My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

فلپائن ، ہلاکت خیز زلزلے ، 8 افراد ہلاک، 60 زخمی

زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ، سڑکوں پر دراڑیں ، اسپتالوں میں ایمرجنسی  نافذ،امدادی کارروائیاں جاری

منیلا(ایچ ایم نیوز) فلپائن میں 5.4 اور 5.9 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے شمالی جزیرے بیٹنس کے علاقوں اطبیات میں 5.4 جس کی گہرائی 12 کلومیٹر جب کہ باسکو اور سبتانگ میں 5.9 شدت کے زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ مقامی حکام نے اب تک 8 افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی میں نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور زلزلے کے مزید جھٹکے متوقع ہیں۔ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں عمارتیں منہدم ہونے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تاہم ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

منشیات اور انسانی اسمگلنگکا الزام، امریکی بحریہ کے 16 اہلکار گرفتار

نیوی اہلکار میکسیکو کے تارکین وطن سے رقم لے کر امریکا میں داخل کروا دیتے تھے

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)  امریکا میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث امریکن نیوی کے 16 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی سرحد سے محض 90 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم امریکی بحریہ کے فوجی کیمپ پینڈالٹن میں نئی بٹالین کی تشکیل کے دوران 16 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس بارے میں امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 16 اہلکاروں کو منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی جانب سے نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے جب کہ مزید 8 اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔کچھ ماہ قبل امریکی نیوی کے 2 اہلکاروں کو میکسیکو سے تارکین وطن کو امریکا میں داخل کرانے کیلیے 8 ہزار ڈالر رشوت لینے پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور انہی دو اہلکاروں سے تفتیش کے دوران حیران کن انکشافات سامنے آئے تھے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے سے روکنے کیلیے سرحد عبور کرنے والوں کو گولی مارنے سے لے کر سرحدی دیوار کی تعمیر جیسے غیر مقبول فیصلے کیے ہیں اور امریکی بحریہ کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی اسی تناظر میں ہے۔

امریکا ایف- 35طیاروں کی فراہمی سے انکاری ہے تو کسی دوسرے ملک جائیں گے ،ترکی

 اگرامریکا ایسا رویہ  جاری رکھے گا  توہم دیگر معاملات پر بھی نظر ثانی کریں گے، صدر اردگان

انقرہ(ایچ ایم نیوز)ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکا کے ترکی کو ایف-35 طیاروں کے پروگرام سے باہر کرنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا کہیں اور سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ ترکی نے حال ہی میں روس سے ایس-400 میزائل نظام کا معاہدہ کیا تھا اور اس کی ابتدائی کھیپ بھی پہنچ گئی ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو اس معاہدے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے فیصلے کے بعد اعلان کیا تھا کہ نیٹو اتحادی ترکی کو ایف-35 طیاروں کے پروگرام سے باہر کردیا جائے گا اور پابندیاں بھی عائد کردی جائیں گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی(اے کے پی)کے ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا کہ اگلے موسم بہار میں ہم ایس-400 نظام استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ترکی نے اس سے قبل بھی امریکی مطالبات اور دھمکیوں کو مسترد کردیا تھا۔اردوان نے اپنے خطاب میں امریکا سے کشیدہ تعلقات پر کہا کہ امید ہے کہ امریکی عہدیدار پابندیوں کے معاملے پر بہتر فیصلہ کریں گے اور ان کا کہنا تھا کہ اس صورت میں ترکی کو امریکا سے جدید بوئنگ طیارے خریدنے کے معاملے پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشہ ماہ کے آخر میں جاپان میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس میں اس معاملے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے اٹھایا تھا۔ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے ترک صدر کا کہنا تھا کہ کیا آپ ہمیں ایف-35 طیارے نہیں دیں گے، پھر ٹھیک ہے لیکن ہم ایک مرتبہ پھر اس معاملے پر اقدامات کریں گے اور ہم کہیں اور جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں ایف-35 طیارے نہیں مل رہے ہیں تو ہم 100 جدید بوئنگ طیارے خرید رہے ہیں جس کے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں اور ایک بوئنگ پہنچ بھی چکا ہے اور اس کی ادائیگی بھی کررہے ہیں اور ہم کسٹمرز ہیں۔بوئنگ طیاروں کیمعاہدے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کی چیزیں جاری رہیں تو پھر ہم اس معاملے پر نظر ثانی کریں گے۔

ٹرمپ کی نئی بڑکیاں، امریکی کمپنیوں ٹیکس لگانے کا حق صرف امریکہ کو ہے

ہم میکرون کی حماقت  کا جواب دیں گے،میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ امریکی شراب فرانسیسی سے بہت بہتر ہے

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر اگر کوئی ملک ٹیکس عائد کر سکتا ہے تو وہ خود امریکہ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ اعلان اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے جو فرانس کی جانب سے حال ہی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا جواب قرار دیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ فرانس نے امریکی کمپنیوں پر بھاری ٹیکس عاید کیا ہے، ہم میکرون کی اس حماقت پر جوابی کارروائی بہت جلد کریں گے۔فرانسیسی شراب پر ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ امریکی شراب فرانسیسی سے بہت بہتر ہے۔11 جولائی کو فرانسیسی سینیٹ نے ان بڑی کمپنیوں پر 3 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا جو ان کے ملک میں کام کر رہی ہیں، امریکہ کی بڑی کمپنیاں، ایپل، فیس بک، ایمازون اور گوگل بھی اس قانون کی زد میں آ گئی تھیں۔اس سے قبل 10 جولائی کو امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائیٹ ھائیزر نے فرانسیسی سینیٹ کو خبردار کیا تھا کہ اس کی جانب سے غیرملکی کمپنیوں پر عائد کیے جانے والے متوقع ٹیکس پر امریکی حکومت کو سخت تشویش ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اس قانون کے متوقع اثرات کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور اس بات کا تعین کیا جائے کہ کہیں یہ امریکی تجارت کو متاثر تو نہیں کرے گا۔بعد ازاں مائیکروسافٹ، گوگل، فیس بک اور ایمازون کے نمائندوں پر مبنی ایک گروپ نے ان تحقیقات کو یورپ میں بڑھتے ہوئے امتیازی ٹیکسوں کے خلاف امریکی قیادت کا پختہ اظہار قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا تھا۔

برطانیہ نے روسی ٹی وی پر چار کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

 نشریات کی خلافورزی مارچ، اپریل میں نیوز اور کرنٹ افیئرزپروگراموں میں کی گئی، برطانوی  میڈیا رگولیٹر
 جرمانہ بلاجواز اور سراسر غلط ہے،لندن کی ہائی کورٹ میں  اپیل زیر سماعت ہے،
فیصلہ چیلنج کیا جائیگا، ترجمان روسی ٹی وی

لندن/ماسکو(ایچ ایم نیوز) برطانیہ نے روسی ٹی وی  آر ٹی کوسروس فراہم کرنے والے ذیلی نشریاتی ادارے  کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرتقریبا چار کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔برطانیہ کے میڈیا رگولیٹرآف کام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اے این او  ٹی وی نووستی کو برطانیہ کے نشریاتی قوانین کی خلاف کرنے پر تین کروڑ ننانوے لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔برطانیہ کے میڈیا رگولیٹرآف کام نے کہا کہ نشریات کی خلاف ورزی مارچ اور اپریل کے درمیان نیوز اور کرنٹ افیئرز کے مختلف پروگراموں میں کی گئی۔ یہ پروگرام  برطانوی کے لیے جاسوسی کرنے والے سابق روسی آفیسر سریگی اور ان کی بیٹی یولیا سکپیلل کو زہر دینے کے معاملے، شام کی جنگی صورت حال اور یوکرین کی نازی جرمنی پر موقف حوالے نشر کیے گیے تھے۔روسی ٹی وی آر ٹی  کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمانہ بلاجواز اور سراسر غلط ہے۔ اپنے ایک بیان میں آر ٹی کے ترجمان نے کہا کہ آف کام کی طرف سے جرمانہ ایسے موقع پر عائد کیا گیا ہے جب لندن کی ہائی کورٹ میں ان کی اپیل پر سماعت زیر التوا ہے۔آر ٹی نے مزید کہا کہ جبکہ وہ نشریات کی مبینہ خلاف ورزی پر آف کام کی قانونی جارہ جوئی کو عدالت میں چیلنج کرچکا ہے اور کیس کی کورٹ میں سماعت سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر جرمانہ نامناسب اور غیر معمولی ہے۔

پرینیتی چوپڑا کا پریانکا کی وائرل تصویر پر تبصرہ کرنے سے انکار

ممبئی(ایچ ایم نیوز )نامور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی بہن اوراداکارہ پریانکا چوپڑا کی سگریٹ پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی حال ہی میں ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سگریٹ پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جب کہ ان کے برابر میں موجود ان کے شوہر نک جونز اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا بھی سگار کا مزہ لے رہی ہیں۔ پریانکا کی یہ تصویر ان کی 37 ویں سالگرہ کی ہے۔ تصویر میں پریانکا سگریٹ پی کر اپنی سالگرہ کا جشن مناتی نظر آرہی ہیں۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نا صرف دمہ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہیں بلکہ خود دمے کی مریضہ بھی ہیں اور گزشتہ برس انہوں نے لوگوں کو دمہ کے حوالے سے آگاہی دینے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا۔ لہذا سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا چوپڑا کو سگریٹ پینے پر ان کے دہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دوغلہ قرار دیا ہے۔حال ہی میں جب پریانکا کی بہن پرینیتی چوپڑا سے ایک تقریب کے دوران اس بارے میں سوال کیاگیا تو انہوں نے یہ کہہ کر اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ اس بارے میں بولنے کا ان کا کوئی حق نہیں۔

اداکارہ ماہ نور بلوچ کی دو سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی

کراچی (ایچ ایم نیوز )معروف اور خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے دو سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،پاکستان میں حسن کی ملکہ کہلائی جانیوالی ماہ نور بلوچ کا خوبصورتی میں کوئی ثانی نہیں، لاجواب اداکاری اور سدا بہار شخصیت کی وجہ سے پہچانی جانے والی ماہ نور بلوچ کے مداح آج بھی ان کے ڈراموں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں تاہم دو سال سے پردہ سے غائب رہنے کے بعد ایک بار پھر اداکارہ نے چھوٹی اسکرین پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔49 سالہ اداکارہ رومانوی اور کامیڈی سے بھرپور ٹیلی فلم اپنی اپنی لوسٹوری میں معروف اداکارہ اعجاز اسلم کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئینگی جبکہ ان کے ہمراہ اظفر رحمان ، صدف کنول اور ایاز سومرو بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہے کہ کاشف سلیم کی ہدایت کاری میں بننے والی ماہ نور بلوچ ٹیلی فلم اپنی اپنی لو سٹوری رواں سال عید الاضحی پر دکھائی جائیگی۔ 

اپنا فلمی نام کیارا پریانکا چوپڑا سے متاثر ہو کر رکھا، عالیہ ایڈوانی

ممبئی (ایچ ایم نیوز )بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا نام کیارا فلم انجانا انجانی میں پریانکا چوپڑا کے نام کیارا سے متاثر ہوکر رکھا ہے۔بالی ووڈ کی نئی ریلیز ہونیوالی فلم کبیر سنگھ میں شاہد کپور کیساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کا پیدائشی نام عالیہ ایڈوانی ہے لیکن انہوں نے بالی ووڈ میں آنے کے بعد پریانکا چوپڑا سے متاثر ہوکر اپنا فلمی نام کیارا ایڈوانی رکھ لیا۔کیارا ایڈوانی نے کہا کہ انہوں نے 2014 میں فلم فگلی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور تب سے ہی انہوں نے اپنا نام بھی عالیہ ایڈوانی سے کیارا ایڈوانی میں تبدیل کرلیا تھا۔اپنا فلمی نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں عالیہ نامی ایک اداکارہ پہلے ہی موجود ہیں جو کہ ایک سپر اسٹار ہیں۔فلمی شائقین ہم دونوں عالیہ میں کنفیوژ نہ ہوجائیں اس لئے میں نے اپنا نام تبدیل کرلیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے پریانکا چوپڑا کی فلم انجانا انجانی دیکھی اور اس میں جس طرح پریانکا نے اپنا تعارف کرایا کہ ہائے، میں کیارا ہوں۔ تب انہوں نے سوچا کہ یہ کتنا خوبصورت نام ہے، اگر میرے یہاں بیٹی ہوئی تو میں اس کا نام یہی رکھوں گی۔ لیکن ابھی مجھے اپنے لئے ایک نام کی ضرورت ہے تومیں نے یہ نام اپنا رکھ لیا۔ 

عارف لوہار لندن میں 14اگست کو پرفارم کریں گے

لاہور(ایچ ایم نیوز )پاکستان کے معروف فوک گلوکار عارف لوہار 14 اگست کو لندن میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے لہذا وہ ان شوز میں شرکت کے لئے لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔

اداکارفیصل کھچی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘میں سکھ کا کرداراداکریں گے

یہ مکمل میوزیکل فلم ہے ،جس میں میرا کرداربہت ہی اہمیت کا حامل ہے،اداکار کی گفتگو

لاہور(ایچ ایم نیوز )اداکارفیصل کھچی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘میں سکھ کے کردارکے لئے کاسٹ،تفصیلات کے مطابق ہدائیتکارباسوچودھری کی نئی بننے والی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘میںاداکارفیصل کھچی کو بہت ہی اہم کردارکے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے،فلم میں فیصل کھچی سکھ کا کردار ادا کریں گے،یہ مکمل میوزیکل فلم ہے ، فلم ’’عشق میراانمول‘‘کے فلمسازنعیم خان،سلیم باجوہ ،ملک محمدنعیم ہیں ، نغمہ نگاراکرم خیال ،میوزک ڈائریکٹرقادرعلی شگن ،کوریوگرافرڈیوڈملک جبکہ دیگرکاسٹ میں گلوکارصفدرماہی،سحرملک مرکزی کردارمیں جلوہ گرہورہے ہیں۔

ہدایتکاروحیداعوان کا جواں سال بیٹا ہارٹ اٹیک سے چل بسا

 نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی کثیرتعدادمیں شرکت 

لاہور(ایچ ایم نیوز)معروف ہدایتکاروحیداعوان کا جواں سال بیٹا ہارٹ اٹیک سے چل بسا،تفصیلات کے مطابق ہدائیتکاروحیداعوان کا جواں سال بیٹا اچانک ہونے والے ہارٹ اٹیک سے اپنے خالق حقیقی سے جاملا،اسے گزشتہ روز مقامی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا،وحیداعوان کے بیٹے کی نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ،میڈیا اورشوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے احباب کی کثیرتعدادنے بھی شرکت کی اوروحیداعوان سے ان کے جواں سال بیٹے کی اچانک موت پر ان سے تعزیت کا اظہارکیا اورمرحوم کے بلنددرجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ملنے کے لئے دعا کی۔

اداکارسونوبھٹی کی نئی فلم’’آئی ہیٹ لویو‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

میگا بجٹ فلم میں ملٹی سٹارزکاسٹ شامل ،محرم کے بعد ریلیزکی جائیگی،فلمسازواداکارکی گفتگو

لاہور(ایچ ایم نیوز  )فلمسازواداکارسونوبھٹی کی نئی فلم’’آئی ہیٹ لویو‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے،یہ فلم ملٹی سٹارزکاسٹ کے ساتھ میگا بجٹ پر بنائی جارہی ہے،فلمسازواداکارسونوبھٹی نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تکنیک کاروں نے فلم میں جس طرح سے اپنی صلاحیتوں کواستعمال کیا ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ’’آئی ہیٹ لویو‘‘بڑے بجٹ سے تیار کی جانے والی یہ فلم پاکستانی سنیما کے اس بحران میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، فلم کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے،جسے محرم الحرام کے فوری بعد پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

پروڈیوسرنعیم خان نے اپنی فلم ’’عشق میرا‘‘کا نام بدل کر’’عشق میراانمول ‘‘رکھ لیا

 گانوں کی عکس بندی جاری ،فلم کوجلدہی سینما سکرین پر نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا،فلم پروڈیوسرکی گفتگو

لاہور(  ایچ ایم نیوز )پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے اپنی نئی بننے والی پنجابی فلم’’عشق میرا‘‘کا نام بدل کر ’’عشق میرا انمول‘‘رکھ لیا،ایک ملاقات کے دوران نعیم خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نئی پنجابی فلم کو’’عشق میرا‘‘کے نام سے بنا رہے تھے لیکن کچھ دوستوں کے اصرارپر فلم کا نام بدل کر ’’عشق میرا انمول ‘‘رکھ لیا ہے ،جسے پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن سے باقاعدہ طورپررجسٹرڈبھی کروالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ’’عشق میرا انمول‘‘کا میوزک پر کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے جس کے گانوں کی عکسبندی ان دنوں زوروشورسے جاری ہے،فلم کوجلدہی سینما سکرین پر نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

معروف اداکار ہمایوں سعید 48برس کے ہوگئے ، دنیا بھر سے پرستاروں کی مبارکباد

 لاہور(ایچ ایم نیوز )معروف اداکار ہمایوں سعید 48برس کے ہوگئے ۔انہوں نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی،ہمایوں سعید کو دنیا بھر سے پرستاروں نے مبارکباد دی۔ہمایوں سعید پاکستان کے ایک نامور اداکار، ماڈل اور پرڈیوسر ہیں وہ چندبھارتی فلموں میں کام کر چکے ہیں اگرچہ ان کے کام کو بھارت میں پزیرائی نہیں ملی ۔ان کا نیا ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی پہلی جھلک جاری کردی گئی، ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور کبری خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔ڈرامے کی پہلی جھلک میں ایک کمرے کا دروازہ کھلتا ہوا دکھایا گیا جس کے بعد ڈرامے کا نام لکھا ہے اور گلوکار گانے کے بول میرے پاس تم ہو گنگنانے رہے ہیں۔ڈرامے کی کہانی تین کرداروں عائزہ خان، کبری خان اور ہمایوں سعید کے گرد گھومتی ہے،ڈرامے میرے پاس تم ہو کی پہلی قسط 17 اگست کو جاری ہوگی۔میرے پاس تم ہو کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔اداکار ہمایوں سعید کی ڈراموں میں واپسی چار سال بعد ہورہی ہے اس سے قبل انہوں نے کامیاب فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں تھے۔ہمایوں سعید نے ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا کردار بہت ہی سادہ ہے، میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، زندگی بہت مشکل ہے مگر میں اپنی بیوی اور بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں اور بہت ہی ایماندار شخص ہوں، ایمانداری کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔پاکستانی فلم انڈسٹری میں ہمایوں سعید کا مقام کم لوگوں نے پایا ہے۔ ایک ہیرو کے طور پر ول لوگوں میں ویسے ہی جانے جاتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے سب سے نمایاں فلم پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔ 

ہالی ووڈ فلم دی گولڈ فنچ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ فلم دی گولڈ فنچ کا  نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جوہن کرولے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی  نیو یارک کے رہائشی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جو بم دھماکے میں اپنی ماں کی مو ت کے بعد دوسری فیملی کے ساتھ رہنے لگتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں معروف اداکارہ نیکول کڈمین کے علاوہ سارہ پالسن،فن وولف ہارڈ،جیفرے رائٹ،پیٹر جیکب سن اور رابرٹ جوئے شامل ہیں۔ فلم 13ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اقلیتوں پر مظالم‘ بالی ووڈ کے 49فنکاروں کا نریندر مودی کو خط

ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ کے 49   فنکاروں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر بڑھتے مظالم اور تشدد نے بالی ووڈ فنکاروں کو بھی آواز اٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔ فنکاروں اور سماجی کارکنوں کی جانب سے نریندر مودی کو لکھے گئے کھلے خط میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں، دلت اوردیگر اقلیتوں پر ہونے والے تشدد کو اب بند ہوناہوگا۔ خط میں فنکاروں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں تشدد کے ان واقعات کی مذمت کرنا کافی نہیں۔ ان واقعات کے خلاف کیا ایکشن لیاگیا یہ بتایا جائے۔ اس کے علاوہ فنکاروں نے ان واقعات میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم پلے موبل‘ دی مووی کا نیا ٹریلر

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم پلے موبل؛دی مووی کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔  فلم کی کہانی مارلا نامی ایسے دلچسپ اینی میٹڈ کردار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لاپتہ بھائی چارلی کی تلاش میں لمبے سفر پر نکل پڑتا ہے اور اس دوران کئی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے تاہم وہ ہمت نہیں ہارتا اور کوشش جاری رکھتا ہے۔  فلم کے کرداروں کیلئے ڈائیلاگ نامور ہالی ووڈ اداکار ڈینئل ریڈ کلف، جم جیفیگن، انایا جوائے، گیبریئل بیٹ مین اور ایڈم لیمبرٹ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فلم اگست میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

کنگنا رناوت ایک فلم میں کام کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت   رواں سال ایک فلم میں کام کرنے کا  سب سے زیادہ  معاوضہ حاصل کرنے والی  اداکارہ بن گئیں۔   بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فلمی سائٹ نے  رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارائوں کی فہرست جاری کی ہے ۔  فہرست میں بالی ووڈ کی متنازع کوئین کنگنا رناوت ٹاپ پر ہیں اوردپیکا پڈوکون دوسرے نمبر پر ہیں۔  کنگنا ایک فلم کا معاوضہ 18 کروڑ روپے وصول کر رہی  ہیں جبکہ  نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون  ایک فلم کے لیے 17 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ اس فہرست میں  پریانکا چوپڑا  تیسرے نمبر پر ہیں اور وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 16 کروڑ وصول کرتی ہیں۔بالی ووڈ کی بے بو اداکارہ کرینہ کپور ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ وصول کرتی ہیں۔  اداکارہ شردھا کپور ایک فلم کا معاوضہ 14 کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔ حالیہ دور کی مقبول ترین اداکارہ عالیہ بھٹ ایک فلم کا معاوضہ 13 کروڑ روپے لیتی ہیں۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کامعاوضہ پر فلم 12 کروڑ ‘  سونم کپور11 کروڑ‘  ودیا بالن کا معاوضہ 10 کروڑ‘   انوشکا شرما9 کروڑ‘  پرینیتی چوپڑا  8 کروڑ‘  سوناکشی سنہا ایک فلم کے لیے 7 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنا نام عالیہ بھٹ کی وجہ سے بدلا

 ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی  اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنا نام کیارا رکھنے کی  وجہ عالیہ بھٹ کو قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ  کیارا ایڈوانی نے اپنا فلمی نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرا اصل نام عالیہ ایڈوانی ہے لیکن 2014 میں ریلیز ہونے والی ڈیبیو فلم سے اب تک میرا نام کیارا ایڈوانی چلا آرہا ہے ۔ کیارا نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ میں پہلے ہی عالیہ بھٹ موجود ہیں جوکہ ایک سپر اسٹار ہیں اس لئے میں عالیہ کے نام سے اپنی شناخت نہیں کرانا چاہتی تھی بلکہ اپنی خود کی ایک پہچان بنانا چاہتی تھی کیوں کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ یکساں ناموں کی وجہ سے شائقین کنفیوژ ہوجائیں ۔کیارا ایڈوانی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا نام کیارا فلم  انجانا انجانی میں  پریانکا چوپڑا کے نام کیارا سے متاثر ہو کر رکھا ہے۔ فلم کے ایک سین میں  پریانکا اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہائے میں کیارا ہوں۔ وہ ڈائیلاگ دیکھ کر مجھے نام بہت پسند آیا۔ اگر میری کوئی بیٹی ہوتی تو میں اسے کیارا کے نام سے پکارتی لیکن اس سے قبل مجھے نام کی ضرورت تھی اس لئے میں نے اس نام کا انتخاب کیا جوکہ آج میری پہچان بن گیا ہے۔

نورا فتیحی نے غیر ملکیوں کیلئے بھارت کو مشکل ملک قرار دیدیا

ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ کی مراکشی اداکارہ  نورا فتیحی نے غیر ملکیوں کیلئے بھارت میں رہنے کو مشکل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی لوگوں کے رویے نے انہیں رونے پر مجبور کردیا تھا۔  ایک انٹرویو ممیں    اپنی آپ بیتی  سناتے ہوئے نورا نے  بتایا  کہ غیر ملکیوں کے لیے بھارت میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے جب کہ انہوں نے بالی ووڈ میں جگہ بنانے کے لیے کئی قربانیاں دی ہیں۔  انٹرویو میں نورا فتیحی نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں ہندی زبان نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی بار آڈیشنز میں شرمندہ کیاگیا۔ نورا نے کہا لوگ مجھ پر ہنستے تھے جیسے میں کوئی سرکس ہوں، مجھے پریشان کرتے اور بہت تذلیل کرتے تھے۔ ایک بار ایک کاسٹنگ ایجنٹ نے مجھے کہا تھا کہ واپس چلی جا ہمیں تمہاری ضرورت نہیں ہے۔ بالی ووڈ میں موجود لوگوں کے رویے دیکھ کر میں اپنے گھر جاتے ہوئے رو رہی تھی، میں یہ سب کبھی بھلا نہیں سکوں گی۔  انہوں نے کہا کہ   وہ ایک اپارٹمنٹ میں 8 لڑکیوں کے ساتھ رہتی تھیں جہاں ایک لڑکی نے ان کا پاسپورٹ چوری کرلیا۔ اتنا سب برداشت کرنے کے بعد میرا بھارت میں رہنا بہت مشکل ہوگیاتھا اور کچھ وقت کے لیے میں بھارت چھوڑ کر کینیڈا چلی گئی تھی۔

نامور قوال عزیز میاں کی (آج) 77 ویں سالگرہ

 لاہور (ایچ ایم نیوز)پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں کی (آج) 77 ویں سالگرہ منائی جائیگی۔ عزیز میاں  27جولائی 1942ء  کو یوپی کے شہر بلند میں پیداہوئے تھے ،ان کی مشہور قوالیوں میں ’’میں شرابی ، تیری صورت نگاہوں میں اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے ‘‘ سرفہرست ہیں، حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، عزیز میاں6 دسمبر2000ء  کو وفات پاگئے تھے۔

فلم سپر اسٹار کا نیا گانا’’ غلط فہمی‘‘ ریلیز کر دیا گیا

لاہور  (ایچ ایم نیوز)    پاکستانی فلم سپر اسٹار کا نیا گانا غلط فہمی ریلیز کر دیا گیا۔گانا غلط فہمی ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا اور چند گھنٹے میں ہی لاکھوں لوگوں نے اس گانے کو سنا اور پسند کیا۔ اس سے قبل ریلیز ہونے والے گیت نوری نے دھوم مچا دی تھی اور یوٹیوب پر اب تک اسے نو لاکھ سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔ نوری میں ماہرہ خان کے غیرمعمولی رقص نے جہاں شائقین کو مسحور کر دیا وہاں اس کی موسیقی بھی چاروں اور چھا گئی۔ یاد رہے اس سے قبل فلم کا ایک اور گانا ان دنوںریلیز کیا گیا تھا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے تھے۔ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا یہ گانا فلم کے مرکزی اداکاروں ماہرہ خان اور بلال اشرف پر فلمایا گیا ہے۔ گانے میں دونوں کو بطور پریمی جوڑا دکھایا گیا ہے۔ فلم سپر اسٹار کے گانے ان دنوں کے بول شکیل سہیل نے تحریر کیے ہیں جبکہ اس کی موسیقی آذان سمیع خان اور سعد سلطان نے دی ہے۔ سپر اسٹار کو ناظرین عید الاضحی پر سینما گھروں میں دیکھ سکیں گے۔

اسرائیل و افغانستان مابین بڑھتی قربتیں، اسرائیلی کاروباری شخصیات کی افغان خاتون اول سے ملاقات

 اسرائیلی کمپنیاں کابل، فراہ، ہلمند اور نیم روز میں مالی سرمایہ کاری کریں گی،اسرائیل عرب و غیر عرب مسلم مالک کیساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے،  سربراہ بین الاقوامی مشاورتی فرم یوآف مردخائی

کابل(ایچ ایم نیوز)اسرائیل کی ایک بین الاقوامی مشاورتی فرم کے سربراہ یوآف مردخائی نے رواں ماہ جولائی کے اوائل میں افغانستان کی خاتون اول رولا غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ اسرائیلی کمپنیاں افغان اراضی میں سرمایہ کاری کریں گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ عرصے میں یوآف مردخائی کی صدارت میں ایک پانچ رکنی وفد نے دو قابل اعتماد کاروباری شخصیات کے ہمراہ کابل کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا تھا۔مردخائی کے مطابق یہ ملاقات افغانستان کی خاتون اول رولا غنی سے متعلقہ ایک کمپنی کی دعوت پر منعقد ہوئی۔ اس سلسلے میں افغان ذمے داران کے ساتھ تجارتی بات چیت اور اجلاسوں کے حوالے سے تمام تر رابطہ کاری اسی کمپنی نے انجام دی۔تین روز تک جاری رہنے والے اس دورے میں یوآف مردخائی اور ان کے اسرائیلی تجارتی شراکت داروں نے افغانسان کی خاتون اول رولا غنی سے ملاقات کی۔افغان ذمے داران کے ساتھ کئی اجلاسوں کے دوران اس بات پر اتفاق رائے سامنے آیا کہ اسرائیلی کمپنیوں کی کابل، فراہ، ہلمند اور نیم روز میں مالی سرمایہ کاری ہو گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوآف مردخائی نے اسرائیلی وفد میں کاروباری شخصیت کی حیثیت سے شامل ہو کر بحرین کے اقتصادی ورکشاپ میں بھی شرکت کی تھی۔ایسا نظر آ رہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غیر سرکاری اور اقتصادی تنظیموں کی وساطت سے عرب اور غیر عرب مسلمانوں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو وسیع کرنے کا ارادہ رک

مداحوں کا دپیکا کو لورانجن کی فلم میں کام نہ کرنے کا مشورہ

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ سٹار دپیکا پڈوکون کو ان کے مداحوں نے جنسی ہراسانی کے کیسز میں نامزد  ڈائریکٹر لو رانجن کی فلم میں کام نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ناٹ مائی دپیکا کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مہم کا آغاز کر دیا جس کا مقصد دپیکا کو ایک ایسی فلم میں کام کرنے سے روکنا ہے جس کے ڈائریکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے اور وہ مشہورِ زمانہ مہم می ٹو کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ دپیکا پڈوکون کے مداحوں کا کہنا ہے کہ دپیکا ہمارے لیے ایک رول ماڈل ہیں اور ان کے کردار سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے۔ انہوں نے دپیکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈائریکٹر لو رانجن کی فلم کا حصہ نہ بنیں ورنہ بحیثیت اداکارہ وہ ہماری نظروں میں بنا ہوا اپنا خوبصورت اور مضبوط مقام کھو دیں گی۔ واضح رہے کہ جنسی ہراسانی کے متعدد کیسز میں نامزد فلم ڈائریکٹر لو رانجن کی فلم میں دپیکا کے کام کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم دپیکا نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

سلمان خان میرج ہال کی تیاری میں مصروف

ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ  سٹار  سلمان خان   بلبل میرج ہال کے نام سے  نئی فلم کی تیاری میں مصروف جس کی کہانی ایک شادی ہال کے گرد گھومتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی اگلی فلم میں بھارتی شادی ہالز کو بنیاد بناتے ہوئے مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے بارے میں ہوگی جو دہلی میں ایک شادی ہال کے مالک ہیں اور اس شادی ہال کے کاروبار میں انہیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ تھرلر فلم21برجز کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ تھرلر فلم21برجز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کی کہانی نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایک گینگ کو پکڑنے کیلئے لاک ڈاون کروادیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں چیڈوک بوسمین،سیانا ملر،اسٹیفن جیمز،جے کے سیمونز،کیٹی میک کلینن،شینا ریان اور ٹیلر کچ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم 27ستمبرکو ریلیز کی جائے گی۔

گلوکارہ خوشبو لغاری نے نیا 'صوفی کلام 'ریکارڈ کروالیا

لاہور(ایچ ایم نیوز) گلوکارہ خوشبو  لغاری نے نیا 'صوفی کلام ریکارڈ کروالیا۔تفصیلات کے مطابق اردو،پنجابی اور سندھی زبان میں صوفیانہ کلام سے شہرت حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ خوشبو لغاری نے نیا 'صوفی کلام 'ریکارڈ کروالیا صوفیانہ کلام کی جلد ویڈیو بنا کر ریلیز کر دی جائیگی۔ایک ملاقات میں  خوشبو لغاری نے بتایا کہ اردو،پنجابی اور سندھی میرے سارے صوفیانہ کلام بے حد مقبول ہوئے اور امید ہے کہ میرا نیا 'صوفی کلام 'پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرے گا۔

پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں عالمی معیارکے مطابق ہیں‘ ارمینا رانا خان

لاہور(ایچ ایم نیوز) اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی  رونقیں بحال ہونا خوش  آئند ہے‘   پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں ارمینا رانا خان نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے  تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان اب اس شعبے کو بڑی ذمے داری کے ساتھ بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ   پاکستان فلم انڈسٹری کی  رونقیں بحال ہونا خوش  آئند ہے   پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق   ہوتی ہیں۔

شوبز میں صرف عروج کے دنوں کے دوست ہوتے ہیں‘ وینا ملک

لاہور(ایچ ایم نیوز) نامور اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ  شوبز میں  صرف عروج  کے دنوں کے دوست ہوتے ہیں‘جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ  عروج کے دونوں میں آپ کے بہت سے دوست ہوتے ہیں جبکہ زوال کے دنوں میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ میں کسی سے زیادہ امیدیں لگانے کی قائل نہیں کیونکہ جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں،کسی کی بلا وجہ مداخلت یا تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔ وینا ملک نے کہا کہ شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں صرف معیاری کام ہی کروں گی۔

اقرا عزیز نے اہلیہ پر مبینہ تشدد کرنے پر محسن عباس حیدر کو کھری کھری سنا دیں

لاہور  (ایچ ایم نیوز)  اقرا عزیز نے اہلیہ پر مبینہ تشدد کرنے پر محسن عباس حیدر کو کھری کھری سنا دیں۔   سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلوکار محسن حیدر کے مبینہ تشدد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اقراء نے  کہا کہ تن سازی انسان کو مضوط بناتی ہے لیکن کسی عورت پر ہاتھ اٹھانا آپ سے مرد ہونے کا اعزاز چھین لیتا ہے۔ اقرا عزیز نے کہا کہ ہمیں یہ سننے کی بھی ضرورت نہیں کہ  اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا اور نہ ہی آپ کی کہانی کی ضرورت ہے۔ اب وقت ختم ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن نے حاملہ ہونے کے باوجود مجھے بری طرح جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

وقت سب سے بڑااستاد ہے جو بہت کچھ سیکھا جاتا ہے‘ اداکارہ صبا قمر

لاہور  (ایچ ایم نیوز) ٹی وی و فلم کی نامور اداکارہ  صبا قمر نے کہا ہے کہ وقت سب سے بڑااستاد ہے‘  پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے  تاہم معیار کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ   وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اور عمل ضروری ہے۔  صبا قمر نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ صبا قمر نے کہا کہ عزت دینے اور عزت لینے پر یقین رکھتی  ہوں اسی وجہ سے آج تک کسی سکینڈل کا شکار نہیں ہوئی۔

فاطمہ نے بغیر ثبوت کے مجھ پر الزام عائد کیا ہے‘ نازش جہانگیر

لاہور (ایچ ایم نیوز)   ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر  نے کہا ہے کہ محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ نے بغیر ثبوت کے ان پر الزام تراشی کی ہے۔  انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں ماڈل نازش جہانگیر نے کہا کہ اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ نے مجھ پر بغیر کسی ثبوت کے الزام عائد کیا کہ میرے ان کے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کے بعد مجھے گھر توڑنے والی کہا گیا۔ نازش جہانگیر نے کہا کہ آپ سب اپنی عقل کا استعمال کریں اور سوچیں کہ اگر فاطمہ کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتے تو وہ ان کو بھی منظر عام پر لاتی جیسے فاطمہ اپنے شوہر کے خلاف ثبوت سامنے لے کر آئی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش سے ایک گھنٹہ قبل فاطمہ سے میری بات ہوئی اور میں نے اسے مبارک باد دی۔ اس وقت محسن کراچی میں کسی شوٹنگ میں مصروف تھا جبکہ میں اسلام آباد میں تھی۔ لیکن فاطمہ گھریلو تشدد کا نشانہ بنی ہیاور میری تمام تر ہمدردی اس کے ساتھ ہے اور میں اس بات کا اعلان بھی کرنا چاہتی ہوں کہ ان کی ازدواجی زندگی میں تنازعات کی وجہ میں نہیں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف محسن ہی اس حوالے سے وضاحت کر سکتا ہے کہ آخر اس کی بیوی نے اس سارے معاملے میں میرا نام کیوں لیا۔ فاطمہ نے کسی ثبوت کے بغیر مجھ پر پورے میڈیا کے سامنے الزام عائد کیا۔ میں نے کبھی کسی کی ذاتیات پر بات نہیں کی اور اسی لیے میرے لیے یہ سب نہایت دردناک ہے  میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ صرف فاطمہ ہی اس سب کا شکار نہیں ہوئی، بغیر ثبوت مجھ پر الزام عائد کر کے ذاتی منافرت کی بنیاد پر مجھے بھی اس سب میں گھسیٹا گیا جس سے مجھے ذہنی طور پر کافی پریشانی ہوئی۔ 

چین، کفایت شعاری قوانین کے خلاف ورزی پر37207 ملازمین کو سزائیں سنا دی گئیں

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین میں رواں سال 37207سرکاری ملازمین کو کفایت شعاری کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے سزائیں سنائی گئیں ۔منگل کے روز چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون کے مہینے میں8506سرکاری ملازمین کو 6060 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں ۔زیادہ تر سرکاری ملازمین پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی الائونسز جاری کئے ۔تحائف کو وصول کیا اور سرکاری خزانے سے کھانے کھلائے گئے۔

ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی شرح قدر میںکمی

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی کرنسی یوآن (آر ایم بی )کی مرکزی شرح تباد لہ منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں59بنیادی پوائنٹس  کی کمی  سے 6.8818ہو گئی ہے ،چین کی غیر ملکی زرمبادلہ کے تبادلہ کی کھلی منڈی میں چینی کرنسی کو ہر کاروباری روز 2فیصد کمی بیشی کی اجازت ہے ۔

چینی معیشت مستحکم طور پر ترقی کر رہی ہے،اقتصادی ماہرین

 بیجنگ (ایچ ایم نیوز ) چین کے قومی ادارہ برائے شماریات نے کہا  ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ دو فی صد کا اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح رواں سال کے پہلے نصف میں جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ تین فی صد زیادہ رہا ہے۔ چائنہ ریڈیو کے مطابق ان اعدادو شمار کے اجرا کے بعد کچھ غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے یہ کہا کہ دوسری سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی کی ترقی کی رفتار انیس سال میں سب سے سست ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ چینی معیشت سست روی کا شکار ہوئی ہے ۔ اس حوالے سے عالمی اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کی چین کی اقتصادی پالیسی دفتر کی ڈائریکٹر مارگیٹ مولنار نے کہا کہ ایسا کہنا بے بنیاد ہے ۔ موجودہ عالمی صورت حال کے تناظر میں دیکھا جائے تو چینی معیشت کو نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔ چینی حکومت نے کہا کہ رواں سال کے پہلے نصف میں چینی معیشت نے مجموعی طور پر مستحکم ترقی کی ہے ۔  مارگیٹ مولنار اس بات پر متفق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقتصادی ترقی کی رفتار پہلے کے مقابلے میں سست ہے ،لیکن اس میں بہت کم کمی ہوئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی معیشت مستحکم ہے ۔ دوسری طرف چینی معیشت کے معیار کو بلند کیا گیا ہے ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی معیشت نے ترقی کی ہے ۔صنعت کے بجائے سروسزسے چینی معیشت کی ترقی ہو رہی ہے ، صنعت اور سروسز کے شعبوں میں ہائی ٹیکنالوجی کی حامل صنعت اور نئی ابھری ہوئی صنعت چینی معیشت کی ترقی کا اہم ذریعہ بن چکی ہے ۔اس لیے میرا خیال ہے کہ چینی معیشت کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔

صنعتی پارک چینی معیشت کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے

گوانگ ڈونگ میں جدید زرعی صنعتی پارک کی تعمیر ملکی معیشت کی ترقی میں معاون

گوانگ ڈونگ (ایچ ایم نیوز ) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں تعمیر کردہ زرعی صنعتی پارک چینی معیشت کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے، اس پارک میں زرعی و صنعتی ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق  اس جدید زرعی صنعتی پارک کی تعمیر سے صوبہ گوانگ ڈونگ کے دیہات کی معیشت تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے۔ کسان کھیت میں چاول کی کاشت کاری کے ساتھ ساتھ مچھلی فارم ، بطخ فارم سمیت کامیاب غلہ بانی کر رہے ہیں۔ یہ جانور نہ صرف کھیت میں گھاس اور کیٹروں کی صفائی میں مدد کر سکتے ہیں ،بلکہ ان کے فضلات کھیت کے کھاد کا کام کرتے ہیں ۔ دوسری طرف کھیت ان جانوروں کو آرام کرنے کی اچھی جگہ بھی فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی کسان کھیت کے آس پاس پھلوں کے درخت بھی اگا رہے ہیں ۔اس طرح کے ماڈل زرعی فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن اس سے طرح کے عام زرعی رقبے سے حاصل ہونے والی معمول کی آمدن سے دگنی ہے۔اس کے علاوہ جدید زرعی ماڈل فارمز کی ترقی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔گوانگ ڈونگ کی کئی یونیورسٹیوں اور سائنسی اداروں نے اس جدید زرعی صنعتی پارک کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ ان اداروں کی جدید ترین ریسرچ کے نتائج اس جدید زرعی صنعتی پارک میں استعمال کئے جار ہے ہیں ۔ اس جدید زرعی صنعتی پارک میں کاشت کاری کی ترقی کے ساتھ ساتھ پیداوار کی پروسیسنگ کی ترقی بھی کی جا رہی ہے ۔ یہاں چاول سے بنی ہوئی کئی مصنوعات مارکیٹ میں مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ ، اس جدید زرعی صنعتی پارک میں زراعت اور سیرو سیاحت کو ملانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ کھیتوں کو خوبصورت پارک بنایا گیا ہے ،جس سے شہرمیں رہنے والے افراد یہاں سیر کے لئے آسکتے ہیں اور ساتھ ساتھ یہاں پیدا ہونے والی اجناس براہ راست خرید سکتے ہیں۔

متعدد ملکوں کے ماہرین نے "سنکیانگ کی تاریخی حیثیت"کے حوالے سے جاری وائٹ پیپر کو سراہا

 چینی  اقدامات نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے پھیلا کو مثر طریقے سے روک دیا، ماہرین  

 بیجنگ (ایچ ایم نیوز ) متعدد ملکوں کے ماہرین کی جانب سے "سنکیانگ کی تاریخی حیثیت"کے حوالے سے جاری وائٹ پیپر  کو سراہا تے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ان اقدامات نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے پھیلا کو مثر طریقے سے روک دیا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق 21 جولائی کو چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "سنکیانگ کی تاریخی حیثیت"کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔جس نے سنکیانگ سے متعلق بہت سے تاریخیحقائق کو واضح کیا ہے اور چین کے اندرونی اور بیرونی علاقوں میں موجوددشمن قوتوںکیپروپیگنڈا کا جواب بھی دیا ہے.متعدد ممالک کے ماہرین نے کہا کہ وائٹ پیپر نے حقائق کو بہتر طور پر سمجھنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔فرانسیسی خاتون مصنف اور چینی  امورکی ماہر سونیا بریسلر جنہوں نے سنکیانگ کا دورہ کر رکھا ہے کہا کہاس وائٹ پیپر نے بین الاقوامی برادری کو سنکیانگ کی تاریخ اور موجودہ صورت حال کی تفصیل بتائی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں چھپن قومیتیں موجود ہیں، سنکیانگ میں انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ کس طرح مختلف قومیتوں کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ مل جلکراچھی طرح رہتے ہیں۔سعودی عرب کے چینی امور کے ماہر عبدالعزیز الشعبانی نے کہا کہوائٹ پیپرنے سنکیانگ کی تاریخ اور ترقی کا مکمل اورتفصیلی تعارفپیش کیا ہے اورکچھ ملکوں اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے سنکیانگ کے بارے میںپروپیگنڈاکو رد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنکیانگ میں معاشی ترقی کو فروغ دینے اور چین کے سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے چین نے اپنی ضرورت اور حالات کے مطابق بہت سے کوششیں کی ہیں۔ چین کی ان کاوشوں کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ بین الاقومی برادری کو چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔ چین کے ان اقدامات نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے پھیلا کو مثر طریقے سے روک دیا ہے جو سنکیانگ کی سماجی اورمستحکم معاشی ترقی کے لئے مفید ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ہانگ کانگ میں انتہا پسند مظاہرین کی رابطہ دفتر کے محاصرے کی مذمت

 بیجنگ (ایچ ایم نیوز ) چین کی وزارت خارجہ  نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر کے محاصرے کے حوالے سے  کہا کہ یہ طرز عمل ایک ملک، دو نظام کے اصول کی آخری حد کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، اور اس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ چائنہ ریڈیو  کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین ہانگ کانگ میںقائم مرکزی حکومت کے اداروںکو محفوظ بنانے،ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اورپر تشدد کارروائیوںمیں ملوث افراد کوسخت سزا ئیں دینے کے لئے ہانگ کانگ کی حکومت کے تمام ضروریاقدامات کی مضبوطی سے حمایت کرتاہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں ایک بار پھر اعادہ کیا کہ ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے اورکسی بھی بیرونی قوت کو ملک کے داخلہ امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بی آر آئی کے تحت چین کے ساتھ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے پر عزم ہیں، صدر آزربائیجان کی سی پی سی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سربراہ سے گفتگو

باکو(ایچ ایم نیوز)آزربائیجان کے صدر الہام الیہوف نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو(بی آر آئی ) کے تحت چین کے ساتھ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ منگل کے روز آزربائیجان کے صدر نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سربراہ سانگ تھائو کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں کے مابین باہمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ بی آر آئی کے تحت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اس موقع پر سانگ تھائو نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین اپریل میں ہونے والی مالاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے گائیڈ لائنز فراہم کیں سی پی سی نیو آرزبائیجان پارٹی کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے تاکہ باہمی تعاون کیلئے نئی راہیں تلاش کی جا سکیں اور دونوں اطراف کی قیادت کے مابین طے پانے والے اتفاق رائے کے تحت دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکے ۔

چین کی بین الاقوامی کمپنیوں نے امریکہ کو پچھاڑ دیا

129 چینی کمپنیاں فارچون گلوبل500فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کی 129کمپنیوں نے فارچون گلوبل 500فہرست میں جگہ بنا لی ۔ منگل کے روز دنیا کی کامیاب ترین کمپنیوں کی جاری کردہ فہرست میں چینی کمپنیوں نے امریکی کمپنیوں کو پچھاڑتے ہوئے  فارچون گلوبل 500میں جگہ بنا لی ۔رواں سال چین کی129جبکہ امریکہ کی 121کمپنیوں نے فہرست میں جگہ بنائی ہے ۔چینی کمپنیوں نے سائنو پیک ،چائنہ نیشنل پٹرولیم اور اسٹیٹ گرڈ نے دنیا کی 10بہترین کمپنیوں نے جگہ بنائی۔چین کی ٹیک کمپنی شیائومی نے اپنے لانچ ہونے کے بعدمختصر وقت میں فارچون گلوبل500فہرست میں جگہ بنا کر پڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔

افغانستان فضائی حملوں میں 3طالبان ہلاک ،آتش گیر مادہ لے جانے والاٹرک تباہ

غزنی(ایچ ایم نیوز)افغان فضائیہ کے حملوں میں 3طالبان ہلاک جبکہ آتش گیر مادہ کی نقل و حمل میں ملوث ٹرک تباہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز افغانستان میںجاری پر تشدد واقعات کے دوران افغان فضائیہ کے تازہ حملوں میں3طالبان رہنما ہلاک ہو گئے جبکہ آتش گیر مادہ کی نقل و حمل میں ملوث ایک ٹرک تباہ ہو گیا۔انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر افغان فضائیہ نے تینوں طالبان رہنمائوں اور بارودی مواد لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا  طالبان رہنما غزنی میں حملے کرنے کی تیاری میں مصروف تھے ۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس سرکلر جاری کر دیا۔


فنانس ایکٹ 2019 کے تحت کچھ محدود ٹرانزیکشنز پر قومی شناختی کارڈ نمبر کی ضرورت ہو گی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 23 میں ترمیم کی گئی ہے۔

سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی موجودہ تعداد 41484 ہے جو گوشواروں کے ساتھ کچھ ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔

موجودہ ترمیم کے تحت سیلز ٹیکس رجسٹرڈ فرد سے خریداری کی صورت میں خریدار کی محدود مواقع پر شناختی کارڈ کی دستیابی ضروری ہو گی۔

شناختی کارڈ کی فراہمی کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ خریدار بھی سیلز ٹیکس رجسٹرڈ فرد ہو۔

قانون پچاس ہزار سے کم مالیت کی خریداری کی صورت میں شناختی کارڈ کی دستیابی کو لازمی قرار نہیں دیتا۔

کاروبار کی ترویج کے لئے قانون میں لچک موجود ہے۔ اگر خریدار بیچنے والے کو غلط شناختی کارڈ فراہم کرتا ہے تو بیچنے والے کی نیک نیتی پر بیچی گئی اشیاء پر جرمانہ لاگو نہ ہو گا۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے ریٹیلرز جن کے لئے قوانین زیر تجویز ہیں وہ سیلز ٹیکس کے دائرہ کار میں نہیں آتے ان پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

اس قانون کا اطلاق بزنس ٹو بزنس ٹرانزیکشنز اور پچاس ہزار سے زائد مالیت کی ٹرانزیکشنز جو کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ فرد کے ساتھ کی گئی ہو پر عائد ہوتا ہے۔

قانون کا مقصد جعلی کاروبار کی روک تھام ہے۔ جس کی وجہ سے سیلز ٹیکس سے ملنے والے ریوینیو میں خسارہ ہوتا ہے

اس قانون کو قطعاً کاروباری افراد کو ہراساں اور کاروباری ٹرانزیکشنز میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

چیف کمشنر کی اجازت کے بغیر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔

خاتون خریدار اپنے شوہر یا باپ کا شناختی کارڈ استعمال کر سکے گی۔ایف بی آر نے سیلز ٹیکس سرکلر جاری کر دیا۔

فنانس ایکٹ 2019 کے تحت کچھ محدود ٹرانزیکشنز پر قومی شناختی کارڈ نمبر کی ضرورت ہو گی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 23 میں ترمیم کی گئی ہے۔

سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی موجودہ تعداد 41484 ہے جو گوشواروں کے ساتھ کچھ ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔

موجودہ ترمیم کے تحت سیلز ٹیکس رجسٹرڈ فرد سے خریداری کی صورت میں خریدار کی محدود مواقع پر شناختی کارڈ کی دستیابی ضروری ہو گی۔

شناختی کارڈ کی فراہمی کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ خریدار بھی سیلز ٹیکس رجسٹرڈ فرد ہو۔

قانون پچاس ہزار سے کم مالیت کی خریداری کی صورت میں شناختی کارڈ کی دستیابی کو لازمی قرار نہیں دیتا۔کاروبار کی ترویج کے لئے قانون میں لچک موجود ہے۔ 

اگر خریدار بیچنے والے کو غلط شناختی کارڈ فراہم کرتا ہے تو بیچنے والے کی نیک نیتی پر بیچی گئی اشیاء پر جرمانہ لاگو نہ ہو گا۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے ریٹیلرز جن کے لئے قوانین زیر تجویز ہیں وہ سیلز ٹیکس کے دائرہ کار میں نہیں آتے ان پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

اس قانون کا اطلاق بزنس ٹو بزنس ٹرانزیکشنز اور پچاس ہزار سے زائد مالیت کی ٹرانزیکشنز جو کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ فرد کے ساتھ کی گئی ہو پر عائد ہوتا ہے۔

قانون کا مقصد جعلی کاروبار کی روک تھام ہے۔ جس کی وجہ سے سیلز ٹیکس سے ملنے والے ریوینیو میں خسارہ ہوتا ہے۔

اس قانون کو قطعاً کاروباری افراد کو ہراساں اور کاروباری ٹرانزیکشنز میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

چیف کمشنر کی اجازت کے بغیر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔خاتون خریدار اپنے شوہر یا باپ کا شناختی کارڈ استعمال کر سکے گی۔

کم آمدن افراد کیلیے گھر تیسری قسط کی عدم ادائیگی پر ضبط ہو سکیں گے

پہلے سے قرض پر گھر بنانے والے افراد بھی پالیسی سے فائدہ اٹھا سکیں گے، پالیسی کا نفاذ صدارتی ا?رڈیننس کے ذریعے ہوگا

 اسلام آباد(ایچ ایم نیوز )وفاقی حکومت کی جانب سے کم ا?مدن افراد کو گھروں کی فراہمی کیلئے رہن کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر کیاگیا ہے۔کابینہ نے گزشتہ روز مورٹگیج پالیسی کی منظوری دی۔ اس پالیسی کے تحت آسان اقساط پر گھر بنانے کیلیے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پالیسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔پالیسی کے تحت کمرشل بینک آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے۔مارٹگیج پالیسی کے تحت قرض عدم ادائیگی کی صورت میں تین نوٹسز دیئے جائیں گے ،تین نوٹسز کے باوجود قرض کی ادائیگی نہ کرنے والے کی جائیداد ضبط کی جاسکے گی۔اس کے علاوہ پہلے سے قرض پر گھر بنانے والے افراد بھی پالیسی سے فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ صدارتی ا?رڈیننس کے ذریعے پالیسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

ایل این جی یونٹس کی درآمد پر عائد ٹیکس ختم کردیا گیا

ایف بی آ نے ڈیوٹیز اور ٹیکس ختم کرنے کیلیے اسٹیچوٹری ریگولیٹری آرڈر ( ایس ا?ر او) جاری کردیا

 اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) حکومت نے ایل این جی ٹرمینلز کے لیے نئے فلوٹنگ اسٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن یونٹس( FSRUs ) کی درآمد پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیکس ختم کردیے۔ پورٹ قاسم پر تعمیر شدہ موجودہ ایل این جی ٹرمینل کی ہینڈلنگ کی گنجائش690 ملین کیوبک فیٹ یومیہ ( mmcfd ) ہے، جب کہ نئے FSRU کی گنجائش 790 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایل این جی یونٹس کی عارضی درآمد پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیکس ختم کرنے کے لیے آئینی ریگولیٹری آرڈر ( ایس آ او) جاری کردیا ہے۔اعلیٰ حکام کے مطابق پاکستان کو مستقل کی درآمدات کے لیے آن شور ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے چاہییں۔ حکومت سسٹم میں ایل این جی کی 200 ایم ایم سی ایف ڈی گنجائش بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے لیے آئندہ ہفتے بولی طلب کی جائے گی۔علاوہ ازیں حکومت نئے فلوٹنگ یونٹ کی اضافی گنجائش کا بھی استعمال کرسکتی ہے۔ دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی ہینڈلنگ کی گنجائش 790 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ اس وقت دونوں ایل این جی ٹرمینل 1100 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد گیس ہینڈل کررہے ہیں۔ اس مقدار کا 790 ایم ایم سی ایف ڈی پاور سیکٹر اور 180 ایم ایم سی ایف ڈی کھاد سازی کی صنعت استعمال کررہی ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل اس وقت قطر سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کررہی ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ( پی ایل ایل ) نے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی درآمد کے مختصر اور طویل مدتی معاہدے کررکھے ہیں جب کہ بقیہ 400ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی اسپاٹ کنٹریکٹ کے ذریعے خریدی جارہی ہے۔

تجارت کی ا?ڑ میں منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیلیے قانونی شکنجہ

ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو ایشن ان کی نشاندہی رپورٹ دیں گے جس کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے گی

 اسلام آباد(ایچ ایم نیوز )تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنے والے برآمد کنندگان و تاجروں کو قانونی شکنجے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ہدایت پر تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ، قیمتوں کی غلط بیانی، غلط گوشوارے اور غلط رسیدیں دینے والے برآمد کنندگان و تاجروں کو قانونی شکنجے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو ایشن ان کی نشاندہی رپورٹ دیں گے جس کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے گی، ذرائع کے مطابق قیمتوں میں غلط بیانی کے نتیجے میں ترسیلات زر و غیر ملکی زرمبادلہ کا شدید نقصان ہوتا ہے۔

این آئی اے کی طرف سے روزنامہ کشمیر ریڈر کے ایڈیٹر سے پوچھ گچھ

 محمد حیات بٹ کے کشمیری آزادی پسند گروپوں کے ساتھ قریبی رابطے ہیں‘ این آئی اے کے اعلیٰ عہدیدارکا دعویٰ 

نئی دلی(ایچ ایم نیوز )بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سرینگر سے شائع ہونیوالے انگریزی روزنامہ کے مالک اور ایڈیٹر حاجی محمد حیات بٹ سے نئی دلی میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں پوچھ گچھ کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انگریزی روزنامہ کشمیر ریڈر کے ایڈیٹر محمد حیات بٹ پوچھ گچھ کیلئے منگل کو نئی دلی میں این آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوئے تھے اوران سے سوالات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ این آئی اے نے دعویٰ کیاہے کہ محمد حیات نے جو ایک چھوٹی سی ایڈورٹائزنگ ایجنسی چلاتے تھے 2012میں کسی دوسرے ملک کی مالی مدد سے روزنامہ کشمیر ریڈر شروع کیا۔ میونسپل کارپوریشن کے ایک عہدے دار کے مطابق محمد حیات نے2007میں انتہائی کم معاوضے کے عوض پورے سرینگر شہر میں تقریبا150مقامات پر دس برس کیلئے سرکاری اشتہارات کی غرض سے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے بل بورڈز نصب کرنے کا ٹھیکہ دیاگیا۔ این آئی اے کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد حیات بٹ کے کشمیری آزادی پسند گروپوں کے ساتھ قریبی رابطے ہیں اور اپنے روزنامہ کیلئے انہوںنے جہاد سے وابستہ صحافیوں کو کام پر رکھا ہو اہے جو اب کشمیر پریس کلب کے ایگزیکٹو اراکین بن چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے چند ایڈیٹروں کی طرف سے کشمیر ایڈیٹرز گلڈ کے قیام کا جائزہ لے رہا ہے ۔

بھارتی پولیس نے سرکاری افسر کو سرینگر جموں شاہرا ہ پر روک کروالد کا جسد خاکی تدفین کیلئے سرینگر نہیں لے جانے دیا

سرینگر(ایچ ایم نیوز )مقبوضہ کشمیر میں ایک سینئر سرکاری افسر نے کہا ہے کہ وہ نئی دلی میں جاںبحق ہونے والے اپنے والد کا جسد خاکی تدفین کیلئے سرینگر لے جا رہے تھے مگر سرینگر جموں شاہراہ پر تعینات بھارتی پولیس اہلکاروں نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈائریکٹر مالیات امتیاز وانی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ’فیس بک ‘ پر لکھا کہ بھارتی پولیس اہلکاروںنے انہیں نگروٹہ سے آگے ایک جگہ روک لیا اور آگے جانے سے منع کیا۔ انہوںنے لکھا کہ امرناتھ یاترا کی وجہ سے کشمیریوں کے تمام شہری حقوق معطل ہیں ۔ امتیا ز وانی نے استفسار کیا کہ وہ ایک سرکاری افسر ہے لیکن اسکے باوجود انہیں سرینگر جموں شاہراہ پر روک لیا گیا اور اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک عام کشمیری کس قدر مشکلات سے دوچار ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی پولیس کے انسپکٹر راکیش نے انہیں واضح کہا کہ جسد خاکی کو آگے لے جانے نہیں دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ قابض انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر عام لوگوں کی نقل و حرکت اور سویلین ٹریفک کی آمد ورفت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ 

پیپلز موومنٹ کی طرف سے فوجی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون اور اسکی بھتیجی کے قتل کی مذمت

جموں(ایچ ایم نیوز )مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ نے ضلع راجوری مین بھارتی فوج کی ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون اور اسکی سات سالہ بھتیجی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے لام نوشہرہ میںبھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ کنیز بیگم اور اسکی سات سالہ بھتیجی روبیہ کوثر جاںبحق ہو گئی تھیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں سے جاری ایک بیان میں اس واقعے میں ملوث فوجی ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کے مستقبل میں اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے ۔ 

بھارت نے مقبوضہ کشمیرکوفرقہ وارانہ بنیادوںپر تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا

جموں(ایچ ایم نیوز )مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے وادی کشمیر میں مہاجر ہندو پنڈتوں کیلئے علیحدہ کالونیاں قائم کرنے کے ذریعے جموںوکشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گورنر ستیا پال ملک کی سربراہی میں اسٹیٹ ایڈمینسٹریٹو کونسل نے وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں 1680فلیٹوںپر مشتمل ٹرانزٹ کیمپوںکی تعمیر شروع کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ہے ۔ قابض انتظامیہ نے ریلیف اینڈ ری ہیب لیٹیشن آرگنائزیشن اور جموںوکشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن کو منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی کے محکمے سے ضروری فنڈز کی منصوری اور تاخیر کے شکار منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ایک پریزنٹیشن پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئروں کی طرف سے تیار کی گئی منصوبے کی چھ تفصیلی رپورٹوںکا جائزہ لیاگیا ہے ۔ ان میںبارہمولہ کے علاقے خواجہ باغ میں 336فلیٹ،کپواڑہ کے علاقے مغل پورہ میں 288، شوپیاں کے علاقے Padpawanمیں 192، بانڈی پورہ کے علاقے اوڈینہ سنبل میں480، گاندربل کے علاقے وند ہامہ میں192اور اسلام آباع کے علاقے مرہامہ میں192فلیٹوںکی تعمیر شامل ہے۔

ایاز اکبر کے اہلخانہ کی طر ف سے انکی فوری رہائی کا مطالبہ

تہاڑ جیل میں نظربند مختلف عارضوں میں مبتلا ایاز اکبر کی درخواست کی سماعت 25جولائی مقرر

سرینگر(ایچ ایم نیوز )مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند رہنماء ایاز محمد اکبر کے اہلخانہ نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ کینسر سمیت مختلف عارضوں میں مبتلا اپنی اہلیہ کی دیکھ بھال کر سکیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند ایاز اکبر کے اہلخانہ نے دو برس قبل انکی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر کی تھی اور 25جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے ۔ ایاز اکبر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی اہلیہ کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر رہا کیاجانا چاہیے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایاز اکبر کی اہلیہ کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہیں ۔ ایاز اکبر کے بیٹے سرور احمد نے کہا ہے کہ انہوںنے اپنے والد کی عبوری ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر کی تھی جو کہ 25جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے 24جولائی 2017کو انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میںایازاکبر کو دیگر حریت رہنمائوں کے ہمراہ گرفتار کر کے نئی دلی منتقل کردیاتھا ۔ بعدازاں انہیں تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔

احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست خارج کردی

 جعلی ٹرسٹ ڈیٹ کا الزام فرد جرم سے حذف کردیا گیا تھا، نیب بتائے اس الزام پر مزید کیا چاہتے ہیں، جج محمد بشیر 
فرد جرم سے الزام مریم نواز کی درخواست پر حذف کیا گیا، عدالت نے کہا تھا جعلی دستاویزات کا معاملہ فیصلے کے بعد دیکھا جائے گا، نیب پراسیکیوٹر 
عدالت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی وقت کارروائی کر سکتی ہے، عدالتی حکم نامہ موجود ہونے پر 30 دن میں کارروائی کی پابندی نہیں، مظفر عباسی
یہ اپیل ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، یہ عدالت اس پر کوئی کارروائی نہیں کرسکتی، جب کبھی اپیل پر فیصلہ اذئے گا تو اسے دیکھیں گے، جج محمد بشیر 

 اسلام آباد (ایچ ایم نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کردہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق درخواست خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے تقریباً ایک سال بعد مریم نواز کو ان جائیدادوں کی جعلی' ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے پر 19 جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا جس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچی تھیں، عدالت میں ہونے والی سماعت کے پیش نظر خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے اور پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد عدالت کے اطراف موجود رہی تھی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی، اس دوران ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب سردار مظفر اور مریم نواز کے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی۔انہوں نے کہا کہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں جبکہ یہ عدالت کا انتہائی خصوصی دائرہ اختیار ہے، اس پر عدالت میں موجود مریم نواز نے کہا کہ عدالت کویاد دلانے میں آپ کوایک سال کاعرصہ کیوں لگا؟۔اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہی عدالت کو بتارہا ہوں جس پر مریم نواز نے کہا کہ تھوڑی سی دیر کردی بس ایک سال، اس پر واپس جواب دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دیر آئے درست آئے۔نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہر وقت بندہ درست نہیں آتا، عدالت نے خود اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر مریم نواز کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا، لہٰذا نیب اپیل کا حق فیصلے کے 30دن بعد کھو چکا ہے کیونکہ کارروائی کیلئے درخواست 30 دن کے اندر ہی دی جاسکتی تھی۔اس پر جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ جعلی ٹرسٹ ڈیٹ کا الزام فرد جرم سے حذف کردیا گیا تھا، نیب بتائے اب اس الزام پر مزید کیا چاہتے ہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فرد جرم سے الزام مریم نواز کی درخواست پر حذف کیا گیا، عدالت نے کہا تھا جعلی دستاویزات کا معاملہ فیصلے کے بعد دیکھا جائے گا۔اس دوران سردار مظفر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا حکم نامہ عدالت کو پڑھ کر سنایا اور کہا کہ عدالت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی وقت کارروائی کر سکتی ہے، عدالتی حکم نامہ موجود ہونے پر 30 دن میں کارروائی کی پابندی نہیں ہے  بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا گیا۔بی این پی کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ یہ اپیل ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، یہ عدالت اس پر کوئی کارروائی نہیں کرسکتی، جب کبھی اپیل پر فیصلہ آئے گا تو اسے دیکھیں گے۔خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ سال 6 جولائی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں بالترتیب 10 سال اور 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔اپنے فیصلے میں جج محمد بشیر نے قرار دیا تھا کہ ایون فیلڈ جائیدادوں سے متعلق ملزمہ مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ بھی جعلی ثابت ہوئی جبکہ اس جعلی ڈیڈ کے حوالے سے ان کے کردار پر انہیں مجرم قرار دیا جاتا ہے اور 7 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔بعد ازاں اس سزا کے خلاف مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھاجس نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی سزا معطل کردی تھی۔جس کے بعد نیب نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا تھا، جہاں یہ اپیلیں مسترد ہوگئیں تھیں تاہم نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر خان عباسی نے 9 جولائی 2019 کو احتساب عدالت میں درخواست جمع کرائی جس میں مریم نواز کے خلاف عدالت میں لندن جائیدادوں کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے پر کارروائی کی استدعا کی گئی۔نیب کی درخواست میں کہا گیا کہ معزز عدالت تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی اس لیے یہ ظاہر ہے کہ جواب دہندہ نے بدنیتی سے من گھڑت اور جھوٹا ثبوت  معلومات جمع کرائی جس کا مقصد عدالت کو گمراہ کرنا اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ حائل کرنا تھا۔جج محمد بشیر نے پراسیکیوٹر سے معلوم کیا کہ کن بنیادوں پر عدالت معاملے کر آگے بڑھا سکتی ہے، جس پر سردار مظفر خان عباسی نے کہا کہ جج کو اختیار ہے کہ وہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 30 کے تحت مریم نواز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر سکتے ہیں، جسے آرڈیننس کے شیڈول کے سیریل نمبر 3 کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔
٭٭٭٭٭

دھرمیندر نے ہیمامالنی کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی

سوشل میڈیا پرہیما مالنی کو جھاڑو لگانے کے نام پر ڈراما کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا 

ممبئی(ایچ ایم نیوز) ماضی کے نامور بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے اپنی اہلیہ اور سیاستدان ہیمامالنی کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی۔چند روز قبل ہیمامالنی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ بھارتی پارلیمنٹ کے باہر دیگر سیاستدانوں کے ہمراہ جھاڑو لگارہی تھیں۔ تاہم ان کا جھاڑو لگانے کا انداز ایسا تھا جیسے ان سے زبردستی یہ کام کرایا جارہا ہو، سوشل میڈیا پر بھی انہیں جھاڑو لگانے کے نام پر ڈراما کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔تاہم ہیمامالنی کا مذاق اڑانے والوں میں صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ ان کے شوہر اداکار دھرمیندر بھی شامل تھے۔ ٹوئٹر پر جب دھرمیندر سے ہیمامالنی کے جھاڑو لگانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہاں ہیما نے فلموں میں جھاڑو لگائی ہے تاہم پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگاتے وقت مجھے بھی اناڑی لگ رہی تھی۔دھرمیندر نے مزید کہا مگر میں بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ ہمیشہ ہاتھ بٹایا کرتاتھا اور میں صفائی بہت اچھی کرتاہوں۔ لیکن اب دھرمیندر نے اپنی اس ٹوئٹ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کچھ بھی کہہ بیٹھتا ہوں اور میرے یار لوگ کچھ بھی سمجھ بیٹھتے ہیں، توبہ توبہ اب کبھی نہ کروں گا۔ اس کے ساتھ دھرمیندر نے اپنی پرانی فلم کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ہاتھ جوڑے ہوئے ہیں۔

لیجنڈ اداکار، پروڈیوسر اور گلوکار ندیم بیگ نے زندگی کی 78بہاریں دیکھ لیں

 نصف صدی بعد بھی اداکار ندیم بیگ فن کے افق پر ایک ستارے کی طرح جگمگا رہے ہیں

لاہور (ایچ ایم نیوز) شائقین کے دلوں میں بسنے والے عظیم اداکار پروڈیوسر اور گلوکار ندیم بیگ  نے زندگی کی 78بہاریں دیکھ لیں۔عظیم فنکار ندیم بیگ فلمی دنیا کا ایک جگمگاتا ستارہ ہیں، ندیم بیگ کا سحرانگیز کیرئیرفلم چکوری سے شروع ہوا۔ اداکاری کے ساتھ ندیم بیگ نے گلوکاری کا شوق بھی پورا کیا۔ندیم اور شبنم کی رومانوی جوڑی سپر ہٹ رہی، مہدی حسن اور احمد رشدی کے کئی مشہور نغمیاداکار پر ہی فلمائے گئے۔ نصف صدی بعد بھی اداکار ندیم بیگ فن کے افق پر ایک ستارے کی طرح جگمگا رہے ہیں۔

شادی کے بعد زندگی میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ‘ ریما خان

شوبز میں کام کرتے ہوئے کبھی کسی کیلئے برا نہیں سوچابلکہ رہنمائی کرتی ہوں

لاہور(ایچ ایم نیوز)نامور اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ شوبز میں کام کرتے ہوئے کبھی کسی کیلئے برا نہیں سوچا بلکہ اپنی دانست کے مطابق دوسروں کی رہنمائی ہی کی ہے، مرد ہو یا عورت شادی کے بعد ان میں احساس ذمہ داری زیادہ ہو جاتا ہے اور شادی کے بعد زندگی میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ انسان کو پتھر کی طرح نہیں بلکہ دریا کی طرح ہونا چاہیے ، پتھر نہ صرف راستے کی رکاوٹ ہوتا ہے بلکہ خود بھی آگے نہیں بڑھتا جبکہ دریا میں انتہائی وسعت ہوتی ہے اور وہ آگے بڑھتا ہے ۔ کبھی کسی کے کیرئیر میں رکاوٹ نہیں بنی بلکہ دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے آگے بڑھنے میں بھی مدد دی ہے ۔ ریما نے کہا کہ شادی سے پہلے آپ کی اپنی زندگی ہوتی ہے اور آپ اپنے فیصلے خود کرتے ہو لیکن شادی کے بعد آپ کو بڑی سوچ بچار کیساتھ فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔ آپ کو اپنے ہمسفر کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوتا ہے ،اس میں آگے نکل جانا بھی بہتر نہیں اور پیچھے رہ جانا بھی زندگی میں خلل ڈالتا ہے ۔

دنیا کو دہشت زدہ کردینے والے جوکر کی ایک بار پھر واپسی

’’اٹ چیپٹر 2‘‘ رواں سال 6 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی

نیویارک (ایچ ایم نیوز)2017 کی ہارر فلم اٹ کے سیکوئل کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بار یہ خوفناک جوکر کتنی دہشت پھیلانے والا ہے۔اس فلم کے پہلے ٹریلر میں کچھ زیادہ نہیں دکھایا گیا تھا مگر اس ٹریلر میں کہانی کا کسی حد تک اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔پہلی فلم کی کہانی ایک چھوٹے قصبے کے گرد گھومتی ہے جہاں سات بچے جنھیں لوزر کلب کے نام سے جانا جاتا ہے، کو زندگی کے مسائل، بدزبانیوں اور ایک عفریت کا سامنا ہوتا ہے جو کہ ایک جوکر کا روپ اختیار کرکے انہیں دہشت زدہ کرتا ہے۔جس کو وہ شکست دے دیتے ہیں مگر اب 27 سال بعد وہ اس قصبے میں واپس لوٹتے ہیں تو یہ جوکر ایک بار پھر ان کا خیرمقدم کرتا ہے۔خوفناک جوکر پینی وائز کے مرکزی کردار پر مبنی اس فلم میں یہ کردار بل سکارسگرڈ ادا کررہے ہیں جبکہ جیسیکا چیسٹن، جیمز کیکاوے، جے ریان، بل ہارڈر، عیسیٰ مصطفیٰ، جیمز رینسن اور اینڈی بین لوزر کلب کے بچوں کے بالغ روپ میں نظر آئیں گے۔اس نئی فلم میں ہارر فلموں کی تاریخ کا سب سے خونی سین بھی شامل کیا جارہا ہے اور اداکارہ جیسیکا چیسٹن گزشتہ روز سان ڈیاگو کامک کون میں اس بارے میں بتایا 'جب ڈائریکٹر نے پہلی بار اس سین کے بارے میں بات کی تو میں نے سوچا کہ یہ بہت زبردست ہے اور میں پرجوش ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا مگر پھر ڈائریکٹر نے کہا کہ خون تمہارے کندھوں تک آجائے گا تو میں سن کر شاک رہ گئی۔واضح رہے کہ معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول ’’اٹ‘‘ کو 1990 میں بھی فلمایا جاچکا ہے اور 2017 میں اس کا ریمیک بنایا گیا تھا جبکہ اب اس ریمیک کا سیکوئل تیار ہورہا ہے جبکہ ڈائریکٹر نے جوکر کے کردار کا پریکوئیل بنانے کا عندیہ بھی دیا ہے

فنکار صرف فن کے ذریعے ہی شہرت حاصل کرتے ہیں ،تابندہ علی

بعض اداکارائیں شہرت حاصل کرنے کیلئے بیہودہ لباس اور نازیبا جملے استعمال کرتی ہیں

لاہور(ایچ ایم نیوز  )فنکار صرف فن کے ذریعے ہی شہرت حاصل کرتے ہیں بعض اداکارائیں شہرت حاصل کرنے کیلئے بیہودہ لباس اور نازیبا جملے استعمال کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ تابندہ علی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ میں اس وقت کامیابیوں کی بلندیا کے دور سے گزر رہی ہوں اور میں نے بڑی جدوجہد اور محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے اور ان کامیابیوں کا تسلسل قائم رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں ،ایک سوال کے جواب میں تابندہ علی نے کہا کہ جو اداکارائیں شہرت اور پیسہ کی خاطر فحش کام کرتی ہیں یہ باقی اداکاروں کی بندنامی کا باعث بنتی ہیں جو کسی طور مناسب نہیں ۔

یادیں راشد علی کی گانا نمبر 15ریلیز کر دیا گیا

سو گانے تک راشد علی کے گانوں کی ریلیز کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا 

لاہور(ایچ ایم نیوز )یادیں راشد علی کی گانا نمبر 15ریلیز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار راشد علی جن کی وفات کو 2سال ہونے والے ہیں ان کی یاد میںان کی زندگی میں سوشل میڈیاپر ان کے نا ریلیز ہونے والے گانوں کو سوشل میڈیا کے ست رنگ نیو ز یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جارہا ہے ،یادیں راشد علی کی کے نام سے ان کے15گانے ریلیز ہو چکے ہیں اور راشد کے مزید گانوں کی ریلیز کا سلسلہ مسلسل جاری ہے گانا نمبر 16آج ریلیز کیا جائے گا ، یہ گانے راشد علی کے بھائی اختر علی اور راشد علی کے شگرد خاص شمریز علی کے تعاون اور ان کے پرستاروں کی بھر پور فرمائش پر ریلیز کیے جا رہے ہیں ۔

اقوام متحدہ نے چینی فوج کے 140 افسران اور جوانوں کو امن میڈل سے نواز دیا

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)اقوام متحدہ کی طرف سے سوڈان کے علاقے ڈارفور میں امن مشن میں چینی فوج کے خدمات سرانجام دینے والے 140 افسران اور جوانوں کو اقوام متحدہ کے امن میڈل سے نواز گیا ہے۔ عالمی ادارے کی نمائندہ خصوصی برائے امن مشن Anita Kiki Gebe نے ڈارفور میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران امن میڈل چینی فوج کے افسران اور جوانوں کو عطا کیئے۔ اس موقع پر انہوں نے سوڈان میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے چینی ہیلی کاپٹر یونٹ کے جرات مندانہ اقدامات کو سراہا۔

چین یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، چینی وزیراعظم

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے Ursula von der Leyen کو یورپی کمیشن کی سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ چینی وزیراعظم نے انہیں ارسال کیئے گئے تہینتی پیغام میں کہا ہے کہ چین یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تعلقات کی ترقی مسلسل مذاکرات کے ذریعے استوار ہوئی ہے، جبکہ فریقین کے مابین کئی شعبوں میں دو طرفہ تعاون موجود ہے۔

عالمی انٹرنیٹ نمائش ووژی میں 7ستمبر سے ہوگی

4روزہ نمائش میں 30ملکوں کی 500نام ور کمپنیاں شرکت کریں گی

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)عالمی انٹرنیٹ 2019نمائش چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر ووژی میں 7ستمبر سے شروع ہوگی،نمائش 4روز جاری رہے گی اس سال نمائش میں وہیکل انٹرنیٹ،موبائل انٹرنیٹ اور انٹرنیٹ آف تھنگز پر توجہ مرکوز کی جائے گی،ووژی کی منظوری وزار ت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی نے دی ہے،نمائش میں  گاڑیوں،آٹومیٹک الیکٹرانکس کے تیار کنندگان اور انٹرنیٹ آف وہیکل کی خدمات فراہم کرنے والے اپنی مصنوعات پیش کریں گے۔اس نمائش میں تیس ملکوں کی  اور500بڑی کمپنیاں شریک ہونگی،توقع ہے کہ 1لاکھ80ہزار افراد نمائش دیکھنے آئیں گے جن میں 30ممالک اور خطوں کے مہمان بھی شامل ہونگے۔

آسٹریلیا میں تمباکونوشی کے باعث روزانہہلاکتوں کی تعداد18ہوگئی

تمباکو نوشی کی وجہ سے دل کے امراض میں مبتلا افراد کے مرنے کی شرح 3گنا ہوسکتی ہے

کنبرا(ایچ ایم نیوز)اسٹریلیا میں ہرروز17افراد تمباکو نوشی کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں،اسٹریلین نیشنل یونیورسٹی نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ تمباکو نوشی  نے دل امراض میں مبتلا لوگوں میں مرنے کی شرح3گنا کردی ہے،جبکہ2گنا افراد دل کے دورے کے باعث مر جاتے ہیں،ریسرچ ٹیم  نے 190000تمباکو نوش اور نان سموکر کی تحقیق کی،تو پتہ چلا کہ تمباکو نوش36ممالک امراض کا شکار ہوجاتے ہیں تمباکو نوش 6400 افرادصرف دل کا دورہ پڑنے سے ہر سال مر جاتے ہیں۔دل سے متعلق امراض  کو تمباکو نوشی 3گنا کردیتی ہے،اورہر سال 114ہزار افراد کو دل کا دورہ پڑتا ہے اسٹریلیا میں 27لاکھ افراد  تمباکو نوشی کرتے ہیں،تحقیق کے مطابق دن میں 5سگرٹ استعمال کرنے والے شخص میں دل کی بیماری کے باعث مرنے کی شرح2گناہوجاتی ہے۔

چین میں عالمی فوجی گیمز 3اگست 2019سے شروع ہونگے

چین نے ان مقابلوں کی میزبانی کی تیاریاں پروگرام کے مطابق شروع کردی ہیں 
 روس،قازقستان،ازبکستان  سمیت12ممالک نے گیمز میں شرکت کی تصدیق کردی ہے

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین میں عالمی فوجی گیمز 3اگست 2019سے شروع ہونگے،چین نے ان مقابلوں کی میزبانی کی تیاریاں پروگرام کے مطابق شروع کردی ہیں فوجی ذرائع کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے والے7ممالک کی ٹیموں نے سہولتوں بارے اپنا سروے مکمل کرلیا ہے،یہ گیمز شمال مغربی چین کے خودمختار ریجن سنکیانگ یغورمیں منعقد ہوگی،مرکزی فوجی کمیشن کے مطابق اس وقت تک 12ممالک نے ان گیمز میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔جن میں روس،قازقستان،ازبکستان بھی شامل ہیں،چین ان گیمز کے 4مقابلوں کی میزبانی کریگا۔چین نے2017میں بھی ان گیمز کی میزبانی کی تھی۔

چین،2032میں دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت ہو گا، برطانوی سینٹر فار اکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ

چین کیساتھ بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا بھی پہلی 10معیشتوں میں شامل ہو جائیں گی،رپورٹ

 بیجنگ (ایچ ایم نیوز)  چین 2032تک دنیا  کی سب سے بڑی  معاشی طاقت  کا اعزاز  حاصل کرلے گا، امریکا  عالمی سطح  پر اپنی معاشی  حکمرانی بتدریج کھورہا ہے، چین کے ساتھ  4اور ایشیائی طاقت ،بھارت، جاپان،  جنوبی کوریا اور انڈونیشیا عالمی سطح پر پہلی دس پوزیشنز پر براجمان ہوجائیں گی، چین نے اپنی  اصلاحات  اور پیش بندی کے سبب پوزیشن حاصل کی ہے، برطانوی سینٹر فار اکنامکس اینڈ بزنس  ریسرچ  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ    امریکا بتدریج عالمی سطح  پر اپنی معاشی  حکمرانی  کھورہا ہے، رپورٹ  میں کہا گیا  ہے  کہ چین سے امید ہے کہ 2032تک دنیا کی سب سے بڑی معاشی  طاقت کے طور پر  ابھر کر سامنے آئے گا، چین  کے ساتھ 4دیگر  ایشیائی طاقتیں بھی معاشی  طور پر دنیا کی پہلی 10 طاقتوں  میں شمار  ہوں گی،  2032 میں  عالمی  سطح پر بڑی معیشتیں بالترتیب،چین  ،امریکا ، بھارت ،جاپان، جرمنی ، برازیل،برطانیہ ، جنوبی کوریا، فرانس،ا ور  انڈونیشیا ہوں گی، رپورٹ   میں کہا گیا ہے  کہ  چین   نے یہ پوزیشن  اپنی معاشی  اصلاحات اور پیش  بندی کی و جہ سے  حاصل   کرنے میں کامیاب ہوگا، چین کی  اقتصادی  ومعاشی  اصلاحات    تیزی  سے ترقی  کے مراحل  طے کرنے میں  مدد گار  ثابت  ہورہی ہیں۔

چین کی امن مشن پر دنیا بھر میں پذیرائی، چین امن مشن کیلئے بہترین خدمات مہیا کرنیوالا ملک قرار، چینی میڈیا

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے سلامتی کارکنوں کی انسانیت کی خدمت کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی  ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل پانچ ممبران میں  سے چین نے بین الاقوامی طور پر امن مشن کے لئے سب سے زیادہ اور بہتر خدمات سر انجام دیں،اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے چینی کارکنوں کی بہترین خدمات کو سراہا گیا، چین نے 24امن مشن میں 35ہزار سے زائد انسانوں کومدد فراہم کی،پانچ فوجی مبصرین سمیت 2409 کارکن امن مشن میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،  چین نے اپنے امن مشن کومشرق وسطی سے ایشیا اور افریقہ کے متعدد علاقوں تک بڑھا دیا ہے، چینی میڈیا میں دی گئی تفصیلات کے مطابق  چینی سلامتی کاکنوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن مشن میں بہترین خدمات کے اعتراف میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل پانچ ممبران میں چین نے بین الاقوامی  امن مشن کے لئے سب سے زیادہ اور بہتر خدمات سر انجام دیں۔چین نے 24امن مشن میں 35ہزار سے زائد انسانوں کو  امداد فراہم کی،پانچ فوجی مبصرین سمیت 2409 کارکن امن مشن میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،  چین نے اپنے امن مشن کومشرق وسطی سے ایشیا اور افریقہ کے متعدد علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔چین نے انجینئرنگ، نقل و حمل، طبی، سیکورٹی فضائی شعبہ جات میں امن مشن کے لئے خدمات سر انجام دیں اور اب اس استعداد کار کو بڑھا رہا ہے۔ مزید یہ کہ چین امن امن بحالی کا تربیتی نظام بھی وضع کرنے میں مصروف ہے۔چین امن فنڈ کیلئے بھی عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔ چین غیر ملکی مواصلات بارے بھی تربیت کے لئے اہم پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔  یاد رہے چین نے 2015میں اعلان کیا تھا کہ چین  اقوام متحدہ کی امن  فوج کی اہلیت کی تیاری کے نظام میں شمولیت اختیار کریگا اور اس طرح اس نے امن قائم رکھنے والی مستقل ٹیم قائم کرنے اور 8ہزارفوجیوں کی امن بحالی کی قوت قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔چین آئیندہ 5سالوں میں 2ہزار امن ساتھیوں کو تربیت دے گا۔10امدای پروگرام شروع کریگا۔چین کی یہ سعی   اقوام متحدہ کی سلامتی کے آپریشن میں سرگرم حمایت اور وسیع پیمانے پر تعاون بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے ایک نئی روح پھونکنے کے مترادف ہے۔چین کی امن پسندی، اخلاص اور دوستی کو دینا میں ایک منفرد شناخت حاصل ہے۔

مسلم یوٹیوبرز کی حمایت میں بولنے پر بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کے خلاف مقدمہ درج

 ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بھارت کے پانچ مقبول مسلم یو ٹیوبرز پر پابندی کے خلاف آواز بلند کرنے پر بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور ظلم و جبر کے واقعات آئے روز دیکھنے میں آتے ہیں لیکن خود کو سیکولر ملک کہلانے والے بھارت میں ظلم کے خلاف آواز اٹھانا بھی جرم ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچھ شرپسند مسلم نوجوان تبریز انصاری پر بری طرح تشدد کرتے ہیں اور اسے ہندو مذہب کے لگانے کا کہتے ہیں۔ ظلم کی انتہا کرنے والوں نے تبریز انصاری کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ جانبر نہ ہوسکا۔ انہوں نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جو جنگل کی آگ کی طرح ہر جگہ پھیل گئی جس کے بعد بھارت بھر سے تبریز کی حمایت میں بیانات سامنے آنے لگے۔بھارت میں ٹیم زیرو سیون کے نام سے 5 مسلم نوجوانوں پر مشتمل یوٹیوبرز نے ٹک ٹاک کے ذریعے تبریز انصاری کی حمایت میں ویڈیو بنائی جس پر بھارت کی روایتی گھسی پٹی سوچ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی حکومت نے نہ صرف ان پر پابندی عائد کردی بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی۔بھارت میں بسنے والے مسلمانوں نے تبریز انصاری کے ساتھ ساتھ یوٹیوبر کی بھی حمایت کرنا شروع کردی۔ بالی ووڈ اداکارہ اعجاز خان نے بھی یوٹیوبر کی حمایت کرنا چاہی تو انہیں بھی قانونی شکنجے میں جکڑ لیا گیا اور ان کے خلاف بھی آیف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ اعجاز خان نے پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ  ٹیم 07 نامی یو ٹیوبر نے ٹک ٹاک پر دوسرے کی آواز میں ریکارڈ ایک ویڈیو بنائی جسے پہلے ہی 171 ملین لوگوں بنا چکے ہیں لیکن صرف پانچ لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور ان پر الزام لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے ویڈیو کے ذریعے فسادات کرنے کی کوشش کی، ان کے خلاف آیف آئی آر درج کی گئی صرف اس وجہ سے کہ یہ لوگ مسلمان ہیں۔

شلپا شیٹھی 12 سال بعد فلموں میں اداکاری کریں گی

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ   کی معروف   اداکارہ شلپا شیٹھی 12 سال بعد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپاشیٹھی 12 برس قبل 2007 میں فلم اپنے میں اداکار سنی دیول، بوبی دیول، دھرمیندر اورکترینہ کیف کے ساتھ نظر آئی تھیں تاہم اس کے بعد انہوں نے بطور اداکارہ کسی فلم میں کام نہیں کیا لیکن اب شلپا کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ 12 سال بعد پروڈیوسر رمیش تورانی کی فلم میں اداکاری کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی فلم میں رائٹر کا کردار نبھائیں گی، جب کہ ان کے ساتھ اداکار دلجیت دوسانجھ اوریامی گوتم بھی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، فلم کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیاگیاہے۔

ہالی ووڈ فلم دی لوج کاپہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) خوف دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم دی لوج کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔  فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو دو بچوں کے باپ سے شادی کرکے انکے ساتھ رہنے لگتی ہے تاہم خاتون کی آمد کے بعد کئی پراسرار واقعات اس خاندان کیلئے مشکلات کھڑی کردیتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں رچرڈ آرمیٹاگا،ریلے کیوہ،جیڈن مارٹل،لیا میک ہیو،الیسیا سلور اسٹون اور کیٹلین ویلز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم 22 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

ہالی ووڈ ہارر فلم اٹ کے سیکوئل اٹ چیپٹر 2 کا فائنل ٹریلر ریلیز

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز)  ہالی ووڈ  کی 2017 کی ہارر فلم اٹ کے سیکوئل اٹ چیپٹر 2   کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔خوفناک جوکر پینی وائز کے مرکزی کردار پر مبنی اس فلم میں یہ کردار بل سکارسگرڈ ادا کررہے ہیں جبکہ جیسیکا چیسٹن، جیمز کیکاوے، جے ریان، بل ہارڈر، عیسی مصطفی، جیمز رینسن اور اینڈی بین لوزر کلب کے بچوں کے بالغ روپ میں نظر آئیں گے۔اٹ چیپٹر 2 رواں سال 6 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

ہالی ووڈ فلم دی لائن کنگ سینماگھروں میں ریلیز

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز)  ہالی ووڈ  کی  اینی میٹڈ ایڈونچر فلم دی لائن کنگ جمعہ کے رو ز دنیا بھر  کے سینماؤں میں ریلیز کردی گئی۔ ہدایتکارجان فیوریو کی اس دلچسپ فلم کی کہانی افریقہ کے سمبا نامی ایک ایسے ننھے شیر کے گرد گھومتی ہے جو اپنا پرائیڈ واپس لینے کے لئے مستقبل میں جنگل میں ہونے والی بغاوت کو نہ صرف کچلے گا بلکہ دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جنگل کے بادشاہ کی حیثیت سے انتظام سنبھال لے گا۔ کیرن گلکرسٹ، جیفرے سلور اور جان فیوریو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی ووڈ اداکار سیٹ روجن، بیونسے، جیمز ایرل، ڈونلڈ گلور، بلی ایچنر اور ایلفرے ووڈلڈ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ر یکارڈ کروائے گئے ہیں۔

یادیں راشد علی کی گانا نمبر 15ریلیز کر دیا گیا

سو گانے تک راشد علی کے گانوں کی ریلیز کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا 

لاہور(ایچ ایم نیوز) یادیں راشد علی کی گانا نمبر 15ریلیز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار راشد علی جن کی وفات کو 2سال ہونے والے ہیں ان کی یاد میں ان کی زندگی میں سوشل میڈیاپر ان کے نا ریلیز ہونے والے گانوں کو سوشل میڈیا کے ست رنگ نیو ز یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جارہا ہے،یادیں راشد علی کی کے نام سے ان کے15گانے ریلیز ہو چکے ہیں اور راشد کے مزید گانوں کی ریلیز کا سلسلہ مسلسل جاری ہے گانا نمبر 16آج ریلیز کیا جائے گا، یہ گانے راشد علی کے بھائی اختر علی اور راشد علی کے شگرد خاص شمریز علی کے تعاون اور ان کے پرستاروں کی بھر پور فرمائش پر ریلیز کیے جا رہے ہیں۔

شوبز میں اپنا نام بننا مشن ہے جس میں کا میاب ہوں‘روبا خان

لاہور(ایچ ایم نیوز)اداکارہ و ماڈل روبا خان نے کہا ہے کہ مجھے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے شوبز میں اپنا نام بننا مشن ہے جس میں کا میاب ہوں‘میرے پاس پیار،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں روبا خان نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں۔میرا موجودہ مقام محنت اور جنون کا نتیجہ ہے۔

شوبز میں شارٹ کٹ نہیں، محنت سے ہی کا میابی ملتی ہے‘ صائم ملک

لاہور(ایچ ایم نیوز)اداکارہ صائم ملک نے کہا ہے کہ شوبز میں شارٹ کٹ نہیں محنت سے ہی کا میابی ملتی ہے‘پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں صائم ملک نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی‘ماڈلنگ اور اسٹیج میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔

فنکار صرف فن کے ذریعے ہی شہرت حاصل کرتے ہیں،تابندہ علی

بعض اداکارائیں شہرت حاصل کرنے کیلئے بیہودہ لباس اور نازیبا جملے استعمال کرتی ہیں 

لاہور(ایچ ایم نیوز) فنکار صرف فن کے ذریعے ہی شہرت حاصل کرتے ہیں بعض اداکارائیں شہرت حاصل کرنے کیلئے بیہودہ لباس اور نازیبا جملے استعمال کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ تابندہ علی نے  خصوصی  گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ میں اس وقت کامیابیوں کی بلندیا کے دور سے گزر رہی ہوں اور میں نے بڑی جدوجہد اور محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے اور ان کامیابیوں کا تسلسل قائم رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں،ایک سوال کے جواب میں تابندہ علی نے کہا کہ جو اداکارائیں شہرت اور پیسہ کی خاطر فحش کام کرتی ہیں یہ باقی اداکاروں کی بندنامی کا باعث بنتی ہیں جو کسی طور مناسب نہیں۔

پاناما، بحری جہازوں سے پرچم ہٹانے کا فیصلہ

 زیادہ تر جہاز ان کمپنیوں کی ملکیت ہیں جن کو ریاست ایران میں چلا رہی ہے

پاناما سٹی(ایچ ایم نیوز) پاناما میں سمندری نقل و حمل کی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ پاناما بین الاقوامی پابندیوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مزید بحری جہازوں سے اپنا پرچم ہٹا لے گا۔تفصیلات کے مطابق پاناما کے سابق صدر خوان کارلوس وریلا نے اپنے ملک میں رجسٹرڈ جہازوں میں سے 59 کی رجسٹریشن حذف کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا تھا، گذشتہ چند ماہ کے دوران ایران اور شام سے تعلق رکھنے والے تقریبا 60 جہازوں کو پاناما کی اندراجی فہرست سے حذف کیا جا چکا ہے۔یہ پیش رفت 2018 میں واشنگٹن کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے بعد سامنے آئی،مذکورہ ذرائع کے مطابق ان میں سے زیادہ تر جہاز ان کمپنیوں کی ملکیت تھے جن کو ریاست ایران میں چلا رہی ہے۔ تاہم ان میں شام کو تیل پہنچانے سے متعلق بحری جہاز بھی شامل تھے۔رواں ماہ جولائی کے اوائل میں ایک بڑا تیل بردار جہاز(گریس)جبل طارق کے علاقے میں پہنچا جہاں اسے برطانوی بحریہ نے حراست میں لے لیا۔ اس جہاز پر شام کے خلاف پابندیوں کی خلاف ورزی کا شبہہ ہے۔جبل طارق میں حکام نے بتایا کہ یہ تیل بردار جہاز اپنی پوری گنجائش کے ساتھ تیل لے کر مبینہ طور پر شام کی بانیاس ریفائنری کی جانب رواں دواں تھا۔یہ تیل بردار جہاز جبل طارق پہنچا تو اس پر پاناما میں رجسٹرڈ نام موجود تھا۔ تاہم بعد میں پاناما کی حکومت نے بتایا کہ وہ 29 مئی کو اس جہاز کو اپنی اندراجی فہرست سے حذف کر چکی ہے۔

ایئر کینیڈا طیارے کے ہوا میں ہچکولے، درجنوں مسافر زخمی

فضا میںہچکولے کھانے سے  مسافروں کے سر اور گردن ٹکرائے  سے  چوٹیں آئیں

اوٹاوہ(ایچ ایم نیوز) کینیڈا سے سڈنی جانے والے طیارے میں موسم کی خرابی کے باعث فضا میں ہچکولے کھانے سے 35 مسافر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایئر کینیڈا کے طیارے کو موسم کی خرابی کے باعث ہوائی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم اس دوران طیارے کے فضا میں ہچکولے کھانے اور زوردار جھٹکے لگنے کے باعث 35 مسافر زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طیارے کے فضا میں تیزی سے اوپر اور نیچے جاتے ہوئے مسافروں کے سر اور گردن چھت سے ٹکرائے جس کی وجہ سے مسافروں کو چوٹیں آئیں جنہیں امریکی ریاست ہوائی ایئرپورٹ پر طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ 9 مسافروں کو اسپتال لے جانا پڑا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ  ایئر کینیڈا کے بوئنگ 777 طیارے میں 269 مسافر اور عملے کے 15 ارکان سوار تھے، موسم کی صورت حال درست ہونے پر طیارے کو پرواز کی اجازت دے دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت طیارہ 36 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا۔ایئر کینیڈا کے ترجمان کا کہناتھا کہ طیارہ ریاست ہوائی کے دارالحکومت ہونولولو سے تقریبا 600 میل جنوب مغرب میں پرواز کررہا تھا۔

کویتی پولیس کی بڑی کامیابی ،اخوان المسلمون کا دہشت گرد گروہ گرفتار کرلیا

 گرفتار افراد مصری عدالتوں کے  اشتہاری ، بعض کو 15 سال قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں

کویت سٹی(ایچ ایم نیوز) کویتی پولیس نے اخوان المسلمون سے وابستہ دہشت گروہ کو گرفتارکرلیا، زیر حراست تمام افراد مصری عدالتوں کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اخوان المسلمون سے وابستہ دہشت گرد نیٹ ورک کا پتا چلایا ہے۔ اب تک اس نیٹ ورک سے وابستہ آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے افراد مصری عدالتوں کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے اور ان میں سے بعض کو 15 سال قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گرفتار عناصر مصری حکام سے فرار کے بعد کویت آ گئے تھے، جہاں وہ خفیہ طور پر اخوان کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ کویتی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے ان پر نظر رکھی ہوئی تھی۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں اخوان عناصر پر مشتمل اس سیل کے خلاف بروقت کارروائی کرکے ملک کو انارکی سے بچا لیا گیا۔کویت کے متعلقہ اداروں نے دوران تفتیش ملزمان سے دوسرے ساتھیوں کے مختلف جگہوں پر بنائے ٹھکانوں کی بابت معلوم کیا اور پھر وہاں پیشگی چھاپہ مار کارروائی کر کے گرفتاریاں کیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں نے اعتراف کیا کہ وہ دہشت گرد کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ نیز مصری سرزمین پر وہ مختلف مقامات پر دہشت گرد کارروائیوں کا ارتکاب کر چکے ہیں،انہیں کس نے اتنی دیر پناہ دی اور کون کون ان لوگوں کے رابطے میں تھے اور کون انہیں تعاون فراہم کر رہے تھے، سب کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا معاملہ، چین کا امریکی کمپنیوں پر پابندی کاعندیہ

تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بین الاقوامی قانون اور بنیادی اقدار کی خلاف ورزی ہے،چین  اپنے قومی مفادات کا بھرپور تحفظ کریگا،ترجمان چینی وزارت خارجہ  

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کا کہنا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کرنے والی امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کرے گا۔تفصیلات کے مطابق  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوآنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ 'امریکا کی تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت سے بین الاقوامی قانون اور تعلقات کے بنیادی اقدار کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'قومی مفادات کے تحفظ کے لیے چین، تائیوان کو ہتھیار کی فروخت میں حصہ لینے والی امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرے گا۔امریکا کی جانب سے تائیوان کو بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فروخت ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث تعلقات کشیدہ ہیں۔چین، تائیوان کو اپنے ملک کا حصہ تصور کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن اس پر ضرور قبضہ کرے گا چاہے یہ طاقت کے استعمال کے ذریعے ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔چند روز قبل چین نے امریکا سے تائیوان کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ چین نے سفارتی چینلز کے ذریعے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر باقاعدہ شکایات درج کی ہیں، جن میں امریکی اقدام پر عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے)کے مطابق معاہدے میں 108 ایم ون اے ٹو ٹی ابرامس ٹینکس، 250 اسٹینگر اینٹی ایئر کرافٹ میزائل، متعلقہ آلات اور معاونت شامل ہیں جن کی لاگت اندازا 2 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ڈی ایس سی اے نے بتایا کہ ہتھیاروں کی مجوزہ فروخت سے تائیوان کے جنگی ٹینکوں کی تعداد میں اضافہ اور فضائی دفاعی نظام مضبوط ہوگا، تائیوان کی سیکیورٹی اور دفاعی قابلیت کی بہتری میں مدد سے امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی حمایت ہوگی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بیجنگ نے امریکا کے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے منصوبے پر پابندیوں کی دھمکی دی ہو۔

خلیج میں برطانیہ بھی کود پڑا،دوسرا لڑاکا بحری جہاز میدان عمل میں اتارنے کا اعلان

 برطانیہ نہ لڑائی کا خواہشمند  ہے نہ کشیدگی میں اض افہ چاہتا ہے لیکن آبنائے ہرمز کی حفاظت یقینی بنائی جائیگی،جیریمی ہنٹ 

لندن(ایچ ایم نیوز) برطانیہ نے خلیج میں اپنا دوسرا لڑاکا بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈنکن نامی فوجی بحری جہاز ایران کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں بھیجا جا رہا ہے۔اس بات کا اعلان گزشتہ روز برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے ایک ٹی وی بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ خلیج میں اپنے طویل المدتی قیام کے تحت ڈنکن بحری جہاز کو بھیج رہے ہیں۔برطانیہ کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران کے ساتھ براہ راست کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ لندن اور تہران کے درمیان کشیدگی اس وقت زیادہ بڑھی جب چند روز قبل برطانیہ کی جانب سے جبرالٹر پر ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو اس شبہ کے تحت برطانیہ نے اپنی تحویل میں لیا کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود خام تیل لے کر شام جانے کی کوشش کررہا تھا۔ایران نے اس عمل پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ تہران نے خبردار کیا تھا کہ جوابی ردعمل کے طور پر ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ برطانوی بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لے۔خلیج اومان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھ کر بھارت پہلے ہی اپنا بحری جہاز خلیج میں بھیجنے کا اعلان کرچکا ہے۔ نئی دہلی نے واضح کیا تھا کہ اس کی بحریہ کا مقصد صرف اپنے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا۔دو دن قبل برطانیہ کی جانب سے یہ الزام سامنے آیا تھا کہ ایرانی کشتیوں نے اس کے ایک تیل بردار بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی تھی لیکن برطانوی بحریہ کی بروقت للکار کے سبب وہ واپس چلی گئیں۔ اس کی تصدیق امریکہ نے بھی کی تھی۔ایران کی جانب سے ایسے کسی بھی الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بے سر و پا کہا گیا تھا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے اپنے ٹی وی بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ اور اس کے حلیف نہ لڑائی کے خواہش مند ہیں اور نہ ہی ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھی طرح ادراک ہے کہ یہ صورتحال خاصی خطرناک ہوسکتی ہے۔جیریمی ہنٹ نے واضح کیا کہ ہم اپنے عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے میں معاونت کریں گے۔

صومالی، ہوٹل پر دہشت گردانہ حملہ، دس ہلاک، 50 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

بارود سے بھری گاڑی ہوٹل سے ٹکرانے پر تباہی مچ گئی، دھماکہ کیبعد مسلح دہشت گرد ہوٹل میں داخل، دوبدو جھڑپیں جاری

کسمایو(ایچ ایم نیوز) صومالیہ کی جنوبی بندرگاہ کسمایو کے ایک ہوٹل پرہونے والے دہشت گردانہ حملے میں دس افراد ہلاک اور  50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ جبل کی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان ابی نور ابراہیم حسین کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے ہوٹل سے ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اورتباہی مچ گئی۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ کرنے کے بعد مسلح دہشت گرد ہوٹل میں داخل ہوئے جس کے بعد سے ان کی مقامی سیکیورٹی فورسزسے دو بدو جھڑپیں ہو رہی ہیں۔خبررساں ادارے کے مطابق تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے البتہ ابھی تک دس افراد کے ہلاک ہونے اور 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔عالمی خبررساں اداروں کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری الشباب نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی تک یہ معلوم ہوسکا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر شہری ہیں البتہ دو صحافیوں کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔مقامی ہوٹل لوگوں کے ملنے ملانے کے حوالے سے کافی مقبول بتایا جاتا ہے۔

سعودی عرب انقلاب کی جانب گامزن، خواتین مردوں کی رضامندی کے بنا غیر ملکی سفر کرسکیں گی

 گارجین شپ قانون میں تبدیلیوں کے باعث 21 سال سے کم عمر لڑکوں پر بھی پابندی عائد نہیں ہو گی 

ریاض(ایچ ایم نیوز)سعودی عرب کی خواتین کی زندگیوں میں گزشتہ سال جون کے مہینے میں اس لحاظ سے انقلاب آگیا تھا کہ انہیں ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی تھی لیکن اب سعودی خواتین کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں اس لحاظ سے انقلاب آنے جا رہا ہے کہ حکومت 18 سال سے زائد عمر کی خواتین کو خاندان یا کنبے کے مردوں کی اجازت یا رضامندی کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کرنے والی ہے۔امریکہ کے موقر اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی حکومت ملک میں نافذ گارجین شپ قانون میں تبدیلی کرنے جارہی ہے۔رائج گارجین شپ قانون کے تحت مرد محافظ  یا رشتہ دار کی مرضی کے بغیر سعودی خواتین بیرون ملک سفر نہیں کرسکتی ہیں۔اخبار کے مطابق سعودی عرب میں 18 سال سے زائد عمر کی خواتین پر سفر کے حوالے سے عائد پابندی رواں سال کے اختتام تک ختم کی جا سکتی ہے۔وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ گارجین شپ قانون میں کی جانے والی تبدیلیوں کے باعث 21 سال سے کم عمر کے لڑکوں پر بھی پابندی عائد نہیں ہو گی کہ وہ بیرون ملک سفر کے لیے اپنے خاندان کے سربراہ یا کسی بڑے سے لازمی اجازت حاصل کریں۔

افغانستان، پر تشدد واقعات، ایک امریکی فوجی ہلاک،امریکا کی تصدیق

رواں سال افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی 

کابل(ایچ ایم نیوز) افغانستان میں پرتشدد واقعے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو نے امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی تاہم واقعے کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ علاقے اور کیسے مارا گیا۔ کسی عسکری تنظیم نے بھی اس فوجی کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔رواں سال افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی طالبان کے ایک حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ 2018 میں افغانستان میں مختلف حملوں میں 12 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ایک طرف تو امریکا اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، دوسری طرف حالیہ عرصے میں افغانستان میں طالبان کے حملوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔رواں ہفتے منگل کو ایک انٹرویو میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں 4 میں سے تین نکات پر اتفاق ہوگیا جن میں جنگ بندی، بین الافغان مذاکرات، افغانستان سے امریکی اتحادی افواج کا انخلا اور افغان سرزمین کی امریکا اور اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی شامل ہیں۔

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels