بینائی ایونیو ایسے اسپیشل افرادکے لیے روز گار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضامن گروپ کی جانب سے نا بینا افراد کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ان میں حساسیت اور صلاحیت پیدا کرنے کی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیااس موقع پرروٹری کلب آف کراچی ایونیو کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ روٹری کی کاوشوں سے نابینا افراد کو ملازمت اور تربیت فراہم کی جائے گی انہوںنے کہاکہ معاشرے کے دس سے پندرہ فیصد افراد مختلف وجوہات کی بناء پر اسپیشل پرسن ہیں جنہیں روز گار اور تعلیم کے بہتر مواقع حاصل نہیں ہیں روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے ذیلی کلب بینائی ایونیو ایسے اسپیشل افراد جو نا بینا ہیںانہیںتعلیم کے ساتھ روز گار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس موقع پرسینئر نائب صد ر جنید الرحمن،وائس پریذیڈینٹ شازیہ متین،جنرل سیکرٹری افشین عابد،کوآرڈینیٹر فیصل مقصود،عابد حسین،حارث ارشد،زاہد، بنیائی ایونیو کے پریذیڈینٹ سلمان الٰہی،ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی ثروت نسیم شاہ، ریجنل مینیجر ماہ نور سید ،سینئر مینیجر عبدالکریم اور دیگر بھی موجود تھے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ ضامن گروپ ایک معاہدے کے تحت نابینا افراد کو ڈی ایچ اے کراچی میںزمینی سیلز آفس میںملازمتیں فراہم کریں گے یہ وہ واحد ادارہ ہے جو اتنی بڑی تعداد میں اسپیشل افراد کو اپنے ادارے میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ملازمتیں دے گا اس سے نابینا افراد کے معاشی حالات بہتر ہوں گے اور وہ بھی معاشرے میں اپنا بھر پورکردار ادا کر سکیں گے انہوںنے کہاکہ نابینا افراد کو مزید دیگر شعبوں میں تربیت اور ملازمت کے لئے نجی سیکٹر کی دیگر کمپنیوں میںبینا ویلفیئر آرگنائزیشن کے قیام کی راہیں کھولنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ نابینا افراد میں بے پناہ ذہنی صلاحیتیں موجود ہیں جس کے ذریعے وہ دیگر کئی شعبوں میں نمایاں ہیں اور انہوں نے بنیائی سے محرومی کو رکاوٹ نہیں بنے دیا انہوںنے کہاکہ نابینا افراد آنکھوںسے محروم ہونے کے با وجود ان میں خدا داد صلاحیتیں ہیں جس سے وہ معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ نابینا افراد بر سر روز گار ہوجائیں گے بلکہ اپنی فیملی کی کفالت بھی کر سکیں گے اور دیگر نابینا افراد کے لئے بھی وہ رول ماڈل کا کردار ادا کریں گے اس موقع پر انہوںنے روٹری انٹر نیشنل3271کے ڈسٹرکٹ گورنرپروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی نابینا افراد کے لئے کی گئی کوششوں کو سہراتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ روٹری کلب نے ہمیشہ خدمت انسانیت کے لئے کام کیا ہے اور کرتا رہے گا۔
0 comments:
Post a Comment