My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے ‘اعظم چودھری

بیٹری صنعتوںکی پیداوار میں بہتر ی سے ترقی کی شرح میں مثبت اضافہ کا امکا ن 

لاہور(کامرس ڈیسک) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چودھری نے کہا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری سے صنعتی ترقی کی شرح میں مثبت اضافہ ہورہا ہے اوربڑی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی اکتوبر2020 کے لیے آئوٹ پٹ میں6.66فیصد اضافہ ہوا جبکہ موجودہ مالی سال (جولائی تا اکتوبر) 5.5فیصد شرح نمو کے ساتھ بحالی کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کی شرح نمو منفی سے مثبت ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 9شعبوں ٹیکسٹائل، خوراک،تمباکو، پٹرولیم مصنوعات، فارماسوٹیکل ،دھاتی معدنیات، کیمیکل ، سیمنٹ و دیگر مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہا کہ لارج ا سکیل مینوفیکچرنگ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے اور کورونا وباء  سے دبائو کا شکار معیشت استحکام پذیر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لارج ا سکیل مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ،پاکستانی تجارت اور معیشت کو درپیش چیلنجز کے باوجود کاروباری ترقی ملک کی مقامی صنعت کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت صنعتی شعبہ میں اصلاحات لائے اور انہیں مراعات دے تو ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کو استحکام پذیر کرکے حکومت کو قرضوں سے نجات دلوادے گا۔

submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive