My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

فلم ''عشق میرابدمعاش '' میں معمر رانا کی جگہ حیدر سلطان کاسٹ

لاہور(ایچ ایم نیوز) معروف اداکار معمر رانا کو پنجابی فلم ''عشق میرابدمعاش''کی کاسٹ سے نکال کر سلطان راہی کے صاحبزادے حیدرسلطان کو مرکزی کردارکے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ فلمسازمہرمحمداسلم نے ایک ملاقات میں بتایا کہ انہوں نے معمررانا کو دیرسے سیٹ پرآنے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اپنی نئی پنجابی فلم ''عشق میرابدمعاش ''کی کاسٹ سے نکال دیا ہے۔ مہرمحمداسلم نے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر ہمیشہ دیرسے آنا معمررانا کا معمول تھا جس کی وجہ سے ان کا سارا شیڈول خراب ہورہا تھا اور فلم کی عکسبندی کا حرج ہورہا تھا،اس لئے معمررانا کو ان کی عادات کی وجہ سے اسے اپنی فلم سے نکال دیا ہے،اب فلم کا مرکزی کردارحیدرسلطان نبھائیں گے۔

ماہرہ خان سٹار اور فردوس جمال لیجنڈ ہیں تنازعہ قابل افسوس ہے‘ شان

لاہور (ایچ ایم نیوز) اداکار شان نے ماہرہ خان کے بارے میں سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ٹوئٹر پر فردوس جمال کے بارے میں جو کہہ رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا ہے‘ ماہرہ خان سٹار ہیں تو فردوس جمال لیجنڈ ہیں۔ شان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں نامور اداکاروں کے درمیان جاری تنازع پر اپنے دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔ شان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'جو بھی فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں کہا، اسے سن کر دکھ ہوا اور جو بھی ٹوئٹر پر لوگ فردوس جمال کے بارے میں کہہ رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا، انہوں نے اس انٹرویو سے کہیں زیادہ انڈسٹری کے لیے کام کیا ہے، ماہرہ خان ایک اسٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس جمال ایک لیجنڈ ہیں۔ واضح رہے کہ معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے جب گزشتہ ہفتے ماہرہ خان کی اداکاری پر تنقید کی تو متعدد پاکستانی ستارے اداکارہ کے حق میں سامنے آئے جبکہ فردوس جمال کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا

چین معیار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا ،کم سہولیات ،غیر تسلی بخش انتظامات کی وجہ سے تفریحی مقامات کے منتظمین کو سزائیں

بیجنگ (ایچ ایم نیوز)چین میں غیر تسلی بخش انتظامات کی وجہ سے 7تفریحی مقامات کے منتظمین کو سزائیں دی گئی ہیں ، چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ سزائیں وزارت ثقافت و سیر و تفریح کی جانب سے معائنے کے بعد دی گئی ہے ،ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مقامات پر غیر معیاری سہولیات اور انتظامات کئے گئے تھے ، یہ7 مقامات اعلیٰ معیارکے لسٹ سے ہٹائے گئے ہیں ، واضح رہے کہ چین میں سیر و سیاحت کے خوبصورت ترین مقامات ہیں اور اندرونی اور بیرونی ممالک سے بڑی تعداد میں سیاح ان مقامات پر جاتے ہیں ۔

جامع علاقائی معاشی شراکت داری مذاکرات رواں سال کامیاب ہو جائیں گے ، آسیان علامیہ

بنکاک (ایچ ایم نیوز)آسیان وزرائے خارجہ اجلاس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جامع علاقائی معاشی شراکت دار ی کے حوالے سے مذاکرات پر اس سال کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے تاکہ بین الاقوامی تجارت کو مزید وسعت دی جائے ، اجلاس کے بعد مشترکہ علامیہ میں کہا کیا گیا ہے کہ آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیاہے کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں ،علامیہ میں آسیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے وابسطہ شراکت داروں کو کہا گیا ہے کہ جامع علاقائی معاشی شراکت دار ی مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ایک دوسرے ساتھ تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر کرے ، دریں اثنا اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیاگیا ہے کہ نتائج حاصل کرنے کیلئے آسیان کمیونٹی وژن2025 اور آسیان لیڈرز وژن سٹیٹمنٹ آن پارٹنر شپ پر عمل کیا جائے گا ،وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تبدیلی سمیت دوسرے چیلنجز کو بھی حل کیا جائے ۔

چین ،آسان ممالک تجارتی ہجم 1.98 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ، امریکہ کے بعد آسیان چین کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار

بنکاک (ایچ ایم نیوز)چین اور ا ٓسیان ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی شعبے میں تعاون کیلئے بے تحاشہ مواقع موجود ہے ، چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ چین اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی شعبے میں تعاون سے عالمی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے اور دونوں کے مابین زبردست صلاحیت موجود ہے، مشہور و معروف ماہر معاشیات ٹٹنی پونگسودرک نے کہا ہے کہ آسیان ممالک کی مارکیٹ بہت بڑی ہے جو کہ زیادہ آبادی رکھتا ہے اور ان کی جی ڈی پی تقریباً 3ٹریلین امریکی ڈالر ہے جبکہ اس میں وسعت کے مزید امکانات ہے ،چین اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی ہجم رواں سال کے دوران 1.98 ٹریلین یو آن رہا اور آسیان ممالک امریکہ کے بعد چائنہ کا دوسرا اہم تجارتی شراکت دارہے، ٹٹنی پونگسودرک کے مطابق چین اور آسیان ممالک سپلائی چین ٹور ازم گلوبل ویلیو چین اور سروسز کے شعبے میں تعاون کر سکتے ہیں ۔

چین امریکہ تجارتی تنائو ،12ویں چینی امریکہ مذاکرات تجارتی مشاورت مسائل کے حل کیلئے اہم سنگ میل ، بیجنگ

امید ہے چین امریکہ جلد ہی ایک جامع معاہدے پر رضا مند ہو جائیں گے،چینی وزیر خارجہ

بنکاک ( ایچ ایم نیوز)چینی وزارت خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ12 ویں چین امریکہ اعلیٰ سطحی مذاکرات اور تجارتی مشاورت معاملات کو آگے لے جانے کیلئے ایک اہم اقدام ہے ، یہ بات انہوں نے بنکاک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے 12ویں دور میں اعلیٰ قیادت عمل در آمد کے حوالے سے اتفاق رائے کر چکا ہے اور ہمیں امید ہے کہ برابری ،باہمی احترام کے فائدے کیلئے دونوں فریقین ایک دوسرے کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے جو کہ دونوں ممالک کی مفاد میں ہو گا، چینی وزارت خارجہ کے مطابق وہ نہ صرف چین اور امریکہ کے مفادات کو حاصل کرنا چاہتے ہیں بلکہ تمام دنیا کے ممالک کے مشترکہ مفادات کیلئے کوششیں کر رہا ہے ،ان کے مطابق معاملات جتنے بھی پیچیدہ ہو ان کا حل صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اور یہ بات چین ا مریکہ مذاکرات دوبارہ بحال ہونے سے ثابت ہوا ہے ، چینی وزارت خارجہ کے مطابق انہیں اس بات کا احساس ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے باوجود بہت سے شعبوں میں تعاون ہو سکتا ہے۔ 

کابل، بم حملے میں 2پولیس افسران جاں بحق متعدد زخمی

کابل (ایچ ایم نیوز) افغان حکام کے مطابق کابل میں ایک بم حملے میں 2 پولیس آفیسر ز جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں ، چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق حملہ افغان دارالحکومت کابل میں ہواہے ، وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ 2پولیس افسران جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں مقامی میڈیا کے مطابق زخمی رات کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاہے ۔

ایک سال کے اندر پلاٹ فروخت کرنے پر کْل منافع پر ٹیکس عائد، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پلاٹوں اور مکانوں کی فروخت پر حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس وصولیوں کی وضاحت کر دی ہے۔ نئے نظام کے تحت ایک سال میں پلاٹ فروخت کرنے کی صورت میں حاصل ہونے والے کْل منافع پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ایچ ایم نیوزکے مطابق ایک سال کے بعد اور 8 سال کے اندر پلاٹ کی فروخت پر ہونے والے منافع کے 75 فیصد پر ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ آٹھ سال کے بعد پلاٹ کی فروخت پر منافع پر ٹیکس کی شرح صفر ہوگی۔۔

گفٹ کے نام پر پراپرٹی، رقم منتقلی کیقوانین میں ایف بی آر نے ترمیم کر دی

کراچی(ایچ ایم نیوز)گفٹ کے نام پر پراپرٹی اور نقد منتقلی کے قوانین میں ایف بی آر نے ترمیم کر دی۔ دادا، والدین، بہن، بھائی، میاں بیوی کے علاوہ جائیداد کی گفٹ کی صورت میں منتقلی پر ٹیکس لاگو ہو گا۔گفٹ کے نام پر جائیداد اور رقم کی منتقلی پر حکومت کا زبردست ایکشن، فنانس بل میں ترمیم کر دی گئی، نئے قانون کے مطابق اب گفٹ کی صورت میں جائیداد کی منتقلی بغیر کسی ٹیکس کے صرف دادا، والدین، بہن، بھائی، میاں بیوی کے درمیان ہی ہوسکے گی جبکہ ان تمام رشتیداروں کے علاوہ جائیداد کی گفٹ کی صورت میں منتقلی پر ٹیکس لاگو ہو گا۔ایف بی آر کے مطابق رقم کی گفٹ کی صورت میں منتقلی پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا اور رقم بھی بینک کراس چیک کے ذریعے ہی وصول کی جائے گی، اس کے علاوہ فائلرز کو یہ رقم دیگر آمدنی کے ذرائع میں ظاہر کرنا ہو گی۔ٹیکس ماہرین کے مطابق قوانین میں ترمیم سے قبل کئی افراد ٹیکس بچانے کی خاطر اربوں روپے کی جائیداد کو گفٹ کی صورت ٹرانسفر کر رہے تھے مگر اب ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ناکام، 14 ارب کا شارٹ فال

جولائی کیلیے ریونیو ہدف 291.5 ارب روپے مقرر تھا، ایف بی آر صرف 278 ارب ہی اکٹھا کر سکا

 اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ا?مدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔ایف بی ا?ر کی جانب سے 700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے اور گزشتہ ماہ(جولائی 2019 ) کیلیے مقررہ ہدف میں 8 ارب روپے سے زائد کی کمی سمیت تمام تر کوششوں کے باوجود فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ا?مدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔جولائی کے لیے ریونیو کا ہدف 291.5 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا مگر ایف بی ا?ر تقریباً 14 ارب روپے کی کمی سے 278 ارب روپے ہی اکٹھے کرسکا۔ یوں ایف بی ا?ر نے نئے مالی سال کا مایوس کن انداز میں ا?غاز کیا ہے جس کے لیے ریونیو کا ہدف 50 کھرب 50 ارب روپے رکھا گیا ہے۔پہلی مرتبہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں بھی 5 ارب روپے کا شارٹ فال ا?یا ہے تاہم اگلے چند روز میں رواں ماہ کی ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعداد و شمار موصول ہونے پر شارٹ فال میں 3 سے 4 ارب روپے کی کمی متوقع ہے۔

پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے‘عمران حمید

لیوی ٹیکس اور سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرکے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے ‘قائمقام چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

لاہور( ایچ ایم نیوز)قائمقام چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن حافظ عمران حمیدنے پٹرول کی قیمت میں 5.15روپے اور ڈیزل کی قیمت میں5.65روپے فی لیٹر اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انڈسٹری پر بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے جس کا لازمی اثر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں نکلے گا جس سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا ، اس لیے حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ عمران حمید نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے حکومت کو وقتی طور پر تو ریونیو حاصل ہوجائے گا لیکن اس کے مستقبل میں منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے انڈسٹری کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی کے باعث ملکی برآمدات میں جو پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں مزید کمی سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوگا۔

ماہرہ خان اور فردوس جمال کی لڑائی میں شان بھی کود پڑے

ماہرہ خان ایک اسٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس صاحب ایک لیجنڈ ہیں‘شان

کراچی(ایچ ایم نیوز)پاکستان کے معروف اداکار فردوس جمال نے جب گزشتہ ہفتے ماہرہ خان کی اداکاری پر تنقید کی تو متعدد پاکستانی ستارے اداکارہ کے حق میں سامنے آگئے، جبکہ فردوس جمال کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔فردوس جمال نے اداکار فیصل قریشی کے مارننگ شو میں ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس عمر میں ہیروئن بننے کے بجائے ماں کا کردار ادا کریں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ کو اداکارہ نہیں بلکہ صرف ایک ماڈل مانتے ہیں۔جہاں کئی اداکاروں نے فردوس جمال کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اداکار شان شاہد نے بھی اب اس سلسلے میں اپنا بیان دے دیا۔اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں بڑے اداکاروں کے درمیان جاری تنازع پر اپنے دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔شان شاہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جو بھی فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں کہا اسے سن کر دکھ ہوا اور جو بھی ٹوئٹر پر لوگ فردوس صاحب کے بارے میں بول رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا، انہوں نے اس انٹرویو سے کہیں زیادہ انڈسٹری کے لیے کام کیا ہے، ماہرہ خان ایک اسٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس صاحب ایک لیجنڈ ہیں۔دوسری جانب ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں فردوس جمال کی جانب سے دیے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا ارادہ ہے کہ میں شوبز میں رہوں اور نانی دادی بلکہ پرنانی کے کردار بھی ادا کروں۔

یاسر حسین اور اقراء عزیز کی لکس سٹائل ایوارڈ کی گئی ڈرامائی کہانی کی حقیقت سامنے آگئی

دونوں کی منگنی فرور ی ہو گئی تھی لیکن لکس سٹائل ایوارڈمیں عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے انگوٹھی پہنانے کا ڈرامہ کیاگیا

کراچی(ایچ ایم نیوز)اداکار یاسر حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں ساتھی اداکارہ اقرا عزیز کو لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران شادی کی پیشکش کے چرچے ابھی تک ہیں لیکن اب اس میں تازہ اضافہ ان تصاویر نے کیا ہے جو اقرا اور یاسر کی آفیشنل منگنی کی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین یہ سمجھ رہے ہیں کہ لکس سٹائل ایوارڈ کے بعد دونوں نے باضابطہ منگنی کی ہے حالانکہ ان کی منگنی فروری کے مہینے میں ہی ہوچکی تھی۔اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ جو تصویریں سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہیں وہ درحقیقت فروری کے مہینے میں اس وقت لی گئی تھیں جب ان کی اقرا کے ساتھ بات پکی ہوئی تھی۔ لوگ انگوٹھی پہنانے کو منگنی سمجھتے ہیں تو اس لیے انہوں نے سب کے سامنے اقرا کو انگوٹھی پہنائی۔یاسر حسین نے کہا کہ’ آپ لوگ خوش ہوں یا جل کر ککڑ بن جائو، دل میں برا سمجھو یا پاگل ہو کر سڑک پر نکل جائو، میں نے اب تک بھی اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاری ہے اور آگے بھی ایسے ہی کروں گا۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر اقرا اور یاسر کی منگنی پہلے ہی ہوچکی تھی تو اقرا عزیز نے لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر کی شادی کی پیشکش پر اتنی حیرت کا اظہار کیوں کیا تھا؟ ۔ اس سوال کا جواب یاسر حسین نے خود ہی دیتے ہوئے کہا کہ ’ ایوارڈز پہ اقرا اس لیے حیران تھی کہ اسے نہیں پتہ تھا کہ میں اتنے لوگوں کے سامنے اسے انگوٹھی
 پہنائوں گا۔انہوں نے اداکار جوڑے اسد صدیقی اور زارا نور عباس سے درخواست کی کہ وہ پھولوں ، گجروں والی تصاویر نہ نکالیں ورنہ لوگ کہیں گے کہ شادی بھی فروری میں ہی ہوگئی تھی کیونکہ عوام بھرپور طریقے سے جاسوسی کے موڈ میں ہے۔

فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ایک اور رومانوی گیت ’’کچھ تو ہوا ہے‘‘ ریلیز

احمد علی کی موسیقی نے اس گیت میں ایسی جان ڈال دی کہ شائقین اس گانے کو سن کر لطف اندوز ہورہے ہیں

 لاہور(ایچ ایم نیوز)سنیما گھروں کی رونق دوبالا کرنے کیلیے پیش کی جانے والی فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ایک اور رومانوی گیت ’’کچھ تو ہوا ہے‘‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر سنیما گھروں کی رونق دوبالا کرنے کیلیے پیش کی جانے والی فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ایک اور رومانوی گیت ’’کچھ تو ہوا ہے‘‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔اس گیت نے بھی منظر عام پرآتے ہی موسیقی سے دلچسپی رکھنے والوں کے دِل میں گھر کرنا شروع کردیا ہے۔ اس گانے کے بول کشف اقبال اور فاطمہ نجیب نے لکھے ہیں جسے گلوکار رمیز خالد اورآئمہ بیگ نے اپنی سریلیآوازوں سے گا کر چار چاند لگادیے ہیں۔احمد علی کی موسیقی نے اس گیت میں ایسی جان ڈال دی کہ شائقین اس گانے کو سن کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔

میرے نزدیک ظاہری شباہت نہیں بلکہ کردار اہمیت رکھتا ہے، عمران اشرف

 اداکاری ایک فن ہے اور اس فن میں کسی سکس پیک ،جھیل جیسی آنکھیں یا حسین بالوں کی ضرورت نہیں ہوتی

 کراچی(ایچ ایم نیوز) معرو ف ڈرامہ اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہآٹھ سالہ جدوجہد میں لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے مجھے پاگل کہتے تھے۔عمران اشرف نے بی بی سی ایشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی جدو جہد سے متعلق بتایا کہ میرے نزدیک یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ ظاہری طور پرآپ کیسے دکھتے ہیں بلکہ کردار اہمیت رکھتا ہے اور میرے خیال میں ہر فنکار کو ایسی ہی سوچ رکھنی چاہئے۔ایک سوال کے جواب پر عمران اشرف نے کہا کہ اداکاری ایک فن ہے اور اس فن میں کسی سکس پیک ،جھیل جیسیآنکھیں یا حسین بالوں کی ضرورت نہیں ہوتی اس لئے میں صرف ایک حقیقی فن کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اس دوران میرے راستے جوآرہا ہے اگر اسے نقصان ہو رہا ہے تو میں کچھ نہیں کر سکتا۔عمران اشرف نے یہ بھی کہا کہ لوگ مجھ پرآٹھ سال تک ہنستے رہے اورکئی سال تک تو میں نے لوگوں کے مذاق ہی برداشت کئے کہ کیا ’’ تم پاگل ہو ‘‘ ، ’’چھوٹے معاون اداکار‘‘ ہو ۔ اس طرح کی باتیں سنی لیکن میرا خود پر یقین تھا کہ مجھے یہ کرنا ہے اور اس دوران میں اللہ سے مدد مانگتا رہا ،محنت کرتا رہا اورآج کامیاب ہوں۔رنجھا رنجھا کے اداکار نے یہ بھی کہا کہآج میں جس مقام پر ہوں اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ۔ یہاں تک کہ شائد میں ابھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھی رو جاؤں لیکن میرے لئے ڈرامہ ’الف اللہ اور انسان‘ سنگ میل ثابت ہوا۔میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو ڈر تھا کہ خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کے بعد لوگ ہیرو کے طور پرنہیں دیکھیں گے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ مجھے اللہ پر بہت یقین ہے اور دوسری بات یہ کہ اگر کسی گھر میں بچیں ہوں اور ان کے والد کسی بھی طرح کے دکھتے ہیں، بچوں کے لئے ان کا والد ہیرو ہی ہے۔ اسی طرح ہر گھر میں اور ہر کہانی میں ایک ہیرو ہوتا ہے تو ایک عامآدمی بھی ہیرو ہو سکتا ہے۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ ڈرامے کے دوران جب میں نے پہلی بار خواجہ سرا کے روپ میں خود کو دیکھا تو مجھے احساس ہوا کہ میں کیا کر رہا ہوں پھر میں نے سوچا کہ جو مجھے کرنا ہے وہ مشکلات کے بعد ہی ہوگا پھر میں نے سب کچھ بھول گیا اور کردار پر توجہ مرکوز کرلی جس کے بعد سے مجھے ڈراموں میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔

شوبزانڈسٹری میں سوچ سے زیادہ شہرت ملی ہے ،تابندہ علی


 موجودہ مقام نے میرے جذبے اور بھی بلند کر دیے ہیں ابھی مزید کامیابیاں حاصل کرنی ہیں

لاہور(ایچ ایم نیوز) شوبزانڈسٹری میں کام کرتے ہوئے مجھے وہ مقام ملا جس کے بارے میں کبھی سوچابھی نہیں تھا سوچ سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستانی معروف اداکارہ وماڈل تابندہ علی نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ جب تک میں نے شوبز میں قدم نہیں رکھا تھا تومجھے بہت سی باتیں سننے کوملیں لیکن جب اس کا حصہ بنی تووہ سب باتیں جھوٹی ثابت ہوئیں جہاں مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہارکا بہترین موقع ملاوہیں مجھے ایک نئی شناخت ملی جواب تمام عمر میرے ساتھ رہے گی ،تابندہ علی نے مزید کہا کہ موجودہ مقام نے میرے جذبے اور بھی بلند کر دیے ہیں ابھی مزید کامیابیاں حاصل کرنی ہیں ابھی مزید اپنے نام کے چرچے کروانے ہیں جس کیلئے اور محنت اور لگن سے کام کرنے کا عزم ہے۔

سٹیج ڈرامہ‘‘اک اور یو ٹرن‘‘آج سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہوگا


 کاسٹ میں آفرین پری،شیلا چوہدری ،سنہری خان ،سلک ناز ،صبا شہزادی ودیگر فنکار شامل 

لاہور(ایچ ایم نیوز)سٹیج ڈرامہ‘‘اک اور یو ٹرن‘‘آج سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہوگا،تفصیلات کے مطابق بھٹی چوک بیدیا روڈلاہور پہ واقع شالیمار تھیٹر میں آج 2اگست سے نیا سٹیج ڈرامہ ‘‘اک اور یو ٹرن‘‘پیش کیا جائے گا جس کی کاسٹ میں کاسٹ میں آفرین پری،شیلا چوہدری ،سنہری خان ،سلک ناز ،صبا شہزادی ،مختار چن،ببو رانا،اسد مکھڑا،رضی خان،شجر عباس،آغا جانی اور لکی شاہ اپنے فن کا مظاہرہ کرئینگے،اس ڈارمہ کے پروڈیوسر ملک طارق جبکہ تحریروہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے ۔

بحرین ، تین افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد

مانامہ(ایچ ایم نیوز)بحرین میں ہفتے کے دن تین افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔ ان تینوں افراد کو دو مختلف جرائم کے تحت سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ایک کیس دہشت گردی سے متعلق تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ دوسرا کیس ایک امام مسجد کی ہلاکت سے متعلق تھا۔ بحرین کے پبلک پراسیکیوٹر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ان افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کی تصدیق کی ہے۔

شمالی عراق ، پنجہ آپریشن، 72 دہشت گرد ہلاک

بغداد(ایچ ایم نیوز)پنجہ آپریشن کے ما تحت شمالی عراق کا علاقے متینہ میں فضائی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اس دوران  ان کی پناہ گاہوں اور اسلحہ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی عراق کے خرقوک علاقے میں جاری پنجہ آپریشن میں بے بس کیے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلان  میں واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ کاروائیوں میں PKK کے 72 کارکنان کو جہنم رسید کر دیا گیا ہے۔پنجہ آپریشن کے ما تحت شمالی عراق کا علاقے متینہ میں فضائی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اس دوران  ان کی پناہ گاہوں اور اسلحہ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔دفتر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے ضلع بطلس کی تحصیل تاتوان  کے نواحی علاقوں میں فضائی  تعاون کے حامل آپریشن میں تین مسلح دہشت گرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں کاروائی جاری ہے۔

ایرانی بحری تجارتی جہازین بحیرہ قزوین میں غرقاب،عملہ محفوظ

تہران(ایچ ایم نیوز)ایران کا ایک تجارتی بحری جہاز جمعے کے روز بحیرہ قزوین میں ڈوب گیا۔ روسی نیوز ویب سائٹ اسپٹنک کے فارسی ایڈیشن کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:22 پر آذربائیجان کی بندرگاہ لنکران کے نزدیک پیش آیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی اِسنا کے مطابق جہاز کے عملے کو مکمل طور پر بچا لیا گیا۔آذربائیجان کی سمندری اتھارٹی نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ ایرانی کارگو جہاز نے بحیرہ قزوین میں حادثے کے سبب مدد کی اپیل کی تھی۔آذربائیجان کے حکام نے دو ہیلی کاپٹروں اور سمندری کشتیوں کو جائے حادثہ پر بھیجا۔اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر سوار 9 افراد کو بچا لیا گیا۔

امریکی خوف کے پیش نظر تہران کی ہمنوا عراقی شخصیات مالی رقوم ایران منتقل کرنے میں مصروف

بغداد(ایچ ایم نیوز)عراق کے مرکزی بینک نے جمعرات کے روز ملک کے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھیجے گئے ایک نوٹفکیشن میں کہا تھا کہ 4 عراقی شخصیات کے ساتھ مالی لین دین غیر قانونی شمار ہو گا۔ ان میں دو شخصیات ریان الکلدانی اور وعد قادو کا تعلق عراقی ملیشیائوں سے ہے جب کہ بقیہ دو نوفل حماد السلطان اور احمد الجبوری عراق کے دو سابق صوبائی گورنر ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  چند روز قبل ان چاروں شخصیات کے خلاف امریکی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔اس سلسلے میں تازہ ترین پیش رفت میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ مربوط عراقی شخصیات اور اداروں کے قریبی اکثر حلقوں کا کہنا ہے کہ ان میں ایک بڑی تعداد کو عراق میں اپنے مفادات اور مالی رقوم کے حوالے سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔ ایک باخبر ذریعے نے ایران کے قریبی عراقی حلقوں میں مچی ہوئی کھلبلی کی تصدیق کی ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ "ایران کی ہمنوا بعض شخصیات ان دنوں سرگرمی کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری اور مالی رقوم کا ایک حصہ ایران میں مختلف علاقوں اور بینکوں میں منتقل کر رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ان کے خلاف متوقع پابندیوں سے بچنا ہے"۔

لیبیا ،قومی فوج کی پہلی بار وفاقی حکومت کے ٹھکانوں پر بمباری

فضائی حملے ترکی کی فضائیہ کا ڈرون کنٹرول روم، مصراتہ کے فوجی اڈے پر فضائی دفاعی نظام اور ایوی ایشن کالج پر کئے گئے 

طرابلس(ایچ ایم نیوز)لیبیا میں قومی فوج کے طیاروں نے ہفتے کو علی الصبح دو شہروں سرت اور مصراتہ میں وفاق کی حکومت کے زیر انتظام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق مصراتہ میں وفاق کے عسکری اہداف پر 7 فضائی حملے کیے گئے۔ ان میں ترکی کی فضائیہ کا ڈرون کنٹرول روم، مصراتہ کے فوجی اڈے پر فضائی دفاعی نظام اور شہر میں ایوی ایشن کالج شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب لیبیا کی قومی فوج نے مذکورہ دونوں شہروں میں وفاق کی ملیشیاں کے ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔اس دوران گولہ بارود کے گوداموں پر بھی بم باری کی اطلاعات ہیں۔لیبیا کے مغربی شہر مصراتہ میں زور دار ھماکے سنے گئے جب کہ ترہونہ شہر کی فضاں میں وفاق کی حکومت کے ڈرون طیاروں کا گشت جاری رہا۔

امریکا، والد کی لاپرواہی، جڑواں بچوں کی جان لے گئی

بچوں کی اموات سخت گرمی اور حبس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی

نیویارک(ایچ ایم نیوز) امریکہ میں والد کی لاپرواہی نے دو شیرخوار جڑواں بہن بھائی کو موت سے ہمکنار کردیا۔ پولیس نے اس ضمن میں والد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے 37 سالہ رہائشی والد نے اپنی ملازمت کی جگہ پر جب گاڑی پارک کی تو اس وقت جڑواں بچے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر تھے لیکن وہ دیکھے بغیرچلا گیا جہاں صبح آٹھ بجے سے شام تقریبا ساڑھے چار بجے تک اس نے دفتری فرائض سر انجام دیے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں واپسی کے وقت جب وہ گاڑی چلا رہا تھا تو اچانک اس کی نظر پڑی کہ اس کا ایک سالہ بیٹی اور بیٹا پچھلی نشست پہ موجود ہیں تو اس نے فوری طور پر گاڑی روک کرایمرجنسی میں 911 کو فون کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آٹھ گھنٹے تک سخت گرمی میں گاڑی کے اندر بند رہنے کے باعث بچے دم توڑ چکے تھے۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور دیگر امدادی اداروں کے رضاکار فون کال ملنے پر فوری طور پہ جائے وقوع پہنچے اور اسپتال لے جا کر طبی امداد دینے کی بھی کوشش کی مگر وہ لا حاصل ثابت ہوئی۔دم توڑنے والے بچوں کے والد کی ملازمت ایک اسپتال میں ہے جہاں وہ بحیثیت سماجی کارکن کے خدمات انجام دیتا ہے۔ پولیس نے بچوں کے جاں بحق ہونے پر والد کو حراست میں لے لیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے کے بعد ہی غالب امکان ہے کہ والد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سال رواں میں پڑنے والی سخت گرمی کے باعث اب تک 18 بچوں کی اموات گاڑی میں بند رہنے کے سبب ہوچکی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، بھارت کاہٹ دھرمی کا مظاہرہ،10ہزار اضافی فوجی تعینات

مودی سرکار نے فوری طور پرمزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے 
 وادی میں انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کیلئے فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارتی وزیر داخلہ

سری نگر(ایچ ایم نیوز)پہلے امریکہ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کیا اور اب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی میں مزید دس ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مودی سرکار نے جموں و کشمیر میں فوری طور پر فوج کی مزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وادی میں انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کیلئے فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں سی آر پی ایف کی 50 کمپنیاں، بی ایس ایف کی 10، ایس ایس بی کی 30 اور آئی ٹی بی کی 10 کمپنیاں شامل ہیں۔یہ احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیشکش کے بعد جاری کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس تنازع پر ثالثی کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم میں بھی کمی نہیں آئی، بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

میکسیکو سرحدپردیوار بنائو ٹرمپ،ہم تمھارے ساتھ ہیں، امریکی سپریم کورٹ

 کانگریس کے پاس دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کو استعمال کرنے کی مخصوص اتھارٹی نہیں ،فیصلے کا متن
 سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو فضول اور غیرموثر دیوار کی تعمیر  کے لیے فنڈز چرانے کی اجازت دی ہے، نینسی پلوسی کا رد عمل 

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو جنوبی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کے استعمال سے روکنے کا کیلی فورنیا کی فیڈرل کورٹ کا فیصلہ چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے مسترد کردیا۔عدالت نے امریکی صدر کو دیوار کی تعمیر کے لیے پینٹاگون کے 2.5 بلین ڈالر کے فنڈز کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔جنوبی سرحد پر یہ دیوار امریکا اور میکسیکو کو تقسیم کرتی ہے جب کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 2016 میں اپنی الیکشن مہم کے دوران دیوار کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا تاہم ڈیموکریٹک جماعت دیوار کی تعمیر کی شدید مخالف ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیلی فورنیا، ایریزونا اور میکسیکو میں دیوار کی تعمیر کے پروجیکٹ کے لیے فنڈز استعمال کیے جاسکیں گے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں اس بات کو بھی واضح کیا کہ کانگریس کے پاس دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کو استعمال کرنے کی مخصوص اتھارٹی نہیں تھی۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑی فتح قرار دیا اور کہا کہ بارڈر سیکیورٹی اور قانون کی حکمرانی کیلئے یہ ایک بڑی فتح ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو کانگریس کی جانب سے مسترد کیے گئے فضول اور غیر مثر دیوار کی تعمیر کے پروجیکٹ کے لیے فنڈز چرانے کی اجازت دی ہے۔دوسری جانب امریکا اور گوئٹے مالا نے ہنڈورس اور ایل سلاواڈور سے گوئٹے مالا میں داخل ہونے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

افغانستان، غزنی میں خود کش دھماکا، 5افراد جاں بحق،20زخمی

طالبان نے سرکاری دفتر پر  خود کش  حملہ کر کے مکمل تباہ و برباد کر دیا،مقامی حکام
  
کابل (ایچ ایم نیوز)افغان صوبے غزنی میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے ہیں جب کہ 20افراد زخمی ہوئے ہیں،  طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، پرتشدد کارروائی میں ایک سرکاری دفتر کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے غزنی میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ اب بند ڈسٹرکٹ میں ہوئے اس کار بم حملے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق اس پرتشدد کارروائی میں ایک سرکاری دفتر کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کی کوششوں کے باوجود افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔دھماکے میں 5 افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ اب بند ڈسٹرکٹ میں ہوئے اس کار بم حملے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق اس پرتشدد کارروائی میں ایک سرکاری دفتر کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کی کوششوں کے باوجود افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

اثریہ پبلک سکول اینڈ کالج نے میٹرک کے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز) اثریہ پبلک سکول اینڈ کالج نے میٹرک کے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ ۔ میرپورتعلیمی بورڈ کے میٹرک کے سالانہ نتائج میں سکول نے حسب سابق 100فیصدر زلٹ۔20 طلباء وطالبات نے A+گریڈ جبکہ 21طلباء و طالبات نے Aگریڈ حاصل کر کے سکول کا نام روشن کر دیا۔میرپور تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں ادارے کی طالبہ سارہ یوسف نے 1061، مریم نصیر نے 1047،علینہ منیر نے نے 1015،اسامہ افضل نے 1004 ‘خواجہ عقیل الرحمن 987‘ماریہ امین971‘خالد نذیر968شنریلہ حمید984‘گل حسن952‘نصرت شاہین946‘کشف تسلیم 923‘طیب الرحمان921‘صلاح الدین916‘بی بی کوثر915‘شازیہ شبنم 913‘عمار یونس913‘حیدر خوشحال906‘صائم بشارت902جبکہ دیگر طلبہ نے Aنمبرات حاصل کیے ۔ اثریہ پبلک سکول اینڈ کالج کے زیر تعلیم بچوں کے والدین نے ادارہ کی شاندار کارکردگی پرسکول کی پرنسپل اورتدریسی عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے،والدین کا کہنا تھا کہ نجی شعبے میں قائم  اثریہ پبلک سکول اینڈ کالج  اوردوسری تعلیم اداروں میں نمایاں فرق  یہ بھی ہے کہ یہاں طلباء کی جدید علوم کے ساتھ کردارسازی  اوران میں قائدانہ صلاحتیں پیدا کرنے پر بھی برابر توجہ دی جاتی ہے جس پر والدین اور شہریوں نے ادارہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔دریں اثناء سکول کے پرنسپل نے تمام کامیاب ہونے والے ہونہار طلباء،طالبات اوراساتذہ کو شاندار محنت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

میٹرک کے نتائج میں پرائم سکالج آف کامرس کا شاندار رزلٹ ،ادارے کے تمام طلبہ نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیاب

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)میٹرک کے نتائج میں پرائم سکالج آف کامرس کا شاندار رزلٹ ،ادارے کے تمام طلبہ نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیاب،عوام علاقہ نے شاندار رزلٹ دینے پر صدر معلم،ادارے کے سٹاف اور محکمہ تعلیم کے آفسیران کو مبارکباد دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے۔یاد رہے کہ مذکورہ سکول تعلیمی پیکج کی تحت اپ گریڈ ہوا اور گزشتہ کئی سالوں سے 100 فیصد رزلٹ دے رہا ہے۔ نجی شعبے میں قائم  اثریہ پبلک سکول اینڈ کالج  اوردوسری تعلیم اداروں میں نمایاں فرق  یہ بھی ہے کہ یہاں طلباء کی جدید علوم کے ساتھ کردارسازی  اوران میں قائدانہ صلاحتیں پیدا کرنے پر بھی برابر توجہ دی جاتی ہے جس پر والدین اور شہریوں نے ادارہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔دریں اثناء سکول کے پرنسپل نے تمام کامیاب ہونے والے ہونہار طلباء،طالبات اوراساتذہ کو شاندار محنت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یوم نیلہ بٹ کی تین روزہ تقریبات کے لئے کمیٹیوں کی منظوری دے دی گئی

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے جہاد آزاد ی کشمیرکے نقطہ آغاز نیلہ بٹ کے 72 ویں یوم تاسیس کو شا یاں شان طریقے سے منانے کے لئے مرکزی مجلس استقبالیہ، مرکزی مجلس انتظامیہ اور سوشل میڈیا چیئرمین پرسن کی منظوری دے دی ہے۔ مسلم کانفرنس کے قائمقام سیکرٹری جنرل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری علامیہ کے مطابق مرکزی مجلس استقبالیہ کے چیئرمین سردار عبدالرشید خان چغتائی ، سیکرٹری سید امجد گردیزی ایڈووکیٹ، مرکزی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالشکور خان ، سیکرٹری سردار عنصر شہزاد عباسی ہونگے۔محترمہ سمیعہ ساجد راجہ ۔ مظفرآباد چیئرپرسن سوشل میڈیا ہونگی۔ مرکزی مجلس استقبالیہ کے ممبران میں سردار الطاف حسین خان(پلندری)،ملک محمد نواز خان(کوٹلی)،راجہ محمد یٰسین خان(باغ)،سردار محمد صغیر خان چغتائی(پونچھ)،سردار مختار احمد خان عباسی۔ ممبر کشمیر کونسل،دیوان علی خان چغتائی(مظفرآباد)،سردار خضر حیات خان (نکیال)،سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ(راولپنڈی)،راجہ ظفر معروف (میرپور)،وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ(گجرانوالہ)، محترمہ شمیم علی ملک(نیلم)،سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ(باغ)،سردار کاشان مسعودخان(ہجیرہ)،میجر(ر) خضر الرحمان راجا(سماہنی بھمبر) اورمحترمہ سمعیہ ساجد راجا(مظفرآباد) جبکہ تمام ضلعی اور ڈویژنل صدوربلحاظ عہدہ مجلس استقبالیہ کے ممبرز ہونگے۔مرکزی مجلس انتظامیہ کے ممبران میں سردار سفیر خان کلس پجے،سجاد عباسی،سردار جلیل احسن نیلہ بٹ اورسردار توصیف عباسی ہونگے۔ دیگر کمیٹیوں کے عہدیداران و ممبران کے ناموں کا اعلان آئندہ چند رو ز میں کر دیا جائے گا۔مسلم کانفرنس کے قائمقام سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اکیس اگست کو تحریک آزادی کشمیر کے شہید اول اور دیگر شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔ بائیس اگست کو بارہ دری نیلہ بٹ کے مقام پر ختم شریف کا اہتمام کیا جائے گا جسمیں شہدائے تحریک آزادی کشمیر اور مقبوضہ ریاست کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ تیئس اگست کوصبح دس بجے جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جسمیں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب فرمائیں گے۔ 

سابق میڈیا ایڈوائزر کا خالق آباد کے رہائشی دو بھائیوں کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

دونوں بھائیوںکی موت کے ذمہ دار محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام ہیں،حکومت اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے نوٹس نہ لیاتوشدید احتجاج کریںگے،خالد محمود خالق 

بریڈفورڈ (ایچ ایم نیوز)سابق میڈیا ایڈوائزر خالد محمود خالق نے خالق آباد کے دو بھائیوں کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بھائیوںکی موت کے ذمہ دار محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام ہیں،حکومت آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے دونوں بھائیوں کی اموات کا نوٹس نہ لیا اور غفلت برتنے والے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام کو نوکریوں سے برطرف نہ کیا گیا تو پھر تارکین وطن دیار غیر میں حکومت آزادکشمیر اور برقیات ملازمین کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔ محکمہ برقیات کی نا اہلی کی وجہ سے یہ پہلا واقعہ رونما نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی میرپور نانگی پارک میں دو اموات ہو چکی ہے مگر اس کے باوجود محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے کترا رہے ہیں خالق آباد کے دو بھائیوں کی اموات کا مقدمہ چیف انجینئر برقیات کے خلاف درج ہونا چاہیے تا کہ آئندہ ایسے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں خالد محمو د خالق نے کہا کہ دونوں بھائی کی موت سے نہ صرف اہلیان میرپور و خالق آباد کے عوام غم سے نڈھال ہیں بلکہ دیار غیر میں مقیم تارکین وطن میں دونوں بھائیوں کی اچانک وفات سے گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی موت محکمہ برقیات کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے ہوئی ہے محکمہ برقیات کے چیف انجینئر اور اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے محکمہ برقیات کی غفلت کی وجہ سے میرپور میں چار اموات ہو چکی ہیں مگر اس کے باوجود برقیات کے ملازمین خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے خالق آباد میں دوبھائیوں کی اموات کا نوٹس نہ لیا تو پھر تارکین وطن دیار غیر میں حکومت آزادکشمیر اور چیف انجینئر برقیات کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک دونوں بھائیوں کو کروٹ کروٹ جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ دلی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے آمین۔

امریکہ کی جانب سے ثالثی کا کردار پیش کی کرنے کی پیشکش اچھا اقدام ہے،کشور عزیز

میرپور(ایچ ایم نیوز)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ سٹی میرپور کی سابق صدر کشور عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ثالثی کا کردار پیش کی کرنے کی پیشکش اچھا اقدام ہے، مسئلہ کشمیر کا حل وقت کی ضرورت ہے نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کو پہلے مرحلہ میں روکا جائے کئی سالوں سے کشمیری قوم جان کی بازی لگا کر کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل کرنے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نظریاتی محاذ کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل کشمیریوں کو منشاء ہے کشمیر کو بھارتی چھاونی میں تبدیل کر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے قابل مذ مت ہے وزیر اعظم پاکستان کی ٹرمپ سے ملاقات اور بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش خوش آئند ہے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ سٹی میرپور کی سابق صدر محترمہ کشور عزیز نے کہا کہ پاکستان ہماری امنگوں کا ترجمان ہے مسلح افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا حالیہ واقعہ ملکی سلامتی پر حملہ تھا ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے پاکستان افواج کے خلاف لب کشائی اور حملہ کرنے والے ملک قوم اور امن کے دشمن ہیں پاکستان فوج نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر پاکستان کی جڑوں کو مضبوط کیا عالم اسلام کے خلاف یہود نصار بر سرے پیکار ہیں ایسے ھالات میں مملکت خداداد پاکستان میں شر پسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کو برطانیہ دورہ پر خوش آمدید کہتے ہیں ،آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی ریاستی تشخص کی بحالی کیلئے خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے

آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ٹو اشفاق احمد خان کا بیان

میرپور(ایچ ایم نیوز)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ٹو اشفاق احمد خان نے کہا ہے کہ قائد مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو برطانیہ دورہ پر خوش آمدید کہتے ہیں، آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی ریاستی تشخص کی بحالی کیلئے خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے، تارکین وطن ہونے والی تقریب میں بھرپور شر کت کریں گے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کردار جاری رہے گا آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت متحد ہے بہت جلد آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا دور دورہ ہوگا۔ہفتہ کو  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا دورہ برطانیہ اہمیت کا حامل ہے ریاستی جماعت کے وراث کارکنان ہرمیدان میں کامیابی کیلئے کوشاں ہیں نظریاتی محاذ کی وارث سیاسی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس تحریک آزاد کشمیر، تکمیل پاکستان کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں امریکہ کی جانب سے ثالثی کا کردار پیش کی کرنے کی پیشکش اچھا اقدام ہے مسئلہ کشمیر کا حل وقت کی ضرورت ہے نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کو پہلے مرحلہ میں روکا جائے کئی سالوں سے کشمیری قوم جان کی بازی لگا کر کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل کرنے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ٹو اشفاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نظریاتی محاذ کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل کشمیریوں کو منشاء ہے کشمیر کو بھارتی چھاونی میں تبدیل کر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے قابل مذ مت ہے وزیر اعظم پاکستان کی ٹرمپ سے ملاقات اور بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش خوش آئند ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیرکی ہدائت پراسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق کا حلقہ فتح پورتھکیالہ میںکھلی کچہری کاانعقاد

 کھلی کچہری میںعوام علاقہ نے اپنے اپنے مسائل بیان کئے اوربعض محکموںکے خلاف شکایات بھی کیں
شہریوںکوجملہ درپیش مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ ،پولیس اورتمام سرکاری محکمہ جات بھرپوراقدامات اٹھائیںگے ،راجہ طارق 

کوٹلی/فتح پورتھکیالہ(ایچ ایم نیوز)وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی ہدائت پراسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق نے حلقہ فتح پورتھکیالہ میںکھلی کچہری کاانعقاد کیا۔ کھلی کچہری میںعوام علاقہ نے اپنے اپنے مسائل بیان کئے اوربعض محکموںکے خلاف شکایات بھی کیں۔کھلی کچہری میںایڈمنسٹریٹرسردارذوالفقارکھنڈہاروی، ایس ایچ اوراجہ طاہرایوب،ا ے ای اویاسین حسرت،چیف آفیسرسردارمحمدعظیم خان،رینج آفیسرسرداراخترودیگرمحکمہ جات کے متعلقین،سیاسی وسماجی رہنماچوہدری ظفرعالم ایڈووکیٹ کے علاوہ حلقہ بھرسے عوام علاقہ،تاجرحضرات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ہفتہ کو کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق نے کہا کہ حکومت آزادکشمیراورچیف سیکرٹری آزادکشمیرکی ہدایات پرضلعی انتظامیہ اورجملہ سرکاری محکمہ جات عوامی خدمت کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیںکرینگے،روزمرہ اشیاء کی پڑتال اورپرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررکردہ نرخوںکے مطابق اشیاء خردونوش کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،شہریوںکوجملہ درپیش مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ ،پولیس اورتمام سرکاری محکمہ جات بھرپوراقدامات اٹھائیںگے ،سڑکات اورحلقہ بھرمیںمحکمہ تعلیم،پبلک ہیلتھ وصحت کے ھوالہ سے عوامی شکایات کاازالہ کیاجارہاہے ۔جن میں سے بعض شکایات کواسسٹنٹ کمشنرنے موقع پرحل کرنے کی ہدایات کیں۔اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق نے محکمہ شاہرات کوہدائت کی کہ وہ حالیہ مون سون میںروڈپرممکنہ سلائڈنگ کے لیے محکمہ شاہرات کے اہلکاران کوالرٹ رکھیں۔اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق نے عوام علاقہ کویقین دلایاکہ محکمہ جات کے اہلکاران تحصیل فتح پورتھکیالہ میں پراپربیٹھ کراپنے فرائض سرانجام دینگے اسسٹنٹ کمشنرنے محکمہ صحت کے آفیسران کوہدائت کی کہ وہ صحت کی سہولیات کے سلسلہ میںاپنے سٹاف کی صحت کے مراکزمیںحاضری یقینی بنائیں۔شرکاء کھلی کچہری نے حکومت آزادکشمیراوروزیرمال سردارفاروق سکندرخان کابھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںزخمی وشہیدہونے والوںکوبروقت معاوضہ کی ادائیگی پرشکریہ اداکیا۔ایس ایچ اوراجہ طاہرایوب نے کہاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے پولیس اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہے شہری بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریںتاکہ معاشرہ سے جرائم کامکمل خاتمہ ہوسکے۔کھلی کچہری کے اختتام پرشرکاء نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق کا کھلی کچہری لگانے پرشکریہ اداکیا۔

جماعت اسلامی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی کے پاس بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار اور صحت کی بہتر سہولیات کا بہتر ایجنڈا موجود ہے جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے ریاست کے دونوں آزاد خطوں میں حصہ لے گی

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی سیشن سے خطاب 

اسلام آباد (ایچ ایم نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی کے پاس بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار اور صحت کی بہتر سہولیات کا بہتر ایجنڈا موجود ہے جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے ریاست کے دونوں آزاد خطوں میں حصہ لے گی ، ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو وفاق ڈیمز کی رائلٹی ،واٹر یوزیز چارجزصوبوں سے بڑھ کر دئیے جائیں،دونوں آزاد خطوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،وفاق 15لاکھ بیرون ملک کشمیریوں کے فارن ایکسچینج کا50سالہ حساب دے،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی پر پابندی اٹھائے ،جماعت اسلامی امت کی وحدت پر یقین رکھتی ہے صدر مرسی شہید سمیت ان سارے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو احیاء اسلام کے لیے میدان عمل میں ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء نورالباری، ارشد ندیم ایڈووکیٹ،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ پیش کیا گیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت ہے جو نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہدکر رہی ہے ،اللہ کی توفیق سے ہی ہم ایسی تحریک سے وابستہ ہیں جو کار انبیاؑ کی امین ہے ،اللہ کی توفیق کے بغیر ہم ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتے یہ اللہ کا ہم سب پر کرم ہے کہ ہم اللہ کے دین کے غلبے کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس باصلاحیت،دیانتدار ،امانتدار عوام کی خدمت کرنے والی قیادت موجود ہے ،جماعت اسلامی کے ادارے آزاد کشمیر میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ریڈ فائونڈیشن نے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں بورڈ میں پوزیشنز حاصل کیں جن پر ہم ریڈ فائونڈیشن کی تمام انتظامیہ سٹاف اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،الخدمت فائونڈیشن نے خدمت کے میدان میں کار ہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں مساجد و مدارس فائونڈیشن نے آزاد خطے کے نوجوانوں کو دینی تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا ہے اور ایسے علماء تیار کررہی ہے جو جدید چیلنجز سے نمبر د آزما ہونے کا داعیہ رکھتے ہوں ،انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں نہ فرقہ واریت ہے نہ ہی سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام ہے اس موافق فضا سے استفاد کرتے ہوئے آزاد خطے کے ایک ایک فرد تک اللہ کے پیغام کو پہنچایا جائے ،مطالعے کے کلچر کو عام کیا جائے روزانہ قرآن و حدیث کا مطالعہ کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030لے کر میدان عمل میں ہے کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے جماعت اسلامی مصروف جہد ہے ۔

خطے کو ایٹمی جنگ سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا سہ فریقی حل نکالنا ناگزیر ہے، مذاکرات کا ماحول بنانے کیلئے تمام فریقین کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش بہت اہم ہے

 آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کا استقبالیہ سے خطاب 

برمنگھم(ایچ ایم نیوز) آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ خطے کو ایٹمی جنگ سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا سہ فریقی حل نکالنا ناگزیر ہے، مذاکرات کا ماحول بنانے کیلئے تمام فریقین کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش بہت اہم ہے۔وہ ہفتہ کو اپنے برطانیہ کے دورے کے دوران لار ڈ مئیر آف برمنگھم چوہدری محمد عظیم کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور خوفناک ہے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عمران خان کے دورے سے مسئلہ کشمیر پر جمود ٹوٹا ہے ، نریندر مودی نے جو بات امریکی صدر سے اندر کی ہے وہ باہر نہیں کر سکتے کیونکہ ان پر دبائو ہے۔ امریکہ پاکستان اور عالمی طاقتوں کو نریندر مودی کو اس دبائو سے نکالنا چاہئے ۔ چین نے امریکی صدر کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے، برطانیہ ، روس اور یورپ کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے۔ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی شرکت سہ فریقی مذاکرات ہی کی شکل ہے۔ افغانستان پراکسی نیو کلئیر سٹیٹ ہے جہاں کئی ایٹمی طاقتیں سرگرم ہیں ۔ خطے کو تباہی سے بچانے کیلئے مسئلے کا حل ضروری ہے۔ دنیا میں دو ہی راستے ہیں یا تو مسئلہ جنگ سے حل کیا جائے یا مذاکرات کے ذریعے ۔ اس بار اگر امریکہ کو افغانستان سے پر امن طریقے سے نکلنا ہے تو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو ٹوٹنا بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل نکالنا ہو گا،قائد مسلم کانفرنس نے لارڈ مئیر کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سابق میئر کونسلر شفیق شاہ ، ڈپٹی لیڈ ی کونسلر برائڈ جٹ جانس ، کونسلر صاداق مینا ، کونسلر چوہدری ادریس ، کونسلر چوہدری فاضل، راجہ اسحاق صابر صدر مسلم کانفرنس برطانیہ سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس کو لارڈ مئیر آف برمنگھم چوہدری محمد عظیم نے دیگر کونسلر کے ہمراہ شیلڈ پیش کی ۔ دریں اثناء صدر مسلم کانفرنس کے اعزاز میں مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق صابر کی طرف سے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کا قاتل ، آٹھ لاکھ ہندوستانی فوج کشمیریوں کو حق خودارادیت سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے، کرفیوکے باوجود ہر روز کشمیری ہندوستان کے خلاف نفرت کیلئے سٹرکوں پر نکلتے ہیں، ہندوستان اخلاقی طور پر کشمیر کے اندر جنگ ہار چکا ہے بلکہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کا اصل فریق ہے، اسے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا بنیادی اور کلیدی کردار اد کرنا ہو گا۔ ا س سے قبل قائد مسلم کانفرنس اسحاق صابر کی رہائش گاہ پر پہنچے تو وہاں موجود کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں قائد مسلم کانفرنس کے اعزاز میں برمنگھم کے معروف بزنس مین میاں مقبول حسین کی رہائش گاہ پر ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں برمنگھم میں کمیونٹی کے اہم ارکان، مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ مہر النساء ، عبدالقادر، عبدالخالق قادری، ملک ساجد، شبیر ملک، راجہ محمد اسحاق خان ، راجہ ذوالقرنین ، چوہدری زیارت ، راجہ صابر، حاجی چوہدری اکرم گل، حاجی نصیب کونسلر، فضل خان ، جمیل تبسم، سردار امجد عباسی، سید عابد کاظمی و دیگر نے ڈنر میں شرکت کی ۔ 

سنکیانگ پر چینی حکومتی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،50 ممالک کے سفیروں کااقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے نام خط

بیجنگ (ایچ ایم نیوز)50 ممالک کے سفیروں نے سنکیانگ پرچینی موقف کی حمایت کی ہے ،اقوام متحدہ کے جنیوا میں قائم دفتر میں تعینات 50ممالک کے سفیروں نے اس سلسلے میں ایک خط اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے صدر اور انسانی حقوق کمشنر کو لکھا ہے ،خط میں سنکیانگ پر چینی موقف کی حمات کی گئی ہے ، واضح رہے کہ اس سے پہلے12 جولائی کو جنیوا میں مقیم متعدد سفیروں نے ایک مشترکہ خط چینی مشن کو بھیجا تھا جس میں بیجنگ کی سنکیانگ میں پوزیشن کی حمات کی گئی تھی ،جنیوا میں چینی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ اور ممالک نے بھی الگ الگ خطوط اور بیانات میں اس معاملے پر چین کی حمایت کی ہے ،خط میں سنکیانگ میں چینی حکومت کی طرف سے معاشی و سماجی ترقی ،انسداد دہشت گردی اور انسانی حقوق کیلئے چینی حکومت کی تعریف کی گئی ہے ،خطوط میں بیرون ممالک کے اعلیٰ حکام سفارتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں کا دورہ سنکیانگ کی بھی تعریف کی گئی ہے ۔بییرون ممالک کے سفیروں نے بعض ممالک کے سرگرم گروپوں کو کہا ہے کہ چین کے حوالے سے بے بنیاد اطلاعات ا ور الزامات پھیلانے سے گریز کریں ،جنیوا میں چینی مشن نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی ایک عالمی مسئلہ ہے اور سنکیانگ کو بھی اس مسئلے کا سامناہے اور اس کے حل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات ا ٹھارہا ہے ،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سنکیانگ میں پیشہ ورانہ تعلیم ، تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو قا بو کیاجاسکے۔

چین اور فلپائن دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیئے اہم نقاط پر متفق

بیجنگ (ایچ ایم نیوز) چین اور فلپائن دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیئے اہم اتفاق رائے پرپہنچ گئے ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان حوا چھون اینگ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر22ویں مذاکرات منعقد ہوئے جس میں بحیرہ جنوبی چین سمیت علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پراتفاق کیا اورمختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا جس سے ناصرف چین اورفلپائن کی ترقی کے لئے معاونت فراہم ہوگی بلکہ اس سے خطے کی ترقی اورخوشحالی بھی ممکن ہوگی۔

چینی امریکی کمپنی نے چینی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی صارفین کے ساتھ دغا کیا ہے

بیجنگ (ایچ ایم نیوز)حال ہی میں،چین کے متعلق ہمحکمہ نے فیڈیکس کی طرف سے نام اور پتے کے مطابق میل  بھیجنے کی تحقیقات کی،جس میں دیکھاگیا کہ فیڈیکس کی طرف سے چینی کمپنی ہواوے کے ایکسپریس میل کو امریکہ میں "غلطی" سے بھیجنے کا بیان حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔اس کے علاوہ فیڈیکس کی طرف سے ہواوے کمپنی کے سو سے زیادہایکسپریس میل کو چین میں نہ بھیجنے کا شبہ  ا  ور دیگر غیر قانونی سرگرمی کوبھی نوٹ کیا گیا ہے۔
سروے کے تازہ ترین نتائج سے عوام کے خدشا ت کا جواب ملا ہے۔جس سے قانون کے مطابق صارف کے حقوق کی حفاظت کے لئے چین کے عزم کا اظہار ہوتاہے اوراس سلسلے میںعملی اقدامات یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ چین میں کوئی کمپنی یا فرد قانونکے دائرے سے باہر نہیںہے، اور فیڈ یکس کو چینی صارفین کو لازمی طور پر جواب دینا چاہئے.امریکہ کے ایکسپریس ڈلیوریکے میدان میں بڑی کمپنی کے طور پر،فیڈیکس 30 سال پہلے کاروبار کے لئے چین میں داخل ہوا.اس لئے فیڈیکس کوچین کے قوانین اور قواعد و ضوابط کا اچھی طرح ادراک ہونا چاہئے. تاہم، امریکی حکومت نے رواںسال مئی میںہواوے کوبرآمدی پابندیوں کے اداروں کی فہرست میں شامل کیا، بعد میں "ٹرانسمیشن " کے سلسلے میں غلطی کو تسلیم کیا۔لیکن اب تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بیان حقائق کے مطابق نہیں ہے، جس سے لوگوں کو اس کے کاروباری ساکھ پرشک ہو گا.فیڈیکس نے صارفین کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچایا ہے ، کیا یہ چینی کمپنیوں اور افراد کیلئے اعتمادکے لائق ہے؟

ہانگ کانگ میں معیشت کی بہتری کیلئے استحکام ضروری ،مسائل بہت جلد حل ہو جائیں گے

معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے

ہانگ کانگ (ایچ ایم نیوز)معروف بزنس مین اور لان کیوی فارم ہولڈنگ لمیٹڈکے چیئر مین الن زمنگ نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں موجودہ صورتحال میں عوام اور بزنس کمیونٹی کواستحکام چاہئے ،چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں بزنس کمیونٹی سے وابسطہ افراد نے امید ظاہر کی ہے کہ تشدد جیسے مسائل بہت جلد حل ہو جائیں گے انہوں نے ہانگ کانگ میں زندگی کے معیار، کاروبار ،آزاد تجارت اور کھلے پن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ چینی مارکیٹ کیلئے ایشیاء میں ایک اہم گیٹ وے ہے ،کاروباری افراد کا کہنا تھا کہ انہیں ہانگ گانگ میں استحکام اور پر امن ماحول چاہئے ، ہانگ گانگ میں پر تشدد واقعات سے معیشت پر برے اثرات پڑ سکتے ہیں اور بزنس کمیونٹی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مسائل کو مذاکرت کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ ملکی معیشت کو برے اثرات سے بچایا جاسکے کیونکہ عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ۔

جنوبی کوریا، چھت گرنے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 9 کھلاڑی زخمی

سیول (ایچ ایم نیوز)جنوبی کوریا میں ایک کلب کی چھت گرنے سے 2افراد ہلاک جبکہ 9اتھلیٹ سمیت 8افراد زخمی ہوئے ،یہ واقعہ جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں 18 ویں ایف آئی این اے ورلڈ چمپین شپ کا انعقاد ہو رہا تھا، چمپین شپ میں حصہ لینے والوں میں امریکہ ، نیوزی لینڈ،اٹلی ، برازیل اور نیدر لینڈ کے کھلاڑی شامل تھے ،حکام کا کہناہے کہ تمام زخمی کھلاڑی خطرے سے باہر ہیں اور ان کا علاج ہسپتال میں کیا جا رہا ہے ۔

صدر شی کی کیو بوقی انٹر نیشنل ڈیزرٹ فورم کے منتظمین کو مبارکباد

بیجنگ (ایچ ایم نیوز)چینی صدر شی جن پھنگ نے 7ویں کیو بوقی انٹر نیشنل ڈیزرٹ فورم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ،چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق کیو بوقی انٹر نیشنل ڈیزرٹ فورم ہفتے کو چائنہ کی شہر اورڈوس میں ہو رہا ہے چینی صدر نے اپنے پیغام میں منتظمین کو مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

افغانستان،غزنی میں کار بم حملہ، متعددافراد جاںبحق، صوبائی ترجمان عارف نوری

غزنی (ایچ ایم نیوز)افغان حکام کا کہناہے کہ صوبہ غزنی میں کار بم حملے میں 3پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے ، غزنی کے صوبائی حکومت کے ترجمان عارف نوری نے ہفتے کے روز میڈیا کو بتایا کہ کار بم حملہ ضلع آبندکے پولیس اسٹیشن کے باہر ہوا ہے جس میں ہلاکتیں ہوئی ہیں ،ترجمان کاکہنا تھا کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں واضح رہے کہ افغانستان میںحال ہی میں تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی، برطانوی وزیر اعظم نے نوید سنا دی

 پانچ لاکھ پر امن  افراد کئی سالوں سے برطانیہ میں مقیم ہیں،برطانوی  شہری کہلانا انکا حق  بنتاہے،بورس جانسن

لندن(ایچ ایم نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ لاکھوں تارکین وطن کا حق بنتاہے انہیں اجازت دی جائے۔برطانوی میڈیا کے  مطابق برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو خوشخبری سنادی۔برطانوی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ5لاکھ تارکین وطن کو ایمنسٹی دینے پرغور کررہے ہیں، ہم نے ماضی میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کو ایمنسٹی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ پانچ لاکھ افراد گزشتہ کئی سالوں سے پرامن طور پر برطانیہ میں مقیم ہیں، لاکھوں تارکین وطن کا حق بنتاہے لہذا انہیں اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 2018میں اس وقت کے سیکریٹری خارجہ بورس جانسن نے برطانوی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ گذشتہ دس برس سے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو شہریت دی جائے،بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ جن تارکین وطن کا ماضی شفاف ہے، برطانیہ میں غیر قانونی طور پر بسنے والے وہ افراد جو جرائم سے پاک ہوں انہیں فوری طور پر برطانیہ کی شہریت دی جائے۔یاد رہے کہ برطانیہ کے سیکریٹری برائے امور خارجہ جارس بونسن لندن کے میئر بھی رہ چکے ہیں، اور موجودہ حکمران پارٹی کے اہم رکن بھی سمجھے جاتے ہیں۔

بحری ٹریفک کا تحفظ ،آبنائے ہرمز میں برطانوی مشن کے حامی ہیں، ڈنمارک

 ڈینش پارلیمنٹ آبنائے ہرمز میں کسی بھی سیکیورٹی مشن میں شمولیت پر غور کرے گی

کوپن ہیگن (ایچ ایم نیوز) ڈینش وزیر خارجہ جیب کوفوڈ کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت برطانیہ کی طرف سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے مجوزہ اقدام کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈینش وزیر خارجہ جیب کوفوڈ نے کہا کہ سمندر کے کنارے واقع ہونے والے ملک کی حیثیت سے ڈنمارک کا آزادانہ آبی ٹریفک کی روانی کو ضروری سمجھتا ہے۔ڈینش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈینش پارلیمنٹ آبنائے ہرمز میں کسی بھی سیکیورٹی مشن میں شمولیت پر غور کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینش حکومت برطانیہ کی طرف سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے مجوزہ اقدام کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے۔اس سے قبل 23 جولائی کوجیریمی ہنٹ نے ایران سے تحویل میں لیا برطانوی بحری جہاز چھوڑنے اورعملے کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہمارا تیل بردار بحری جہاز اور اس کا عملہ چھوڑ دے ورنہ اسے خلیج میں برطانیہ کی بھاری فوجی کمک کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یمن ، ماحولیاتی آفت دروازے پر ،دس لاکھ بیرل تیل سمندر کو آلودہ کرنے والا ہے

 ممکنہ حادثہ  دو اہم ترین آبی گزر گاہوں آبنائے ہرمز اور نہر سوئز میں سمندری جہاز رانی کو لپیٹ میں لے سکتا ہے

صنعا(ایچ ایم نیوز) یمن میں حوثی ملیشیا نے ابھی تک اقوام متحدہ کی فنی ٹیم کو اس بات کی اجازت نہیں دی ہے کہ وہ یمن کے ساحل پر موجودتیل بردار جہاز صافر کی مرمت کا کام شروع کرے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  اس حوالے سے ماحولیاتی آفت کے جنم لینے سے متعلق مسلسل متنبہ کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق یمن کے پورٹ پر کھڑے مذکورہ تیل بردار جہاز میں دس لاکھ بیرل سے زیادہ خام تیل موجود ہے اور اس کے پھٹ جانے کا اندیشہ بھی پایا جا رہا ہے۔ ایسی صورت میں یہ ممکنہ حادثہ دنیا میں تیل کے سب سے بڑے رساو کے واقعات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔یہ تیل بردار جہاز یمن کے مغرب میں الحدیدہ صوبے کی راس عیسی بندرگاہ کے قریب چار برس سے کھڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ حوثی ملیشیا کی ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی تکنیکی ٹیم کو تیل بردار جہاز تک رسائی نہ دینے کے سبب جلد ایک ماحولیاتی آفت جنم لے سکتی ہے۔الاریانی کے مطابق تیل بردار جہاز پھٹنے یا اس پر لدے تیل کے رساو کے نتیجے میں تاریخ میں خام تیل کے رساو کا سب سے بڑا واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ممکنہ حادثے کی تباہ کاریاں بحر احمر کے علاوہ دنیا کی دو اہم ترین آبی گزر گاہوں آبنائے ہرمز اور نہر سوئز میں سمندری جہاز رانی کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔یمنی وزیر نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ جہاز کی مرمت کی اجازت دینے کے عوض انہیں اس پر لدے تیل کامنافع (جس کا اندازہ 8 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے)کو فروخت کرنے کی ضمانت دی جائے ، ان کی اس ضد کا نتیجہ ایسی ماحولیاتی آفت کو جنم دے گاجو سعودی عرب، اریٹیریا ، سوڈان اور مصر تک پھیل سکتی ہے۔

6سالہ بچی کا کارنامہ،ویڈیوز سے دولت کما کر ایک ارب کی عمارت خرید لی

بورام مزاحیہ وڈیو بنانے میں ایکسپرٹ ہے  ،بچی کے چینلز کے مجموعی سبسکرائبر 30کروڑ سے زائد ہیں  

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر چینلز بنا کر یوں تو دنیا کے سیکڑوں افراد سالانہ اربوں روپے کما رہے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ چند سال ایسے کم عمر بچے بھی سامنے آئے ہیں جو یوٹیوب پر والدین کی مدد سے اکائونٹ بنانے کے بعد اب سالانہ اربوں روپے کما رہے ہیں۔اگرچہ یوٹیوب پر کم عمر بچوں میں کمائی میں سب سے آگے 7 سالہ امریکی بچہ ریان ہے، جس کی سالانہ کمائی تقریبا ڈھائی ارب روپے پاکستانی ہے۔تاہم یوٹیوب پر ریان سے زیادہ جنوبی کورین بچی 6 سالہ بورام کے سبسکرائبر زیادہ ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک ارب روپے سے زائد کی شاندار عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بچوں سے متعلق مزاحیہ ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر رکھنے والی جنوبی کورین بچی 6 سالہ بورام نے دارالحکومت سیول میں شاندار عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔رپورٹ کے مطابق بورام نے تقریبا 80 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک ارب روپے سے زائد کی رقم میں 5 منزلہ عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔بورام کے یوٹیوب پر دو مختلف چینلز ہیں اور ان کے دونوں چینلز کے مجموعی سبسکرائبر کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے اور ان کی ویڈیوز کو چند ہی دن میں لاکھوں بار دیکھا جاتا ہے۔

فلپائن ، ہلاکت خیز زلزلے ، 8 افراد ہلاک، 60 زخمی

زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ، سڑکوں پر دراڑیں ، اسپتالوں میں ایمرجنسی  نافذ،امدادی کارروائیاں جاری

منیلا(ایچ ایم نیوز) فلپائن میں 5.4 اور 5.9 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے شمالی جزیرے بیٹنس کے علاقوں اطبیات میں 5.4 جس کی گہرائی 12 کلومیٹر جب کہ باسکو اور سبتانگ میں 5.9 شدت کے زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ مقامی حکام نے اب تک 8 افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی میں نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور زلزلے کے مزید جھٹکے متوقع ہیں۔ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں عمارتیں منہدم ہونے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تاہم ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

منشیات اور انسانی اسمگلنگکا الزام، امریکی بحریہ کے 16 اہلکار گرفتار

نیوی اہلکار میکسیکو کے تارکین وطن سے رقم لے کر امریکا میں داخل کروا دیتے تھے

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)  امریکا میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث امریکن نیوی کے 16 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی سرحد سے محض 90 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم امریکی بحریہ کے فوجی کیمپ پینڈالٹن میں نئی بٹالین کی تشکیل کے دوران 16 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس بارے میں امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 16 اہلکاروں کو منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی جانب سے نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے جب کہ مزید 8 اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔کچھ ماہ قبل امریکی نیوی کے 2 اہلکاروں کو میکسیکو سے تارکین وطن کو امریکا میں داخل کرانے کیلیے 8 ہزار ڈالر رشوت لینے پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور انہی دو اہلکاروں سے تفتیش کے دوران حیران کن انکشافات سامنے آئے تھے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے سے روکنے کیلیے سرحد عبور کرنے والوں کو گولی مارنے سے لے کر سرحدی دیوار کی تعمیر جیسے غیر مقبول فیصلے کیے ہیں اور امریکی بحریہ کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی اسی تناظر میں ہے۔

امریکا ایف- 35طیاروں کی فراہمی سے انکاری ہے تو کسی دوسرے ملک جائیں گے ،ترکی

 اگرامریکا ایسا رویہ  جاری رکھے گا  توہم دیگر معاملات پر بھی نظر ثانی کریں گے، صدر اردگان

انقرہ(ایچ ایم نیوز)ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکا کے ترکی کو ایف-35 طیاروں کے پروگرام سے باہر کرنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا کہیں اور سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ ترکی نے حال ہی میں روس سے ایس-400 میزائل نظام کا معاہدہ کیا تھا اور اس کی ابتدائی کھیپ بھی پہنچ گئی ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو اس معاہدے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے فیصلے کے بعد اعلان کیا تھا کہ نیٹو اتحادی ترکی کو ایف-35 طیاروں کے پروگرام سے باہر کردیا جائے گا اور پابندیاں بھی عائد کردی جائیں گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی(اے کے پی)کے ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا کہ اگلے موسم بہار میں ہم ایس-400 نظام استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ترکی نے اس سے قبل بھی امریکی مطالبات اور دھمکیوں کو مسترد کردیا تھا۔اردوان نے اپنے خطاب میں امریکا سے کشیدہ تعلقات پر کہا کہ امید ہے کہ امریکی عہدیدار پابندیوں کے معاملے پر بہتر فیصلہ کریں گے اور ان کا کہنا تھا کہ اس صورت میں ترکی کو امریکا سے جدید بوئنگ طیارے خریدنے کے معاملے پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشہ ماہ کے آخر میں جاپان میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس میں اس معاملے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے اٹھایا تھا۔ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے ترک صدر کا کہنا تھا کہ کیا آپ ہمیں ایف-35 طیارے نہیں دیں گے، پھر ٹھیک ہے لیکن ہم ایک مرتبہ پھر اس معاملے پر اقدامات کریں گے اور ہم کہیں اور جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں ایف-35 طیارے نہیں مل رہے ہیں تو ہم 100 جدید بوئنگ طیارے خرید رہے ہیں جس کے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں اور ایک بوئنگ پہنچ بھی چکا ہے اور اس کی ادائیگی بھی کررہے ہیں اور ہم کسٹمرز ہیں۔بوئنگ طیاروں کیمعاہدے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کی چیزیں جاری رہیں تو پھر ہم اس معاملے پر نظر ثانی کریں گے۔

ٹرمپ کی نئی بڑکیاں، امریکی کمپنیوں ٹیکس لگانے کا حق صرف امریکہ کو ہے

ہم میکرون کی حماقت  کا جواب دیں گے،میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ امریکی شراب فرانسیسی سے بہت بہتر ہے

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر اگر کوئی ملک ٹیکس عائد کر سکتا ہے تو وہ خود امریکہ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ اعلان اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے جو فرانس کی جانب سے حال ہی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا جواب قرار دیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ فرانس نے امریکی کمپنیوں پر بھاری ٹیکس عاید کیا ہے، ہم میکرون کی اس حماقت پر جوابی کارروائی بہت جلد کریں گے۔فرانسیسی شراب پر ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ امریکی شراب فرانسیسی سے بہت بہتر ہے۔11 جولائی کو فرانسیسی سینیٹ نے ان بڑی کمپنیوں پر 3 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا جو ان کے ملک میں کام کر رہی ہیں، امریکہ کی بڑی کمپنیاں، ایپل، فیس بک، ایمازون اور گوگل بھی اس قانون کی زد میں آ گئی تھیں۔اس سے قبل 10 جولائی کو امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائیٹ ھائیزر نے فرانسیسی سینیٹ کو خبردار کیا تھا کہ اس کی جانب سے غیرملکی کمپنیوں پر عائد کیے جانے والے متوقع ٹیکس پر امریکی حکومت کو سخت تشویش ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اس قانون کے متوقع اثرات کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور اس بات کا تعین کیا جائے کہ کہیں یہ امریکی تجارت کو متاثر تو نہیں کرے گا۔بعد ازاں مائیکروسافٹ، گوگل، فیس بک اور ایمازون کے نمائندوں پر مبنی ایک گروپ نے ان تحقیقات کو یورپ میں بڑھتے ہوئے امتیازی ٹیکسوں کے خلاف امریکی قیادت کا پختہ اظہار قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا تھا۔

برطانیہ نے روسی ٹی وی پر چار کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

 نشریات کی خلافورزی مارچ، اپریل میں نیوز اور کرنٹ افیئرزپروگراموں میں کی گئی، برطانوی  میڈیا رگولیٹر
 جرمانہ بلاجواز اور سراسر غلط ہے،لندن کی ہائی کورٹ میں  اپیل زیر سماعت ہے،
فیصلہ چیلنج کیا جائیگا، ترجمان روسی ٹی وی

لندن/ماسکو(ایچ ایم نیوز) برطانیہ نے روسی ٹی وی  آر ٹی کوسروس فراہم کرنے والے ذیلی نشریاتی ادارے  کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرتقریبا چار کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔برطانیہ کے میڈیا رگولیٹرآف کام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اے این او  ٹی وی نووستی کو برطانیہ کے نشریاتی قوانین کی خلاف کرنے پر تین کروڑ ننانوے لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔برطانیہ کے میڈیا رگولیٹرآف کام نے کہا کہ نشریات کی خلاف ورزی مارچ اور اپریل کے درمیان نیوز اور کرنٹ افیئرز کے مختلف پروگراموں میں کی گئی۔ یہ پروگرام  برطانوی کے لیے جاسوسی کرنے والے سابق روسی آفیسر سریگی اور ان کی بیٹی یولیا سکپیلل کو زہر دینے کے معاملے، شام کی جنگی صورت حال اور یوکرین کی نازی جرمنی پر موقف حوالے نشر کیے گیے تھے۔روسی ٹی وی آر ٹی  کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمانہ بلاجواز اور سراسر غلط ہے۔ اپنے ایک بیان میں آر ٹی کے ترجمان نے کہا کہ آف کام کی طرف سے جرمانہ ایسے موقع پر عائد کیا گیا ہے جب لندن کی ہائی کورٹ میں ان کی اپیل پر سماعت زیر التوا ہے۔آر ٹی نے مزید کہا کہ جبکہ وہ نشریات کی مبینہ خلاف ورزی پر آف کام کی قانونی جارہ جوئی کو عدالت میں چیلنج کرچکا ہے اور کیس کی کورٹ میں سماعت سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر جرمانہ نامناسب اور غیر معمولی ہے۔

پرینیتی چوپڑا کا پریانکا کی وائرل تصویر پر تبصرہ کرنے سے انکار

ممبئی(ایچ ایم نیوز )نامور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی بہن اوراداکارہ پریانکا چوپڑا کی سگریٹ پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی حال ہی میں ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سگریٹ پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جب کہ ان کے برابر میں موجود ان کے شوہر نک جونز اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا بھی سگار کا مزہ لے رہی ہیں۔ پریانکا کی یہ تصویر ان کی 37 ویں سالگرہ کی ہے۔ تصویر میں پریانکا سگریٹ پی کر اپنی سالگرہ کا جشن مناتی نظر آرہی ہیں۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نا صرف دمہ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہیں بلکہ خود دمے کی مریضہ بھی ہیں اور گزشتہ برس انہوں نے لوگوں کو دمہ کے حوالے سے آگاہی دینے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا۔ لہذا سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا چوپڑا کو سگریٹ پینے پر ان کے دہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دوغلہ قرار دیا ہے۔حال ہی میں جب پریانکا کی بہن پرینیتی چوپڑا سے ایک تقریب کے دوران اس بارے میں سوال کیاگیا تو انہوں نے یہ کہہ کر اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ اس بارے میں بولنے کا ان کا کوئی حق نہیں۔

اداکارہ ماہ نور بلوچ کی دو سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی

کراچی (ایچ ایم نیوز )معروف اور خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے دو سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،پاکستان میں حسن کی ملکہ کہلائی جانیوالی ماہ نور بلوچ کا خوبصورتی میں کوئی ثانی نہیں، لاجواب اداکاری اور سدا بہار شخصیت کی وجہ سے پہچانی جانے والی ماہ نور بلوچ کے مداح آج بھی ان کے ڈراموں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں تاہم دو سال سے پردہ سے غائب رہنے کے بعد ایک بار پھر اداکارہ نے چھوٹی اسکرین پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔49 سالہ اداکارہ رومانوی اور کامیڈی سے بھرپور ٹیلی فلم اپنی اپنی لوسٹوری میں معروف اداکارہ اعجاز اسلم کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئینگی جبکہ ان کے ہمراہ اظفر رحمان ، صدف کنول اور ایاز سومرو بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہے کہ کاشف سلیم کی ہدایت کاری میں بننے والی ماہ نور بلوچ ٹیلی فلم اپنی اپنی لو سٹوری رواں سال عید الاضحی پر دکھائی جائیگی۔ 

اپنا فلمی نام کیارا پریانکا چوپڑا سے متاثر ہو کر رکھا، عالیہ ایڈوانی

ممبئی (ایچ ایم نیوز )بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا نام کیارا فلم انجانا انجانی میں پریانکا چوپڑا کے نام کیارا سے متاثر ہوکر رکھا ہے۔بالی ووڈ کی نئی ریلیز ہونیوالی فلم کبیر سنگھ میں شاہد کپور کیساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کا پیدائشی نام عالیہ ایڈوانی ہے لیکن انہوں نے بالی ووڈ میں آنے کے بعد پریانکا چوپڑا سے متاثر ہوکر اپنا فلمی نام کیارا ایڈوانی رکھ لیا۔کیارا ایڈوانی نے کہا کہ انہوں نے 2014 میں فلم فگلی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور تب سے ہی انہوں نے اپنا نام بھی عالیہ ایڈوانی سے کیارا ایڈوانی میں تبدیل کرلیا تھا۔اپنا فلمی نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں عالیہ نامی ایک اداکارہ پہلے ہی موجود ہیں جو کہ ایک سپر اسٹار ہیں۔فلمی شائقین ہم دونوں عالیہ میں کنفیوژ نہ ہوجائیں اس لئے میں نے اپنا نام تبدیل کرلیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے پریانکا چوپڑا کی فلم انجانا انجانی دیکھی اور اس میں جس طرح پریانکا نے اپنا تعارف کرایا کہ ہائے، میں کیارا ہوں۔ تب انہوں نے سوچا کہ یہ کتنا خوبصورت نام ہے، اگر میرے یہاں بیٹی ہوئی تو میں اس کا نام یہی رکھوں گی۔ لیکن ابھی مجھے اپنے لئے ایک نام کی ضرورت ہے تومیں نے یہ نام اپنا رکھ لیا۔ 

عارف لوہار لندن میں 14اگست کو پرفارم کریں گے

لاہور(ایچ ایم نیوز )پاکستان کے معروف فوک گلوکار عارف لوہار 14 اگست کو لندن میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے لہذا وہ ان شوز میں شرکت کے لئے لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔

اداکارفیصل کھچی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘میں سکھ کا کرداراداکریں گے

یہ مکمل میوزیکل فلم ہے ،جس میں میرا کرداربہت ہی اہمیت کا حامل ہے،اداکار کی گفتگو

لاہور(ایچ ایم نیوز )اداکارفیصل کھچی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘میں سکھ کے کردارکے لئے کاسٹ،تفصیلات کے مطابق ہدائیتکارباسوچودھری کی نئی بننے والی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘میںاداکارفیصل کھچی کو بہت ہی اہم کردارکے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے،فلم میں فیصل کھچی سکھ کا کردار ادا کریں گے،یہ مکمل میوزیکل فلم ہے ، فلم ’’عشق میراانمول‘‘کے فلمسازنعیم خان،سلیم باجوہ ،ملک محمدنعیم ہیں ، نغمہ نگاراکرم خیال ،میوزک ڈائریکٹرقادرعلی شگن ،کوریوگرافرڈیوڈملک جبکہ دیگرکاسٹ میں گلوکارصفدرماہی،سحرملک مرکزی کردارمیں جلوہ گرہورہے ہیں۔

ہدایتکاروحیداعوان کا جواں سال بیٹا ہارٹ اٹیک سے چل بسا

 نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی کثیرتعدادمیں شرکت 

لاہور(ایچ ایم نیوز)معروف ہدایتکاروحیداعوان کا جواں سال بیٹا ہارٹ اٹیک سے چل بسا،تفصیلات کے مطابق ہدائیتکاروحیداعوان کا جواں سال بیٹا اچانک ہونے والے ہارٹ اٹیک سے اپنے خالق حقیقی سے جاملا،اسے گزشتہ روز مقامی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا،وحیداعوان کے بیٹے کی نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ،میڈیا اورشوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے احباب کی کثیرتعدادنے بھی شرکت کی اوروحیداعوان سے ان کے جواں سال بیٹے کی اچانک موت پر ان سے تعزیت کا اظہارکیا اورمرحوم کے بلنددرجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ملنے کے لئے دعا کی۔

اداکارسونوبھٹی کی نئی فلم’’آئی ہیٹ لویو‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

میگا بجٹ فلم میں ملٹی سٹارزکاسٹ شامل ،محرم کے بعد ریلیزکی جائیگی،فلمسازواداکارکی گفتگو

لاہور(ایچ ایم نیوز  )فلمسازواداکارسونوبھٹی کی نئی فلم’’آئی ہیٹ لویو‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے،یہ فلم ملٹی سٹارزکاسٹ کے ساتھ میگا بجٹ پر بنائی جارہی ہے،فلمسازواداکارسونوبھٹی نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تکنیک کاروں نے فلم میں جس طرح سے اپنی صلاحیتوں کواستعمال کیا ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ’’آئی ہیٹ لویو‘‘بڑے بجٹ سے تیار کی جانے والی یہ فلم پاکستانی سنیما کے اس بحران میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، فلم کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے،جسے محرم الحرام کے فوری بعد پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

پروڈیوسرنعیم خان نے اپنی فلم ’’عشق میرا‘‘کا نام بدل کر’’عشق میراانمول ‘‘رکھ لیا

 گانوں کی عکس بندی جاری ،فلم کوجلدہی سینما سکرین پر نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا،فلم پروڈیوسرکی گفتگو

لاہور(  ایچ ایم نیوز )پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے اپنی نئی بننے والی پنجابی فلم’’عشق میرا‘‘کا نام بدل کر ’’عشق میرا انمول‘‘رکھ لیا،ایک ملاقات کے دوران نعیم خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نئی پنجابی فلم کو’’عشق میرا‘‘کے نام سے بنا رہے تھے لیکن کچھ دوستوں کے اصرارپر فلم کا نام بدل کر ’’عشق میرا انمول ‘‘رکھ لیا ہے ،جسے پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن سے باقاعدہ طورپررجسٹرڈبھی کروالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ’’عشق میرا انمول‘‘کا میوزک پر کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے جس کے گانوں کی عکسبندی ان دنوں زوروشورسے جاری ہے،فلم کوجلدہی سینما سکرین پر نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

معروف اداکار ہمایوں سعید 48برس کے ہوگئے ، دنیا بھر سے پرستاروں کی مبارکباد

 لاہور(ایچ ایم نیوز )معروف اداکار ہمایوں سعید 48برس کے ہوگئے ۔انہوں نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی،ہمایوں سعید کو دنیا بھر سے پرستاروں نے مبارکباد دی۔ہمایوں سعید پاکستان کے ایک نامور اداکار، ماڈل اور پرڈیوسر ہیں وہ چندبھارتی فلموں میں کام کر چکے ہیں اگرچہ ان کے کام کو بھارت میں پزیرائی نہیں ملی ۔ان کا نیا ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی پہلی جھلک جاری کردی گئی، ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور کبری خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔ڈرامے کی پہلی جھلک میں ایک کمرے کا دروازہ کھلتا ہوا دکھایا گیا جس کے بعد ڈرامے کا نام لکھا ہے اور گلوکار گانے کے بول میرے پاس تم ہو گنگنانے رہے ہیں۔ڈرامے کی کہانی تین کرداروں عائزہ خان، کبری خان اور ہمایوں سعید کے گرد گھومتی ہے،ڈرامے میرے پاس تم ہو کی پہلی قسط 17 اگست کو جاری ہوگی۔میرے پاس تم ہو کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔اداکار ہمایوں سعید کی ڈراموں میں واپسی چار سال بعد ہورہی ہے اس سے قبل انہوں نے کامیاب فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں تھے۔ہمایوں سعید نے ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا کردار بہت ہی سادہ ہے، میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، زندگی بہت مشکل ہے مگر میں اپنی بیوی اور بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں اور بہت ہی ایماندار شخص ہوں، ایمانداری کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔پاکستانی فلم انڈسٹری میں ہمایوں سعید کا مقام کم لوگوں نے پایا ہے۔ ایک ہیرو کے طور پر ول لوگوں میں ویسے ہی جانے جاتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے سب سے نمایاں فلم پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔ 

ہالی ووڈ فلم دی گولڈ فنچ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ فلم دی گولڈ فنچ کا  نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جوہن کرولے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی  نیو یارک کے رہائشی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جو بم دھماکے میں اپنی ماں کی مو ت کے بعد دوسری فیملی کے ساتھ رہنے لگتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں معروف اداکارہ نیکول کڈمین کے علاوہ سارہ پالسن،فن وولف ہارڈ،جیفرے رائٹ،پیٹر جیکب سن اور رابرٹ جوئے شامل ہیں۔ فلم 13ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اقلیتوں پر مظالم‘ بالی ووڈ کے 49فنکاروں کا نریندر مودی کو خط

ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ کے 49   فنکاروں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر بڑھتے مظالم اور تشدد نے بالی ووڈ فنکاروں کو بھی آواز اٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔ فنکاروں اور سماجی کارکنوں کی جانب سے نریندر مودی کو لکھے گئے کھلے خط میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں، دلت اوردیگر اقلیتوں پر ہونے والے تشدد کو اب بند ہوناہوگا۔ خط میں فنکاروں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں تشدد کے ان واقعات کی مذمت کرنا کافی نہیں۔ ان واقعات کے خلاف کیا ایکشن لیاگیا یہ بتایا جائے۔ اس کے علاوہ فنکاروں نے ان واقعات میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم پلے موبل‘ دی مووی کا نیا ٹریلر

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم پلے موبل؛دی مووی کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔  فلم کی کہانی مارلا نامی ایسے دلچسپ اینی میٹڈ کردار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لاپتہ بھائی چارلی کی تلاش میں لمبے سفر پر نکل پڑتا ہے اور اس دوران کئی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے تاہم وہ ہمت نہیں ہارتا اور کوشش جاری رکھتا ہے۔  فلم کے کرداروں کیلئے ڈائیلاگ نامور ہالی ووڈ اداکار ڈینئل ریڈ کلف، جم جیفیگن، انایا جوائے، گیبریئل بیٹ مین اور ایڈم لیمبرٹ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فلم اگست میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

کنگنا رناوت ایک فلم میں کام کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت   رواں سال ایک فلم میں کام کرنے کا  سب سے زیادہ  معاوضہ حاصل کرنے والی  اداکارہ بن گئیں۔   بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فلمی سائٹ نے  رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارائوں کی فہرست جاری کی ہے ۔  فہرست میں بالی ووڈ کی متنازع کوئین کنگنا رناوت ٹاپ پر ہیں اوردپیکا پڈوکون دوسرے نمبر پر ہیں۔  کنگنا ایک فلم کا معاوضہ 18 کروڑ روپے وصول کر رہی  ہیں جبکہ  نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون  ایک فلم کے لیے 17 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ اس فہرست میں  پریانکا چوپڑا  تیسرے نمبر پر ہیں اور وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 16 کروڑ وصول کرتی ہیں۔بالی ووڈ کی بے بو اداکارہ کرینہ کپور ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ وصول کرتی ہیں۔  اداکارہ شردھا کپور ایک فلم کا معاوضہ 14 کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔ حالیہ دور کی مقبول ترین اداکارہ عالیہ بھٹ ایک فلم کا معاوضہ 13 کروڑ روپے لیتی ہیں۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کامعاوضہ پر فلم 12 کروڑ ‘  سونم کپور11 کروڑ‘  ودیا بالن کا معاوضہ 10 کروڑ‘   انوشکا شرما9 کروڑ‘  پرینیتی چوپڑا  8 کروڑ‘  سوناکشی سنہا ایک فلم کے لیے 7 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنا نام عالیہ بھٹ کی وجہ سے بدلا

 ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی  اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنا نام کیارا رکھنے کی  وجہ عالیہ بھٹ کو قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ  کیارا ایڈوانی نے اپنا فلمی نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرا اصل نام عالیہ ایڈوانی ہے لیکن 2014 میں ریلیز ہونے والی ڈیبیو فلم سے اب تک میرا نام کیارا ایڈوانی چلا آرہا ہے ۔ کیارا نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ میں پہلے ہی عالیہ بھٹ موجود ہیں جوکہ ایک سپر اسٹار ہیں اس لئے میں عالیہ کے نام سے اپنی شناخت نہیں کرانا چاہتی تھی بلکہ اپنی خود کی ایک پہچان بنانا چاہتی تھی کیوں کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ یکساں ناموں کی وجہ سے شائقین کنفیوژ ہوجائیں ۔کیارا ایڈوانی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا نام کیارا فلم  انجانا انجانی میں  پریانکا چوپڑا کے نام کیارا سے متاثر ہو کر رکھا ہے۔ فلم کے ایک سین میں  پریانکا اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہائے میں کیارا ہوں۔ وہ ڈائیلاگ دیکھ کر مجھے نام بہت پسند آیا۔ اگر میری کوئی بیٹی ہوتی تو میں اسے کیارا کے نام سے پکارتی لیکن اس سے قبل مجھے نام کی ضرورت تھی اس لئے میں نے اس نام کا انتخاب کیا جوکہ آج میری پہچان بن گیا ہے۔

نورا فتیحی نے غیر ملکیوں کیلئے بھارت کو مشکل ملک قرار دیدیا

ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ کی مراکشی اداکارہ  نورا فتیحی نے غیر ملکیوں کیلئے بھارت میں رہنے کو مشکل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی لوگوں کے رویے نے انہیں رونے پر مجبور کردیا تھا۔  ایک انٹرویو ممیں    اپنی آپ بیتی  سناتے ہوئے نورا نے  بتایا  کہ غیر ملکیوں کے لیے بھارت میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے جب کہ انہوں نے بالی ووڈ میں جگہ بنانے کے لیے کئی قربانیاں دی ہیں۔  انٹرویو میں نورا فتیحی نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں ہندی زبان نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی بار آڈیشنز میں شرمندہ کیاگیا۔ نورا نے کہا لوگ مجھ پر ہنستے تھے جیسے میں کوئی سرکس ہوں، مجھے پریشان کرتے اور بہت تذلیل کرتے تھے۔ ایک بار ایک کاسٹنگ ایجنٹ نے مجھے کہا تھا کہ واپس چلی جا ہمیں تمہاری ضرورت نہیں ہے۔ بالی ووڈ میں موجود لوگوں کے رویے دیکھ کر میں اپنے گھر جاتے ہوئے رو رہی تھی، میں یہ سب کبھی بھلا نہیں سکوں گی۔  انہوں نے کہا کہ   وہ ایک اپارٹمنٹ میں 8 لڑکیوں کے ساتھ رہتی تھیں جہاں ایک لڑکی نے ان کا پاسپورٹ چوری کرلیا۔ اتنا سب برداشت کرنے کے بعد میرا بھارت میں رہنا بہت مشکل ہوگیاتھا اور کچھ وقت کے لیے میں بھارت چھوڑ کر کینیڈا چلی گئی تھی۔

نامور قوال عزیز میاں کی (آج) 77 ویں سالگرہ

 لاہور (ایچ ایم نیوز)پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں کی (آج) 77 ویں سالگرہ منائی جائیگی۔ عزیز میاں  27جولائی 1942ء  کو یوپی کے شہر بلند میں پیداہوئے تھے ،ان کی مشہور قوالیوں میں ’’میں شرابی ، تیری صورت نگاہوں میں اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے ‘‘ سرفہرست ہیں، حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، عزیز میاں6 دسمبر2000ء  کو وفات پاگئے تھے۔

فلم سپر اسٹار کا نیا گانا’’ غلط فہمی‘‘ ریلیز کر دیا گیا

لاہور  (ایچ ایم نیوز)    پاکستانی فلم سپر اسٹار کا نیا گانا غلط فہمی ریلیز کر دیا گیا۔گانا غلط فہمی ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا اور چند گھنٹے میں ہی لاکھوں لوگوں نے اس گانے کو سنا اور پسند کیا۔ اس سے قبل ریلیز ہونے والے گیت نوری نے دھوم مچا دی تھی اور یوٹیوب پر اب تک اسے نو لاکھ سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔ نوری میں ماہرہ خان کے غیرمعمولی رقص نے جہاں شائقین کو مسحور کر دیا وہاں اس کی موسیقی بھی چاروں اور چھا گئی۔ یاد رہے اس سے قبل فلم کا ایک اور گانا ان دنوںریلیز کیا گیا تھا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے تھے۔ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا یہ گانا فلم کے مرکزی اداکاروں ماہرہ خان اور بلال اشرف پر فلمایا گیا ہے۔ گانے میں دونوں کو بطور پریمی جوڑا دکھایا گیا ہے۔ فلم سپر اسٹار کے گانے ان دنوں کے بول شکیل سہیل نے تحریر کیے ہیں جبکہ اس کی موسیقی آذان سمیع خان اور سعد سلطان نے دی ہے۔ سپر اسٹار کو ناظرین عید الاضحی پر سینما گھروں میں دیکھ سکیں گے۔

اسرائیل و افغانستان مابین بڑھتی قربتیں، اسرائیلی کاروباری شخصیات کی افغان خاتون اول سے ملاقات

 اسرائیلی کمپنیاں کابل، فراہ، ہلمند اور نیم روز میں مالی سرمایہ کاری کریں گی،اسرائیل عرب و غیر عرب مسلم مالک کیساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے،  سربراہ بین الاقوامی مشاورتی فرم یوآف مردخائی

کابل(ایچ ایم نیوز)اسرائیل کی ایک بین الاقوامی مشاورتی فرم کے سربراہ یوآف مردخائی نے رواں ماہ جولائی کے اوائل میں افغانستان کی خاتون اول رولا غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ اسرائیلی کمپنیاں افغان اراضی میں سرمایہ کاری کریں گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ عرصے میں یوآف مردخائی کی صدارت میں ایک پانچ رکنی وفد نے دو قابل اعتماد کاروباری شخصیات کے ہمراہ کابل کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا تھا۔مردخائی کے مطابق یہ ملاقات افغانستان کی خاتون اول رولا غنی سے متعلقہ ایک کمپنی کی دعوت پر منعقد ہوئی۔ اس سلسلے میں افغان ذمے داران کے ساتھ تجارتی بات چیت اور اجلاسوں کے حوالے سے تمام تر رابطہ کاری اسی کمپنی نے انجام دی۔تین روز تک جاری رہنے والے اس دورے میں یوآف مردخائی اور ان کے اسرائیلی تجارتی شراکت داروں نے افغانسان کی خاتون اول رولا غنی سے ملاقات کی۔افغان ذمے داران کے ساتھ کئی اجلاسوں کے دوران اس بات پر اتفاق رائے سامنے آیا کہ اسرائیلی کمپنیوں کی کابل، فراہ، ہلمند اور نیم روز میں مالی سرمایہ کاری ہو گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوآف مردخائی نے اسرائیلی وفد میں کاروباری شخصیت کی حیثیت سے شامل ہو کر بحرین کے اقتصادی ورکشاپ میں بھی شرکت کی تھی۔ایسا نظر آ رہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غیر سرکاری اور اقتصادی تنظیموں کی وساطت سے عرب اور غیر عرب مسلمانوں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو وسیع کرنے کا ارادہ رک

مداحوں کا دپیکا کو لورانجن کی فلم میں کام نہ کرنے کا مشورہ

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ سٹار دپیکا پڈوکون کو ان کے مداحوں نے جنسی ہراسانی کے کیسز میں نامزد  ڈائریکٹر لو رانجن کی فلم میں کام نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ناٹ مائی دپیکا کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مہم کا آغاز کر دیا جس کا مقصد دپیکا کو ایک ایسی فلم میں کام کرنے سے روکنا ہے جس کے ڈائریکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے اور وہ مشہورِ زمانہ مہم می ٹو کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ دپیکا پڈوکون کے مداحوں کا کہنا ہے کہ دپیکا ہمارے لیے ایک رول ماڈل ہیں اور ان کے کردار سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے۔ انہوں نے دپیکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈائریکٹر لو رانجن کی فلم کا حصہ نہ بنیں ورنہ بحیثیت اداکارہ وہ ہماری نظروں میں بنا ہوا اپنا خوبصورت اور مضبوط مقام کھو دیں گی۔ واضح رہے کہ جنسی ہراسانی کے متعدد کیسز میں نامزد فلم ڈائریکٹر لو رانجن کی فلم میں دپیکا کے کام کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم دپیکا نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

سلمان خان میرج ہال کی تیاری میں مصروف

ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ  سٹار  سلمان خان   بلبل میرج ہال کے نام سے  نئی فلم کی تیاری میں مصروف جس کی کہانی ایک شادی ہال کے گرد گھومتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی اگلی فلم میں بھارتی شادی ہالز کو بنیاد بناتے ہوئے مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے بارے میں ہوگی جو دہلی میں ایک شادی ہال کے مالک ہیں اور اس شادی ہال کے کاروبار میں انہیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ تھرلر فلم21برجز کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ تھرلر فلم21برجز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کی کہانی نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایک گینگ کو پکڑنے کیلئے لاک ڈاون کروادیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں چیڈوک بوسمین،سیانا ملر،اسٹیفن جیمز،جے کے سیمونز،کیٹی میک کلینن،شینا ریان اور ٹیلر کچ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم 27ستمبرکو ریلیز کی جائے گی۔

گلوکارہ خوشبو لغاری نے نیا 'صوفی کلام 'ریکارڈ کروالیا

لاہور(ایچ ایم نیوز) گلوکارہ خوشبو  لغاری نے نیا 'صوفی کلام ریکارڈ کروالیا۔تفصیلات کے مطابق اردو،پنجابی اور سندھی زبان میں صوفیانہ کلام سے شہرت حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ خوشبو لغاری نے نیا 'صوفی کلام 'ریکارڈ کروالیا صوفیانہ کلام کی جلد ویڈیو بنا کر ریلیز کر دی جائیگی۔ایک ملاقات میں  خوشبو لغاری نے بتایا کہ اردو،پنجابی اور سندھی میرے سارے صوفیانہ کلام بے حد مقبول ہوئے اور امید ہے کہ میرا نیا 'صوفی کلام 'پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرے گا۔

پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں عالمی معیارکے مطابق ہیں‘ ارمینا رانا خان

لاہور(ایچ ایم نیوز) اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی  رونقیں بحال ہونا خوش  آئند ہے‘   پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں ارمینا رانا خان نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے  تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان اب اس شعبے کو بڑی ذمے داری کے ساتھ بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ   پاکستان فلم انڈسٹری کی  رونقیں بحال ہونا خوش  آئند ہے   پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق   ہوتی ہیں۔

شوبز میں صرف عروج کے دنوں کے دوست ہوتے ہیں‘ وینا ملک

لاہور(ایچ ایم نیوز) نامور اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ  شوبز میں  صرف عروج  کے دنوں کے دوست ہوتے ہیں‘جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ  عروج کے دونوں میں آپ کے بہت سے دوست ہوتے ہیں جبکہ زوال کے دنوں میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ میں کسی سے زیادہ امیدیں لگانے کی قائل نہیں کیونکہ جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں،کسی کی بلا وجہ مداخلت یا تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔ وینا ملک نے کہا کہ شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں صرف معیاری کام ہی کروں گی۔

اقرا عزیز نے اہلیہ پر مبینہ تشدد کرنے پر محسن عباس حیدر کو کھری کھری سنا دیں

لاہور  (ایچ ایم نیوز)  اقرا عزیز نے اہلیہ پر مبینہ تشدد کرنے پر محسن عباس حیدر کو کھری کھری سنا دیں۔   سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلوکار محسن حیدر کے مبینہ تشدد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اقراء نے  کہا کہ تن سازی انسان کو مضوط بناتی ہے لیکن کسی عورت پر ہاتھ اٹھانا آپ سے مرد ہونے کا اعزاز چھین لیتا ہے۔ اقرا عزیز نے کہا کہ ہمیں یہ سننے کی بھی ضرورت نہیں کہ  اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا اور نہ ہی آپ کی کہانی کی ضرورت ہے۔ اب وقت ختم ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن نے حاملہ ہونے کے باوجود مجھے بری طرح جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

وقت سب سے بڑااستاد ہے جو بہت کچھ سیکھا جاتا ہے‘ اداکارہ صبا قمر

لاہور  (ایچ ایم نیوز) ٹی وی و فلم کی نامور اداکارہ  صبا قمر نے کہا ہے کہ وقت سب سے بڑااستاد ہے‘  پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے  تاہم معیار کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ   وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اور عمل ضروری ہے۔  صبا قمر نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ صبا قمر نے کہا کہ عزت دینے اور عزت لینے پر یقین رکھتی  ہوں اسی وجہ سے آج تک کسی سکینڈل کا شکار نہیں ہوئی۔

فاطمہ نے بغیر ثبوت کے مجھ پر الزام عائد کیا ہے‘ نازش جہانگیر

لاہور (ایچ ایم نیوز)   ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر  نے کہا ہے کہ محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ نے بغیر ثبوت کے ان پر الزام تراشی کی ہے۔  انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں ماڈل نازش جہانگیر نے کہا کہ اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ نے مجھ پر بغیر کسی ثبوت کے الزام عائد کیا کہ میرے ان کے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کے بعد مجھے گھر توڑنے والی کہا گیا۔ نازش جہانگیر نے کہا کہ آپ سب اپنی عقل کا استعمال کریں اور سوچیں کہ اگر فاطمہ کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتے تو وہ ان کو بھی منظر عام پر لاتی جیسے فاطمہ اپنے شوہر کے خلاف ثبوت سامنے لے کر آئی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش سے ایک گھنٹہ قبل فاطمہ سے میری بات ہوئی اور میں نے اسے مبارک باد دی۔ اس وقت محسن کراچی میں کسی شوٹنگ میں مصروف تھا جبکہ میں اسلام آباد میں تھی۔ لیکن فاطمہ گھریلو تشدد کا نشانہ بنی ہیاور میری تمام تر ہمدردی اس کے ساتھ ہے اور میں اس بات کا اعلان بھی کرنا چاہتی ہوں کہ ان کی ازدواجی زندگی میں تنازعات کی وجہ میں نہیں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف محسن ہی اس حوالے سے وضاحت کر سکتا ہے کہ آخر اس کی بیوی نے اس سارے معاملے میں میرا نام کیوں لیا۔ فاطمہ نے کسی ثبوت کے بغیر مجھ پر پورے میڈیا کے سامنے الزام عائد کیا۔ میں نے کبھی کسی کی ذاتیات پر بات نہیں کی اور اسی لیے میرے لیے یہ سب نہایت دردناک ہے  میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ صرف فاطمہ ہی اس سب کا شکار نہیں ہوئی، بغیر ثبوت مجھ پر الزام عائد کر کے ذاتی منافرت کی بنیاد پر مجھے بھی اس سب میں گھسیٹا گیا جس سے مجھے ذہنی طور پر کافی پریشانی ہوئی۔ 

چین، کفایت شعاری قوانین کے خلاف ورزی پر37207 ملازمین کو سزائیں سنا دی گئیں

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین میں رواں سال 37207سرکاری ملازمین کو کفایت شعاری کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے سزائیں سنائی گئیں ۔منگل کے روز چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون کے مہینے میں8506سرکاری ملازمین کو 6060 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں ۔زیادہ تر سرکاری ملازمین پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی الائونسز جاری کئے ۔تحائف کو وصول کیا اور سرکاری خزانے سے کھانے کھلائے گئے۔

ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی شرح قدر میںکمی

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی کرنسی یوآن (آر ایم بی )کی مرکزی شرح تباد لہ منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں59بنیادی پوائنٹس  کی کمی  سے 6.8818ہو گئی ہے ،چین کی غیر ملکی زرمبادلہ کے تبادلہ کی کھلی منڈی میں چینی کرنسی کو ہر کاروباری روز 2فیصد کمی بیشی کی اجازت ہے ۔

چینی معیشت مستحکم طور پر ترقی کر رہی ہے،اقتصادی ماہرین

 بیجنگ (ایچ ایم نیوز ) چین کے قومی ادارہ برائے شماریات نے کہا  ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ دو فی صد کا اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح رواں سال کے پہلے نصف میں جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ تین فی صد زیادہ رہا ہے۔ چائنہ ریڈیو کے مطابق ان اعدادو شمار کے اجرا کے بعد کچھ غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے یہ کہا کہ دوسری سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی کی ترقی کی رفتار انیس سال میں سب سے سست ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ چینی معیشت سست روی کا شکار ہوئی ہے ۔ اس حوالے سے عالمی اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کی چین کی اقتصادی پالیسی دفتر کی ڈائریکٹر مارگیٹ مولنار نے کہا کہ ایسا کہنا بے بنیاد ہے ۔ موجودہ عالمی صورت حال کے تناظر میں دیکھا جائے تو چینی معیشت کو نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔ چینی حکومت نے کہا کہ رواں سال کے پہلے نصف میں چینی معیشت نے مجموعی طور پر مستحکم ترقی کی ہے ۔  مارگیٹ مولنار اس بات پر متفق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقتصادی ترقی کی رفتار پہلے کے مقابلے میں سست ہے ،لیکن اس میں بہت کم کمی ہوئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی معیشت مستحکم ہے ۔ دوسری طرف چینی معیشت کے معیار کو بلند کیا گیا ہے ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی معیشت نے ترقی کی ہے ۔صنعت کے بجائے سروسزسے چینی معیشت کی ترقی ہو رہی ہے ، صنعت اور سروسز کے شعبوں میں ہائی ٹیکنالوجی کی حامل صنعت اور نئی ابھری ہوئی صنعت چینی معیشت کی ترقی کا اہم ذریعہ بن چکی ہے ۔اس لیے میرا خیال ہے کہ چینی معیشت کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels