لندن(ایچ ایم نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنے ایک برطانوی ریڈیو پیش کار کو شاہی خاندان کے نومولود بچے کے بارے میں توہین آمیز ٹویٹ پر ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔ اس پیش کار نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ کپڑوں میں ملبوس ایک چیمپنزی کی تصویر پوسٹ کردی تھی اوراس کے ساتھ یہ لکھا تھا: شاہی بچہ ( بی بی) اسپتال سے جارہا ہے۔شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن کے ہاں سوموار کو علی الصباح اس بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔اس کا نام آرچی رکھا گیا ہے۔وہ برطانیہ کے شاہی خاندان کی حالیہ تاریخ میں پہلا بچہ ہے جو مخلوط نسل سے تعلق رکھتا ہے۔اس کے والد برطانوی ہیں اور والدہ امریکی ہیں۔بی بی سی ریڈیو 5 کے براڈ کاسٹر ڈینی بیکر نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں اطلاع دی ہے ابھی ابھی مجھے فارغ کردیا گیا ہے۔بی بی سی نے کہا ہے کہ اس پیش کار کی ٹویٹ فیصلے کی سنگین غلطی کی غماز تھی ۔ایک اسٹیشن کی حیثیت سے ہم جن اقدار کے علمبردار ہیں، یہ ان کے منافی ہے۔بی بی سی نے مزید کہا ہے کہ ڈینی ایک ذہین براڈ کاسٹر ہیں لیکن وہ ہمارے ساتھ اب اپنا ہفتہ وار شو نہیں کریں گے۔
Home »
برطانوی ریڈیو پیش کار شاہی خاندان کے نومولود بچے کے بارے میں توہین آمیز ٹویٹ پر ملازمت سے فارغ
» برطانوی ریڈیو پیش کار شاہی خاندان کے نومولود بچے کے بارے میں توہین آمیز ٹویٹ پر ملازمت سے فارغ
0 comments:
Post a Comment