سبز جدت طرازی کی حکمت عملی اعلیٰ ماحولیاتی کارکردگی کا باعث بنتی ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)علما یونیورسٹی نے گرین زون میں قدم اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی تحقیقی جریدے " ٹیکنولوجی کی پیشن گوئی و سماجی تبدیلی " میں بڑے مینوفیکچرنگ فرموں میں گرین انوویشن اور ماحولیاتی کارکردگی کے مابین تعلقات پر تحقیق سے متعلق مضمون شائع کرنے کے لیے گرین زون میں قدم رکھ دیا ہے۔ اس اہم مضمون میں زمین کے ماحول اور نو تخلیقی ماحولیاتی حکمت عملی پر زور دیا گیا ہے جو صنعتوں کی کارروائیوں کے ذریعہ اسے اصل شکل میں بحال کرنے میں معاون ہوگی۔ اس اہم تحقیقی مضمون میں مستحکم ترقیاتی اہداف (SDGs)، پائیدار شہر اود کمیونٹیز ، آب و ہوا کے اثرات اور زمین پر زندگی کو زیر بحث لایا گیا ہے۔اس عالمی مضمون کی تین اہم جھلکیاں ہیں۔ پہلی سبز جدت طرازی کی حکمت عملی جو کہ اعلٰی ماحولیاتی کارکردگی کا باعث بنتی ہے، دوسری ماحولیاتی سبز جدت اور ماحولیاتی کارکردگی کے حوالے سے ماحولیاتی حکمت عملی اور تیسری گرین انٹلیکچوئل کیپیٹل اور گرین ایچ آر ایم۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور کارکردگی کے حوالے سے اس اہم تحقیق کو قابل اعتماد شواہد کے ساتھ ڈسکس کیا گیا ہے۔ علما یونیورسٹی اپنے قابل فخر اسسٹنٹ پروفیسر شفیق الرحمن کے قابل تحسین کام کی تعریف کرتی ہے۔ بلاشبہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ علما یونیورسٹی کو پوری دنیا کی دیگر نامور یونیورسٹیوں کے ساتھ یکساں طور پر اعلی سطح کے نتائج ، تجزیاتی تحقیق اور نظریات کو مجتمع کرتے ہوئے دیکھا گیا اور ماحول کے بچانے کے لیے مشترکہ مقصد کو پورا کرنے کی سمت میں قدم آگے بڑھایا۔ عالمی سطح پر علما یونیورسٹی کا تعلیم اورصنعتوں کے درمیان تعلقات سے وابستہ ہونا اور اعلٰی مقام حاصل کرنا قابل ستائش ہے۔
0 comments:
Post a Comment