پنجاب حکومت سیاسی بیان بازی کرنے کے بجائے اپنی انتظامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے محمد نواز شریف کی سکیورٹی کے انتظامات کرے‘گفتگو
لاہور(ایج ایم نیوز) مسلم لیگ (ن )کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل جارہے ہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت ایسے خوفزدہ ہے جیسے ان کی حکومت جارہی ہے۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پنجاب حکومت سیاسی بیان بازی کرنے کے بجائے اپنی انتظامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے محمد نواز شریف کی سکیورٹی کے انتظامات کرے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ نوازشریف نے اْس دھرنے سے تعاون کیا جس نے منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ لاؤ کا نعرہ لگایا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف نے اْس دھرنے سے تعاون کیا جس نے منتخب حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی کال دی، پاکستان مسلم لیگ ن کے پرامن کارکن اپنے قائد کو جیل تک چھوڑنے جارہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment