صنعاء (ایچ ایم نیوز)یمن میں کیے جانے والے ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ یہ بات علاقے میں موجود سکیورٹی ذرائع نے بتائی۔ ایک یمنی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صوبہ مارِب میں اس ڈرون حملے کا نشانہ عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی کو بنایا گیا۔ امریکا یمن میں سرگرم ’جزیرہ نما عرب میں القاعدہ‘ (AQAP) نامی گروہ کو سب سے زیادہ شدت پسند گروپ تصور کرتا ہے۔
Home »
یمن، مبینہ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے چار مشتبہ جنگجو ہلاک
» یمن، مبینہ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے چار مشتبہ جنگجو ہلاک
0 comments:
Post a Comment