My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

سراج قاسم تیلی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ،تاجر برادری کا عزم

ہم سب مل جل شہر کی کھوئی ہوئی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے کوششیں کریں گے ،زبیر موتی والا 

 سراج تیلی کو تاجر برادری کے حقوق کے لیے زندگی بھر کی جدوجہد کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے چیئرمین زبیر موتی والا نے مرحوم سراج قاسم تیلی کے مشن کو آگے بڑھانے اور اس کی تکمیل کے عزم کا اظہار کیا ہے جو ہمیشہ ہی کراچی کو ایک پرسکون رہائشی شہر بنانے کی خواہش رکھتے تھے جہاں تمام شہریوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں، امن و استحکام ہو، انفرااسٹرکچر ، صفائی ستھرائی  کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کا نظام بہتر ہو، دیگر سہولیات عوام کو میسرہوں اور پورے شہر میں خوشحالی قائم ہو۔ہم سب کے ساتھ مل جل کر اس شہر کی کھوئی ہوئی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے جو کبھی روشنیوں کا شہر تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم سراج قاسم تیلی جنہوں نے اپنی پوری زندگی تاجر برادری اورکراچی کے حقوق کے لیے وقف کردی تھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بی ایم جی کے وائس چیرمینز طاہر خالق، ہارون فاروقی، انجم نثار، جنرل سکرٹری اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی شارق وہرہ، نوصیر سراج تیلی (مرحوم سراج تیلی کے صاحبزداے)، سرپرست اعلیٰ یونائٹیڈ بزنس مین گروپ ایس ایم منیر، سابق ایس وی پی کے سی سی آئی جاوید بلوانی، سابق صدر کے سی سی آئی شمیم فرپو، صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( کاٹی )سلیم الزمان، عارف حبیب، طارق یوسف، حاجی انیس، حنیف موٹلانی، در شہوار نثار، محمود حامد، عبدالصمد خان اور جاوید شیخ نے بھی سراج تیلی کو خراج عقیدت پیش کیا جنہیں ان کی بے مثال خدمات اور کراچی شہر اور یہاں کی تاجر برادری کے حقوق کے لیے زندگی بھر کی جدوجہد کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ زبیر موتی والا نے کہا کہ ہم اُس وقت تک سراج تیلی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے جب تک کہ کراچی کو اس کا جائز حق نہیں مل جاتا جو قومی خزانے کو 68 فیصد سے زائد ریونیو دیتا ہے اور پاکستان کی برآمدات میں کراچی کا حصہ 54 فیصد ہے۔ہمارا صرف یہ مطالبہ ہے کہ کراچی قومی خزانے میں جتنا حصہ ڈالتا ہے اس شہر کو اسی تناسب سے اس کا جائز حق ملنا چاہیے تاکہ ان فنڈز کو اس شہر کے خستہ حال انفرااسٹرکچر کی ترقی میں استعمال کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ سائٹ صنعتی ایریا جو سب سے پرانا اور سب سے بڑا صنعتی ایریا ہے وہاں روڈ انفرااسٹرکچر اس حد تک خراب ہوچکا ہے کہ کئی مقامات پر تو سڑکوں کا وجود ہی ختم ہوگیا ہے اور اب تو جیپ میں بھی یہاں سفر کرنا ممکن نہیں رہا۔انہوں نے سراج تیلی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف کراچی شہر بلکہ پورے پاکستان کے لیے انتہائی افسوسناک اور بڑا سانحہ ہے۔


submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive