My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

رائس ایکسپورٹرز نے بھارت کے خلاف عملی جہادکیا ہے

یو رپی یونین پاکستان کو باسمتی چاول کی کاشت کا مستند اور حقیقی مرکز تسلیم کرتی ہے

مارکیٹ میں بھارت کو اجارہ داری قائم کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے، ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (REAP)یو رپی یونین (EU)میں باسمتی چاول کے حقوق کے لیے بھارت کی دائر کردہ درخواست کے خلاف عملی طور پر مصروف جہاد ہے۔ بھارت کی EUمیں دائر در خواست کے جواب میں سب سے پہلا مرحلہ تو اس کے جواب میں مخالفت کا نوٹس (Notice of Opposition)جمع کرانا تھا جو کہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان نے 7دسمبر کو کامیابی سے جمع کرادیا ہے جس کی یو رپی یونین نے توثیق بھی کر دی ہے دوسرے مر حلے میں ہمیں 60یوم کے اندر ایک معقول بیانیہ بھی جمع کرانا ہے جس کے لیے REAPکی ٹیم مکمل تندہی سے مصروف عمل ہے ۔ تیسرے مر حلے میں بیانیہ جمع کرانے کے 60یوم کے اندر فروری 2021میں اس کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہو جائے گی ۔ باسمتی حقوق کی رجسٹریشن کا حتمی فیصلہ سماعت کے مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا جس کے لیے REAPوقتاََ فوقتاََ تمام پیش رفت سے آگاہ کرتی رہے گی۔ باسمتی چاول جو کہ پاکستان کا صدیوں پرانا ورثہ ہے ہم یورپی مارکیٹ میں بھارت کو اجارہ داری قائم کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے باسمتی کے اصل مرکز ہونے کی بھارت کی مکمل غلط بیانی تمام پاکستانی کاشتکاروں اور یورپ میں چاول کے بر آمد کنندگان کے حقوق پر کھلا ڈاکہ ہے۔ پاکستان کو یورپ کے دہایئوں پرانے قانون کے مطابق باسمتی چاول بر آمد کرنے کے مکمل قانونی حقوق حاصل ہیں ۔ ایسوسی ایشن پر اعتماد ہے کہ یورپی یونین پاکستان کو باسمتی چاول کی کاشت کا مستند اور حقیقی مرکز تسلیم کرتا ہے ۔ باسمتی حقوق کا ٹیگ (G.I. Tag)دراصل اہم مارکیٹوں میں باسمتی چاول کی بر آمدات کے لیے خصوصی حق کا ضامن ہے ۔

submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive