My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

’’اوبر کونیکٹ‘‘ سے ڈلیوری کانیا نظام متعارف کرادیاگیا

 اوبر ڈلیوری سے ڈرائیورز کو کمائی کا بہتر اورآسان طریقہ میسر ہوگا، سعد نوید پال

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)اوبر پاکستان نے ٹیکنالوجی پر مبنی اوبر کونیکٹ(Uber Connect)نامی ایپ متعارف کرادی ہے جس سے صارفین کومارکیٹ سے سامان منگوانے یادوست احباب کو بجھوانے میں مدد ملے گی۔یہ اضافی سہولت ان صارفین اور ڈرائیورز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی مزید مدد کرے گی جو ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں ، باالخصوص کورونا وباء کی دوسری لہر میں یہ زیادہ کارآمد ثابت ہوگی۔اوبر کونیکٹ رواں سال کے شروع میں ملک کے اندر متعارف کرائی گئی اوبر ڈلیوری کی جدید قسم ہے جو لاک ڈائون کے دوران ملک بھر کے صارفین کی طلب کے پیش نظر ترتیب دی گئی تھی۔تقابلی طورپر اوبر کونیکٹ اشیاء کی نقل وحمل کی نئی قسم ہے جو دو طرح کی خدمات فراہم کرتی ہے،ایک یہ کہ صارف اپنے دوست احباب کو سامان بجھوا سکے گاجبکہ دوسری قسم میں صارف مارکیٹ سے سامان منگواسکے گا جس کے تحت اوبر کا ڈرائیور قریبی ا سٹور،فارمیسی یا دکان سے صارف کی طلب کے مطابق سامان اٹھا کر مطلوبہ جگہ پر پہنچائے گا۔ایپ کے ذریعے دی جانے والی اس سہولیات سے اوبر کونیکٹ کا مقصد اپنے صارفین کو سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے روزمرہ امورکی انجام دہی میں مدد دیناہے۔اوبر کی کوشش ہے کہ اپنے ان ڈرائیورزکے لیے کمائی کے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں جو وباء کے دوران لاک ڈائون سے متاثر ہوئے ہیں ،لہذا آن ڈیمانڈ سروس کے طورپر ’’اوبر کونیکٹ‘‘ کے ذریعے ڈلیوری آرڈرز کو اسی دن’’ اوبر موٹو ڈرائیورز‘‘ کے ذریعے پہنچایاجائے گا جو ان آرڈرز کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی رائیڈز بھی بک کرسکیں گے۔پاکستان میں اوبر کے جنرل منیجر سعد نوید پال کہتے ہیں کہ’’پاکستان وسط ایشیا اور افریقا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں سال کے شروع میںپیش کی گئی ڈلیوری سروس کی کامیابی کے بعد اوبر کونکیٹ نامی ایپ متعارف کرائی جارہی ہے۔

submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive