My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فائبر آپٹکس بچھا دی گئی

 صنعتی علاقوں میں کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر اہمیت اختیار کرگیا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل ) کے ایگزیکٹیو نائب صدر عبدالظاہر اچکزئی نے کہا ہے کہ صنعتی علاقوں میں انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو بہتر کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں اور کئی اہم منصوبوں پر کام ہوا ہے، گوادر میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فائبر آپٹکس بچھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں منعقدہ اجلاس میں یہ باتیں کہیں۔ اس موقع پر صدر کاٹی سلیم الزماں، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، سینئر نائب صدر ذکی شریف، نائب صدر نگہت اعوان، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے پی ٹی سی ایل سید واجد حسین اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ صدر کاٹی نے کہا کہ انٹرنیٹ کنیکٹوٹی اب صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کے لیے ریڑھ کی مانند اہم ہوچکی ہے، پی ٹی اسی ایل کی سروسز کا معیار بہتر ہوا ہے اور امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کے ساتھ اب کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر بھی اہمیت اختیار کرگیا ہے اور اس شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقے میں کائٹ انفرااسٹرکچر کے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے اور اس دوران پی ٹی سی ایل کے ساتھ بہتر کوآرڈینشین قائم کیا جارہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ دوطرفہ تعاون سے ان شکایات کا مکمل ازالہ کردیا جائے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پی ٹی سی ایل سید واجد حسین نے کہا کہ بدلتے دور کے بدلتے تقاضوں کے ساتھ اکنامک زونز کی کارکردگی کا انحصار دیگر ذرائع کے ساتھ اب انٹرنیٹ پر بھی ہے، اس حوالے پی ٹی سی ایل درست سمت میں اقدامات کررہا ہے۔ اجلاس میں کائٹ اور پی ٹی سی ایل کے مابین کوآرڈینیشن کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ تقریب میں کاٹی کے سابق صدور گلزار فیروز، احتشام الدین، فرحان الرحمن اور پی ٹی سی ایل کے حکام نے بھی شرکت کی۔ 


submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive