سزامعطلی عارضی ریلیف ہے ،سزا برقرار ہے ،سزایافتہ شخص کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جا سکتا ‘ قرارداد کا متن
لاہور (ایج ایم نیوز) تحریک انصاف نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن )کا نائب صدر بنانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ نااہل نواز شریف کی نااہل صاحبزادی مریم نوازشریف کو(ن)لیگ کا مرکزی نائب صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو عدالتی فیصلوں کی توہین ہے۔یہ ایوان سمجھتا ہے کہ مریم نواز شریف کوسزامعطلی عارضی ریلیف ہے لیکن سزا برقرار ہے۔ اس صورتحال میں کوئی بھی سزایافتہ شخص کو پاکستان کی کسی بھی سیاسی پارٹی کا عہدہ نہیں دیا جا سکتا۔(ن)لیگ کے اکابرین کے اس فیصلہ پر پاکستان میں سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے ہر فراد میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ نااہل مریم نوازشریف عدالت سے سزا یافتہ ہیں انہیں پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا۔ مریم نواز شریف کو ریفرنس کیس میں سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے لیکن سزا ختم نہیں ہوئی۔قرارداد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نااہل مریم نواز کو (ن)لیگ کا مرکزی نائب صدر بنانے پر (ن)لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔
0 comments:
Post a Comment