چینی حکومت کی ٹرمپ کی جانب سے عائد نئے ٹیکس اقدام کی مذمت،بھرپورجواب دیا جائے گا،ردعمل
واشنگٹن /بیجنگ (ایچ ایم نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دس سے پچیس فیصد چینی مصنوعات پر دو سو بلین ڈالر کے نئے درآمدی ٹیکس عائد کر دئیے،ادھرچین نے کہا ہے کہ نئے امریکی محصولات کے نفاذ کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دس سے پچیس فیصد چینی مصنوعات پر دو سو بلین ڈالر کے نئے درآمدی ٹیکس عائد کر دئیے۔ اس سے پہلے بھی چین نے صدر ٹرمپ کہ طرف سے اضافی محصولات کے نفاذ پر جوابا امریکی مصنوعات پر ایک سو دس بلین ڈالر کے ٹیکس عائد کر دیے تھے۔ قوی امکان ہے کہ نئے محصولات کے نفاذ سے دونوں ممالک کے مابین جاری تجارتی جنگ میں شدت پیدا ہو سکتی ہے۔دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہاکہ یہ بات افسوس ناک ہے مگر چینی حکومت کو بھی اب ضروری جوابی اقدامات کرنا ہوں گے۔
0 comments:
Post a Comment