My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید 28ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان

فیصلہ اجیت دوول کے دورہ کشمیر سے واپسی پر کیا گیا،کشمیر کے تمام داخلی اور خارجی راستے پہلے ہی قابض فوج کے قبضے ہیں 

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 28 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارت کی جانب سے 10 ہزار فوج کی تعیناتی کے ایک ہفتے بعد مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق 280 سے زائد کمپنیوں کی پیراملٹری فوررسز وادی میں تعینات ہوں گی۔بین الاقوامی خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول کی مقبوضہ کشمیر کے دورے سے واپسی کے بعد آیا جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے تمام داخلی اور خارجی راستے قابض فوج کے قبضے ہیں۔یاد رہے گزشتہ ہفتے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی میں مزید دس ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں فوری طور پر فوج کی مزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وادی میں انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کیلئے فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں سی آر پی ایف کی 50 کمپنیاں، بی ایس ایف کی 10، ایس ایس بی کی 30 اور آئی ٹی بی کی 10 کمپنیاں شامل ہیں۔یہ احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیشکش کے بعد جاری کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس تنازع پر ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

ہالی ووڈ فلم ریمبو5 لاسٹ بلڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ ریمبو فلم سیریز کی پانچویں فلم ریمبو 5 لاسٹ بلڈ کا نیایلر جاری کردیا گیا ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں حسب سابق سلویسٹر اسٹالون مرکزی کردار ریمبو میں ایک بار پھر سے جلوہ گرہو رہے ہیں ۔فلم 20ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار نے معاوضہ 54 کروڑ روپے کردیا

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ کے اہم کھلاڑی اکشے کمار نے اپنا معاوضہ 54 کروڑ روپے کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے فلم میں کام کرنے کی فیس بڑھاتے ہوئے 54 کروڑ روپے کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کا ایک فلم کا معاوضہ مجموعی طور پر بالی ووڈ کی 6 بڑی اداکاراں سے بھی زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ میں گزشتہ چند سال سے فلمیں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے لگی ہیں اور اسی وجہ سے اداکاروں نے بھی اپنی فیس دگنی کردی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشے کمار کی جانب سے فیس بڑھائی جانے کی وجہ سے ہی وہ امریکی اقتصادی جریدے فوربز کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات میں شامل ہوئے جہاں ان کا 33واں نمبر ہے۔


سٹیج ڈرامہ''اک اور یو ٹرن'' پیش کردیا گیا

 کاسٹ میں آفرین پری،شیلا چوہدری ،سنہری خان ،سلک ناز ،صبا شہزادی ودیگر فنکار شامل 

لاہور( ایچ ایم نیوز) سٹیج ڈرامہ''اک اور یو ٹرن'' جمعہ کو شالیمار تھیٹر میں پیش کردیا گیا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں آفرین پری،شیلا چوہدری ،سنہری خان ،سلک ناز ،صبا شہزادی ،مختار چن،ببو رانا،اسد مکھڑا،رضی خان،شجر عباس،آغا جانی اور لکی شاہ شامل ہیں ۔ ڈارمہ کے پروڈیوسر ملک طارق جبکہ تحریروہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے ۔

ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،بابرہ شریف

لاہور (ایچ ایم نیوز) پاکستانی فلموں کی ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابرہ شریف نے گزشتہ روز لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر نے بابرہ شریف کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر بابرہ شریف نے کہا کہ اس سسٹم کی وجہ سے جرائم میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ملک کے لیے اسی طرح کام کرتے رہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

ارمینہ خان کی زخمی اور بھوکے ریچھ کیلئے مدد کی پکار

 اسلام آباد (ایچ ایم نیوز) فلم اور ٹی وی اداکارہ ارمینہ خان نے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں زخمی اور بھوکے ریچھ کیلئے آواز بلند کردی۔ ارمینہ خان نے ٹویٹر پر اسلام آباد چڑیا گھر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں زخمی ریچھ گرمی اور بھوک سے نڈھال حالت میں پڑا ہے اور اس کے ارد گرد کھانے پینے کی کوئی شے موجود نہیں۔ ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ کیا کوئی شخص اس کی مدد کے لیے جا سکتا ہے؟ برائے مہربانی کچھ کریں یہ ریچھ دھیرے دھیرے تکلیف دہ موت مر رہا ہے یہ بہت خوف ناک ہے۔ ارمینہ خان نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس زخمی ریچھ کے حوالے سے عملی طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے، ہم اس طرح خاموش نہیں بیٹھ سکتے کیوں کہ اللہ کی مخلوق مر رہی ہے کیا کوئی شخص مجھے صحیح نمبر مہیا کرسکتا ہے؟ بعد ازاں ارمینہ خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ویڈیو کے مطابق ریچھ کی حالت اب بہتر ہے اور وہ زندہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگرچہ یہ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے اور نہ ہی یہ زو آپ کی حدود میں ہے لیکن سوال یہ ہے کہ زخمی ریچھ کا ذمہ دار کون ہے؟۔

شوبزمیں کام کرنے پر والد 8سال تک ناراض رہے‘ مایا علی

کراچی (ایچ ایم نیوز) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل مایا علی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے ان کے والد ان سے بہت ناراض ہوگئے تھے یہاں تک کہ انہوں نے مایاعلی سے بات کرنابھی بند کردی تھی۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں مایا علی نے بتایا کہ کیریئر کی ابتدا میں انہیں لوگوں سے اتنی محبت نہیں ملی تھی بلکہ الٹا ان پر تنقید ہوتی تھی اور لوگ کہتے تھے کہ مایا کو اداکاری نہیں آتی یہ کیا کام کررہی ہے، تاہم بعد میں لوگوں نے انہیں اور ان کے کام کو بے حد سراہا۔ مایا علی نے بتایا کہ شوبز میں کام کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ان کے والد بہت ناراض ہوگئے تھے اور8 سال تک ان سے بات نہیں کی۔ مایا علی نے بتایا کہ برسوں تک ناراض رہنے کے بعد میرے والد بھی میری اداکاری کے معترف ہوگئے تھے اور وفات سے 6 ماہ قبل انہوں نے بالآخر مجھ سے بات کی اور میرے ایوارڈ نہ جیتنے پر مجھے دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں اگلے سال تم ایوارڈ ضرور جیتوگی اور ایسا ہی ہوا، لیکن اس وقت میرے والد میرے ساتھ نہیں تھے۔ یا علی نے بتایا کہ وہ ماہرہ خان کو بہت پسند کرتی ہیں اور ان کی بہت بڑی مداح ہیں اور خوش ہیں کہ بڑی عید پر ان کی ماہرہ کی اوراداکارہ حریم فاروق کی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں، بالآخر اب ہماری انڈسٹری نے آگے بڑھنا شروع کردیاہے۔

بھاری نقصان کے بعد بھارتی آڈیو کمپنی نے عاطف اسلم کا گانا دوبارہ اپ لوڈ کردیا

 کراچی(ایچ ایم نیوز) نامور گلوکار عاطف اسلم کا گانا چینل سے ہٹائے جانے پر بھارتی آڈیو کمپنی کو10 لاکھ افراد نے یوٹیوب چینل کو ان سبسکرائب کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی مشہور آڈیو کمپنی ٹی سیریز نے عاطف اسلم کا گیت بارشیں اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا تھا جس کے باعث کمپنی کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کہ گانا ہٹائے جانے کے کچھ روز میں ہی 10 لاکھ لوگوں نے چینل چھوڑ دیا تھا لیکن اس نقصان کے پیش نظر چینل انتظامیہ نے کچھ دن بعد اچانک ایک بار پھر گانے کو چینل پر اپ لوڈ کردیا۔ عاطف اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی سیریز نے پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کے بعد خود سے وہ گانا اپ لوڈ کردیا ایسا کیوں کیا؟ اس کا مجھے علم نہیں، میرے خیال میں ایسا پاکستان اور بھارت میں موجود مداحوں کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوسکتا ہے۔

بلاوجہ کی تنقید سے تکلیف ہوتی ہے ‘ ماہرہ خان

کراچی (ایچ ایم نیوز) ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بلاوجہ کی تنقید سے تکلیف ہوتی ہے‘ باتوں سے زیادہ کام پر دھیان دیتی ہوں ۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکار ندیم بیگ ہماری انڈسٹری کے سپر اسٹار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ فردوس جمال کو شوبزنس کے ساتھیوں نے جواب دیا، ان سب ساتھیوں کی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلاوجہ کی تنقید سے تکلیف ہوتی ہے۔ میں باتوں سے زیادہ کام پر دھیان دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکار فردوس جمال کو شوبزنس کے ساتھیوں نے جواب دیا جس پر ان سب ساتھیوں کی شکر گزار ہوں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ابوظہبی جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 600 گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف کے مطابق مسافر اللہ یارنجی ایئرلائن سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، ہیروئن کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب نجی ایئرلائن کی پرواز سے شارجہ جانے والے مسافر سے 1400 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف نے دونوں ملزمان کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔

ایبٹ آباد میں شادی کے تنازع پر فائرنگ،لڑکی زخمی،ملزم نے خودکشی کرلی

ایبٹ آباد (ایچ ایم نیوز) ایبٹ آبادمیں نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا۔ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں ملزم عبد الرحمن نے لڑکی کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی سے شادی کی خواہش ظاہر کی تاہم لڑکی کی والدہ نے انکار کردیا۔ جمعرات کی رات لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ ہوٹل پر کھانا کھانے آئی تو ملزم نے فائرنگ کرکے لڑکی کو زخمی کردیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم شادی شدہ تھا جس کی وجہ سے لڑکی والوں نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔

تعلیم کسی ملک کی انسانی ، معاشرتی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، رضا بشیر تارڑ

اسلام مسلمانوں کو علم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے، پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرنے کے خواہاں ہیں،ہائی کمیشنر رضا بشیر تارڑ کا تقریب سے خطاب 

اوٹاوا(ایچ ایم نیوز) کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمیشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ تعلیم کسی ملک کی انسانی ، معاشرتی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اسلام مسلمانوں کو علم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے، پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرنے کے خواہاں ہیں ۔ نمل نالج سٹی فنڈ ریزیئر سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا اسلام مسلمانوں کو علم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور اس شعبے کی اہمیت کی وجہ سے ، '5 سے 16 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم' کا نظریہ پاکستان میں آئینی ضمانت کے طور پر کیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے فورا بعد ہی "ایجوکیشن وژن پالیسی" کا اعلان کیا ، جس کا مقصد تمام طلبا کے لئے ایک تعلیمی نظام؛ انجینئرلائزیشن کی بنیاد پر دوبارہ انجینئرنگ گورننس؛ بالغ تعلیم؛ اساتذہ کے تربیتی پروگرام اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیفراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی نقطہ نظر میں پانچ سال کی مدت کے دوران تعلیم کے شعبے میں سرکاری اخراجات میں موجودہ 2.1 سے GDP کا 5 اضافہ شامل ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سینیٹر ولید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغربی ممالک میں "نالج سٹی" کا تصور آزمایا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں معاشروں کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے نالج سٹی میں فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کے بارے میں مکمل پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سب پاکستانی دل کھول کر اس منصوبے کی حمایت کریں گے۔

قومی ادارے پر الزامات لگانے کی بجائے حاصل بزنجو شکست تسلیم کرلیں، وزیر دفاع

میرحاصل بزنجو کا تبصرہ ان کی سیاسی بصیرت اورسنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا، پرویز خٹک

 اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حاصل بزنجو قومی ادارے پر الزامات لگانے کی بجائے اپنی شکست تسلیم کریں۔وزیردفاع پرویز خٹک نے قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق بے بنیاد الزامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بے بنیاد تبصرے کرنے سے بہتر ہے کہ میرحاصل بزنجو اپنی شکست تسلیم کریں، میرحاصل بزنجو کا تبصرہ ان کی سیاسی بصیرت اورسنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا۔

اپوزیشن کی ناکامی پر شیخ رشید نہال، چیئرمین سینیٹ کا نام، آئین کا سال ہی بھول گئے

خوشی میں صادق سنجرانی کو بجرانی کہتے رہے، 1973 کے آئین کو 1972 کا آئین کہہ گئے

لاہور(ایچ ایم نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے کی اپنی پیش گوئی پر خوشی سے نہال ہوگئے اور اپنے ویڈیو بیان میں نہ صرف چیئرمین سینیٹ کا نام بلکہ 73 کے آئین کا سال بھی بھول گئے۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد خوشی میں صادق سنجرانی کو بجرانی کہتے رہے۔شیخ رشید اپنے بیان میں 1973 کے آئین کو 1972 کا آئین بھی کہہ گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی کامیابی کی پیشن گوئی پر لوگوں کو بڑی تکلیف ہوئی تھی، باپ بچا وتحریک چلانے والوں کو عمران خان تو کیا بجرانی کا استعفی بھی نہیں ملا، اپوزیشن نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو ان کی سیاست زندہ دفن ہوجائے گی۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بکنے، بکنے ااور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے پاس اب سیاسی غلطی کی گنجائش نہیں، میری موجودگی میں کوئی شخص 1972 کے آئین میں ترمیم نہیں کر سکتا۔شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کی کہ عمران خان اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔

فاروق ستار کیخلاف 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ، سماعت 24 اگست تک ملتوی

 مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، ہتک عزت کے دعوے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے،فاروق ستار

کراچی(ایچ ایم نیوز) فاروق ستار کے خلاف 50 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید کی جانب سے فاروق ستار کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔فاروق ستار نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔فاروق ستار نے اپنے جواب میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، ہتک عزت کے دعوے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔عدالت نے فاروق ستار کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔

عدالتی حکم کے باوجود والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بلاول بھٹو

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود نیب ہمیں اپنے والد سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہا، عدالت نے گزشتہ روز مجھے اور آصفہ کو والد سے ملنے کی اجازت دی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا عدالتی اجازت کے باوجود ہمیں اپنے والد سے ملنے نہ دینا عدالت کی توہین ہے، نیب کیاقدام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر وکلا سے بات کروں گا۔

جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن ہوگئی، فردوس عاشق

 اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے،سینیٹرز کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے، معاون خصوصی اطلاعات کا بیان 

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو رربوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی، اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سینیٹرز کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے، چھانگا مانگا گروپ والے آج کس منہ سے لبیک کہنے والوں کیخلاف بول رہے ہیں ؟ راجکماری جی آنکھیں کھولیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا یہ نیا پاکستان ہے، یہاں لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست کو مسترد کر رہے ہیں، 2013 میں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کر کے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں ؟ ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔

Hong Kong arrests eight protesters including prominent activist



Hong Kong police arrested eight people, including a prominent political activist, suspected of possessing offensive weapons, fuelling further anger among the millions of anti-government protesters who have taken to city streets all summer. 
Police raided an industrial building on Thursday and arrested seven men and a woman, including Andy Chan, the founder of the Hong Kong National Party, a political group banned by city authorities last September. 
Supporters gathered late at night at a police station in the neighbourhood of Sha Tin, where the suspects were thought to be held, egging the building and chanting, “Free the martyrs!”
Officers also raided a flat and seized 30 smoke bombs, though it remains unclear what the explosives were for and whether the cases were related. Earlier this week, someone shot fireworks at protesters gathering outside another police station in a drive-by attack. 
Hong Kong is embroiled in its worst political crisis since the former British colony was returned to Chinese rule in 1997.
Protesters first called for the formal withdrawal of an extradition proposal that would send suspects to face trial in mainland China, where the ruling Communist Party influences the courts.
Despite a pledge from city leaders to suspend the bill, demands have grown to include wider political reforms and ire is also being directed at the police for using increasing force. 
Tensions are running high and many in the city are growing weary, including protesters, public transit workers, police officers, health workers and first responders. 
But the demonstrations show no sign of waning – the territory is going into its ninth consecutive weekend of mass rallies, which now often end with police firing tear gas and rubber bullets to break up the crowds.
The turmoil has led many to become more politically engaged, reflected in a surge of registered voters this year – nearly 386,000 people signed up to vote, the most since at least 2003, according to official figures. More than four million people are registered to vote in the city of about seven million.
The unrest has also galvanised young people, many of whom have been on the frontlines. Those aged 17 to 35 registering to vote spiked more than 12 per cent in 2019. 
Hong Kong is gearing up for district council elections in the fall, the first citywide polls to be held since the city erupted in protests.
More rallies are planned for this weekend, starting with civil servants gathering Friday night in the main business district. The government issued a statementon  Thursday reminding civil servants to remain politically neutral.
“At this difficult moment, government colleagues have to stay united and work together to uphold the core values of the civil service and not to affect the effective operation of the government because of personal beliefs as this may undermine public confidence in the impartial discharge of duties by civil servants,” authorities said in a statement.


Saudi Arabia allows women to travel without male guardian's approval

Women will also be able to apply for passports and register a marriage, divorce or birth
Women in Saudi Arabia will no longer need the permission of a male guardian to travel, according to laws published on Friday, in a key step towards dismantling controls that have made women second-class citizens in their own country.
Other changes issued in the decrees allow women to apply for passports, register a marriage, divorce or child’s birth and be issued official family documents. It also stipulates that a father or mother can be legal guardians of children.
Being able to obtain family documents could ease hurdles women faced in obtaining a national identity card and enrolling their children in school.


Saudi Arabia issues first driving licences to women

Read more
Still in place, however, are rules that require male consent for a woman to leave prison, exit a domestic abuse shelter or marry. Women, unlike men, still cannot pass on citizenship to their children and cannot provide consent for their children to marry.
Under the kingdom’s guardianship system, women essentially rely on the “goodwill” and whims of male relatives to determine the course of their lives.
Friday’s move comes at a time of increased international scrutiny of women’s status in Saudi Arabia. In recent months, several young women have fled the country and made public pleas for help in seeking asylum from their family and the government.
Last year, authorities arrested many of the country’s most prominent female campaigners in a sweeping crackdown on activists.
The country’s crown prince and de facto ruler, Mohammed bin Salman, has sought to present himself as a modernist reformer since being appointed heir to the throne in 2017. Critics say the jailing of female activists under his watch and the treatment of dissidents, including Jamal Khashoggi, the journalist who was murdered at the Saudi consulate in Istanbul, suggests the regime only wants change on its terms.
Prince Mohammed has brought in sweeping social and economic changes, aimed partly at weaning the country off its dependence on oil revenue. He has also dismantled some of the strictest controls over women. Last year, a driving ban was lifted, and rules were altered freeing women from needing permission from a male guardian to study at university, undergo surgery or get a job.
The crown prince has also curbed the powers of the religious police, who once pursued women they considered immodestly dressed to check they had a guardian’s permission for their activities. They also broke up mixed-sex gatherings.
Those changes were welcomed by activists who say Saudi Arabia’s guardianship system has kept its women in a legal limbo as “perpetual minors” and should be dismantled entirely.
Prince Mohammed has also been criticised for Saudi Arabia’s role in Yemen’s brutal civil war, and his relentless pursuit of opponents at home and abroad, most prominently of Khashoggi. A forensic and damning UN report said the crown prince should be investigated over the murder because there was “credible evidence” that he and other senior officials were liable for the killing. He has denied any involvement.
The rules, approved by King Salman and his cabinet, allow any person 21 and older to travel abroad without prior consent and any citizen to apply for a Saudi passport on their own.
The decrees, issued on Wednesday, were made public before dawn on Friday in the kingdom’s official weekly Um al-Qura gazette. It was not immediately clear if the new rules go into effect immediately.
Associated Press contributed to this report


Would intervene on Kashmir if wanted by India, Pakistan: Donald Trump


US President Donald Trump on Thursday said it was up to India and Pakistan to resolve the Kashmir dispute but he was ready to assist if the two South Asian neighbours wanted him to help in resolving the decades-old issue.
Trump was referring to his last week's meeting with Pakistan Prime Minister Imran Khan, wherein he offered to help resolve the Kashmir issue.
India has rejected the offer, while Pakistan has welcomed his statement.
"It's really up to Prime Minister (Narendra) Modi (to accept the offer of mediation)," Trump told reporters responding to a question on India not accepting his offer of mediation on Kashmir.
"Have they accepted the offer or not?", Trump sought a clarification when asked about India's rejection of his mediation offer.
"I think they are fantastic people Khan and Modi -- I mean. I would imagine they could get along very well, but if they wanted somebody to intervene, to help them. and I spoke with Pakistan about that and I spoke frankly in (sic) India about it," Trump said.
He rued that the issue of Kashmir had been going on for a long time.
When asked how would he "want to resolve the Kashmir issue", Trump said, "If I can, if they wanted me to, I would certainly intervene."
Last week, in his joint media appearance with Pakistan Prime Minister Imran Khan in his Oval Office, Trump stunned India by saying that Prime Minister Modi sought his mediation/arbitration on the Kashmir issue.
Trump said the Indian Prime Minister asked for this during their bilateral meeting in Japan in June on the sideline of the G-20 Summit.

انڈو پیسیفک تصورخطے میں تعاون مشترکہ کوششیں اور شراکت پرمبنی ہے

خطے میں اہم شراکت دار کی حیثیت سے ہمیشہ کھلا رویہ اختیار کیا،چینی وزیر خارجہ

بنکاک(ایچ ایم نیوز)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ انڈوپیسیفک تصور خطے میں تعاون مشترکہ کوششوں اور شراکت داری پر زور دیتا ہے، یہ بات انہوں نے بنکاک میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی کہ امریکہ ، جاپان اور بھارت نے اپنی انڈو پیسیفک کی حکمت عملی اور تصور کو پیش کیا۔جون میں آسیان نے بھیانڈو پیسیفکپر آسیان کے آٹ لک کی منظوریدی ۔انڈو پیسیفک کی حکمت عملی اور تصور گرم موضوع بن گیا ہے ۔ اس حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ یہ خطے میں تعاون کی بات ہے ۔حالیہ سالوں میں خطے کے مختلف ممالک کی مشترکہ کوشش کے تحت، علاقائی تعاون میں بڑی ترقی ہوئی ہے ۔ آسیان نے مرکز میں ہوکر تعاون کے وسعت کے ڈھانچے کی تعمیر کی ہے ۔ اس نے خطے کے امن و ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وانگ ای نے کہا چین خطے کے تعاون کے اہم شراکتدار کی حیثیت سے ہمیشہ تعاون میں کھلا رویہ اختیار کر تا ہے ۔ ہمارے خیال میںخواہ کسی طرح کی حکمت عملی اور تصور کو پیش کیا جائے ،ہمیں اناصولوں پر کاربند رہنا چاہیئے ۔ پہلا ، مشرقی ایشیا اور ایشیا پر توجہ دی جا ئیاور تعاون کے موجودہ نظام کے ثمرات کو منفی اثرات سے محفوظ رکھا جائے ۔ دوسرا ، محاذ آرائی کی بجائے تعاون اور اتفاق رائے پر توجہ دی جائے، تیسرا گروہ بندی کے بجائے شراکت داری پر توجہ دی جائے۔

برابری اور باہمی احترام، مشاورت برقرار رکھنے کی روح، سی آر آئی کا تبصرہ

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)امریکہ اعلی سطحی مشاورت کا بارہواں دور شنگھائی میں اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ دو دنوں میں فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماوں کی اوساکا ملاقات کے موقع پر طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر کھلے، مثر اور تعمیراتی انداز میں تبادلہ کیا۔ فریقین نے چین کی اپنی اندرونی مانگ کے مطابق امریکہ سے زرعی مصنوعات کی خریداری میں اضافے اور امریکہ کی خریداری کے لئے سازگارہ ماحول کی فراہمی پر بات چیت کی۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ ستمبر میں امریکہ میں اعلی سطحی مشاورت کا اگلا دور منعقد ہوگا۔یقینا مذاکرات کا یہ راستہ کافی کٹھن اور صبر آزما ہے۔ فروری دو ہزار اٹھارہ سے اب تک چین اور امریکہ کے درمیان مشاورت کے کل بارہ دور منعقد ہو چکے ہیں- اس دوران بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے تا ہم مشکلات کا سامنا بھی رہا ہے۔ خاص طور پر دس مئی سے جب امریکہ نے دو کھرب چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کا آغاز کیا۔ اس سے نہ صرف مشاورت کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا بلکہ عالمی معیشت پر منفی اثرات بھی مرتب ہوئے۔مشاورت کے موجودہ دور میں حاصل ہونے والے نتیجے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فریقین نے حساس مسائل اور مشکلات پر بھی کھل کر بات کی اور دو دن کے مختصر وقت میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے حقیقت پسندانہ رویے سے مسائل اور تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کی۔ اور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔مشاورت برقرار رکھنے کے لئے برابری اور باہمی احترام کی بڑی اہمیت ہے۔ دباو سے نہ صرف مشاورت رک سکتی ہے بلکہ مسائل کے حل کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔دنیا کی ایک ذمہ داردوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں موجودہ تنازعات کو آخر کار مذکرات اور مشاورت کے ذریعے حل ہونا ہے۔ تاہم چین تعاون کے اصول اور مشاورت کے آخر ی حد کے مطابق کام کرتا ہے، چین اہم امور پر اپنے اصولی مقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی کولمبیا کے صدر سے ملاقات

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کولمبیا کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ لی کھ چھیانگ نے کہا کہ کولمبیا، لاطینی امریکہ میں چین کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 39 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چین کولمبیا کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے۔

چین آسیان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں پانچ اہم نکات پر اتفاق

 چین آسیان تعلقات مشرقی ایشیا کے تعاون کی مثال بن گئے ہیں،وزیر خارجہ
فوجی سلامتی اور قانون کے نفاذ کے حوالے سے تعاون کو وسعت دی جائیگی،چین 

بیجنگ(ایچ ایم نیوز/شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقدہ چین آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کی ۔ وانگ ای نے کہاکہ اس وقت دنیا میں بڑی تبدیلی آرہی ہے۔ عالمی و علاقائی صورت حال میں غیر یقینی عناصر میں نمایان اضافہ ہوا ہے ۔ لیکن مشرقی ایشیا میں مجموعی طور پر معیشت ترقی کررہی ہے ، معاشرتی استحکام قائم ہے ۔جس میں آسیان نمایان کردار ادا کر رہا ہے ۔ چین آسیان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ خاص طور پراسٹریٹجک برادرانہ تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور آسیان ممالک ساتھ ملکر چل رہے ہیں ۔ چین آسیان کے تعلقات مشرقی ایشیا کے تعاون کی مثال بن گئے ہیں ۔ آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ آسیان اور چین کے تعلقات آسیان کے برادرانہ تعلقات میں سب سے اہم ہیں ۔ دونوں فریق سلامتی ، معیشت ، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کیکوشش کررہے ہیں اور مثبت پیش رفت بھی حاصل ہوئی ہے ۔ کانفرنس کے بعد وانگ ای نے چین اور بیرونی ممالک کے صحافیوں سے ملاقات کی ۔ وانگ ای نے کہا کہ موجودہ کانفرنس بہت کامیابرہی ہے ۔ اس کانفرنس میںپانچ نکاتی اتفاق رائے حاصل کیا گیا ہے ۔ پہلا دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔ دونوں فریق نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کو آسیان کے مجموعی منصوبہ سے منسلک کرنے پراتفاق کیا ۔ اور اس حوالے سے جلدی سے مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ ۔ دونوں فریقوں نے کو چین آسیان کے ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کا سال قرار دینے پراتفاق کیا ۔ دونوں فریق ای کامرس، تیکنیکی تخلیق، فا ئیو جی نیٹ ورک اور سمارٹ شہر کے بارے میں تعاون کو فروغ دیں گے ۔ تیسرا کثیرالطرفہ نظام کا مشترکہ تحفظ کیا جائے گا ، دونوں فریق یک طرفہ پسندی یا تحفظ پسندی کے عمل کی مزید مخالفت کریں گے۔ چوتھا ، خطے کے لیے مشترکہ اصول و ضوابطکا قیام عمل میں لانا ہے۔ موجودہ کانفرنس میںچین اور آسیان کے وزرائے خارجہ نے بحیرہ جنوبی چین کے لیے کو ڈ اف کنڈکٹ کے بارے میں مذاکرات کے مسودے کو قبل ازوقت تیار کرنے کا اعلان کیا ۔ پانچواں ، امن اور استحکام کا مشترکہ تحفظ کیا جائے گا ۔ چین اور آسیان نے دو بار سمندری فوجی مشقوں کا انعقاد کیا ۔ چین اور آسیان سمندری فوجی مشق اوروزرائے دفاع کی ملاقات کے نظام کی تعمیر کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ فوجی سلامتی اور قانون کے نفاذ کے بارے میں تعاون کو بھی آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

سنکیانگ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلئے برآمدات و درآمد ات کے حجم میں مسلسل چار مہینو ں سے اضافہ

بیجنگ(ایچ ایم نیوز) ارمچی کسٹم سے ملی اطلاع کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں سنکیانگ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلئے درآمد ت و برآمدات کا تجارتی حجم ایک کھرب سات ارب نوے کروڑ یوآن سے زیادہ ہوگیا ہے، جوپیچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.6 فیصدزیادہ ہے۔رواں سال مارچ سے سنکیانگ کی بندرگاہوں سے شنگھائی تعاونتنظیم کے رکن ممالک کیلئے برآمدات و درآمدات کے حجم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ہورگوس سمیت تین مقامات سنکیانگ اور شنگھائی تعاون تنطیم کے رکن ممالک کے درمیان اہم تجارتی بندرگاہیں ہیں۔

چینی افواج کا نئے عہد میں بین الاقوامی فوجی تعاون کا فروغ

عالمی امن کے تحفظ کے لئے چینی افواج پختہ طاقت بن گئی ہیں

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی فوج عالمی تحفظ کیلئے اور علاقے میں استحکام کیلئے مل کرکام کریںگے۔ان خیالات کا اظہار چین کے اعلیٰ عہدے داروں نے چین کی عوامی سپاہ آزادی کے قیام کی92ویںسالگرہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر مختلف ممالک کی افواج سے متعلقہ شخصیات نے مختلف مواقع پر چینی فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کی فوج ایک بڑے ملک کی فوج کی ذمہ داری کو مثبت طور پر پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے اور عالمی امن کے تحفظ کے لئے چینی افواج پختہ طاقت بن گئی ہیں۔انہوں نے چینی افواج کے ساتھ تعاون کو گہرائی تکلے جانے اور عالمی امن اور علاقائی استحکام کے تحفظ کیلئے مل کر کام کرنیکی خواہش کا اظہار کیا۔اعدادوشمار کے مطابق 2012 سے لے کر اب تک چین نے30 سے زائد ممالک کے ساتھ 100سے زائد مشترکہ فوجی مشقوں اور فوجی تربیتوں کا انعقاد کیا۔اس کے ساتھ ساتھ چینی افواج اپنی بین الاقوامی ذمہ داری کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرتی ہیں۔چین اقوام متحدہ کی جانب سے امن کی حفاظت کی کارروائیوں کے لئے نہ صرف فنڈز فراہم کرتا ہے بلکہ سپاہی بھی بھیجتا ہے۔دسمبر2018 تک چینی افواج نے اقوام متحدہ کی جانب سے قیام امن کی 24کارروائیوں میں حصہ لیا اور امن برقرار رکھنے کے لئے 39000 سے زیادہ فوجی اہلکاربھیجے۔

بالی ووڈ میں عورتوں سے نفرت کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے‘ سونا کشی سنہا

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے‘ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ 'میں ایک ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں جسے فلم ساز کسی بھی قسم کی فلم میں کاسٹ کرسکیں اور یہی میں کرتی آرہی ہوں، اس ہی لئے مجھے اپنا کام دلچسپ لگتا ہے اور میں اس سے محبت کرتی ہوں۔ سوناکشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت بولی وڈ میں ایک اداکارہ ہونا کسی بڑے مواقع سے کم نہیں کیوں کہ اداکارائوں کے لیے کافی شاندار اسکرپٹ تحریر کیے جارہے ہیں۔ سوناکشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بولی وڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے؟ کیا جب اکشے کمار اور سلمان خان کوئی فلم کرتے ہیں تو اسے بھی مردوں پر مبنی فلم قرار دیا جاتا ہے؟ فلم صرف فلم ہوتی ہے، ہمیں ان کو دوسرا نام دینا بند کردینا چاہیے؟ برابری بہت ضروری ہے۔

ہالی ووڈ فلم شان دی شِیپ مووی فارما گیڈن کی نئی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی اینیمیٹڈ فلم شان دی شِیپ مووی فارما گیڈن کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ مارک برٹن اور رچرڈ اسٹارزیک کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شان نامی ایک ایسی شرارتی بھیڑ کے گرِد گھوم رہی ہے جسے اس کا مالک ریوڑ سے الگ کر کے فارم ہاوس سے دور بھیج دیتا ہے۔ ریوڑ اورشان کے دوست اسے بھلانے میں ناکام رہتے ہیں اور اس کی تلاش میں شہر کو نکل پڑتے ہیں۔ فلم کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ اداکار جان اسپارک، جسٹن فلیچر، کیٹ ہاربر، رچرڈ ویبر اورجو ایلن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فلم 18 اکتوبرکو ریلیز کی جائے گی

ہالی ووڈ فلم 47میٹرز ڈاون ان کیچڈ کانیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ تھرلر فلم 47میٹرز ڈاون:ان کیچڈ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم سال 2017میں ریلیز ہونے والی فلم 47 میٹرز ڈاون کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایسے تیراکوں کے گرد گھوم رہی ہے جو سمندر کی گہرائی میں پھنس جاتے ہیں ۔ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

سنی دیول نے خاتون کو فروخت ہونے سے بچا لیا

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بھارتی اداکار و سیاستدان سنی دیول نے ایک 45 سالہ خاتون کو فروخت ہونے سے بچالیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت 45 سالہ وینا بیدی کے نام سے ہوئی ہے، خاتون کو ملازمت کا جھانسا دے کر ایک ٹریول ایجنٹ نے کویت سے اسے ایک شخص کے پاس فروخت کیا تھا۔ اداکار و سیاستدان بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے واقعے کا پتہ چلنے کے بعد ذاتی طور پر مداخلت کی، انہوں نے فوری طور پر وزارت خارجہ امور سے رابطہ کیا جس کے بعد تیزی سے آپریشن ہوا اورخاتون کو وطن واپس بلوا لیا گیا۔سنی دیول دو این جی اوز کے ساتھ کام کرتے ہیں، جن میں سے ایک این جی او کویت میں واقع ہے۔

طیفا ان ٹربل جیکی چن فلم فیسٹیول میں بہترین دس ایکشن فلموں میں شامل

بیجنگ (ایچ ایم نیوز) پاکستانی اداکار علی ظفر کی معروف پاکستانی فلم طیفا ان ٹربل نے جیکی چن فلم فیسٹیول میں بہترین دس ایکشن فلموں میں جگہ بنا لی۔ نامور گلوکار و اداکار علی ظفر اور مایا علی کی کامیاب فلم طیفا ان ٹربل کو چین کے صوبہ شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ طیفا ان ٹربل کے ہیرو علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیکی چین ایکشن فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چین میں موجود ہیں اور فلم کو خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر جیکی چن فلم فیسٹول میں شرکت سے لے کر ایوارڈ کی تقریب تک تمام تصاویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کیں ۔ علی ظفر کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق طیفا ان ٹربل کو 5 براعظموں کے 36 ممالک کی 152 ایکشن فلموں میں سے 10 کی فہرست میں طیفا ان ٹربل کو نامزد کیا گیا ہے ۔

چھوٹی سکرین کے بعد بڑی سکرین پر بھی خودکومنوائوں گی،نادرہ چودھری

 خوش قسمت ہوں کہ مجھے شوبزمیں اتنے کم وقت میں بے پناہ عزت اور شہرت ملی ،معروف اداکارہ کی گفتگو

لاہور (ایچ ایم نیوز) ٹی وی وفلم کی معروف اداکارہ نادرہ چودھری نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں منفرد سے منفرد کردار ادا کروں تاکہ میرے پرستار مجھے ہر کردار میں دیکھ کر پسند کریں اور اسی وجہ سے میں نے بڑی سکرین پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کی تمام کاسٹ اچھی ہے اور مجھے توقع ہے کہ یہ فلم نمائش کے بعد شاندار کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔نادرہ چودھری نے کہا ہے کہ چھوٹی سکرین کے بعد بڑی سکرین پر پذیرائی ملنے سے میرے اندر مزید محنت او رلگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے ، اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی میں موقع کی مناسبت سے ملبوسات زیب تن کرتی ہوں جبکہ ڈراموں میں کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق لباس پہننا پڑتا ہے۔نادرہ چودھری نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے شوبزمیں اتنے کم وقت میں بے پناہ عزت اور شہرت ملی اور میں سمجھتی ہوں کہ اس سے میری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں کیونکہ آپ کے پرستار آپ سے مزید بہتر کام کی امیدیں وابستہ کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر کامیابی کے بعد فلم میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے جس کی وجہ سے میرے اندر مزید محنت اورلگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے اور مجھے بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں۔

فلم باجی کی (آج) کینیڈا میں نمائش کی جائے گی

لاہور (ایچ ایم نیوز) اداکارہ میرا کی فلم باجی کینیڈا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہدایت کار ثاقب ملک کی ہدایات میں بننے والی فلم 'باجی' اب پاکستان کے بعد کینیڈا میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم نامور فلم فیسٹیول موسیک انٹرنیشنل ساتھ ایشین فلم فیسٹیول کا حصہ بننے جارہی ہے۔ یہ فیسٹیول انٹاریو کے شہر مس سی ساگا میں یکم اگست کو شروع ہوگیا جو 4 اگست تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں جنوبی ایشیا کے سینما میں بننے والی بہترین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ فلم کے ہدایت کار ثاقب ملک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'میں بیحد پرجوش ہوں کہ میری فلم باجی اس فیسٹیول کا حصہ بنی، یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس فلم کا یہاں بڑی فلموں کے ساتھ مقابلہ ہے اور اسے ایوارڈز بھی مل سکتے ہیں۔ثاقب ملک کے مطابق فلم کی آج جمعہ کو فیسٹیول میں نمائش کی جائے گی۔ فلم باجی میں میرا کے ساتھ آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ اور نئیر اعجاز نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں ۔

آٹھ سال لوگوں کا مذاق برداشت کرکے کامیابی حاصل کی‘ عمران اشرف

 کراچی (ایچ ایم نیوز) معرو ف اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ آٹھ سالہ جدوجہد میں لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے مجھے پاگل کہتے تھے۔ عمران اشرف نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی جدو جہد سے متعلق بتایا کہ میرے نزدیک یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ ظاہری طور پر آپ کیسے دکھتے ہیں بلکہ کردار اہمیت رکھتا ہے اور میرے خیال میں ہر فنکار کو ایسی ہی سوچ رکھنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب پر عمران اشرف نے کہا کہ اداکاری ایک فن ہے اس لئے میں صرف ایک حقیقی فن کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ عمران اشرف نے یہ بھی کہا کہ لوگ مجھ پر آٹھ سال تک ہنستے رہے اورکئی سال تک تو میں نے لوگوں کے مذاق ہی برداشت کئے کہ کیا تم پاگل ہو ، چھوٹے معاون اداکار ہو ۔ اس طرح کی باتیں سنی لیکن میرا خود پر یقین تھا کہ مجھے یہ کرنا ہے اور اس دوران میں اللہ سے مدد مانگتا رہا ،محنت کرتا رہا اور آج کامیاب ہوں۔

یاسر حسین کی اقربا کے ساتھ منگنی کی تصویروں پر وضاحت

کراچی (ایچ ایم نیوز) گزشتہ روز یاسر حسین اور اقرا عزیز کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں منگنی کی تصاویر پر یاسر حسین نے وضاحت کردی۔ اقرا عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے اپنی چھوٹی بہن کی منگنی کی تصویر جس میں اقرا اور یاسر گلے میں ہار پہنے بیٹھے تھے ایک تفصیلی کیپشن کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کی تھی اور منگنی کی مبارکباد دی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ اقرا عزیز نیان ہی کپڑوں، جھمکوں اور جوتوں اوربا لکل ویسے ہی ہیئر اسٹائل میں 11 فروری کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصویریں اپلوڈ کیں تھیں۔ تصویری تنازعے کے پیشِ نظر اداکار یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان تمام خبروں کی وضاحت کردی ۔ اداکار نے اپنی وضاحتی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویریں فروری میں ہوئی بات پکی کی ہیں ، منگنی آپ لوگ انگوٹھی پہنانے کو کہتے ہیں تو وہ ساری دنیا کے سامنے کیا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب نے میری زندگی کو موضوع بنا کر پڑھنا شروع کر دیا ہے، جس سے آپ سب کی فراغت بھری زندگی کا بخوبی اندازہ ہو رہا ہے ۔ میں نے اب تک اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاری ہے اور آگے بھی ایسے ہی کروں گا ۔ انہوں نے نے لکھا کہ دوسروں کی خوشیوں میں خوش ہونا سیکھیں، خوش رہیں گے ۔

فلم ''عشق میرابدمعاش '' میں معمر رانا کی جگہ حیدر سلطان کاسٹ

لاہور(ایچ ایم نیوز) معروف اداکار معمر رانا کو پنجابی فلم ''عشق میرابدمعاش''کی کاسٹ سے نکال کر سلطان راہی کے صاحبزادے حیدرسلطان کو مرکزی کردارکے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ فلمسازمہرمحمداسلم نے ایک ملاقات میں بتایا کہ انہوں نے معمررانا کو دیرسے سیٹ پرآنے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اپنی نئی پنجابی فلم ''عشق میرابدمعاش ''کی کاسٹ سے نکال دیا ہے۔ مہرمحمداسلم نے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر ہمیشہ دیرسے آنا معمررانا کا معمول تھا جس کی وجہ سے ان کا سارا شیڈول خراب ہورہا تھا اور فلم کی عکسبندی کا حرج ہورہا تھا،اس لئے معمررانا کو ان کی عادات کی وجہ سے اسے اپنی فلم سے نکال دیا ہے،اب فلم کا مرکزی کردارحیدرسلطان نبھائیں گے۔

ماہرہ خان سٹار اور فردوس جمال لیجنڈ ہیں تنازعہ قابل افسوس ہے‘ شان

لاہور (ایچ ایم نیوز) اداکار شان نے ماہرہ خان کے بارے میں سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ٹوئٹر پر فردوس جمال کے بارے میں جو کہہ رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا ہے‘ ماہرہ خان سٹار ہیں تو فردوس جمال لیجنڈ ہیں۔ شان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں نامور اداکاروں کے درمیان جاری تنازع پر اپنے دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔ شان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'جو بھی فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں کہا، اسے سن کر دکھ ہوا اور جو بھی ٹوئٹر پر لوگ فردوس جمال کے بارے میں کہہ رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا، انہوں نے اس انٹرویو سے کہیں زیادہ انڈسٹری کے لیے کام کیا ہے، ماہرہ خان ایک اسٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس جمال ایک لیجنڈ ہیں۔ واضح رہے کہ معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے جب گزشتہ ہفتے ماہرہ خان کی اداکاری پر تنقید کی تو متعدد پاکستانی ستارے اداکارہ کے حق میں سامنے آئے جبکہ فردوس جمال کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا

چین معیار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا ،کم سہولیات ،غیر تسلی بخش انتظامات کی وجہ سے تفریحی مقامات کے منتظمین کو سزائیں

بیجنگ (ایچ ایم نیوز)چین میں غیر تسلی بخش انتظامات کی وجہ سے 7تفریحی مقامات کے منتظمین کو سزائیں دی گئی ہیں ، چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ سزائیں وزارت ثقافت و سیر و تفریح کی جانب سے معائنے کے بعد دی گئی ہے ،ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مقامات پر غیر معیاری سہولیات اور انتظامات کئے گئے تھے ، یہ7 مقامات اعلیٰ معیارکے لسٹ سے ہٹائے گئے ہیں ، واضح رہے کہ چین میں سیر و سیاحت کے خوبصورت ترین مقامات ہیں اور اندرونی اور بیرونی ممالک سے بڑی تعداد میں سیاح ان مقامات پر جاتے ہیں ۔

جامع علاقائی معاشی شراکت داری مذاکرات رواں سال کامیاب ہو جائیں گے ، آسیان علامیہ

بنکاک (ایچ ایم نیوز)آسیان وزرائے خارجہ اجلاس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جامع علاقائی معاشی شراکت دار ی کے حوالے سے مذاکرات پر اس سال کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے تاکہ بین الاقوامی تجارت کو مزید وسعت دی جائے ، اجلاس کے بعد مشترکہ علامیہ میں کہا کیا گیا ہے کہ آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیاہے کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں ،علامیہ میں آسیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے وابسطہ شراکت داروں کو کہا گیا ہے کہ جامع علاقائی معاشی شراکت دار ی مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ایک دوسرے ساتھ تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر کرے ، دریں اثنا اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیاگیا ہے کہ نتائج حاصل کرنے کیلئے آسیان کمیونٹی وژن2025 اور آسیان لیڈرز وژن سٹیٹمنٹ آن پارٹنر شپ پر عمل کیا جائے گا ،وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تبدیلی سمیت دوسرے چیلنجز کو بھی حل کیا جائے ۔

چین ،آسان ممالک تجارتی ہجم 1.98 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ، امریکہ کے بعد آسیان چین کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار

بنکاک (ایچ ایم نیوز)چین اور ا ٓسیان ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی شعبے میں تعاون کیلئے بے تحاشہ مواقع موجود ہے ، چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ چین اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی شعبے میں تعاون سے عالمی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے اور دونوں کے مابین زبردست صلاحیت موجود ہے، مشہور و معروف ماہر معاشیات ٹٹنی پونگسودرک نے کہا ہے کہ آسیان ممالک کی مارکیٹ بہت بڑی ہے جو کہ زیادہ آبادی رکھتا ہے اور ان کی جی ڈی پی تقریباً 3ٹریلین امریکی ڈالر ہے جبکہ اس میں وسعت کے مزید امکانات ہے ،چین اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی ہجم رواں سال کے دوران 1.98 ٹریلین یو آن رہا اور آسیان ممالک امریکہ کے بعد چائنہ کا دوسرا اہم تجارتی شراکت دارہے، ٹٹنی پونگسودرک کے مطابق چین اور آسیان ممالک سپلائی چین ٹور ازم گلوبل ویلیو چین اور سروسز کے شعبے میں تعاون کر سکتے ہیں ۔

چین امریکہ تجارتی تنائو ،12ویں چینی امریکہ مذاکرات تجارتی مشاورت مسائل کے حل کیلئے اہم سنگ میل ، بیجنگ

امید ہے چین امریکہ جلد ہی ایک جامع معاہدے پر رضا مند ہو جائیں گے،چینی وزیر خارجہ

بنکاک ( ایچ ایم نیوز)چینی وزارت خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ12 ویں چین امریکہ اعلیٰ سطحی مذاکرات اور تجارتی مشاورت معاملات کو آگے لے جانے کیلئے ایک اہم اقدام ہے ، یہ بات انہوں نے بنکاک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے 12ویں دور میں اعلیٰ قیادت عمل در آمد کے حوالے سے اتفاق رائے کر چکا ہے اور ہمیں امید ہے کہ برابری ،باہمی احترام کے فائدے کیلئے دونوں فریقین ایک دوسرے کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے جو کہ دونوں ممالک کی مفاد میں ہو گا، چینی وزارت خارجہ کے مطابق وہ نہ صرف چین اور امریکہ کے مفادات کو حاصل کرنا چاہتے ہیں بلکہ تمام دنیا کے ممالک کے مشترکہ مفادات کیلئے کوششیں کر رہا ہے ،ان کے مطابق معاملات جتنے بھی پیچیدہ ہو ان کا حل صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اور یہ بات چین ا مریکہ مذاکرات دوبارہ بحال ہونے سے ثابت ہوا ہے ، چینی وزارت خارجہ کے مطابق انہیں اس بات کا احساس ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے باوجود بہت سے شعبوں میں تعاون ہو سکتا ہے۔ 

کابل، بم حملے میں 2پولیس افسران جاں بحق متعدد زخمی

کابل (ایچ ایم نیوز) افغان حکام کے مطابق کابل میں ایک بم حملے میں 2 پولیس آفیسر ز جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں ، چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق حملہ افغان دارالحکومت کابل میں ہواہے ، وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ 2پولیس افسران جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں مقامی میڈیا کے مطابق زخمی رات کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاہے ۔

ایک سال کے اندر پلاٹ فروخت کرنے پر کْل منافع پر ٹیکس عائد، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پلاٹوں اور مکانوں کی فروخت پر حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس وصولیوں کی وضاحت کر دی ہے۔ نئے نظام کے تحت ایک سال میں پلاٹ فروخت کرنے کی صورت میں حاصل ہونے والے کْل منافع پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ایچ ایم نیوزکے مطابق ایک سال کے بعد اور 8 سال کے اندر پلاٹ کی فروخت پر ہونے والے منافع کے 75 فیصد پر ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ آٹھ سال کے بعد پلاٹ کی فروخت پر منافع پر ٹیکس کی شرح صفر ہوگی۔۔

گفٹ کے نام پر پراپرٹی، رقم منتقلی کیقوانین میں ایف بی آر نے ترمیم کر دی

کراچی(ایچ ایم نیوز)گفٹ کے نام پر پراپرٹی اور نقد منتقلی کے قوانین میں ایف بی آر نے ترمیم کر دی۔ دادا، والدین، بہن، بھائی، میاں بیوی کے علاوہ جائیداد کی گفٹ کی صورت میں منتقلی پر ٹیکس لاگو ہو گا۔گفٹ کے نام پر جائیداد اور رقم کی منتقلی پر حکومت کا زبردست ایکشن، فنانس بل میں ترمیم کر دی گئی، نئے قانون کے مطابق اب گفٹ کی صورت میں جائیداد کی منتقلی بغیر کسی ٹیکس کے صرف دادا، والدین، بہن، بھائی، میاں بیوی کے درمیان ہی ہوسکے گی جبکہ ان تمام رشتیداروں کے علاوہ جائیداد کی گفٹ کی صورت میں منتقلی پر ٹیکس لاگو ہو گا۔ایف بی آر کے مطابق رقم کی گفٹ کی صورت میں منتقلی پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا اور رقم بھی بینک کراس چیک کے ذریعے ہی وصول کی جائے گی، اس کے علاوہ فائلرز کو یہ رقم دیگر آمدنی کے ذرائع میں ظاہر کرنا ہو گی۔ٹیکس ماہرین کے مطابق قوانین میں ترمیم سے قبل کئی افراد ٹیکس بچانے کی خاطر اربوں روپے کی جائیداد کو گفٹ کی صورت ٹرانسفر کر رہے تھے مگر اب ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ناکام، 14 ارب کا شارٹ فال

جولائی کیلیے ریونیو ہدف 291.5 ارب روپے مقرر تھا، ایف بی آر صرف 278 ارب ہی اکٹھا کر سکا

 اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ا?مدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔ایف بی ا?ر کی جانب سے 700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے اور گزشتہ ماہ(جولائی 2019 ) کیلیے مقررہ ہدف میں 8 ارب روپے سے زائد کی کمی سمیت تمام تر کوششوں کے باوجود فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ا?مدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔جولائی کے لیے ریونیو کا ہدف 291.5 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا مگر ایف بی ا?ر تقریباً 14 ارب روپے کی کمی سے 278 ارب روپے ہی اکٹھے کرسکا۔ یوں ایف بی ا?ر نے نئے مالی سال کا مایوس کن انداز میں ا?غاز کیا ہے جس کے لیے ریونیو کا ہدف 50 کھرب 50 ارب روپے رکھا گیا ہے۔پہلی مرتبہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں بھی 5 ارب روپے کا شارٹ فال ا?یا ہے تاہم اگلے چند روز میں رواں ماہ کی ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعداد و شمار موصول ہونے پر شارٹ فال میں 3 سے 4 ارب روپے کی کمی متوقع ہے۔

پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے‘عمران حمید

لیوی ٹیکس اور سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرکے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے ‘قائمقام چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

لاہور( ایچ ایم نیوز)قائمقام چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن حافظ عمران حمیدنے پٹرول کی قیمت میں 5.15روپے اور ڈیزل کی قیمت میں5.65روپے فی لیٹر اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انڈسٹری پر بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے جس کا لازمی اثر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں نکلے گا جس سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا ، اس لیے حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ عمران حمید نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے حکومت کو وقتی طور پر تو ریونیو حاصل ہوجائے گا لیکن اس کے مستقبل میں منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے انڈسٹری کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی کے باعث ملکی برآمدات میں جو پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں مزید کمی سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوگا۔

ماہرہ خان اور فردوس جمال کی لڑائی میں شان بھی کود پڑے

ماہرہ خان ایک اسٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس صاحب ایک لیجنڈ ہیں‘شان

کراچی(ایچ ایم نیوز)پاکستان کے معروف اداکار فردوس جمال نے جب گزشتہ ہفتے ماہرہ خان کی اداکاری پر تنقید کی تو متعدد پاکستانی ستارے اداکارہ کے حق میں سامنے آگئے، جبکہ فردوس جمال کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔فردوس جمال نے اداکار فیصل قریشی کے مارننگ شو میں ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس عمر میں ہیروئن بننے کے بجائے ماں کا کردار ادا کریں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ کو اداکارہ نہیں بلکہ صرف ایک ماڈل مانتے ہیں۔جہاں کئی اداکاروں نے فردوس جمال کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اداکار شان شاہد نے بھی اب اس سلسلے میں اپنا بیان دے دیا۔اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں بڑے اداکاروں کے درمیان جاری تنازع پر اپنے دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔شان شاہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جو بھی فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں کہا اسے سن کر دکھ ہوا اور جو بھی ٹوئٹر پر لوگ فردوس صاحب کے بارے میں بول رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا، انہوں نے اس انٹرویو سے کہیں زیادہ انڈسٹری کے لیے کام کیا ہے، ماہرہ خان ایک اسٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس صاحب ایک لیجنڈ ہیں۔دوسری جانب ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں فردوس جمال کی جانب سے دیے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا ارادہ ہے کہ میں شوبز میں رہوں اور نانی دادی بلکہ پرنانی کے کردار بھی ادا کروں۔

یاسر حسین اور اقراء عزیز کی لکس سٹائل ایوارڈ کی گئی ڈرامائی کہانی کی حقیقت سامنے آگئی

دونوں کی منگنی فرور ی ہو گئی تھی لیکن لکس سٹائل ایوارڈمیں عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے انگوٹھی پہنانے کا ڈرامہ کیاگیا

کراچی(ایچ ایم نیوز)اداکار یاسر حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں ساتھی اداکارہ اقرا عزیز کو لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران شادی کی پیشکش کے چرچے ابھی تک ہیں لیکن اب اس میں تازہ اضافہ ان تصاویر نے کیا ہے جو اقرا اور یاسر کی آفیشنل منگنی کی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین یہ سمجھ رہے ہیں کہ لکس سٹائل ایوارڈ کے بعد دونوں نے باضابطہ منگنی کی ہے حالانکہ ان کی منگنی فروری کے مہینے میں ہی ہوچکی تھی۔اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ جو تصویریں سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہیں وہ درحقیقت فروری کے مہینے میں اس وقت لی گئی تھیں جب ان کی اقرا کے ساتھ بات پکی ہوئی تھی۔ لوگ انگوٹھی پہنانے کو منگنی سمجھتے ہیں تو اس لیے انہوں نے سب کے سامنے اقرا کو انگوٹھی پہنائی۔یاسر حسین نے کہا کہ’ آپ لوگ خوش ہوں یا جل کر ککڑ بن جائو، دل میں برا سمجھو یا پاگل ہو کر سڑک پر نکل جائو، میں نے اب تک بھی اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاری ہے اور آگے بھی ایسے ہی کروں گا۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر اقرا اور یاسر کی منگنی پہلے ہی ہوچکی تھی تو اقرا عزیز نے لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر کی شادی کی پیشکش پر اتنی حیرت کا اظہار کیوں کیا تھا؟ ۔ اس سوال کا جواب یاسر حسین نے خود ہی دیتے ہوئے کہا کہ ’ ایوارڈز پہ اقرا اس لیے حیران تھی کہ اسے نہیں پتہ تھا کہ میں اتنے لوگوں کے سامنے اسے انگوٹھی
 پہنائوں گا۔انہوں نے اداکار جوڑے اسد صدیقی اور زارا نور عباس سے درخواست کی کہ وہ پھولوں ، گجروں والی تصاویر نہ نکالیں ورنہ لوگ کہیں گے کہ شادی بھی فروری میں ہی ہوگئی تھی کیونکہ عوام بھرپور طریقے سے جاسوسی کے موڈ میں ہے۔

فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ایک اور رومانوی گیت ’’کچھ تو ہوا ہے‘‘ ریلیز

احمد علی کی موسیقی نے اس گیت میں ایسی جان ڈال دی کہ شائقین اس گانے کو سن کر لطف اندوز ہورہے ہیں

 لاہور(ایچ ایم نیوز)سنیما گھروں کی رونق دوبالا کرنے کیلیے پیش کی جانے والی فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ایک اور رومانوی گیت ’’کچھ تو ہوا ہے‘‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر سنیما گھروں کی رونق دوبالا کرنے کیلیے پیش کی جانے والی فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ایک اور رومانوی گیت ’’کچھ تو ہوا ہے‘‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔اس گیت نے بھی منظر عام پرآتے ہی موسیقی سے دلچسپی رکھنے والوں کے دِل میں گھر کرنا شروع کردیا ہے۔ اس گانے کے بول کشف اقبال اور فاطمہ نجیب نے لکھے ہیں جسے گلوکار رمیز خالد اورآئمہ بیگ نے اپنی سریلیآوازوں سے گا کر چار چاند لگادیے ہیں۔احمد علی کی موسیقی نے اس گیت میں ایسی جان ڈال دی کہ شائقین اس گانے کو سن کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔

میرے نزدیک ظاہری شباہت نہیں بلکہ کردار اہمیت رکھتا ہے، عمران اشرف

 اداکاری ایک فن ہے اور اس فن میں کسی سکس پیک ،جھیل جیسی آنکھیں یا حسین بالوں کی ضرورت نہیں ہوتی

 کراچی(ایچ ایم نیوز) معرو ف ڈرامہ اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہآٹھ سالہ جدوجہد میں لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے مجھے پاگل کہتے تھے۔عمران اشرف نے بی بی سی ایشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی جدو جہد سے متعلق بتایا کہ میرے نزدیک یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ ظاہری طور پرآپ کیسے دکھتے ہیں بلکہ کردار اہمیت رکھتا ہے اور میرے خیال میں ہر فنکار کو ایسی ہی سوچ رکھنی چاہئے۔ایک سوال کے جواب پر عمران اشرف نے کہا کہ اداکاری ایک فن ہے اور اس فن میں کسی سکس پیک ،جھیل جیسیآنکھیں یا حسین بالوں کی ضرورت نہیں ہوتی اس لئے میں صرف ایک حقیقی فن کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اس دوران میرے راستے جوآرہا ہے اگر اسے نقصان ہو رہا ہے تو میں کچھ نہیں کر سکتا۔عمران اشرف نے یہ بھی کہا کہ لوگ مجھ پرآٹھ سال تک ہنستے رہے اورکئی سال تک تو میں نے لوگوں کے مذاق ہی برداشت کئے کہ کیا ’’ تم پاگل ہو ‘‘ ، ’’چھوٹے معاون اداکار‘‘ ہو ۔ اس طرح کی باتیں سنی لیکن میرا خود پر یقین تھا کہ مجھے یہ کرنا ہے اور اس دوران میں اللہ سے مدد مانگتا رہا ،محنت کرتا رہا اورآج کامیاب ہوں۔رنجھا رنجھا کے اداکار نے یہ بھی کہا کہآج میں جس مقام پر ہوں اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ۔ یہاں تک کہ شائد میں ابھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھی رو جاؤں لیکن میرے لئے ڈرامہ ’الف اللہ اور انسان‘ سنگ میل ثابت ہوا۔میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو ڈر تھا کہ خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کے بعد لوگ ہیرو کے طور پرنہیں دیکھیں گے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ مجھے اللہ پر بہت یقین ہے اور دوسری بات یہ کہ اگر کسی گھر میں بچیں ہوں اور ان کے والد کسی بھی طرح کے دکھتے ہیں، بچوں کے لئے ان کا والد ہیرو ہی ہے۔ اسی طرح ہر گھر میں اور ہر کہانی میں ایک ہیرو ہوتا ہے تو ایک عامآدمی بھی ہیرو ہو سکتا ہے۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ ڈرامے کے دوران جب میں نے پہلی بار خواجہ سرا کے روپ میں خود کو دیکھا تو مجھے احساس ہوا کہ میں کیا کر رہا ہوں پھر میں نے سوچا کہ جو مجھے کرنا ہے وہ مشکلات کے بعد ہی ہوگا پھر میں نے سب کچھ بھول گیا اور کردار پر توجہ مرکوز کرلی جس کے بعد سے مجھے ڈراموں میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔

شوبزانڈسٹری میں سوچ سے زیادہ شہرت ملی ہے ،تابندہ علی


 موجودہ مقام نے میرے جذبے اور بھی بلند کر دیے ہیں ابھی مزید کامیابیاں حاصل کرنی ہیں

لاہور(ایچ ایم نیوز) شوبزانڈسٹری میں کام کرتے ہوئے مجھے وہ مقام ملا جس کے بارے میں کبھی سوچابھی نہیں تھا سوچ سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستانی معروف اداکارہ وماڈل تابندہ علی نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ جب تک میں نے شوبز میں قدم نہیں رکھا تھا تومجھے بہت سی باتیں سننے کوملیں لیکن جب اس کا حصہ بنی تووہ سب باتیں جھوٹی ثابت ہوئیں جہاں مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہارکا بہترین موقع ملاوہیں مجھے ایک نئی شناخت ملی جواب تمام عمر میرے ساتھ رہے گی ،تابندہ علی نے مزید کہا کہ موجودہ مقام نے میرے جذبے اور بھی بلند کر دیے ہیں ابھی مزید کامیابیاں حاصل کرنی ہیں ابھی مزید اپنے نام کے چرچے کروانے ہیں جس کیلئے اور محنت اور لگن سے کام کرنے کا عزم ہے۔

سٹیج ڈرامہ‘‘اک اور یو ٹرن‘‘آج سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہوگا


 کاسٹ میں آفرین پری،شیلا چوہدری ،سنہری خان ،سلک ناز ،صبا شہزادی ودیگر فنکار شامل 

لاہور(ایچ ایم نیوز)سٹیج ڈرامہ‘‘اک اور یو ٹرن‘‘آج سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہوگا،تفصیلات کے مطابق بھٹی چوک بیدیا روڈلاہور پہ واقع شالیمار تھیٹر میں آج 2اگست سے نیا سٹیج ڈرامہ ‘‘اک اور یو ٹرن‘‘پیش کیا جائے گا جس کی کاسٹ میں کاسٹ میں آفرین پری،شیلا چوہدری ،سنہری خان ،سلک ناز ،صبا شہزادی ،مختار چن،ببو رانا،اسد مکھڑا،رضی خان،شجر عباس،آغا جانی اور لکی شاہ اپنے فن کا مظاہرہ کرئینگے،اس ڈارمہ کے پروڈیوسر ملک طارق جبکہ تحریروہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے ۔

بحرین ، تین افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد

مانامہ(ایچ ایم نیوز)بحرین میں ہفتے کے دن تین افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔ ان تینوں افراد کو دو مختلف جرائم کے تحت سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ایک کیس دہشت گردی سے متعلق تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ دوسرا کیس ایک امام مسجد کی ہلاکت سے متعلق تھا۔ بحرین کے پبلک پراسیکیوٹر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ان افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کی تصدیق کی ہے۔

شمالی عراق ، پنجہ آپریشن، 72 دہشت گرد ہلاک

بغداد(ایچ ایم نیوز)پنجہ آپریشن کے ما تحت شمالی عراق کا علاقے متینہ میں فضائی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اس دوران  ان کی پناہ گاہوں اور اسلحہ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی عراق کے خرقوک علاقے میں جاری پنجہ آپریشن میں بے بس کیے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلان  میں واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ کاروائیوں میں PKK کے 72 کارکنان کو جہنم رسید کر دیا گیا ہے۔پنجہ آپریشن کے ما تحت شمالی عراق کا علاقے متینہ میں فضائی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اس دوران  ان کی پناہ گاہوں اور اسلحہ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔دفتر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے ضلع بطلس کی تحصیل تاتوان  کے نواحی علاقوں میں فضائی  تعاون کے حامل آپریشن میں تین مسلح دہشت گرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں کاروائی جاری ہے۔

ایرانی بحری تجارتی جہازین بحیرہ قزوین میں غرقاب،عملہ محفوظ

تہران(ایچ ایم نیوز)ایران کا ایک تجارتی بحری جہاز جمعے کے روز بحیرہ قزوین میں ڈوب گیا۔ روسی نیوز ویب سائٹ اسپٹنک کے فارسی ایڈیشن کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:22 پر آذربائیجان کی بندرگاہ لنکران کے نزدیک پیش آیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی اِسنا کے مطابق جہاز کے عملے کو مکمل طور پر بچا لیا گیا۔آذربائیجان کی سمندری اتھارٹی نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ ایرانی کارگو جہاز نے بحیرہ قزوین میں حادثے کے سبب مدد کی اپیل کی تھی۔آذربائیجان کے حکام نے دو ہیلی کاپٹروں اور سمندری کشتیوں کو جائے حادثہ پر بھیجا۔اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر سوار 9 افراد کو بچا لیا گیا۔

امریکی خوف کے پیش نظر تہران کی ہمنوا عراقی شخصیات مالی رقوم ایران منتقل کرنے میں مصروف

بغداد(ایچ ایم نیوز)عراق کے مرکزی بینک نے جمعرات کے روز ملک کے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھیجے گئے ایک نوٹفکیشن میں کہا تھا کہ 4 عراقی شخصیات کے ساتھ مالی لین دین غیر قانونی شمار ہو گا۔ ان میں دو شخصیات ریان الکلدانی اور وعد قادو کا تعلق عراقی ملیشیائوں سے ہے جب کہ بقیہ دو نوفل حماد السلطان اور احمد الجبوری عراق کے دو سابق صوبائی گورنر ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  چند روز قبل ان چاروں شخصیات کے خلاف امریکی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔اس سلسلے میں تازہ ترین پیش رفت میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ مربوط عراقی شخصیات اور اداروں کے قریبی اکثر حلقوں کا کہنا ہے کہ ان میں ایک بڑی تعداد کو عراق میں اپنے مفادات اور مالی رقوم کے حوالے سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔ ایک باخبر ذریعے نے ایران کے قریبی عراقی حلقوں میں مچی ہوئی کھلبلی کی تصدیق کی ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ "ایران کی ہمنوا بعض شخصیات ان دنوں سرگرمی کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری اور مالی رقوم کا ایک حصہ ایران میں مختلف علاقوں اور بینکوں میں منتقل کر رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ان کے خلاف متوقع پابندیوں سے بچنا ہے"۔

لیبیا ،قومی فوج کی پہلی بار وفاقی حکومت کے ٹھکانوں پر بمباری

فضائی حملے ترکی کی فضائیہ کا ڈرون کنٹرول روم، مصراتہ کے فوجی اڈے پر فضائی دفاعی نظام اور ایوی ایشن کالج پر کئے گئے 

طرابلس(ایچ ایم نیوز)لیبیا میں قومی فوج کے طیاروں نے ہفتے کو علی الصبح دو شہروں سرت اور مصراتہ میں وفاق کی حکومت کے زیر انتظام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق مصراتہ میں وفاق کے عسکری اہداف پر 7 فضائی حملے کیے گئے۔ ان میں ترکی کی فضائیہ کا ڈرون کنٹرول روم، مصراتہ کے فوجی اڈے پر فضائی دفاعی نظام اور شہر میں ایوی ایشن کالج شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب لیبیا کی قومی فوج نے مذکورہ دونوں شہروں میں وفاق کی ملیشیاں کے ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔اس دوران گولہ بارود کے گوداموں پر بھی بم باری کی اطلاعات ہیں۔لیبیا کے مغربی شہر مصراتہ میں زور دار ھماکے سنے گئے جب کہ ترہونہ شہر کی فضاں میں وفاق کی حکومت کے ڈرون طیاروں کا گشت جاری رہا۔

امریکا، والد کی لاپرواہی، جڑواں بچوں کی جان لے گئی

بچوں کی اموات سخت گرمی اور حبس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی

نیویارک(ایچ ایم نیوز) امریکہ میں والد کی لاپرواہی نے دو شیرخوار جڑواں بہن بھائی کو موت سے ہمکنار کردیا۔ پولیس نے اس ضمن میں والد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے 37 سالہ رہائشی والد نے اپنی ملازمت کی جگہ پر جب گاڑی پارک کی تو اس وقت جڑواں بچے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر تھے لیکن وہ دیکھے بغیرچلا گیا جہاں صبح آٹھ بجے سے شام تقریبا ساڑھے چار بجے تک اس نے دفتری فرائض سر انجام دیے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں واپسی کے وقت جب وہ گاڑی چلا رہا تھا تو اچانک اس کی نظر پڑی کہ اس کا ایک سالہ بیٹی اور بیٹا پچھلی نشست پہ موجود ہیں تو اس نے فوری طور پر گاڑی روک کرایمرجنسی میں 911 کو فون کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آٹھ گھنٹے تک سخت گرمی میں گاڑی کے اندر بند رہنے کے باعث بچے دم توڑ چکے تھے۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور دیگر امدادی اداروں کے رضاکار فون کال ملنے پر فوری طور پہ جائے وقوع پہنچے اور اسپتال لے جا کر طبی امداد دینے کی بھی کوشش کی مگر وہ لا حاصل ثابت ہوئی۔دم توڑنے والے بچوں کے والد کی ملازمت ایک اسپتال میں ہے جہاں وہ بحیثیت سماجی کارکن کے خدمات انجام دیتا ہے۔ پولیس نے بچوں کے جاں بحق ہونے پر والد کو حراست میں لے لیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے کے بعد ہی غالب امکان ہے کہ والد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سال رواں میں پڑنے والی سخت گرمی کے باعث اب تک 18 بچوں کی اموات گاڑی میں بند رہنے کے سبب ہوچکی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، بھارت کاہٹ دھرمی کا مظاہرہ،10ہزار اضافی فوجی تعینات

مودی سرکار نے فوری طور پرمزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے 
 وادی میں انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کیلئے فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارتی وزیر داخلہ

سری نگر(ایچ ایم نیوز)پہلے امریکہ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کیا اور اب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی میں مزید دس ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مودی سرکار نے جموں و کشمیر میں فوری طور پر فوج کی مزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وادی میں انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کیلئے فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں سی آر پی ایف کی 50 کمپنیاں، بی ایس ایف کی 10، ایس ایس بی کی 30 اور آئی ٹی بی کی 10 کمپنیاں شامل ہیں۔یہ احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیشکش کے بعد جاری کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس تنازع پر ثالثی کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم میں بھی کمی نہیں آئی، بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

میکسیکو سرحدپردیوار بنائو ٹرمپ،ہم تمھارے ساتھ ہیں، امریکی سپریم کورٹ

 کانگریس کے پاس دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کو استعمال کرنے کی مخصوص اتھارٹی نہیں ،فیصلے کا متن
 سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو فضول اور غیرموثر دیوار کی تعمیر  کے لیے فنڈز چرانے کی اجازت دی ہے، نینسی پلوسی کا رد عمل 

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو جنوبی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کے استعمال سے روکنے کا کیلی فورنیا کی فیڈرل کورٹ کا فیصلہ چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے مسترد کردیا۔عدالت نے امریکی صدر کو دیوار کی تعمیر کے لیے پینٹاگون کے 2.5 بلین ڈالر کے فنڈز کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔جنوبی سرحد پر یہ دیوار امریکا اور میکسیکو کو تقسیم کرتی ہے جب کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 2016 میں اپنی الیکشن مہم کے دوران دیوار کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا تاہم ڈیموکریٹک جماعت دیوار کی تعمیر کی شدید مخالف ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیلی فورنیا، ایریزونا اور میکسیکو میں دیوار کی تعمیر کے پروجیکٹ کے لیے فنڈز استعمال کیے جاسکیں گے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں اس بات کو بھی واضح کیا کہ کانگریس کے پاس دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کو استعمال کرنے کی مخصوص اتھارٹی نہیں تھی۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑی فتح قرار دیا اور کہا کہ بارڈر سیکیورٹی اور قانون کی حکمرانی کیلئے یہ ایک بڑی فتح ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو کانگریس کی جانب سے مسترد کیے گئے فضول اور غیر مثر دیوار کی تعمیر کے پروجیکٹ کے لیے فنڈز چرانے کی اجازت دی ہے۔دوسری جانب امریکا اور گوئٹے مالا نے ہنڈورس اور ایل سلاواڈور سے گوئٹے مالا میں داخل ہونے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

افغانستان، غزنی میں خود کش دھماکا، 5افراد جاں بحق،20زخمی

طالبان نے سرکاری دفتر پر  خود کش  حملہ کر کے مکمل تباہ و برباد کر دیا،مقامی حکام
  
کابل (ایچ ایم نیوز)افغان صوبے غزنی میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے ہیں جب کہ 20افراد زخمی ہوئے ہیں،  طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، پرتشدد کارروائی میں ایک سرکاری دفتر کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے غزنی میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ اب بند ڈسٹرکٹ میں ہوئے اس کار بم حملے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق اس پرتشدد کارروائی میں ایک سرکاری دفتر کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کی کوششوں کے باوجود افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔دھماکے میں 5 افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ اب بند ڈسٹرکٹ میں ہوئے اس کار بم حملے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق اس پرتشدد کارروائی میں ایک سرکاری دفتر کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کی کوششوں کے باوجود افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

اثریہ پبلک سکول اینڈ کالج نے میٹرک کے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز) اثریہ پبلک سکول اینڈ کالج نے میٹرک کے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ ۔ میرپورتعلیمی بورڈ کے میٹرک کے سالانہ نتائج میں سکول نے حسب سابق 100فیصدر زلٹ۔20 طلباء وطالبات نے A+گریڈ جبکہ 21طلباء و طالبات نے Aگریڈ حاصل کر کے سکول کا نام روشن کر دیا۔میرپور تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں ادارے کی طالبہ سارہ یوسف نے 1061، مریم نصیر نے 1047،علینہ منیر نے نے 1015،اسامہ افضل نے 1004 ‘خواجہ عقیل الرحمن 987‘ماریہ امین971‘خالد نذیر968شنریلہ حمید984‘گل حسن952‘نصرت شاہین946‘کشف تسلیم 923‘طیب الرحمان921‘صلاح الدین916‘بی بی کوثر915‘شازیہ شبنم 913‘عمار یونس913‘حیدر خوشحال906‘صائم بشارت902جبکہ دیگر طلبہ نے Aنمبرات حاصل کیے ۔ اثریہ پبلک سکول اینڈ کالج کے زیر تعلیم بچوں کے والدین نے ادارہ کی شاندار کارکردگی پرسکول کی پرنسپل اورتدریسی عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے،والدین کا کہنا تھا کہ نجی شعبے میں قائم  اثریہ پبلک سکول اینڈ کالج  اوردوسری تعلیم اداروں میں نمایاں فرق  یہ بھی ہے کہ یہاں طلباء کی جدید علوم کے ساتھ کردارسازی  اوران میں قائدانہ صلاحتیں پیدا کرنے پر بھی برابر توجہ دی جاتی ہے جس پر والدین اور شہریوں نے ادارہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔دریں اثناء سکول کے پرنسپل نے تمام کامیاب ہونے والے ہونہار طلباء،طالبات اوراساتذہ کو شاندار محنت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

میٹرک کے نتائج میں پرائم سکالج آف کامرس کا شاندار رزلٹ ،ادارے کے تمام طلبہ نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیاب

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)میٹرک کے نتائج میں پرائم سکالج آف کامرس کا شاندار رزلٹ ،ادارے کے تمام طلبہ نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیاب،عوام علاقہ نے شاندار رزلٹ دینے پر صدر معلم،ادارے کے سٹاف اور محکمہ تعلیم کے آفسیران کو مبارکباد دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے۔یاد رہے کہ مذکورہ سکول تعلیمی پیکج کی تحت اپ گریڈ ہوا اور گزشتہ کئی سالوں سے 100 فیصد رزلٹ دے رہا ہے۔ نجی شعبے میں قائم  اثریہ پبلک سکول اینڈ کالج  اوردوسری تعلیم اداروں میں نمایاں فرق  یہ بھی ہے کہ یہاں طلباء کی جدید علوم کے ساتھ کردارسازی  اوران میں قائدانہ صلاحتیں پیدا کرنے پر بھی برابر توجہ دی جاتی ہے جس پر والدین اور شہریوں نے ادارہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔دریں اثناء سکول کے پرنسپل نے تمام کامیاب ہونے والے ہونہار طلباء،طالبات اوراساتذہ کو شاندار محنت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یوم نیلہ بٹ کی تین روزہ تقریبات کے لئے کمیٹیوں کی منظوری دے دی گئی

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے جہاد آزاد ی کشمیرکے نقطہ آغاز نیلہ بٹ کے 72 ویں یوم تاسیس کو شا یاں شان طریقے سے منانے کے لئے مرکزی مجلس استقبالیہ، مرکزی مجلس انتظامیہ اور سوشل میڈیا چیئرمین پرسن کی منظوری دے دی ہے۔ مسلم کانفرنس کے قائمقام سیکرٹری جنرل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری علامیہ کے مطابق مرکزی مجلس استقبالیہ کے چیئرمین سردار عبدالرشید خان چغتائی ، سیکرٹری سید امجد گردیزی ایڈووکیٹ، مرکزی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالشکور خان ، سیکرٹری سردار عنصر شہزاد عباسی ہونگے۔محترمہ سمیعہ ساجد راجہ ۔ مظفرآباد چیئرپرسن سوشل میڈیا ہونگی۔ مرکزی مجلس استقبالیہ کے ممبران میں سردار الطاف حسین خان(پلندری)،ملک محمد نواز خان(کوٹلی)،راجہ محمد یٰسین خان(باغ)،سردار محمد صغیر خان چغتائی(پونچھ)،سردار مختار احمد خان عباسی۔ ممبر کشمیر کونسل،دیوان علی خان چغتائی(مظفرآباد)،سردار خضر حیات خان (نکیال)،سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ(راولپنڈی)،راجہ ظفر معروف (میرپور)،وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ(گجرانوالہ)، محترمہ شمیم علی ملک(نیلم)،سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ(باغ)،سردار کاشان مسعودخان(ہجیرہ)،میجر(ر) خضر الرحمان راجا(سماہنی بھمبر) اورمحترمہ سمعیہ ساجد راجا(مظفرآباد) جبکہ تمام ضلعی اور ڈویژنل صدوربلحاظ عہدہ مجلس استقبالیہ کے ممبرز ہونگے۔مرکزی مجلس انتظامیہ کے ممبران میں سردار سفیر خان کلس پجے،سجاد عباسی،سردار جلیل احسن نیلہ بٹ اورسردار توصیف عباسی ہونگے۔ دیگر کمیٹیوں کے عہدیداران و ممبران کے ناموں کا اعلان آئندہ چند رو ز میں کر دیا جائے گا۔مسلم کانفرنس کے قائمقام سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اکیس اگست کو تحریک آزادی کشمیر کے شہید اول اور دیگر شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔ بائیس اگست کو بارہ دری نیلہ بٹ کے مقام پر ختم شریف کا اہتمام کیا جائے گا جسمیں شہدائے تحریک آزادی کشمیر اور مقبوضہ ریاست کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ تیئس اگست کوصبح دس بجے جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جسمیں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب فرمائیں گے۔ 

سابق میڈیا ایڈوائزر کا خالق آباد کے رہائشی دو بھائیوں کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

دونوں بھائیوںکی موت کے ذمہ دار محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام ہیں،حکومت اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے نوٹس نہ لیاتوشدید احتجاج کریںگے،خالد محمود خالق 

بریڈفورڈ (ایچ ایم نیوز)سابق میڈیا ایڈوائزر خالد محمود خالق نے خالق آباد کے دو بھائیوں کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بھائیوںکی موت کے ذمہ دار محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام ہیں،حکومت آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے دونوں بھائیوں کی اموات کا نوٹس نہ لیا اور غفلت برتنے والے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام کو نوکریوں سے برطرف نہ کیا گیا تو پھر تارکین وطن دیار غیر میں حکومت آزادکشمیر اور برقیات ملازمین کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔ محکمہ برقیات کی نا اہلی کی وجہ سے یہ پہلا واقعہ رونما نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی میرپور نانگی پارک میں دو اموات ہو چکی ہے مگر اس کے باوجود محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے کترا رہے ہیں خالق آباد کے دو بھائیوں کی اموات کا مقدمہ چیف انجینئر برقیات کے خلاف درج ہونا چاہیے تا کہ آئندہ ایسے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں خالد محمو د خالق نے کہا کہ دونوں بھائی کی موت سے نہ صرف اہلیان میرپور و خالق آباد کے عوام غم سے نڈھال ہیں بلکہ دیار غیر میں مقیم تارکین وطن میں دونوں بھائیوں کی اچانک وفات سے گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی موت محکمہ برقیات کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے ہوئی ہے محکمہ برقیات کے چیف انجینئر اور اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے محکمہ برقیات کی غفلت کی وجہ سے میرپور میں چار اموات ہو چکی ہیں مگر اس کے باوجود برقیات کے ملازمین خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے خالق آباد میں دوبھائیوں کی اموات کا نوٹس نہ لیا تو پھر تارکین وطن دیار غیر میں حکومت آزادکشمیر اور چیف انجینئر برقیات کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک دونوں بھائیوں کو کروٹ کروٹ جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ دلی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے آمین۔

امریکہ کی جانب سے ثالثی کا کردار پیش کی کرنے کی پیشکش اچھا اقدام ہے،کشور عزیز

میرپور(ایچ ایم نیوز)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ سٹی میرپور کی سابق صدر کشور عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ثالثی کا کردار پیش کی کرنے کی پیشکش اچھا اقدام ہے، مسئلہ کشمیر کا حل وقت کی ضرورت ہے نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کو پہلے مرحلہ میں روکا جائے کئی سالوں سے کشمیری قوم جان کی بازی لگا کر کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل کرنے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نظریاتی محاذ کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل کشمیریوں کو منشاء ہے کشمیر کو بھارتی چھاونی میں تبدیل کر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے قابل مذ مت ہے وزیر اعظم پاکستان کی ٹرمپ سے ملاقات اور بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش خوش آئند ہے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ سٹی میرپور کی سابق صدر محترمہ کشور عزیز نے کہا کہ پاکستان ہماری امنگوں کا ترجمان ہے مسلح افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا حالیہ واقعہ ملکی سلامتی پر حملہ تھا ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے پاکستان افواج کے خلاف لب کشائی اور حملہ کرنے والے ملک قوم اور امن کے دشمن ہیں پاکستان فوج نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر پاکستان کی جڑوں کو مضبوط کیا عالم اسلام کے خلاف یہود نصار بر سرے پیکار ہیں ایسے ھالات میں مملکت خداداد پاکستان میں شر پسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کو برطانیہ دورہ پر خوش آمدید کہتے ہیں ،آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی ریاستی تشخص کی بحالی کیلئے خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے

آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ٹو اشفاق احمد خان کا بیان

میرپور(ایچ ایم نیوز)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ٹو اشفاق احمد خان نے کہا ہے کہ قائد مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو برطانیہ دورہ پر خوش آمدید کہتے ہیں، آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی ریاستی تشخص کی بحالی کیلئے خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے، تارکین وطن ہونے والی تقریب میں بھرپور شر کت کریں گے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کردار جاری رہے گا آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت متحد ہے بہت جلد آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا دور دورہ ہوگا۔ہفتہ کو  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا دورہ برطانیہ اہمیت کا حامل ہے ریاستی جماعت کے وراث کارکنان ہرمیدان میں کامیابی کیلئے کوشاں ہیں نظریاتی محاذ کی وارث سیاسی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس تحریک آزاد کشمیر، تکمیل پاکستان کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں امریکہ کی جانب سے ثالثی کا کردار پیش کی کرنے کی پیشکش اچھا اقدام ہے مسئلہ کشمیر کا حل وقت کی ضرورت ہے نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کو پہلے مرحلہ میں روکا جائے کئی سالوں سے کشمیری قوم جان کی بازی لگا کر کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل کرنے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ٹو اشفاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نظریاتی محاذ کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل کشمیریوں کو منشاء ہے کشمیر کو بھارتی چھاونی میں تبدیل کر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے قابل مذ مت ہے وزیر اعظم پاکستان کی ٹرمپ سے ملاقات اور بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش خوش آئند ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیرکی ہدائت پراسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق کا حلقہ فتح پورتھکیالہ میںکھلی کچہری کاانعقاد

 کھلی کچہری میںعوام علاقہ نے اپنے اپنے مسائل بیان کئے اوربعض محکموںکے خلاف شکایات بھی کیں
شہریوںکوجملہ درپیش مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ ،پولیس اورتمام سرکاری محکمہ جات بھرپوراقدامات اٹھائیںگے ،راجہ طارق 

کوٹلی/فتح پورتھکیالہ(ایچ ایم نیوز)وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی ہدائت پراسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق نے حلقہ فتح پورتھکیالہ میںکھلی کچہری کاانعقاد کیا۔ کھلی کچہری میںعوام علاقہ نے اپنے اپنے مسائل بیان کئے اوربعض محکموںکے خلاف شکایات بھی کیں۔کھلی کچہری میںایڈمنسٹریٹرسردارذوالفقارکھنڈہاروی، ایس ایچ اوراجہ طاہرایوب،ا ے ای اویاسین حسرت،چیف آفیسرسردارمحمدعظیم خان،رینج آفیسرسرداراخترودیگرمحکمہ جات کے متعلقین،سیاسی وسماجی رہنماچوہدری ظفرعالم ایڈووکیٹ کے علاوہ حلقہ بھرسے عوام علاقہ،تاجرحضرات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ہفتہ کو کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق نے کہا کہ حکومت آزادکشمیراورچیف سیکرٹری آزادکشمیرکی ہدایات پرضلعی انتظامیہ اورجملہ سرکاری محکمہ جات عوامی خدمت کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیںکرینگے،روزمرہ اشیاء کی پڑتال اورپرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررکردہ نرخوںکے مطابق اشیاء خردونوش کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،شہریوںکوجملہ درپیش مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ ،پولیس اورتمام سرکاری محکمہ جات بھرپوراقدامات اٹھائیںگے ،سڑکات اورحلقہ بھرمیںمحکمہ تعلیم،پبلک ہیلتھ وصحت کے ھوالہ سے عوامی شکایات کاازالہ کیاجارہاہے ۔جن میں سے بعض شکایات کواسسٹنٹ کمشنرنے موقع پرحل کرنے کی ہدایات کیں۔اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق نے محکمہ شاہرات کوہدائت کی کہ وہ حالیہ مون سون میںروڈپرممکنہ سلائڈنگ کے لیے محکمہ شاہرات کے اہلکاران کوالرٹ رکھیں۔اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق نے عوام علاقہ کویقین دلایاکہ محکمہ جات کے اہلکاران تحصیل فتح پورتھکیالہ میں پراپربیٹھ کراپنے فرائض سرانجام دینگے اسسٹنٹ کمشنرنے محکمہ صحت کے آفیسران کوہدائت کی کہ وہ صحت کی سہولیات کے سلسلہ میںاپنے سٹاف کی صحت کے مراکزمیںحاضری یقینی بنائیں۔شرکاء کھلی کچہری نے حکومت آزادکشمیراوروزیرمال سردارفاروق سکندرخان کابھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںزخمی وشہیدہونے والوںکوبروقت معاوضہ کی ادائیگی پرشکریہ اداکیا۔ایس ایچ اوراجہ طاہرایوب نے کہاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے پولیس اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہے شہری بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریںتاکہ معاشرہ سے جرائم کامکمل خاتمہ ہوسکے۔کھلی کچہری کے اختتام پرشرکاء نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق کا کھلی کچہری لگانے پرشکریہ اداکیا۔

جماعت اسلامی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی کے پاس بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار اور صحت کی بہتر سہولیات کا بہتر ایجنڈا موجود ہے جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے ریاست کے دونوں آزاد خطوں میں حصہ لے گی

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی سیشن سے خطاب 

اسلام آباد (ایچ ایم نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی کے پاس بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار اور صحت کی بہتر سہولیات کا بہتر ایجنڈا موجود ہے جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے ریاست کے دونوں آزاد خطوں میں حصہ لے گی ، ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو وفاق ڈیمز کی رائلٹی ،واٹر یوزیز چارجزصوبوں سے بڑھ کر دئیے جائیں،دونوں آزاد خطوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،وفاق 15لاکھ بیرون ملک کشمیریوں کے فارن ایکسچینج کا50سالہ حساب دے،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی پر پابندی اٹھائے ،جماعت اسلامی امت کی وحدت پر یقین رکھتی ہے صدر مرسی شہید سمیت ان سارے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو احیاء اسلام کے لیے میدان عمل میں ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء نورالباری، ارشد ندیم ایڈووکیٹ،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ پیش کیا گیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت ہے جو نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہدکر رہی ہے ،اللہ کی توفیق سے ہی ہم ایسی تحریک سے وابستہ ہیں جو کار انبیاؑ کی امین ہے ،اللہ کی توفیق کے بغیر ہم ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتے یہ اللہ کا ہم سب پر کرم ہے کہ ہم اللہ کے دین کے غلبے کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس باصلاحیت،دیانتدار ،امانتدار عوام کی خدمت کرنے والی قیادت موجود ہے ،جماعت اسلامی کے ادارے آزاد کشمیر میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ریڈ فائونڈیشن نے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں بورڈ میں پوزیشنز حاصل کیں جن پر ہم ریڈ فائونڈیشن کی تمام انتظامیہ سٹاف اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،الخدمت فائونڈیشن نے خدمت کے میدان میں کار ہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں مساجد و مدارس فائونڈیشن نے آزاد خطے کے نوجوانوں کو دینی تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا ہے اور ایسے علماء تیار کررہی ہے جو جدید چیلنجز سے نمبر د آزما ہونے کا داعیہ رکھتے ہوں ،انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں نہ فرقہ واریت ہے نہ ہی سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام ہے اس موافق فضا سے استفاد کرتے ہوئے آزاد خطے کے ایک ایک فرد تک اللہ کے پیغام کو پہنچایا جائے ،مطالعے کے کلچر کو عام کیا جائے روزانہ قرآن و حدیث کا مطالعہ کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030لے کر میدان عمل میں ہے کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے جماعت اسلامی مصروف جہد ہے ۔

خطے کو ایٹمی جنگ سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا سہ فریقی حل نکالنا ناگزیر ہے، مذاکرات کا ماحول بنانے کیلئے تمام فریقین کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش بہت اہم ہے

 آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کا استقبالیہ سے خطاب 

برمنگھم(ایچ ایم نیوز) آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ خطے کو ایٹمی جنگ سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا سہ فریقی حل نکالنا ناگزیر ہے، مذاکرات کا ماحول بنانے کیلئے تمام فریقین کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش بہت اہم ہے۔وہ ہفتہ کو اپنے برطانیہ کے دورے کے دوران لار ڈ مئیر آف برمنگھم چوہدری محمد عظیم کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور خوفناک ہے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عمران خان کے دورے سے مسئلہ کشمیر پر جمود ٹوٹا ہے ، نریندر مودی نے جو بات امریکی صدر سے اندر کی ہے وہ باہر نہیں کر سکتے کیونکہ ان پر دبائو ہے۔ امریکہ پاکستان اور عالمی طاقتوں کو نریندر مودی کو اس دبائو سے نکالنا چاہئے ۔ چین نے امریکی صدر کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے، برطانیہ ، روس اور یورپ کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے۔ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی شرکت سہ فریقی مذاکرات ہی کی شکل ہے۔ افغانستان پراکسی نیو کلئیر سٹیٹ ہے جہاں کئی ایٹمی طاقتیں سرگرم ہیں ۔ خطے کو تباہی سے بچانے کیلئے مسئلے کا حل ضروری ہے۔ دنیا میں دو ہی راستے ہیں یا تو مسئلہ جنگ سے حل کیا جائے یا مذاکرات کے ذریعے ۔ اس بار اگر امریکہ کو افغانستان سے پر امن طریقے سے نکلنا ہے تو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو ٹوٹنا بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل نکالنا ہو گا،قائد مسلم کانفرنس نے لارڈ مئیر کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سابق میئر کونسلر شفیق شاہ ، ڈپٹی لیڈ ی کونسلر برائڈ جٹ جانس ، کونسلر صاداق مینا ، کونسلر چوہدری ادریس ، کونسلر چوہدری فاضل، راجہ اسحاق صابر صدر مسلم کانفرنس برطانیہ سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس کو لارڈ مئیر آف برمنگھم چوہدری محمد عظیم نے دیگر کونسلر کے ہمراہ شیلڈ پیش کی ۔ دریں اثناء صدر مسلم کانفرنس کے اعزاز میں مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق صابر کی طرف سے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کا قاتل ، آٹھ لاکھ ہندوستانی فوج کشمیریوں کو حق خودارادیت سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے، کرفیوکے باوجود ہر روز کشمیری ہندوستان کے خلاف نفرت کیلئے سٹرکوں پر نکلتے ہیں، ہندوستان اخلاقی طور پر کشمیر کے اندر جنگ ہار چکا ہے بلکہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کا اصل فریق ہے، اسے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا بنیادی اور کلیدی کردار اد کرنا ہو گا۔ ا س سے قبل قائد مسلم کانفرنس اسحاق صابر کی رہائش گاہ پر پہنچے تو وہاں موجود کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں قائد مسلم کانفرنس کے اعزاز میں برمنگھم کے معروف بزنس مین میاں مقبول حسین کی رہائش گاہ پر ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں برمنگھم میں کمیونٹی کے اہم ارکان، مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ مہر النساء ، عبدالقادر، عبدالخالق قادری، ملک ساجد، شبیر ملک، راجہ محمد اسحاق خان ، راجہ ذوالقرنین ، چوہدری زیارت ، راجہ صابر، حاجی چوہدری اکرم گل، حاجی نصیب کونسلر، فضل خان ، جمیل تبسم، سردار امجد عباسی، سید عابد کاظمی و دیگر نے ڈنر میں شرکت کی ۔ 

سنکیانگ پر چینی حکومتی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،50 ممالک کے سفیروں کااقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے نام خط

بیجنگ (ایچ ایم نیوز)50 ممالک کے سفیروں نے سنکیانگ پرچینی موقف کی حمایت کی ہے ،اقوام متحدہ کے جنیوا میں قائم دفتر میں تعینات 50ممالک کے سفیروں نے اس سلسلے میں ایک خط اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے صدر اور انسانی حقوق کمشنر کو لکھا ہے ،خط میں سنکیانگ پر چینی موقف کی حمات کی گئی ہے ، واضح رہے کہ اس سے پہلے12 جولائی کو جنیوا میں مقیم متعدد سفیروں نے ایک مشترکہ خط چینی مشن کو بھیجا تھا جس میں بیجنگ کی سنکیانگ میں پوزیشن کی حمات کی گئی تھی ،جنیوا میں چینی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ اور ممالک نے بھی الگ الگ خطوط اور بیانات میں اس معاملے پر چین کی حمایت کی ہے ،خط میں سنکیانگ میں چینی حکومت کی طرف سے معاشی و سماجی ترقی ،انسداد دہشت گردی اور انسانی حقوق کیلئے چینی حکومت کی تعریف کی گئی ہے ،خطوط میں بیرون ممالک کے اعلیٰ حکام سفارتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں کا دورہ سنکیانگ کی بھی تعریف کی گئی ہے ۔بییرون ممالک کے سفیروں نے بعض ممالک کے سرگرم گروپوں کو کہا ہے کہ چین کے حوالے سے بے بنیاد اطلاعات ا ور الزامات پھیلانے سے گریز کریں ،جنیوا میں چینی مشن نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی ایک عالمی مسئلہ ہے اور سنکیانگ کو بھی اس مسئلے کا سامناہے اور اس کے حل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات ا ٹھارہا ہے ،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سنکیانگ میں پیشہ ورانہ تعلیم ، تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو قا بو کیاجاسکے۔

چین اور فلپائن دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیئے اہم نقاط پر متفق

بیجنگ (ایچ ایم نیوز) چین اور فلپائن دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیئے اہم اتفاق رائے پرپہنچ گئے ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان حوا چھون اینگ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر22ویں مذاکرات منعقد ہوئے جس میں بحیرہ جنوبی چین سمیت علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پراتفاق کیا اورمختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا جس سے ناصرف چین اورفلپائن کی ترقی کے لئے معاونت فراہم ہوگی بلکہ اس سے خطے کی ترقی اورخوشحالی بھی ممکن ہوگی۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels