آرجی پاکستان،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ،ورلڈ کال ٹیلی کام،حیسکول پیٹرول،کے الیکٹرک،پاکستان انٹرنیشنل بلک،بائیکو پیٹرولیم،یونٹی فوڈز اورغنی گلوبل گلاس شامل ہیں۔سرگرم کمپنیوں میںگزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل143.88روپے کے اضافے سے2062.33روپے اورسیپ ہائر ٹیکس63.82روپے کے اضافے سے 915.49روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس48.90روپے کی کمی سے8560روپے اورنیشنل ریفائنری 38.63روپے کی کمی سے562.38روپے ہوگئی۔

عید کی طویل تعطیلات کو مسترد کرتے ہیں،زبیر موتی والا



 ملک کو مسلسل 9 روز تک بند رکھنا ناقابل قبول ہے،فیصلے پر نظرثانی کی جائے،چیئرمین بزنس مین گروپ

 12 سے 15 مئی تک تعطیل کی جائے، کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کو پہلے ہی شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) ایم زبیر موتی والا نے  10 سے 15 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کے این سی او سی کے اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مسلسل نو روز تک بند رکھنا ناقابل قبول ہے کیونکہ اس سے تاجر برادری باالخصوص برآمد کنندگان کے لیے بہت زیادہ مسائل پیدا ہوں گے جو ضرورت سے زیادہ تعطیلات کے دوران بینکوں، بندرگاہوں، کسٹمز اور دیگر تمام محکموں کی بندش کی وجہ سے اپنی شمپنٹ باہر نہیں بھیج پائیں گے۔ایک بیان میں زبیر موتی والا نے کہا کہ چونکہ عید الفطر پاکستان میں 13 یا 14 مئی کو منائی جانے کا امکان ہے اس لیے 10 سے 15 مئی تک تعطیلات کا اعلان کرنے کا کوئی فائدہ نہیں لہٰذا یہ جائزہ لینا ضروری ہے کہ ہفتہ 8 مئی سے اتوار 16 مئی تک شروع ہونے والے 9 دنوں تک مسلسل تعطیلات کی وجہ سے معیشت اور کاروبار کو شدید نقصانات سے دوچار ہونا پڑے گا۔انہوں نے زور دیا کہا کہ ملک کو درپیش مجموعی کاروباری و معاشی بحرانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو اس فیصلے پر نظرثانی کرناچاہیے اور عید کی تعطیلات کا اعلان 12 سے 15 مئی 2021 تک کرنا چاہیے جس سے یقینی طور پر برآمد کنندگان کو 10 اور 11 مئی 2021 کو اپنی شمپنٹ روانہ کرنے کا موقع ملے گا لیکن 9 دنوں کی ضرورت سے زیادہ مدت کے لیے چھٹیاں صرف پریشان حال تاجر برادری کی مشکلات میں مزید اضافہ کریں گی۔زبیر موتی والا نے کہاکہ کورونا وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے محدود کاروباری اوقات کے باعث کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کو پہلے ہی شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے جبکہ مسلسل 9 روز تک بینکاری خدمات اور بندرگاہوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے تجارت، صنعت، کاروبار اور معیشت کے نقصانات میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا معیشت کے تقریباً تمام شعبوں کی مایوس کن کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ صنعتی پہیہ بغیر کسی رکاوٹ گھومتا رہے نیز عید کے تہوار سے قبل بینکوں اور دیگر ضروری محکموں کے ساتھ بندرگاہوں کو بھی زیادہ سے زیادہ ممکنہ مدت کے لیے مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔چیئرمین بی ایم جی نے استفسار کیا کہ کیا کوئی اس بات کا تصور کر سکتا ہے طویل تعطیلات کی وجہ سے قومی خزانے، صنعتوں اور دیگر تمام کاروباری اداروں کوکتنے خطیر نقصانات کا سامنا ہوتا ہوگا اور کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ ایسے حالات میں یومیہ اجرت پر روزی روٹی کمانے والوں کا کیا ہوتا ہو گا؟ ہم اتنی طویل تعطیلات کے ہرگز متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ اس کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے تک کا نقصان پہنچتا ہے اور تجارتی سرگرمیاں باالخصوص برآمدات متاثر ہوتی ہیں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ضرورت مند غریب افراد کو آمدنی سے محروم کردیا جاتا ہے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سنگین مسئلے پر ضرور غور کرے اور متعلقہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرتے ہوئے عیدالفطر کی 12 سے 15 مئی تک نظرثانی شدہ تعطیلات کا اعلان کرے جسے تاجر برادری کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا جائے گا۔


واٹر بورڈ کی غفلت اور عدم توجہ سے صنعتیںسنگین مسائل کا شکار ہیں،کاٹی

 صنعتی ایریا کے معیشت میں اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل ترجیحی بنیادپر حل کیے جائیں، سلیم الزماں

پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج کے ناقص نظام سے متعلق کاٹی کے ممبران کی جانب سے شکایات میں اضافہ ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث کورنگی صنعتی ایریا کی صنعتیں سنگین مسائل کا شکار ہیں۔کورنگی صنعتی ایریا کی ملکی معیشت میں اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے صنعتوں کے مسائل ترجیحی بنیادی پر حل کیے جائیں۔یہ بات کور نگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر سلیم الزماں اور نائب صدر کاٹی و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے پانی و نکاسی آب نگہت اعوان نے کاٹی کے اراکین اور صنعتکاروں کو پانی و نکاسی آب سے متعلق درپیش مسائل  پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پچھلے ایک ماہ کے دوران، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج کے ناقص نظام سے متعلق کاٹی کے ممبران کی جانب سے شکایات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے جن صنعتوں کو بہت کم مقدار میں پانی کی فراہمی ہو رہی تھی ان صنعتوں کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی گئی ہے، صنعتوں کی جانب سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کو پانی کے مکمل بند ہونے کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ اس صنعتی علاقے خصوصا سیکٹر 23 کا سیوریج سسٹم تباہ حالی کا شکا رہے اور سیوریج لائنوں کی بندش کی وجہ سے گندا پانی بہہ رہا ہے جو کہ صنعتوں کے لیے سنگین مسائل پیدا کررہا ہے۔کاٹی کی چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے پانی و سیوریج نگہت اعوان نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے میں بنیادی انفرااسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے ، اوور فلو اور گٹر لائنوں سے رساؤ کے سبب سڑک سیوریج تالاب کا منظر پیش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاٹی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بروڈ کے حکام سے متعدد بار رجوع کیا ہے ، مسائل کے حل کے لیے ان کے وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود کوئی ٹھوس کارروائی ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی۔خاص طور پر، سیوریج سسٹم کے سلسلے میں ایک ہی مسئلہ بار بار آتا ہے، مسائل کے مستقل حل کے لئے ٹھوس اور طویل مدتی حل کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کورنگی صنعتی علاقے میں مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں سیوریج کا نظام بالکل موجود ہی نہیں ہیں یا سیوریج کی لائنیں بہت پرانی ہیں جس کے باعث یہ نظام مکمل طور پر منہدم ہوچکا ہے۔نگہت اعوان نے کہا کہ کورنگی، لانڈھی کی صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل سے چشم پوشی کرتے ہوئے اکثر محکمے کے عہدیداران علاقوں کی تقسیم کی وضاحت پیش کرتے ہوئے آسانی سے یہ کہتے ہوئے اپنی ذمہ داری سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں کہ یہ علاقہ ان کے کام کے دائرہ اختیار سے متعلق نہیں ہے،اس سارے منظر نامے میں صنعتیں شدید مسائل کا  شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی  کے لئے فوکل پرسن کی منتقلی کے بعد نئے فوکل پرسن کے لئے ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ، لہذا کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام کاٹی کے لئے ایک اعلی عہدیدار نامزد کرے جو کاٹی کے ممبر ان کی صنعتوں سے متعلق شکایات کی نگرانی کرسکے۔نگہت اعوان نے مزید کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام کو اپنے ترقیاتی بجٹ کو فی الفور جاری کرنا چاہئے تاکہ تمام زیر التواء کامو ں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کر دیا



حفیظ شیخ کے بھی 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے، گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے حساب برابر کر دیا گیا، لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ سینیر صحافی حامد میر کا ٹویٹ

اسلام آباد( ایچ ایم نیوز )حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔صادق سنجرانی ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ بننے میں کامیاب ہو گئے جب کہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ہو گئے،حساب برابر کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔حامد میر نے مزید کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا ۔۔واضح رہے کہ آج ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔اس سے قبل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے انتخابات کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا جس سے اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا ۔ے اپوزیشن رہنمائوں سینیٹر مصدق ملک اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیئے اور معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے،یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کی طرف ہے۔


چیئر مین سینیٹ کا انتخاب ، فاروق ایچ نائیک نے مسترد ووٹ چیلنج کردیے



کہیں نہیں لکھا کہ بیلٹ پیپر کے اندر خانے پر مہر لگائیں ، پی ڈی ایم امیدوار کے نمائندے کا سینیٹ میں اظہار خیال

اسلام آباد( ایچ ایم نیوز )چیئرمین سینیٹ کے انتخاب مینں پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے نمائندے فاروق ایچ نائیک نے مسترد ہونے والے 7 ووٹوں کو چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں چیئرمین کے عہدے کیلئے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے نام کے پر مہر لگانے والے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔اس معاملے پر پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اظہار خیال کرتے ہوئے پریذائیڈنگ آفیسر سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ ایک کمیٹی بنائیں لیکن آپ نے میری بات نہیں سنی ، یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں جب کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں لگی۔خیال رہے کہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ، آج سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی، پولنگ کا عمل 3 بجے شروع ہوا جہاں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدر نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے سینیٹ کے امیدواروں کیلئے پولنگ ایجنٹس کے ناموں کا اعلان کیا ، اس دوران سینیٹر محسن عزیز نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی اور سینیٹر فاروق حمید نائیک نے یوسف رضا گیلانی کے لئے پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دئیے ۔بتایا گیا ہے کہ سینیٹرز کی طرف سے موبائل فون ، کیمرے اور الیکٹرانک آلات پولنگ بوتھ میں لے کر جانے پر پابندی عائد کی گئی ، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا،جہاں ووٹ ڈالنے کے لیے سینیٹرز کو حروف تہجی کے اعتبار سے بلایا گیا ، پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا ، پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تاہم جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور ن لیگ کے اسحاق ڈار نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے 8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی ، اس سے قبل آج صبح حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے سینیٹ کے 48 سینیٹرز نے حلف اٹھا یا ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا گیا۔


حکومتی امیدوار صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے



صادق سنجرانی نے 48 جب کہ یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے،8 ووٹ مسترد ہوئے،چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد( ایچ ایم نیوز )حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی، پولنگ کا عمل 3 بجے شروع ہوا۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدر نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔چئیرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے مابین مقابلہ ہوا جب کہ ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے لیے حکومتی امیدوار مرزا آفریدی اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار مولانا عبدالغفوری کے مابین مقابلہ ہوا۔پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے سینیٹ کے امیدواروں کیلئے پولنگ ایجنٹس کے ناموں کا اعلان کیا ۔محسن عزیز نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی اور فاروق حمید نائیک نے یوسف رضا گیلانی کے لئے پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دئیے ۔سینیٹرز کی طرف سے موبائل فون ، کیمرے اور الیکٹرانک آلات پولنگ بوتھ میں لے کر جانے پر پابندی عائد کی گئی۔پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا،جہاں ووٹ ڈالنے کے لیے سینیٹرز کو حروف تہجی کے اعتبار سے بلایا گیا۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور ن لیگ کے اسحاق ڈار نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔ اس سے قبل آج صبح حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے سینیٹ کے 48 سینیٹرز نے حلف اٹھا یا ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔اس سے قبل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے انتخابات کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا جس سے اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا ۔ے اپوزیشن رہنمائوں سینیٹر مصدق ملک اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیئے اور معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے،یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کی طرف ہے۔


ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کا کریک ڈاون

منافع خور دودھ فروشوں، مرغی انڈوں آٹا اور کریانہ کے دکانداروں کے خلاف جرمانے 

تین دودھ فروشوں کی دکانیں سیل 

چھ لاکھ س روپے سے زاید جرمانے عاید

ڈپٹی کمشنرز سرکاری نرخ نافذ کریں خلا ف ورزی پر سخت کارروائی کریں کمشنر کراچی کی ہدایت 




کراچی (ایچ ایم نیوز) کمشنر کراچی نوید شیخ کی ہدایت پر سرکاری نرخ کی خلا ف ورزی کرنے والے ودھ فروشوں سمیت تمام کھانے پینے کی اشیا کے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ نافذ کریں کسی کے ساتھ رعایت نہ کریں یقینی بنائیں کہ کراچی انتظامیہ اور حکومت کی مقرر کردہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں پر شہریوں کو اشیا دستیاب ہوں ۔ دریں اثنا تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کی ہدایت پر کارروائی کر کے 105 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی ہے تین دودھ کی دکانوں کو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے جبکہ چھ لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا گیا ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کریں اور ہر روز انھیں رپورٹ پیش کریں ،۔


سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں اضافہ



ریاض(ایچ ایم نیوز) سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھا جارہا ہے اور برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں اس کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی ہے جو کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کے مئی کے سودوں میں قیمت 71.38 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جو 8 جنوری 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔اس کے علاوہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں اپریل کے لیے 1.60 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 67.98 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جو اکتوبر 2018 کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے۔خیال رہے کہ حوثی باغیوں نے اتوار کے روز دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ٹرمینل سعودی آرمکو سمیت دیگر آئل تنصیبات کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا جسے فوری طور پر ناکام بنادیا گیا۔سعودی عرب کی جن تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہ 6.5 ملین بیرل تیل کی ایکسپورٹ کی صلاحیت رکھتی ہیں جو تیل کی طلب کا 7 فیصد ہے۔


وفاقی حکومت نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی جسٹس فائز عیسی



اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)وفاقی حکومت نے جسٹس فائز عیسی کی نظرثانی درخواستوں کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیدی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسی کی نظرثانی درخواستوں کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر سماعت جاری ہے، جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ سماعت کررہا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے دلائل دیتے ہوئے جسٹس فائز کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کارروائی براہ راست نشر کرنے کی استدعا نہیں کی جاسکتی ،نظرثانی کیس میں184/3 کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی ،نظرثانی کیس میں کوئی نیا موقف نہیںاپنایا جاسکتا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ قانون میں کھلی عدالت میں سماعت کا ذکر ہے میڈیا پر نشرکرنے کا نہیں ۔


حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت، پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری،16مارچ تک جواب طلب



کراچی(ایچ ایم نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیش لیڈر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور مدعی مقدمات کو نوٹس جاری کرتے ہوئی16مارچ تک جواب طلب کرلیاہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل شمس الاسلام ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کے خلاف وزیر اعلی کی ہدایت پر مقدمات بنائے گئے ہیں، اپوزیشن لیڈر بننے پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔انسداد دہشت گردی کی دفعات ڈالنے سے بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور پی پی قیادت ملوث ہے، کبھی سیل میں سانپ چھوڑ دیتے ہیں۔ استدعا ہے کہ فوری ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور مدعی مقدمات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 مارچ تک جواب طلب کرلیا


ورنن اردن، شہری حقوق کے کارکن اور پاور بروکر، 85 میں مر گیا

 ایٹ ورنون اردن، سیاست اور کاروبار میں پاور بروکر کے طور پر کیریئر بنانے والے شہری حقوق کے وکیل 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی بیٹی وکی اردن نے این پی آر کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ اردن "گذشتہ شام پر امن طریقے سے گزر گیا، جس میں پیاروں نے گھیر لیا تھا۔" "ہم سب محبت اور پیار کے خاتمے کی تعریف کرتے ہیں."

اٹلانٹا کے باشندے، اردن نے ہاورڈ یونیورسٹی میں اپنی قانون کی ڈگری حاصل کرنے سے پہلے ڈیپاؤ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ فارغ التحصیل ہونے کے فوراً بعد انہوں نے اپنے آپ کو برابر کے حقوق کی لڑائی میں سیاہ فام امریکیوں کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے وقف کردیا۔ 1992-93 ء میں انہوں نے صدر بل کلنٹن کی ٹرانزیشن ٹیم کی صدارت کی اور کئی دہائیوں تک وہ بل اور ہیلری کلنٹن کے دوست اور مشیر رہے۔

اردن نے جنوب میں خاص طور پر کالج کی سطح پر تعلیم کی بے حرمتی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 1960 کی دہائی کے اوائل میں، وہ رنگ کے لوگوں کی ایڈوانمنٹ کے لئے نیشنل ایسوسی ایشن کے لئے جارجیا فیلڈ ڈائریکٹر بنے، اور انہوں نے 1961 میں جارجیا یونیورسٹی میں سفید مظاہرین کے ہجوم کے ذریعے چارلین ہنٹر کو مارگرانداز کرنے میں مشہور طور پر مدد کی۔

این اے اے سی پی کے صدر اور سی ای او ڈیرک جانسن نے کہا، "دنیا کو ایک آئکن اور این اے سی پی کو زندگی بھر کا دوست، ہمارے معاشرے کو انصاف کی طرف گامزن کرنے میں ان کی شراکت بے مثال ہے۔"

جانسن نے کہا، "اس کی مثالی زندگی ان سب کے لئے رہنمائی کی روشنی کے طور پر چمکتی ہے جو تمام لوگوں کے لئے سچائی اور انصاف کی تلاش کرتی ہے۔"

اردن نے اپنے طویل کیریئر کے دوران نیشنل اربن لیگ اور یونائیٹڈ نیگرو کالج فنڈ دونوں کی قیادت کرنے والے اسٹنٹس رکھے تھے۔ انہوں نے ووٹر کی تعلیم میں بھی کام کیا اور امریکی دفتر برائے اقتصادی مواقع کے لئے اٹارنی کنسلٹنٹ تھے۔

کاروباری دنیا میں ورنون کو کارپوریٹ بورڈز اور ایڈوائزری پینلز میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی۔ وہ اکین گمپ لاء فرم میں شراکت دار ایمیریٹس اور نیو یارک کی ایک مالیاتی کمپنی، لازارڈ فریرس اینڈ کمپنی میں سینئر منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

کین گمپ کے چیئرپرسن کم کوپرسمتھ نے اردن کو فون کرتے ہوئے کہا، "ہم نے آج ایک عظیم انسان کو کھو دیا ہے،" ایک عقلمند اور قابل اعتماد سرپرست اور دوست جس نے، جو کچھ بھی کیا، اس نے ہمیں اپنے آپ کا بہترین ممکنہ ورژن بننے کے لئے متاثر کیا۔ "

کوپرسمتھ نے کہا، "اس کی سخاوت بے حد تھی، اور اس کی رہنمائی ناقابل یقین اور اخلاقی وضاحت کے ساتھ فراہم کی گئی تھی جو کبھی بھی برابر نہیں ہوگی." "بہت سے احترام میں، ورنن ایک قسم میں سے ایک تھا، اور اس کی بہت بڑی شراکت -ہماری فرم میں، ہمارے ملک میں، اور ہمارے لئے افراد کے طور پر -بہت یاد کیا جائے گا."

 

برازیل میں کوروناکے باعث سخت پابندیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے



شہریوں کا حکومت سے مطا پابندیاں فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ،ہم کام کرنا چاہتے ہیں،شرکاء

برازیل(جی این ایم)برازیل کے دارالحکومت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پابندیاں فی الفور ختم کی جائیں کیونکہ وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے دارالحکومت میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈز میں بیڈز کی کمی ہو چکی ہے۔ملک کے کئی شہروں میں پہلے ہی رات کے وقت کرفیو نافذ کیا جاچکا ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں برازیل کا تیسرا نمبر ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 55 ہزار 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 46 لاکھ86 ہزار سے افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد25 لاکھ 43 ہزار285 ہوگئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 2 لاکھ سی42 زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 25 ہزار776 تک پہنچ گئی ہے جبکہ2 کروڑ92 لاکھ55ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار195 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


اسرائیل نے مغرب میں سرگرم تنظیم صامدون پرپابندی کی منظوری دے دی



صامدون پر پابندی اس کے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ساتھ تعلق کی بنیاد پرعاید کی گئی

مقبوضہ بیت المقدس(ایچ ایم نیوز)اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک نیا فوجی آرڈر جاری کرتے ہوئے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی امریکا اور یورپی ملکوں میں کام کرنے والی تنظیم صامدون پرپابندی عاید کردی ہے۔عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صامدون پر پابندی اس کے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ساتھ تعلق کی بنیاد پرعاید کی گئی ہے۔صامدون یورپی ممالک، شمالی امریکا اور دوسرے مغربی ملکوں میں کام کررہی ہے اور اس کی قیادت ایک فلسطینی رہ نماخالد برکات کررہے ہیں۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ صامدون غرب اردن اور بیرون ملک اسرائیل کے خلاف عسکری کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔ صامدون اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی میں معاونت کرنے اور اسرائیل کے خلاف نفرت پراکسانے کی کوشش کررہی ہے۔


اسرائیل کی شام میں ایرانی اہداف پر بم باری



دمشق کی سمت داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روک کر ان میں سے متعدد کو گرا دیا گیا،شامی فوج

دمشق(ایچ ایم نیوز) شام میں بشار حکومت کے زیر انتظام میڈیا نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت دمشق کے اطراف اسرائیلی حملہ پسپا کر دیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق کی سمت داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روک کر ان میں سے متعدد کو گرا دیا گیا۔دوسری جانب بشار کی فوج نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے دمشق کے اطراف اہداف پر میزائل حملہ کیا۔فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ یہ حملہ گولان کی پہاڑیوں سے کیا گیا اور اس دوران میں زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ادھر اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوضائی حملوں میں شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی چند روز قبل بحر عمان میں ایران کی جانب سے اسرائیلی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے جواب میں کی گئی۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے واضح کیا تھا کہ بحر عمان میں اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ ایرانی کارروائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ ہفتے کی شام ایک ٹی وی انٹرویو میں گینٹز کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


غزہ کے قریب فوجی گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ہلاک


اسرائیلی فوج کی دو گاڑیاں جنوبی فلسطین میں الریم کے مقام پر آپس میں ٹکرا گئیں،ایک اہلکار شدید زخمی

مقبوضہ غزہ(ایچ ایم نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوج کی دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم سے کم ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔عبرانی فوجی ریڈیو کے مطابق یہ واقعہ غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ اسرائیلی فوج کی دو گاڑیاں جنوبی فلسطین میں الریم کے مقام پر آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دوسرے فوجی اہلکار کو سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


اماراتی سفیر کی اسرائیل آمد، سفارتی اسناد پیش کردیں



اماراتی سفیر تین دن تک امارات میں قیام کریں گے،اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات ہوگی

مقبوضہ بیت المقدس(ایچ ایم نیوز)اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے لیے متعین سفیر محمد الخاجہ بن گوریون ہوائی اڈے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اسرائیلی وزارت خارجہ میں اپنی اسناد پیش کیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اماراتی سفیر کی آمد کاخیر مقدم کیا ہے۔ محمد الخاجہ نے اسرائیلی صدر روئف ریفلین کو سفارتی اسناد پیش کیں۔اماراتی سفیر جلد ہی اسرائیلی وزیر خارجہ گیبی اشکنزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔ عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اماراتی سفیر تین دن تک امارات میں قیام کریں گے۔


استحکام خاندان

مسز نعیم  ۔ ۔۔۔ احسن آ باد

خاندان انسانی معاشرے کی ایک بنیادی اکائی ہے۔ اگر خاندانی سسٹم میں موجود افراد کی تربیت درست نہج پر ہو تو ایک عظیم قوم وجود میں آتی ہے۔ بطور مسلمان ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے دین نے ایک مشترکہ خاندانی نظام کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔ اور قرابت داروں کے ساتھ حسن سلوک کی تعلیم دی ہے۔ 
اسلامی معاشرے میں خاندان میاں بیوی کے رشتے سے بنتے ہیں۔ اس رشتے کا آغاز نکاح جیسے مقدس مذہبی فریضے سے ہوتا ہے۔ پھر رشتے کے بعد نسل انسانی میں بڑھوتری شروع ہوتی ہے۔ اور خاندان بالخصوص ماں کی گود بچے کی پہلی نرسری اور تربیت گاہ بن جاتی ہے۔ یہی بچہ یہاں اپنے دیگر رشتہ داروں اور بزرگوں کے ہاتھوں میں کھیلتے ہوئے پروان چڑھتا ہے۔ جہاں اس کی جسمانی افزائش کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی جاری رہتی ہے۔ بچہ بڑھوں سے بات کرنے کا طریقہ، اٹھنے بیٹھنے کا انداز ، چھوٹے بڑے کے احترام کا طریقہ سیکھ رہا ہوتا ہے۔ کسی فرد کی روح کے لیے عمدہ اخلاق اتنا ہی ضروری ہوتا ہے جتنا اس کے جسم کے لیے خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن مجید نے خلق عظیم یعنی نہایت بلند اخلاقی خوبیوں کا مالک قرار دیا ہے۔ پھر یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اخلاقی تربیت کا ہی کرشمہ تھا کہ عرب قوم جو جہالت کی گہرائیوں میں پہنچی ہوئی تھی مہذب ترین قوم شمار ہونے لگی۔
بات چل رہی تھی خاندان اور اس کے افراد کی۔ 
اسلام نے خاندانی نظام کو استحکام دینے کے لیے گھر کے افراد کی ذمہ داریوں کو تقسیم کر دیا ہے۔ گھر کا سربراہ مرد کو بنا دیا اور اسے تمام افراد کے قیام و طعام اور نان نفقہ کی ذمہ داری دے دی۔ جب کہ بیوی کے ذمے گھر داری اور بچوں کی پرورش و تربیت کا کام لگایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی ازدواجی زندگی کو دیکھیں تو آپ اپنی ازواج مطہرات کے ساتھ بہترین سلوک کا معاملہ فرماتے۔ گھریلو امور میں ان کی مدد بھی فرما دیتے اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کرتے اور ان کی دلجوئی کے لیے کھیلتے بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان کا مفہوم بھی یہی ہے کہ تم میں سے سب سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہے۔ شوہر کو بیوی کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا اور بیوی کو شوہر کی اطاعت اور اس کی عزت آبرو اور مال کی حفاظت کا حکم دیا۔
دیگر رشتوں کا خیال رکھنے اور صلہ رحمی کی بار ہا تلقین کی۔ اپنے سگے رشتہ داروں کے علاوہ رضاعت کے رشتوں اور والدین کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی عزت و احترام کر کے ہمارے لیے بہترین اسوہ چھوڑا۔

اگر آج ہم بحیثیت مسلمان اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں عزت احترام محبت و الفت کے رشتے کو برقرار رکھیں۔ اور بچوں کی تربیت کا نبوی منہج اختیار کریں تو ہمارا معاشرہ ایک مثالی معاشرے بن جائے۔
لیکن موجودہ دور میں دنیا جس قدر ترقی کرتی جا رہی ہے۔ مادیت کی دوڑ بڑھتی جا رہی ہے۔ انسان ہر طرح کی سہولیات سے مستفید ہونے کے باوجود ہر گزرتے دن کے ساتھ بے چینی کا شکار ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ اس بے چینی افراتفری اور خاندان جیسی مضبوط اکائی میں درڑا پڑنے کے اسباب کیا ہیں؟ 
۔ ہمارے معاشرے میں خاندان کا استحکام خطرے کا شکار کیوں ہے؟
اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ پہلی اور بڑی وجہ ہمارے مثالی معاشرے کو خراب کرنے کی بیرونی کوشش ہے۔ مخصوص سوچ اور ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ایسی این جی اوز اور اداروں نے کام شروع کیا جنہوں نے عورت کی آزادی، حقوق نسواں اور عورتوں کو مردوں کے شانہ بہ شانہ لانے کے لیے مہم شروع کی۔ اور اس کے لیے مغرب کی ترقی اور جدت کو بطور نمونے کے پیش کیا گیا۔ اس کا نقصان یہ ہوا کہ ہم بھی تہذیب مغرب سے متاثر ہو کر اس کی چکا چوند کا شکار ہو گئے۔  عورت گھر کی چار دیواری سے نکل کر رونق بازار بن گئی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ گھر میں بجائے بہتری کے مزید خرابی پیدا ہونے لگی۔ 
عورت پر گھر کی ذمہ داری کے علاوہ بیرونی ذمہ داری بھی عائد ہو گئی۔ مصروفیات بڑھنے سے نہ خاوند کے پاس وقت رہا کہ وہ بیوی کو وقت دے سکے۔ نہ بیوی کو اتنی فرصت کہ وہ میاں کے ساتھ وقت گزار سکے۔ ایسے میں بچوں کی تربیت بھی ملازموں کے سپرد ہو گئی۔ بچے احساس محرومی کا شکار ہو کر طرح طرح کے نفسیاتی عوارض کا شکار ہوتے گئے اور معاشرے کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے عملی زندگی میں مختلف لوگوں سے انتقام لے کر اپنے جذبات کی تسکین کرتے رہے۔۔
بچیاں والدہ کی مصروفیت کی وجہ سے ماں کے سائے سے محروم رہیں۔۔ ایسی بچیاں جب اپنے گھروں کی ہوں گی تو امور خانہ داری سے ناآشنا ہونے کی وجہ سے انھیں اپنے سسرال میں طرح طرح کے مسائل کا سامنا رہے گا۔
ہمارے مثالی خاندانی سسٹم میں کمزوری کا سبب ایک ٹیلی ویژن کے ڈرامے ہیں۔ جہاں نئے شادی شدہ جوڑے کو اس بات کی تعلیم دی جاتی ہے کہ ساس سسر کے ساتھ رہنے کے بجائے تم الگ سیٹل ہونا۔ نہ ساس بہو کی روک ٹوک ہو گئی نہ نندیں تمہاری پرائیویسی میں حائل ہوں گی۔ بہو بیٹا الگ تو ہو جاتے ہیں۔ مگر جب ان کی اولادیں ہوتی ہیں۔ کوئی ان کی تربیت کرنے والا موجود نہیں ہوتا۔ 
دوسرا ہمارے ہاں دیکھا جانے والے ڈراموں میں دیور بھابھی، سسر بہو ، کزنز ، اور دفاتر میں ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے رشتوں اور تعلقات کو اس قدر متنازعہ انداز میں دکھایا گیا ہے کہ حقیقی زندگی میں بھی یہ ڈرامے رشتوں کے درمیان شک اور بداعتمادی کا بیج بو رہے ہیں۔ جس کا نتیجہ ناچاقی سے بڑھ کر طلاق تک نوبت آتی جا رہی ہے۔ مجھے بہت سی ایسی لڑکیوں اور لڑکوں کا علم ہے۔ جن کی شادی کو دو تین سال گزرنے کے بعد علیحدگی ہو چکی ہے۔ اور ان کے والدین ان کی دوسری شادی کے لیے فکر مند ہیں۔ ان طلاقوں کی وجوہات بہت معمولی ہیں۔ بیوی کسی سے فون پر بات کرتی ہے۔ شوہر ہر وقت موبائل پر لگا رہتا ہے۔ مجھے وقت نہیں دیتا۔ شوہر ڈھنگ سے کام نہیں کرتا اور اس کی تنخواہ بہت کم ہے۔ شوہر بیوی کے نت نئے فیشن کے کپڑے اور میک اپ اور بیوٹی پارلر کے خرچے برداشت نہیں کر پا رہا۔ ساس بیٹے سے ملنے۔اکثر آتی رہتی ہے۔
اس طرح کی چھوٹی چھوٹی باتوں سے گھر اجڑ رہے ہیں۔ بات طویل ہو رہی ہے۔ بات کو سمیٹ کر یہ عرض کرنی ہے کہ گھروں میں زیادہ غیر محرم لوگوں کا بلا روک ٹوک آنا جانا ختم کر دیں۔ گھریلوں ملازم چاہے وہ عورتیں ہوں یا مرد بچے بچیوں کے پاس انھیں آزادانہ نہ چھوڑیں۔ شادی جے بعد مشترکہ خاندان میں رہنے سے ممکن ہے کچھ مسائل بھی ہوں لیکن اس کے فوائد زیادہ ہیں۔ میاں بیوی بچوں کے سامنے احترام سے ایک دوسرے سے پیش آئیں۔ باقی رشتہ داروں کے بارے میں بھی اچھی بات کریں۔ کسی قسم کی بدگوئی یا گالم گلوچ سے اجتناب کریں۔ مائیں بچوں پر چیخنے اور انھیں بلاوجہ مارنے کے بجائے تحمل کے ساتھ ان کی شرارتوں کو برداشت کریں۔ ساس سسر ہوں یا کوئی بھی بزرگ ہو ان کا احترام کریں۔ ان کی بات کو اہمیت دیں۔ اور ان کی خدمت کریں۔ خاندانوں میں برکت اور خوشحالی تب ہی آتی ہے جب سب۔ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں میں باہمی محبت و الفت ڈالے اور ہمارے گھروں کو امن کا گہوارہ بنا دے۔ آمین


میری دنیا

 طارق جاوید سیال

میرا آج کا موضوع کھیل ہیں۔ کیوں کہ میرا کھیلوں سے بہت پرانا اور گہرا تعلق ہے ، میرے ارد گرد کھیلوں کے حوالے سے بہت سی چیزیں ہیں جو کہتی ہیں مجھے دیکھو، پرکھو اور مجھ پر لکھو،اور میں ہمیشہ کہتا تھا جو میں سالوں سے دیکھ رہا ہوں،محسوس کررہا ہوں جب باری آئے گی تم کو ایک کالم کی شکل ضرور دوں گا، مگر اطمینان سے۔
میں کھیلوں کے بہت قریب رہا ہوں، ہوش سنبھالتے ہی پتا چلا کہ والد محترم ایک ریسلر ہیں وہ نماز فجر کے بعد اپنے اکھاڑے میں اپنی ٹرینینگ کے سلسلے میں جاتے تو مجھے بھی ساتھ لے جاتے تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ میرا بیٹا ایک پروفیشنل ریسلر بنے۔لیکن ایسا نہ ہوسکا کیونکہ میں کرکٹ کی جانب راغب ہو گیا تھا۔ بابا نے جب میری رغبت دوسرے سپورٹس کی جانب دیکھی تو اپنے من میں چھپائی میرے ایک پہلوان بننے کی خواہش بھی مٹا ڈالی۔
وقت اور حالات کی ستم ظریفیاں ان کے دل میں ناسور پالتی رہیں اور پھر ایک دن ان کے دل کو ساکن کر گئیں اور مجھے وہ جوانی میں قدم رکھنے سے پہلے چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔تب میں کرکٹ کو سمجھ رہا تھا، لیکن کھیلنے کا مکمل ڈھنگ آ گیا تھا۔خاندانی ذمہ داری کو صدق دل سے قبول کیا اور چھوٹی موٹی محنت اور نوکریوں سے اپنے فرائض منصبی کو انجام دیتا رہا۔
اپنے خوابوں اور خواہشات کو اپنے ہی پیروں تلے روندتا ہوا آگے کی جانب دیکھتا ہوا گزر گیا،پندرہ سال کے بعد اپنی تعلیم(ماسٹر ان سپورٹس سائنسز & ماسٹر ان ہسٹری) مکمل کی اور پھر اپنا ایک چھوٹا سا کھیلوں کے سامان کا کاروبار شروع کیا۔یعنی جہاں سے میرا خمیر نکلا تھا پھر سے میں وہیں آن بسا۔آج میرا اوڑھنا بچھونا اور خاندانی کفالت اسی کھیلوں کے کاروبار سے وابستہ ہے۔۔
دکان پر بیٹھتا ہوں، سپورٹس سے وابستہ کسٹمر آتے ہیں، بہت سی باتیں ہوتی ہیں،بہت ساری چیزیں ایک دوسرے کو دھکیلتی ہوئی بالکل اس طرح جیسے لوگ بس میں سوار ہوتے ہیں میری طرف بڑھتی ہیں اور میرے دماغ پر سوار ہوتی جاتی ہیں۔ تیز و تند لہجے، کھیلوں میں پلتی منافقت، غیر سنجیدہ اور خود پرست لوگوں کی بالا دستی کو دیکھتا ہوں تو تڑپ جاتا ہوں، کبھی کبھار تو بہت مایوس ہوتا ہوں تو کبھی معاف کر دیتا ہوں جیسے بس کنڈیکٹر نئی سواریوں کے آتے ہی پچھلی سواریوں کے مسائل اور چھبتی باتوں کو بھول جاتا ہے۔
میرا بھی کچھ یہی حال ہوتا ہے۔میرا علاقہ پہلے سے ہی پسماندہ ہے اور کھیلوں کی کوئی خاطر خواہ سہولیات نہیں ہیںاور سونے پر سہاگا غیر سنجیدہ اور ان پروفیشنل لوگ کا ان سرگرمیوں میں گھس جانا تباہ کن ہے،کھیلوں میں آئے روز بدلتے بگڑتے رویے، شخصیت پسندی، انا، ہٹ دھرمی اور لوگوں کی میں، میں کو دیکھتا ہوں، محسوس کرتا ہوں تو دل اذیت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو بے لوث ہیں بغیر کسی غرض،لالچ مطلب کے کھیلوں کے فروغ پر بے انتہا اور مثبت کام کررہے ہیں، کھیلوں میں محبت اور بھائی چارہ کو پروان چڑھانے میں اپنا جاندار اور مثبت کردار ادا کررہے ہیں، اپنا قیمتی وقت اور مال خرچ کررہے ہیں، یہ لوگ نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل ہیں، ایک نئی نسل ایک اچھا سبق حاصل کر کے آنے والے دنوں کھیلوں کو مزید بہتر بنانے میں کار آمد ثابت ہونے میں پیش پیش ہوگی۔
کچھ اچھا ہوتے وقت جب میری آنکھیں دیکھتی ہیں کان سنتے ہیں، تو میرا دماغ ان سب کو اپنی یاداشت میں محفوظ کر لیتا ہے اور پھر میرا قلم کاغذ پر اور میرے انگوٹھے اور انگلیاں ان احساسات کو لفظوں کا لبادہ دے سوشل میڈیا پر اگل دیتی ہیں۔۔جو اچھا دیکھتا ہوں، سنتا ہوں وہی لوٹا دیتا ہوں۔
جیسے کھیل کا میدان، کھلاڑی اچھا کھلاڑی، اچھا کھلاڑی کے ساتھ بہترین اسپورٹس مین، بڑا کھلاڑی، چھوٹا کھلاڑی، وہ لالچی،وہ ایسا، وہ مطلبی، یہ خود غرض، میچ کی منصوبہ بندیاں، ایسا ہوتا تو ویسے ہو جاتا، فلاں ایسے کرتا تو یہ نتیجہ برآمد ہوتا، کھلاڑیوں کے پویلین سے لے کر ایمپائر کی پوزیشن تک اور گھر سے لے دکان تک اور پھر کھیلوں کی بات چیت تک۔۔
غرض جدھر جدھر جاتا ہوں مجھے کچھ نہ کچھ مل جاتا ہے،کچھ ہماری سپورٹس کمیونٹی کی حماقتیں اور کچھ اپنی، اور کبھی کبھی میں ان دونوں کو ایسے ملا دیتا ہوں جیسے دودھ میں پانی مل جاتا ہے۔ جیسے میں اب تک لکھ چکا ہوں وہ ایک کالم کا رنگ ہے۔ یعنی ذہنی تخلیق۔۔میرا ذہن جو کچھ سوچتا اور سمجھتا ہے، آنکھیں دیکھتی ہیں کان سنتے ہیں وہی ایک خاکہ بنا لیتا ہوں۔
یہ ساری چیزیں مجھے سپورٹس سوسائٹی میں کچھ مصنوعی فرنٹ مین بنے لیڈروں کے بیان، خود کے علاوہ سبھی بڑے جیسے تعصب میں لتھڑے متضاد بیانات اور ان کی دلچسپ منافقت۔۔غرض یہ چیونٹی سے لے کر ہاتھی تک اور گدھے ریڑھے سے جہاز تک میری دنیا ہے۔۔میں کھیلوں کے فروغ اور بہتری کے لیے جو بھی لکھتا ہوں وہ کافی دن میرے ذہن رہتے وہ لہجے،رویے اور قول و فعل کے تضاد کے وار ہوتے ہیں جو میں سہتا ہوں۔کھیلوں میں سرایت بے انتہا منافقت اور مفاد پرستی کو دیکھتا ہوں تو ایسی چیزیں میرے ذہن میں ہفتوں تک گردش کرتی رہتی ہیں۔اور جب میں کسی نتیجے پر پہنچتا ہوں تو سب لکھنے پر مجھے میرا من اکساتا ہے۔۔
سالوں سے اسی کوشش میں ہوں کہ ہو سکتا ہے میرے لکھنے سے اگر کھیلوں کی دنیا میں تھوڑا سا بھی مثبت ردعمل ظاہر ہوا تو میں سمجھوں گا کہ میں اپنی کوشش میں کامیاب و کامران رہا۔یہ جانتے ہوئے بھی کہ کھیلوں میں اجارہ داری بنائے کچھ لوگوں کو اپنا نقطہ نظر ہمیشہ ٹھیک لگتا ہے، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے علاوہ سپورٹس میں بیٹھے لوگ جو کھیلوں کو فروغ دینا چاہ رہے ہیں سبھی بے وقوف ہیں سوائے ان کے۔۔

سگھڑاپا ۔۔ کچھ خواب تھے میرے

تحریر: سیدہ ہاشمی (کرولی چکوال )

مرغے کی پہلی بانگ پر اس کی آنکھ کھلی ساتھ ہی رکھے سائیڈ ٹیبل پہ دھرے موبائل فون کو اٹھایا تو صبح کے چار بج رہے تھے جلدی سے اٹھی وضو بنایا اور تہجد ادا کرنے کھڑی ہو گئی وہ تھی ہی ایسی رات کے اس پہر جب دنیا خواب و خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہوتی تو وہ بستر سے اٹھ کر رب کے حضور سجدہ ریز ہو جاتی، تہجد کے نوافل ادا کرنے کے بعد وہ کچھ دیر تلاوت کرتی اتنے میں فجر کا وقت شروع ہو جاتا فجر کی نماز کے بعد معمول کے اذکار اور پھر باورچی خانے میں ۔
پورے خاندان میں روشانے احمد کے سگھڑاپے کے چرچے تھے ہر گھر میں اسی کی مثال دی جاتی تھی۔ سب پیار سے اسے روشنی کہتے اور وہ تھی بھی اپنے نام کی طرح روشن، چمک دار خو بصورت اور ہر کام میں طاق ۔ آج کل لڑ کیوں کی طرح بناﺅ سنگھار کا کوئی شوق نہ تھا آنکھوں میں کاجل کی معمولی سی دھار ہی اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی اور وہ اس بات پہ نازاں بھی نہ تھی۔
عاجزی کا پیکر ، خوبصورتی کا مجسمہ ، یونانی دیوی بلکہ یوں سمجھ لیں کہ وہ ناولز کی ہیروئین تھی جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ہر فن مولا ہوتی ہیں۔ دس مرلے کا گھر صاف کرنا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا گھر کی صفائی کے ساتھ ساتھ وہ واشنگ مشین لگاتی سارے کپڑے دھو کر،استری کر کے الماری میں لٹکا دیتی اور اگر باورچی خانے میں جاتی تو ڈھیروں مزے مزے کے پکوان جھٹ پٹ بنا لیتی۔ عقلمندی، سلیقہ شعاری، نفاست (یہ سب چیزیں) اس میں بدرجہ اتم موجود تھیں۔
آج اسے دیکھنے کے لیے کچھ لوگ آ رہے تھے وہ اس چاند کی مانند تھی کہ جس خاندان میں بھی جاتی اپنی چاندنی سے سب کو منور کر دیتی بہت سے لوگوں کی خواہش تھی کہ یہ چاند ان کے آنگن میں اترے روشنی نے سارا گھر صاف کیا اپنے ہونے والے سسرال کے لیے اچھے اچھے پکوان تیار کیے اور تیاری کرنے کے لیے چلی گئی ۔ وہ آئے ہوئے مہمانوں کو بہت پسند آئی تھی اس کی سلیقہ شعاری اور سگھڑاپے نے سب کا دل موہ لیا تھا۔
ابھی اس کی ہونے والی ساس اس کو انگوٹھی پہنانے ہی لگی تھیں کہ اماں نے اسے جھنجھوڑ کے اٹھایا اٹھ سورج سوا نیزے پہ پہنچ گیا ہے اور مہارانی صاحبہ کی نیندیں ہی پوری نہیں ہو رہیں اٹھ جا نیستی کی ماری ۔ اماں وہ انگوٹھی... وہ مہمان... اس نے بمشکل سر چادر سے باہر نکالا اور اماں سے استفسار کیا لیکن اس سے پہلے کہ وہ کچھ کہتی اماں نان اسٹاپ شروع ہو گئیں۔ دیکھی ہے گھر کی حالت کتنا گندہ ہو رہا ہے۔ اڑھائی کمرے کا گھر نہیں صاف ہوتا تم سے، اپنا حلیہ ہی دیکھ لو سر جھاڑ منہ پھاڑ بنی رہتی ہو، نہ ہی پڑھائی لکھائی کی اور نہ ہی گھریلو کام کاج کی، سدا کی پھوہڑ لوگوں کی چھوٹی چھوٹی بچیوں نے سارا گھر سنبھال رکھا ہوتا ہے اور یہاں بس ماں ہی اپنی بوڑھی ہڈیاں گلائے اور ان مہارانی صاحبہ کی نیندیں ہی نہیں پوری ہو رہیں۔
محترمہ روشنی صاحبہ نے بستر سے اٹھ کر گھر کی طرف سرسری سی نگاہ دوڑائی تو بکریوں اور مرغیوں کی پھیلائی ہوئی گندگی اور اماں کے منہ سے جھڑتے پھول اس خوابناک ماحول سے نکالنے کے لیے کافی تھے ۔
بقول شاعر
خواب ٹوٹیں یا بک جائیں
قیمتیں کب وصول ہوتی ہیں

یہ انفارمیشن ہر پاکستانی شہری کے لیے جاننا ضروری ہے

 دفعہ 295-A کسی مذہب کی توھین کرنا

دفعہ 295-B قرآن پاک کی غلط تشریح کرنا

دفعہ 295-C توھین رسالت 

دفعہ 298-A توھین صحابہ

دفعہ 307 = قتل کی کوشش کی

 دفعہ 302 = قتل کی سزا

 دفعہ 376 = عصمت دری

 دفعہ 395 = ڈکیتی

 دفعہ 377 = غیر فطری حرکتیں

 دفعہ 396 = ڈکیتی کے دوران قتل

 دفعہ 120 = سازش

 سیکشن 365 = اغوا

 دفعہ 201 = ثبوت کا خاتمہ

 دفعہ 34 = سامان کا ارادہ

 دفعہ 412 = خوشی منانا

 دفعہ 378 = چوری

 دفعہ 141 = غیر قانونی جمع

 دفعہ 191 = غلط ھدف بندی

 دفعہ 300 = قتل

 دفعہ 309 = خودکش کوشش

 دفعہ 310 = دھوکہ دہی

 دفعہ 312 = اسقاط حمل

 دفعہ 351 = حملہ کرنا

 دفعہ 354 = خواتین کی شرمندگی

 دفعہ 362 = اغوا

دفعہ   320  = بغیر لائسنس یا جعلی لائیسنس کے ساتھ ایکسڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا(ناقابلِ ضمانت)

دفعہ322   = ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ایکسیڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا (قابلِ ضمانت)

 دفعہ 415 = چال

 دفعہ 445 = گھریلو امتیاز

 دفعہ 494 = شریک حیات کی زندگی میں دوبارہ شادی کرنا

 دفعہ 499 = ہتک عزت

 دفعہ 511 = جرم ثابت ہونے پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا۔

  4

 ہمارے ملک میں، قانون کے کچھ ایسے ہی حقائق موجود ہیں، جس کی وجہ سے ہم واقف ہی نہیں ہیں، ہم اپنے حقوق کا شکار رہتے ہیں۔

  تو آئیے اس طرح کچھ کرتے ہیں

 پانچ دلچسپ حقائق آپ کو معلومات فراہم کرتے ہیں،

 جو زندگی میں کبھی بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

 (1) شام کو خواتین کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا -

 ضابطہ فوجداری کے تحت، دفعہ 46، شام 6 بجے کے بعد اور صبح 6 بجے سے قبل،  پولیس کسی بھی خاتون کو گرفتار نہیں کرسکتی، چاہے اس سے کتنا بھی سنگین جرم ہو۔  اگر پولیس ایسا کرتی ہوئی پائی جاتی ہے تو گرفتار پولیس افسر کے خلاف شکایت (مقدمہ) درج کیا جاسکتا ہے۔  اس سے اس پولیس افسر کی نوکری خطرے میں پڑسکتی ہے۔

 (2.) سلنڈر پھٹنے سے جان و مال کے نقصان پر 40 لاکھ روپے تک کا انشورینس کا دعوی کیا جاسکتا ہے۔

 عوامی ذمہ داری کی پالیسی کے تحت، اگر کسی وجہ سے آپ کے گھر میں سلنڈر ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کو جان و مال کے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تو آپ فوری طور پر گیس کمپنی سے انشورنس کور کا دعوی کرسکتے ہیں۔  آپ کو بتادیں کہ گیس کمپنی سے 40 لاکھ روپے تک کی انشورنس دعویٰ کیا جاسکتا ہے۔  اگر کمپنی آپ کے دعوے کو انکار کرتی ہے یا ملتوی کرتی ہے تو پھر اس کی شکایت کی جاسکتی ہے۔  اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو ، گیس کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

(3) کوئی بھی ہوٹل چاہے وہ 5 ستارے ہو… آپ مفت میں پانی پی سکتے ہیں اور واش روم استعمال کرسکتے ہیں -

  سیریز ایکٹ، 1887 کے مطابق، آپ ملک کے کسی بھی ہوٹل میں جاکر پانی مانگ سکتے ہیں اور اسے پی سکتے ہیں اور اس ہوٹل کے واش روم کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔اگر ہوٹل چھوٹا ہے یا 5 ستارے، وہ آپ کو روک نہیں سکتے ہیں۔  اگر ہوٹل کا مالک یا کوئی ملازم آپ کو پانی پینے یا واش روم کے استعمال سے روکتا ہے تو آپ ان پر کارروائی کرسکتے ہیں۔  آپ کی شکایت کے سبب اس ہوٹل کا لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے۔

  (4) حاملہ خواتین کو برطرف نہیں کیا جاسکتا

 زچگی بینیفٹ ایکٹ 1961 کے مطابق، حاملہ خواتین کو اچانک ملازمت سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔  حمل کے دوران مالک کو تین ماہ کا نوٹس اور اخراجات کا کچھ حصہ دینا ہوگا۔  اگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف سرکاری ملازمت تنظیم میں شکایت درج کی جاسکتی ہے۔  یہ شکایت کمپنی بند ہونے کا سبب بن سکتی ہے یا کمپنی کو جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 (5) پولیس افسر آپ کی شکایت لکھنے سے انکار نہیں کرسکتا

 پی پی سی کے سیکشن 166 اے کے مطابق، کوئی بھی پولیس افسر آپ کی شکایات درج کرنے سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔اگر وہ ایسا کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف سینئر پولیس آفس میں شکایت درج کی جاسکتی ہے۔اگر پولیس افسر قصوروار ثابت ہوتا ہے تو، اسے کم سے کم (6)ماہ سے 1 سال قید ہوسکتی ہے یا پھر اسے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔

 یہ دلچسپ حقائق ہیں، جو ہمارے ملک کے قانون کے تحت آتے ہیں، لیکن ہم ان سے لاعلم ہیں۔

 یہ پیغام صرف اپنے پاس نہ رکھیں بلکہ جہاں تک ممکن ہو آگے پہنچائیں، یہ حقوق کسی بھی وقت کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

#court #law #kidnap #kidnapping #robbery #Kill

معاملہ ذاتی دشمنی یا عشق جنون چاروں مقتول ٹک ٹاکر نکلے

 نبی بخش پولیس اسٹیشن کی حدود انکل سریا اسپتال کے سامنے فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد کے قتل کا واقعہ


 واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وضاحت نیوز کو موصول 


کراچی ( ایچ ایم نیوز) تھانہ نبی بخش کی حدود میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد کےقتل کے معاملے میں وضاحت نیوز کی انوسٹی گیشن ٹیم کے مطابق خاتون جسکا نام مسکان معلوم ہوا ہے ایک ٹک ٹاکر تھی اور لانڈھی کی رہائشی تھی اسکے علاوہ طلاق یافتہ اور ایک بیٹے کی ماں تھی اور بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی عامر عرف بلا سے پیار کرتی تھی گذشتہ رات بھی رکشہ میں سوار ہو کر بلدیہ ٹاؤن  PK ھوٹل نزد روبی موڑ آئی اور عامر عرف بلا کو کال کر کے بلایا عامرعرف بلا نے اپنے دوست شاہد نامی شخص سے کار لی اور مسکان کو لیکر صدام آفریدی کے گھر پہنچا جہاں دونوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی مسکان کے ہمراہ صدام آفریدی و ریحان شاہ عرف انعام شاہ اور عامر ڈیفینس کی طرف روانہ گے ذرائع کے مطابق انہوں نے کھانا کھا کر مسکان کو لانڈھی اسکے گھر چھوڑنا تھا مگر اچانک رات  3 بجکر 20 سے 30 منٹ کے درمیان انکل سریا اسپتال کے سامنے نامعلوم افراد نے انکی گاڑی روک کر فائرنگ کی جس سے مسکان اور عامر عرف بلا کو گولیاں لگیں جس سے وہ زخمی ہوگئے 

اسی اثناء میں صدام آفریدی اور انعام شاہ کار سے اتر کر بھاگے تو نامعلوم افراد نے پہلے صدام آفریدی کو گولیاں ماری اور بعد میں انعام شاہ کو انکل سریا اسپتال کے گیٹ پر گولیاں ماریں

 نامعلوم ملزمان نے دوبارہ کار میں موجود مسکان اور عامرعرف بلا کو دم گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے 

ذرائع نے مزید بتایا کہ مسکان سے جنون کی حد تک پیار کرنے والا ایک عاشق جس کا نام رحمان معلوم ہوا ہے لانڈھی کا رہائشی ہے نے اس سے قبل بھی صدام آفریدی اور عامر عرف بلا کے سامنے مسکان کے کان کے قریب فائر مارا تھا اور کہا تھا کہ مسکان کے لیے مجھے سو آدمیوں سے بھی ٹکر لینی پڑے تو میں لونگا جس کا بعد میں شاہ جی نامی شخص ( مبینہ منشیات فروش ) جو کہ لانڈھی میں رہتا ھے کے ڈیرے پر صائم تنولی مبینہ( پیپلزپارٹی کارکن) کے سامنے راضی نامہ بھی ہوا تھا 

صدام آفریدی و انعام شاہ کی کچھ دن پہلے گلشن غازی میں ھوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی وائرل ھوئی تھی جس پر اعلی افسران کے حکم پر تھانہ اتحاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا انعام شاہ اور صدام آفریدی ضمانت پر تھے 

صدام آفریدی پر بھی منشیات فروشی کے الزامات تھے صدام آفریدی کا بھائی بھی پچھلے دنوں اتحاد ٹاؤن تھانہ میں منشیات کے مقدمہ میں بھی بند ھوا تھا جو کہ فی الوقت جیل میں ھے 

صدام آفریدی تحریک انصاف کا کارکن تھا مقتول چاروں دوست تھے صدام آفریدی کی ذاتی دشمنی بھی چل رہی تھی جسکی وجہ سے وہ ہر وقت اسلحہ سے لیس رہتا تھا جب کہ اسکا دوست انعام شاہ بھی ہمہ وقت اسلحہ سے لیس رہتا تھا

 مگر حیرت انگیز طور پر جائے وقوعہ سے ان کا اسلحہ نہیں ملا شبہ یہ بھی ہے کہ سفاک قاتل انکا اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے 

مسکان نامی خاتون کا عاشق رحمان جسکی مسکان کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی موجود ہیں 

اب انوسٹی گیشن پولیس نے یہ دیکھنا ہے کہ آیا قتل ذاتی دشمنی کی بنا پر کیے گئے یا مسکان نامی خاتون کے عشق میں مبتلا رحمان نامی لڑکے نے اپنے ساتھیوں سے ملکر کیے ہیں جبکہ موقع واردات سے 9 خول پولیس نے برآمد کیے ھیں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

بھارت، ہندوتوا کا پرچار، انتہا پسند تنظیم اندھی ہوگئی، گاندھی کا قاتل محب وطن قرار

 قاتل ناتھو رام گوڈسے کے نام پر اسٹڈی سینٹر قائم،نوجوان جانیں کہ ناتھو رام نے ملک بچانے کیلئے قربانی دی،ہندو مہا سبھا

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) بھارت میں ہندوتوا نظریے کے فروغ میں انتہا پسند تنظیم ہندو مہاسبھا اندھی ہوگئی، مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے نام پر اسٹڈی سینٹر قائم کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیشن میں ناتھو رام گوڈسے سے منسوب ایک اسٹڈی سینٹر کھولا گیا ہے جہاں بھارت کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے کانگریس کے بانی مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو ہیرو کے طور پر پڑھایا جاتا ہے، اور اس کی پوجا بھی کی جاتی ہے، ہندو مہاسبھا نے قاتل کو محبت وطن قرار دے دیا۔ہندو مہاسبھا کے جے ویر نامی رہنما کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو یہ جاننا چاہیے کہ ملک کو بچانے کے لیے گوڈسے کے ساتھ ساتھ سبھی محبان وطن نے کس طرح کی قربانیاں دیں۔اسٹڈی سینٹر میں ناتھو رام کے علاوہ دیگر متنازع شخصیات کے بارے میں ذہنی سازی کی جاتی ہے، بھارت میں ہندوتوا ذہنیت کو فروغ دینے اور حب الوطنی کے نام پر تشدد کو اکسانے پر تنظیمیں کام کررہی ہیں۔ہندو مہاسبھا کی زبان میں یہ اسٹڈی سنٹر جسیگیان شالہ کہا جاتا ہے جو گوالیر میں کھولا گیا ہے اور اس میں ہندو مہاسبھا ناتھو رام گوڈسے کو ہیرو بنا کر خودساختہ حب الوطنی کے قصے گڑھے جارہے ہیں۔ مذکورہ ذہنیت کے فروغ کے لیے باقاعدہ ورک شاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

مقبوضہ مغربی کنارے پر800گھروں کی تعمیر، اسرائیل نے منظوری دیدی

اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو نے یہودیہ اور سامریہ نامی علاقوں میں آباد کاری کی منظوری دی

تل ابیب(ایچ ایم نیوز)اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے لیے مزید 800نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق یہودی آباد کاری کا فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب رواں ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد جو بائیڈن کو اقتدار منتقل کریں گے۔اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یہودیہ اور سامریہ نامی علاقوں میں آباد کاری کی منظوری دی۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بینجمن نیتن یاہو نے حکام کو 800 گھریلو یونٹ کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہودی آباد کاری کے معاملے میں غیر معمولی طور پر حمایت رہی ہے۔2019 میں سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ واشنگٹن اب یہودی آباد کاری کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں سمجھتا۔گزشتہ برس نومبر میں مائیک پومپیو مقبوضہ مغربی کنارے میں بستی کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی سفارت کار تھے۔واضح رہے گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل نے خلیجی ممالک سے معاہدوں کے بعد مغربی کنارے میں پہلی آباد کاری کی منظوری دی تھی۔

عالمی دہشتگرد قرار دینے پر امریکا کو جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، حوثی باغی

یمن کو کسی بھی امریکی اقدام کی پرواہ نہیں، یمنی عوام کے افلاس اور قتل کا ذمہ دار خود امریکا ہے، محمد علی الحوثی

صنعاء(ایچ ایم نیوز)یمن کے حوثی باغیوں کے رہنما کا کہنا ہے کہ ایران کا حمایت یافتہ گروپ امریکا کی جانب سے گروپ کو بلیک لسٹ کرنے پر اسے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یمنی عوام ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی اقدام کی پرواہ نہیں کرتے، امریکا یمنی لوگوں کے قتل اور انہیں بھوکا مارنے میں شراکت دار  ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ حوثی باغیوں کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ محمد علی الحوثی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی اور اس کا برتا ئودہشت گردی ہے، ہم ٹرمپ انتظامیہ یا کسی بھی انتظامیہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دینے پر اسے جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 'یمن کے عوام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایسی کسی بھی اقدام کی پرواہ نہیں کرتے، کیونکہ وہ یمنی لوگوں کے قتل اور انہیں بھوکا مارنے میں شراکت دار ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ایسے کسی بھی ممکنہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اقدام ناکامی کا ثبوت ہے۔سعید خطیب زادہ نے کہا کہ 'یہ واضح ہے کہ ایسے اقدامات اس لیے اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ مغربی ایشیا میں امریکا کے لیے صورتحال بہت خراب ہے۔واضح رہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا تھا کہ ان کا محکمہ کانگریس کو اپنے اس ارادے سے آگاہ کرے گا کہ وہ یمن کے حوثی گروپ جسے انصار اللہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینا چاہتی ہے۔مائیک پومپیو نے حوثی گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی سمیت تین رہنماں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا تھا۔


جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری ،مسلح احتجاج کا خطرہ

 سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد،15ہزار اضافی نیشنل گارڈز تعینات ہونگے،ایف بی آئی

کشیدہ صورتحال کے باوجود میں کھلے مقام پر حلف برداری سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوں، نو منتخب صدر جو بائیڈن

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے خبردار کیا ہے کہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران واشنگٹن سمیت امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مسلح احتجاج کا خطرہ ہے، تقریب حلف برداری کے دن 15 ہزار گارڈز مقامی پولیس کی مدد کیلئے موجود ہونگے،سیکیورٹیہ کے پیش نظر ہی سیاحوں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے،  دوسری جانب جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ کھلے مقام پرحلف برداری سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے خبردار کیا ہے کہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران واشنگٹن سمیت امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مسلح احتجاج کا خطرہ ہے۔واشنگٹن میں سکیورٹی خدشات اور ٹرمپ کے حامیوں کی مسلسل دھمکیوں کے بعد یادگار واشنگٹن کو بھی 24 جنوری تک بند کر دیا گیا ہے۔ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں خطرے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 20 جنوری کو دارالحکومت میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد میں اضافے کیا جائے، سیکیورٹی کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی سیاحوقں کی آمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پینٹاگون کے مطابق تقریب حلف برداری کے دن 15 ہزار گارڈز مقامی پولیس کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔کشیدہ صورتحال کے باوجود جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ کھلے مقام پرحلف برداری سے خوفزدہ نہیں ہیں۔دوسری جانب کیپیٹل ہل حملے کے بعد شدید برہم ڈیموکریٹس  25 ویں آئینی ترمیم کے استعمال میں ممکنہ ناکامی کے بعد مواخذے کے لیے تیار ہیں، مواخذے کی تحریک کل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


کانگریس میں ری پبلکنز کی بڑی کامیابی، ٹرمپ کو ہٹانے کا بل رکوا دیا

اوول آفس میں ٹرمپ اور پینس مابین ملاقات، ٹرمپ عہدہ چھوڑنے اور پینس ٹرمپ کو ہٹانے پر تیار  ہیں

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد ری پبلیکنز نے رکوا دی، دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  اوول آفس  میں ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس  کی ملاقات ہوئی جس میں   ٹرمپ عہدہ چھوڑنے اور پینس ٹرمپ کو ہٹانے پر تیار  ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس میں امریکی میڈیا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد ری پبلیکنز نے رکوا دی۔امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ہائوس میں ووٹنگ آج ہو گی اور نائب صدر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔  نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ اس کے بعد مواخذے کی قرار داد لائی جائے گی اور ٹرمپ مواخذے کی کارروائی بدھ سے شروع ہونے کا امکان  ہے۔ دوسری جانب اوول آفس  میں ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس  کی ملاقات ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ  ٹرمپ عہدہ چھوڑنے اور پینس ٹرمپ کو ہٹانے پر تیار  ہیں۔ڈیموکریٹس نے قرارداد میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ایوان پر حملہ کرانے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔


کورونا وائرس سے مزید 48 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 10 ہزار 558 ہوگئی

 2435 نئے مریض رجسٹرڈ، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہوگئی

 اسلام آباد (ایچ ایم نیوز) کورونا وائرس سے مزید 48 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 558 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 435 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 43 ہزار 511، سندھ میں 2 لاکھ 22 ہزار 999، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 536، بلوچستان میں 18 ہزار 314، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 878، اسلام آباد میں 38 ہزار 842 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 430 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 2 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 369 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 53 ہزار 828 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 285 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 48 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 558 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 221، سندھ میں 3 ہزار 670، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 710، اسلام آباد میں 436، بلوچستان میں 186، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 234 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سانحہ مچھ؛ متاثرین کا میتوں سمیت احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا ، کراچی میں 26 مقامات پردھرنے

  کراچی / کوئٹہ (آئی این پی )  منفی درجہ حرارت میں سانحہ مچھ کے خلاف متاثرین  کا میتوں سمیت احتجاج  چھٹے روز بھی  جاری رہا ۔   تفصیلات کے مطابق منفی درجہ حرارت میں سانحہ مچھ کے خلاف متاثرین کا میتوں سمیت احتجاج  چھٹے روز بھی جاری رہا۔ کھلے آسمان تلے بیٹھے مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم کی آمد تک لاشوں کودفنانے سے تاحال انکارکیا جارہا ہے۔ شہدا کمیٹی اوردھرنا منتظمین کی ہنگامی پریس کانفرنس بھی ہوئی۔ متحدہ وحدت المسلمین کے رہنما  آغا رضا نے کہا کہ دھرنے سے متعلق خاص طبقہ منفی پروپگینڈہ کر رہا ہے، وزیراعظم آئیں گے انہیں عزت دی جائے گی۔دوسری جانب شہرقائد میں بھی سانحہ مچھ کے خلاف 26 مقامات پردھرنا جاری  رہا  جن میں مرکزی دھرنا نمائش چورنگی جب کہ دوسرے علاقوں ناتھا خان، کالونی گیٹ، کامران چورنگی، جوہر موڑ، صفورا چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نیپا، سمامہ پل کے قریب، ملیر 15، اسٹارگیٹ، پاور ہاس، انچولی، فائیواسٹار چورنگی، ٹاور، عائشہ منزل، ناظم آباد 7 نمبر، ناظم آباد 1، شاہ فیصل کالونی پل، ضیا الدین چورنگی، ناگن چورنگی اورپیپلز چورنگی، شاہ فیصل کالونی پل، ضیا الدین چورنگی، ناگن چورنگی اورپیپلز چورنگی شامل ہے۔ احتجاج ودھرنے کے باعث شہرکی مرکزی شاہراہوں پرٹریفک کی روانی شدید متاثرہوگئی    ۔


Washington Football Team vs. Philadelphia Eagles, Jan. 3, 2021

 


 1 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Jalen Hurts (2) slides to the lowest as Washington squad state Ryan Kerrigan (91) chases him down throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


2 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Carson Wentz, left, TE Zach Ertz and C imaginary creature Kelce, right, speak on the sphere hours once a 20-14 loss to the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


3 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Jalen Hurts (2) scores a touchdown vs. the Washington squad throughout the primary quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


4 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles pound Alex Singleton (49) reacts once sackingWashington squad QB Alex Smith (11) throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


5 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles TE Zach Ertz (86) sits on the bench once a 20-14 loss to the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


6 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles DT Raequan Williams (61) celebrate this sack on Washington squad QB Alex Smith (11) throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


7 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Jalen Hurts (2) is congratulated by QB Carson Wentz (11) once rating a touchdown vs. the Washington squad throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 




8 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles metal capital of Massachusetts Scott (35) is tackled by Washington squad DT Daron Payne (94) throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 




9 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Jalen Hurts (2) warms is-before a game vs. the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2021.

 


10 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Jalen Hurts (2) breaks free from Washington squad state Casey Toohill (95) and DT Daron Payne (94) to induce a touchdown throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


11 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Carson Wentz (11), left, and QB Jalen Hurts (2) watch a pass thrown throughout heat ups before a game vs. the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2021.

 


12 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Carson Wentz (11) watches heat ups before a game vs. the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2021.

 


13 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Washington squad WR Cam Sims (89) is tackled by metropolis Eagles S painter peeress (33) throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


14 / 34

Washington squad vs. metropolis Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Jalen Hurts (2) warms up before a game vs. the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2021.



15 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Jalen Hurts (2) avoids the tackle of Washington squad dB Jeremy Reaves (39) to get a touchdown throughout the primary quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


16 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Carson Wentz (11) watches heat ups before a game vs. the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2021.

 


17 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles TE Zach Ertz (86) walks onto the sphere for heat ups before a game vs. the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2021.

 


18 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Jalen Hurts (2) reacts to being destroyed by Washington squad Diamond State professional dancer Sweat (90) throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


19 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Jalen Hurts (2) celebrates his touchdown for a 14-10 lead vs. the Washington squad throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


20 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles WR JJ Arcega-Whiteside (19) makes a catch as Washington squad S Kamren Curl (31) defends throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


21 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Jalen Hurts (2) is destroyed by Washington squad Diamond State professional dancer Sweat (90) throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


22 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles avoirdupois unit Alex Singleton (49) celebrates his sack on Washington squad QB Alex Smith (11) throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


23 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Eagles coach Doug Pederson watches the action vs. the Washington squad throughout the second quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


24 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles TE Zach Ertz (86) sits on the bench once a 20-14 loss to the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


25 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Jalen Hurts (2) discuss with players on the bench throughout the fourth quarter vs. the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


26 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles quarterbacks Carson Wentz (11), Jalen Hurts (2) and Nate Sudfeld (7) speak throughout the fourth quarter vs. the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


27 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Howie Roseman Eagles government vp and top dog talks to defensive organizer Jim Schwartz before a game vs. the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


28 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles QB Carson Wentz (11) watches the sport vs. the Washington squad throughout the fourth quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


29 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles WR Greg Ward (84) is tackled by Washington squad avoirdupois unit Jared writer (50) throughout the fourth quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


30 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles TE Zach Ertz (86) sits on the bench with City of Brotherly Love Eagles Diamond State Vinny Curry (75) once a 20-14 loss to the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


31 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles avoirdupois unit T.J. Edwards (57) celebrates his interception on Washington squad QB Alex Smith (11) throughout the fourth quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


32 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Philadelphia Eagles WR Jalen Reagor (18) reaches for a pass as Washington squad CB Kendall Fuller (29) defends throughout the primary quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


33 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Washington squad S Kamren Curl (31) intercepts a pass City of Brotherly Love Eagles QB Jalen Hurts (2) throughout the primary quarter at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

 


34 / 34

Washington squad vs. City of Brotherly Love Eagles, Jan. 3, 2021

Howie Roseman Eagles government vp and top dog walks the sphere before a game vs. the Washington squad at Lincoln money Field, Sunday, Jan. 3, 2020.

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels