مارکیٹ سرمائے میں76ارب63کروڑ93لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو بھی تیزی کاتسلسل برقراررہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید406.50پوائنٹس کے اضافے سے 43766.69پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی کے باعث73.07فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں76ارب63کروڑ93لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 14.90فیصدزائدرہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 43792پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس406.50پوائنٹس کے اضافے سے 43766.69پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس170.02پوائنٹس کے اضافے سے سے18271.64پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس295.67 پوائنٹس کے اضافے سے30674.64 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے304کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ93میں کمی اور19کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب39ارب20کروڑ84لاکھ روپے سے بڑھ کر80کھرب15ارب84کروڑ77لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں خیبر ٹوبیکو30روپے کے اضافے سے430روپے اورجیلٹ پاک29.42روپے کے اضافے سے421.78روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ100روپے کی کمی سے9ہزارروپے اورنیسلے پاکستان30روپے کی کمی سے6900روپے ہوگئی۔
0 comments:
Post a Comment