My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

نہیں لگتا چیئرمین سینیٹ لانے میں ہمیں کوئی دقت ہوگی، شیری رحمان

سینیٹ میں اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل ہے، فارورڈبلاک کس طرح بن سکتاہے؟یہ قانون کی نفی ہوگی، حکومت کے پاس سینیٹ میں مطلوبہ تعداد موجود نہیں رہنما پیپلز پارٹی کی گفتگو 

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز )  پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا سینیٹ میں اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل ہے، نہیں لگتا چیئرمین سینیٹ لانے میں ہمیں کوئی دقت ہوگی۔ جمعہ کو پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے اپوزیشن کے پاس واضح اکثریت ہے، فلورکراسنگ نہیں ہوسکتی ، نہیں لگتاچیئرمین سینیٹ لانے میں ہمیں کوئی دقت ہوگی۔شیری رحمان کا کہنا تھا فارورڈبلاک کس طرح بن سکتاہے؟یہ قانون کی نفی ہوگی، حکومت کے پاس سینیٹ میں مطلوبہ تعداد موجود نہیں۔وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا وزیراعظم نے صادق سنجرانی کوکہاتحریک کامیاب ہونے نہیں دیں یہ بیان کیا ہارس ٹریڈنگ نہیں؟۔

نوشہرہ ،نظام پورکی پہاڑیوں میں پولیس آپریشن، 2پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ،2 دہشت گرد ہلاک

 نوشہرہ (ایچ ایم نیوز ) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ 2 ملزمان بھی مارے گئے۔پولیس نے نظام پور کے علاقے مروبہ، گاڑو اور قمرمیلا میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ مقابلے میں دو انتہائی مطلوب اشتہاری مارے گئے۔ حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت مطہر شاہ اور امجد کے نام سے ہوئی جو پولیس کو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

وزیراعظم ایسی ریاست چاہتے ہیں جوشہریوں کے تحفظ اوربہتری کا بیڑا اٹھائے، فردوس عاشق اعوان

 پاکستان ہا ئوسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب عمران خان کا عملی قدم ہے،  معاون خصوصی

 اسلام آباد(ایچ ایم نیوز ) وزیر اعظم  کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہا وسنگ منصوبہ اسکیم نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے،کہ یہ اسکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان  میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان ہاسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی قدم ہے۔ کمزور اور تنخواہ دار طبقے کے لئے یہ اسکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے اور ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ اسکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی۔ یہ نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا بیڑا اٹھاے، جو حکمرانوں کے مفاد کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو۔

پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

 فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں،دستے شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھوں، کان کا کردار ادا کرتے ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی   کا مباحثے سے خطاب 

نیویارک(ایچ ایم نیوز ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی  نے کہا  ہے کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں،پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے،دستے شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھوں، کان کا کردار ادا کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں مباحثے سے خطاب کے دوران   پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ امن مشنزکی کامیابی کے لیے شراکت داروں میں مزید مشاورت پر زور دیا۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے مباحثہ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ امن مشنز کونتیجہ خیز اور موثر بنانے کیلئے سہ فریقی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل، یواین سیکرٹریٹ اور ا من دستے فراہم کرنے والے ممالک کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیے جب کہ 2013 میں پاکستان کی سربراہی میں سلامتی کونسل نے کثیر جہتی امن اقدامات اٹھائے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشن سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکے باہمی تعاون کے بغیرچیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں، پاکستان چھ دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستان نے 46 امن مشنزمیں دولاکھ سے زائد جوان بھیجے، پاکستان اور مراکونے فوجی اورپولیس فراہم کرنے والے ممالک کا غیررسمی گروپ تشکیل دیا جب کہ پاکستانی کے نیلے ہیلمٹس بہترین تربیت یافتہ، مسلح اورہرطرح کے حالات کا سامنا کرنے کے اہل ہیں۔

شام، ادلب میں شدید چھڑپیں، 82 افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

باغیوں کے مقبوضہ علاقوں میں حکومتی فوج کی کارروائیاں تیز،اطراف سے  بھاری اسلحے کا استعمال 

دمشق(ایچ ایم نیوز) شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں لاشوں کے انبار لگ گئے، دونوں طرف سے 82 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شامی شہر ادلب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں، اب تک دونوں طرف سے 82 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج اور اپوزیشن کی حامی فورسز کے درمیان جھڑپیں گذشتہ روز بھی جاری رہیں تھیں جبکہ لڑائی میں توپ سے حملے کیے جارہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں باغیوں کا قبضہ ہے جبکہ حکومتی فوج نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں، دونوں طرف سے بھاری اسلحے سے حملے کیے جارہے ہیں۔ادلب کے علاقے کرناز کے مقام پر اپوزیشن کی حامی فورسز کے حملے میں ایک خاتون جب کہ اللطامنہ میں روسی بمباری سے ایک عام شہری مارا گیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں شام میں اتحادی افواج کی جانب سے ایک گاں پر کی جانے والی بمباری سے سات بچوں سمیت چودہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، چار ماہ میں اب تک 520 بے گناہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے تھے۔

افغانستان،اشرف غنی کاایک مرتبہ پھر طالبان کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ

باہمی مخالفت بھلا کر تحفظات دور کیے جاسکتے ہیں، جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے،افغان صدر

کابل(ایچ ایم نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو ملکی حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیتے ہوئے ملاقات کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغان حکام چاہتے ہیں کہ طالبان ان سے بھی مذاکرات کرہیں جبکہ طالبان شروع دن سے ہی حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکاری ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان افغان حکومت کو ایک کٹھ پتلی ریاست قرار دیتے ہیں، ان کے مطابق اشرف غنی ان کے کہنے پر کام کرتے ہیں جن کے وہ غلام ہیں۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایک مرتبہ پھر طالبان کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب افغانستان میں امن کے لیے صحیح وقت ہے۔کابل میں یورپی یونین انسداد دہشت گردی کانفرنس میں اشرف غنی نے کہا کہ حقیقت پر مبنی امن کے لیے گزشتہ 18 برس میں ٹھیک وقت نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ وقت ہاتھ سے نکل گیا تو نقصان کی ذمہ داری بڑی ہوگی۔ اشرف غنی نے طالبان اور افغان حکومت کے دوران دوطرفہ مذاکرات پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے خلاف ہیں، تاہم مذاکرات کے ذریعے تحفظات دور کیے جاسکے ہیں، جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں طالبان نے دوحہ میں افغانستان کے بااثر شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، تاہم مذکورہ مذاکرات سے متعلق اب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

ایمرجنسی کیمپ بارے اقوام متحدہ کو کھلا خط بہتان ہے، چین

 خط انسانی حقوق کے مسائل  پر سیاست چمکانے کی کوشش اور داخلی امور میں بے جا مداخلت ہے،ترجمان وزارت خارجہ 

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین نے سنکیانگ صوبے میں مسلمان اقلیتوں سے متعلق تقریبا 22 ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کو ارسال کیے گئے خط کو 'بہتان' قرار دیا ہے۔چین کے شمال مغربی خطے میں ایغور مسلمانوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان زینگ شانگ نے روزمرہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کو خط چین کے خلاف حملہ، بہتان اور غیر ضروری الزامات پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ خط، انسانی حقوق کے مسائل عوامی سطح پر سیاست چمکانے کی کوشش ہے اور چین کے داخلی امور پر بے جا مداخلت ہے۔مراسلے پر اقوام متحدہ کے لیے 22 ممالک کے سفیروں نے دستخط کیے جن میں آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی اور جاپان کے سفیر بھی شامل ہیں۔مراسلے کے متن میں چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو حراستی کیمپوں میں قید کرنے سے متعلق مصدقہ رپورٹس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔خط میں مزید کہا گیا کہ ایغور مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کی جاری ہے اور انہیں مختلف پابندیوں میں بھی جکڑا جارہا ہے۔مراسلے میں چین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سنکیانگ میں مسلمان اور دیگر مذہبی اقلیتوں کو حراستی کیمپ میں قید کرنے سے باز آئے اور انہیں آزادی کے ساتھ اپنے امور انجام دینے کا ماحول فراہم کرے۔اقوام متحدہ کے آزاد پینل کا ماننا ہے کہ تقریبا ایک لاکھ ایغورز اور دیگر مسلم اقلیتوں کو حراستی کیمپوں میں نظر بند رکھا گیا ہے، جنہیں چین پیشہ ورانہ تعلیمی سینٹرز قرار دیتا ہے۔چین نے دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف جنگ کے نام پر ایغور مسلم اقلیت پر طویل عرصے سے سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

مائیک پومپیو کی ماٹن گریفتھس سے ملاقات، یمنی صورت حال پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن مارٹن گریفتھس سے ملاقات کی، اس دوران یمن کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جنگ زدہ یمن میں فوج کو واپس بلا کر ان کی دوبارہ تعیناتی پر تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث سعودی حکام کو شدید تشویش ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ابوظہبی فوج کی تعداد میں کمی کے باوجود وہ جنگ جاری رکھیں گے اور یمنی بندرگاہوں سے حوثیوں کو انخلا پر مجبور کردیں گے۔مائیک پومپیو نے مارٹن گریفتھس سے ملاقات کے موقع پر حالیہ کشیدگی پر گفتگو کی، اور یمن میں سعودی اتحادی افواج سمیت اقوام متحدہ کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کی سر زمین پر حملوں کے نتیجے میں یمنی بحران میں اضافہ ہوچکا ہے۔یو این کے مندوب نے مائیک مامپیو سے ملاقات سے قبل متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے ابوظہبی حکام کے حالیہ فیصلوں پر گفتگو کی تھی۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات سعودی اتحادی فوج کا اہم شراکت دار ہے، جس نے 2015 میں یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف صدر عبدریہ منصور بادی کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں مداخلت کی تھی۔

مظلوم فلسطینیوں کی ڈرون ٹیکنالوجی ،بزدل غاصب اسرائیلی طاقت حواس باختہ

فلسطینی مزاحمتی گروپ زیرزمین دیوار کی تعمیر میں مصروف تاکہ سرنگوں کی تباہی کو روکا جا سکے ،اسرائیلی عسکری ذرائع

یروشلم(ایچ ایم نیوز) فلسطینی مزاحمت کاروں کی ڈرون ٹیکنالوجی نے دنیا بھرسے اسلحے کے انبار جمع کرنیوالے بزدل صہیونیوں پر خوف و دہشت طاری کررکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیت اور ترقی پذیر ڈرون ٹیکنالوجی نے دنیا بھرسے اسلحہ کے انبار جمع کرنیوالے بزدل صہیونیوں کے دلوں پرخوف اور دہشت طاری کرتے ہوئے ان کی نیندیں حرام کردیں۔صہیونی ریاست کو اس بات کی حیر ت اور پریشانی ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار بے سروسامانی کے باوجود ڈرون طیاروں جیسی ٹیکنالوجی کہاں سے حاصل کرتے اور یہ طیارے کس طرح تیار کرتے ہیں۔ اس نوعیت کے ڈرون طیارے تو خطے میں اسرائیل کے علاوہ دوسرے ملکوں کے پاس بھی کم ہی دستیاب ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ حماس کی فوج اور دوسرے فلسطینی مزاحمتی گروپ زیرزمین دیوار تعمیر کررہے ہیں تاکہ سرنگوں کو تباہ کرنے کا آپریشن ناکام بنایا جا سکے۔ یہ سرنگیں بیرون ملک سے فالتو پرزہ جات کی غزہ کو اسمگلنگ کا ایک ذریعہ ہیں جہاں ان پرزوں کو جوڑ کر ڈرون طیارے بنائے جاتے ہیں۔اسرائیلی ذرائع کا کہنا تھا کہ اب ڈرون طیارے بنانا زیادہ مشکل نہیں۔ انٹرنیٹ پر ڈرون تیار کرنے کے طریقے موجود ہیں اور حماس چند ہزار شیکل خرچ کرکے جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونیوالے ڈرون بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر کئی کمپنیاں تیار شدہ ڈرون فروخت بھی کرتی ہیں، حماس کے عسکری ماہرین اور اسلحہ ساز ڈرون خرید کر انہیں تبدیلی کے بعد جنگی مقاصد کے لیے بنا سکتے ہیں۔صہیونی فوج کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کار زیرزمین دیوار کی تعمیر کے ساتھ ڈرون طیاروں کی اہمیت سے بھی آگاہ ہیں۔ حماس اور دوسری فلسطینی عسکری تنظیمیں بحری، فضائی اور بری محاذوںپر اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کررہی ہیں۔صہیونی حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے پاس دسیوں کی تعداد میں مسلح ڈرون موجود ہیں۔ ان ڈرون کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ اسرائیلی راڈار پرنہیں آتے اور انہیں میزائلوں سے مار گرانا بھی مشکل ہے۔عسکری اور سیکیورٹی امور کے فلسطینی ماہر رامی ابو زبیدہ کا کہنا تھاکہ گذشتہ کئی سال سے ڈرون طیاروں کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

افغانستان، ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکا، 5 افراد ہلاک،40زخمی

کابل(ایچ ایم نیوز) افغان صوبے ننگرہار میں دھماکا سے 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔صوبائی گورنر عطااللہ خوگیانی کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب میں لوگ کی آمد شروع ہوگئی تھی اس دوران ایک بچے نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بھارت، بی جے پی ریاستی طاقت کے غرور میں اپنے بچوں کو بھی نشانہ بنانے لگی

والدو بھائیوں کی منشاء کے بغیر دلت نوجوان  سے شادی پر  رکن اسمبلی سے بیٹی کو جان کا خطرہ لاحق
میری اور  خاوند کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنایا جائے،رکن اسمبلی کی بیٹی کی بھارتی پولیس سے اپیل

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) بھارت میں برسراقتدار انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیداران کے ظلم و بربریت کا نشانہ صرف مسلمان یا دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ہی نہیں بن رہے ہیں بلکہ ریاستی طاقت کے غرور میں مبتلا انسان دشمنوں کا نشانہ خود ان کے اپنے بچے بھی بننے لگے ہیں۔اس کی تصدیق گزشتہ روز اس وقت ہوئی جب وزیراعظم نریندر مودی کے سب سے زیادہ قابل اعتماد گردانے جانے والی یوگی حکومت کے رکن اسمبلی کی بیٹی نے بھارتی پولیس سے اپیل کی کہ اسے اور اس کے خاوند کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنایا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی وڈیو میں بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیش مشرا کی بیٹی ساکشی مشرا نے کہا ہے کہ اسے اور اس کے خاوند کو اپنے والد اور بھائی کے علاوہ ان کے بھیجے ہوئے لوگوں سے جان کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ساکشی مشرا کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ اس نے اپنے والد اور بھائی سمیت خاندان کی مرضی و منشا کے برخلاف ایک دلت نوجوان سے شادی کرلی ہے۔ بھارتی سماج میں دلت نچلی ذات سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ اونچی ذات والے اٹھ بیٹھ نہیں سکتے اور نہ ہی کھا پی سکتے ہیں چہ جائیکہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجا یا جائے۔بھارتی موقر اخبار دی ہندو سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی سوربھ تریدیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی وڈیو شیئر کی ہے جس میں ساکشی کا کہنا ہے کہ اس نے ایک دلت نوجوان سے شادی کرلی ہے کیونکہ اسے محبت ہوگئی تھی لیکن اس شادی سے اس کے والد قطعی خوش نہیں ہیں اوراس کے خاوند سمیت اس کے خاندان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ساکشی مشرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرشیئر کی گئی اپنی ایک دوسرے وڈیو میں اپنے والد، بھائی اور ان کے ساتھیوں سے جان کو لاحق خطرہ بتاتے ہوئے بریلی کے ایس ایس پی سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ساکشی مشرا نے بریلی کے رکن اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ سے بھی کہا ہے کہ وہ اس کے والد کی مدد نہ کریں۔ ساکشی مشرا کے مطابق اس کے والد اسے قتل کرنا چاہتے ہیں۔وڈیو میں ساکشی مشرا اور اس کے خاوند دونوں ہی بریلی پولیس سے درخواست گزار ہیں کہ ان کی مدد کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر پولیس نے ان کی مدد نہ کی تو ان کی جانوں کا بچنا ازحد مشکل ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی آئی جی آر کے پانڈے کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی وڈیو کے متعلق علم ہے اور میں نے ایس ایس پی کو ہدایت بھی کی ہے کہ متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ذرائع ابلاغ میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ ساکشی اور ان کے خاوند کہاں ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی راجیش مشرا اس وقت قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں لیکن خود ان کی اپنی بیٹی کو یہ خطرات لاحق ہیں کہ ان کے والد قانون شکنی کی مرتکب ہورہے ہیں تو کیا اس پر ان سے بھارت کی حکمراں جماعت کوئی جواب طلبی کرے گی۔ 

پاک امریکا فوجی تعلقات واشنگٹن کے حق میں بہتر ہیں،امریکی جنرل

امن مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود افغانستان سے قبل از وقت فوجی انخلا حکمت عملی کی بدترین غلطی ہوگی،ایرانی دہشتگرد تنظیموں نے عراق میں امریکی فوجیوں کا قتل کیا، مائیک مائلی

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)  امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل مائیک مائلی پاکستان سے فوجی تعلقات میں تسلسل اور فروغ امریکا کے اپنے حق میں بہتر ہے،  پاک امریکا تعلقات بہتر ہونگے تب امریکا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر سکتا ہے،افغانستان سے قبل از وقت فوجی انخلا حکمت عملی کی بدترین غلطی ہوگی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ امن مذاکرات میں پیشرفت دیکھی ہے اور اس کا مقصد بھی واضح ہے کہ جاری لڑائی کا خاتمہ ہو۔جنرل مائیک مائلی اس وقت امریکی فوج میں چیف آف اسٹاف کے منصب پہ فائز ہیں لیکن انہیں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ کے طور پر نامزد کیا جا چکا ہے جو فوج کا اعلی ترین عہدہ ہے۔نہوں نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ 'اگر میں چیئرمین بنتا ہوں تو میں امریکا اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات برقرار رکھنا چاہوں گا جبکہ ہم پاکستان سے کارروائیوں کا مطالبہ کریں گے۔امریکی فوجی کے چیف آف اسٹاف نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے جب امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحا، قطر میں ہونے والے مذاکرات کے کئی ادوار ہوچکے ہیں اور اس میں طالبان کی جانب سے پہلی شرط ہی یہ سامنے آئی ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج نکل جائیں جس کے بدلے میں طالبان اس بات کو یقینی نبائیں گے کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔جنرل مائیک مائلی نے یہ بات امریکی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مسلح افواج کی سماعت کے دوران کہی ہے۔امریکی فوج میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ کے طور پرنامزد ہوچکنے والے جنرل مائیک مائلی نے کہا کہ جب سے امریکہ، ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوا ہے اس وقت سے تہران کی بدنیتی پر مبنی سرگرمیاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔ یہ جوہری معاہدہ 2015 میں طے پایا تھا۔جنرل مائیک مائلی نے الزام عائد کیا کہ ایران کی پشت پناہی والی دہشت گرد تنظیموں نے عراق میں امریکی فوجیوں کو قتل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ہمیشہ سے ڈھنڈورا پیٹنے والا کردار ہوتا ہے۔امریکی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مسلح افواج کو بریفنگ کے دوران جنرل مائیک مائلی نے افغانستان سے فوجی انخلا کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں تسلیم کیا کہ میرے خیال میں یہ کام تکلیف دہ اور مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کا کافی وقت افغانستان میں گزارا ہے لیکن سمجھتا ہوں کہ یہ ضروری ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب اچانک شام سے امریکی افواج کے انخلا کا اعلان کیا تھا تو اس وقت بھی امریکہ کے کئی اعلی عسکری و سول حکام نے اس فیصلے کی نہ صرف مخالفت کی تھی بلکہ بعض نے تو استعفی بھی دے دیا تھا۔

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والے چینی طالب علموں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

واشنگٹن (ایچ ایم نیوز)برطانیہ کی کونسل برائے انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو ہزار انیس میں برطانیہ میں ریگولر تعلیم کیلئے درخواست دینے والے چینی طالب علموں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں تیس فیصد اضافہ کے ساتھ انیس ہزار سات سو ساٹھ تک جا پہنچی ہیجو ایک ریکارڈ ہے۔ پچھلے سال یہ تعداد پندرہ ہزار دو سو چالیس تھی۔برطانوی ذرایع ابلاغ کے خیال میں اس کے کئی اسباب ہیں جن میں برطانوی یونیورسٹیوں کی جانب سے داخلوں کی تعدادمیں اضافہ ،چین کے خاندانوں کی اپنے بچوں کو دوسرے ممالک میں تعلیم دلوانے کی خواہش اور امریکہ کی جانب سے چینی طالب علموں پر پابندیاں شامل ہیں۔برطانوی وزارت تعلیم کے ایک انچارج نے کہا کہ بین الاقوامی طالب علموں سے برطانیہ کو بے حد اقتصادی و ثقافتی فوائد حا صل ہو رہے ہیں۔

امریکہ چین کی ترقی سے فائدہ اٹھاتا ہے، امریکی سکالر

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)ییل یونیورسٹی کے سکول آف مینجمنٹ کے سینئر محقق اور مورگن اسٹینلے کی ایشیائی برانچ کے سابق سربراہ اسٹیفن روچ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی سے ساری دنیا خاص طور پر امریکہ فائدہ اٹھاتا ہے۔کچھ امریکی سیاسی شخصیات نے امریکی تجارتی خسارے کا الزام چین پر لگایا ہے۔تاہم یہ امریکہ کے اقتصادی ڈھانچے میں موجودمسائل کا حل نہیں ہے۔چین کو تسلسل کیساتھ اعلیٰ معیاری اصلاحات و کھلے پن کو آگے بڑھانا چاہیئے۔اسٹیفن روچ نے حال ہی میں ہانگ کانگ میں منعقدہ "چین-امریکہ معاشی و تجارتی تعلقات :موجودہ صورتحال اور مستقبل" پر سیمینار میں شرکت کی۔انہوں نے سیمینار کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین کی ترقی نہ صرف عالمی معیشت بلکہ امریکی معیشت کے لئے بھی مفید ہے۔مثال کے طور پر امریکی صارفین چین میں تیار کردہ کم لاگت والے سامان پر بھروسہ کرتے ہیں،چین کے پاس سب سے زیادہ امریکی خزانہ بانڈ ہیں اور چین امریکہ کی تیسری بڑی برآمد ی مارکیٹ بھی ہے۔

چینی معیشت پر بین الاقوامی سرمایہ کاری کی طرف سے اعتماد

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کی وزارت تجارت نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے نصف حصے میں چین میں کل چار کھرب اٹھہتر ارب تینتیس کروڑ یوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.2 فیصد زیادہ ہے.سی آر آئی کے تبصرہ نگار نے ایک مضمون مِیں کہا کہ عالمی معیشت کی سست روئی اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں کمی کے تناظر میں ، چین میں ہونیوالی غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ چینی معیشت کے لئے "اعتماد کے ووٹ" کے برابر ہے۔مضمون میں کہا گیا کہ چین میں زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول میں جو عوامل کار فرما رہے ہیں ان میں چین میں 1.4 بلین آبادی اور سب سے بڑے درمیانی آمدنی والے گروپ کی موجود گی شامل ہیں. ان دونوں نے مل کر چین میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے زبردست منافع پیدا کیا ہے.جون کے آغاز میں جاری کیے گئے عالمی بینک کی گلوبل اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ میں اس سال اور اگلے سال کیلئیپیش گوئی میں عالمی اقتصادی ترقی کو کم کیاگیا ہے، تاہم رواں سال چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو برقرار رکھا گیاہیاور یقین ظاہر کیا گیا کہ چین بیرونی چیلنجز اور دیگر مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے.اس وقت دنیا میں تجارتی تحفظ پسندی کا رجحان نمایاں ہے۔ اس تناظر میں، غیر ملکی سرمایہ کاری نہ صرف چین سے نکل نہیں رہی بلکہ اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ چینی معیشت کے اعلی معیار کی ترقی سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑا موقع ثابت ہو رہی ہے. وہ تمام غیر ملکی ادارے، جو چینی معیشت کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں، چین کی اصلاحات اورکھلے پن کے عمل کے فروغ سے زیادہ مواقع اور فوائد حاصل کریں گے.

چین ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، چینی وزیرِ اعظم

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی وزیرِ اعظم لی کھ چھیانگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چین ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا اور توانائی کی بچت اور ہوا میں زہریلی گیسوں کے اخراج کیلئے منصوبہ بندی کرے گا۔ چینی وزیراعظم نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چین میں ماحول کو پاک کرنے کے حوالے سے بہت سی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جن میں گزشتہ چند سالوں کے دوران کاربن ڈآکسائیڈ کے اخراج میں کمی بھی شامل ہے۔

غیر ملکی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور انداز میں تحفظ کیا جائے گا، چین

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین نے کہا ہے کہ وہ چین میں قائم غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف کبھی بھی ظالمانہ اور امتیازی رویہ نہیں اپنائے گا۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان کاؤ فنگ نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ غیر ملکی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور انداز میں تحفظ کیا جائے گا۔

ہواووے نے فائیوجی ٹیکنالوجی پر مشتمل پہلا سمارٹ فون کویت میں متعارف کرا دیا

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی نجی کمپنی ہواووے نے فائیوجی ٹیکنالوجی پرمشتمل Mate 20 X پہلاسمارٹ فون کویت میں متعارف کرایا ہے۔ اس حوالے سے کویت کے سب سے بڑے کاروباری مرکز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کویت میں ہواووے کمپنی کے تعینات جنرل منیجرJiang Guang’ao نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سمارٹ فون دور حاضر میں ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک انقلاب ہے.

شی جن پھنگ کے سفارتی نظریاتبارے بیجنگ میں سیمینار کا انعقاد

چینی صدر شی کے نظریات سفارتی امور میں سب سے اہم امرہے،سونگ تھائو

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)گزشتہ روزجولائی کو شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات کے حوالے سے بیجنگ میں سیمینار منعقد ہوا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت محکمہ برائے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ سونگ تھائونے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات کو اچھی طرح سمجھنا اور اس پر عمل کرنا موجودہ دور اور آئندہ مرحلے میں سفارتی امور میں سب سے اہم امر ہے اور چینی خصوصیات کے حامل بڑے ملک کے سفارتی امور کا ایک کلیدی حصہ بھی ہے۔سونگ تھاو? نے پرزور الفاظ میں کہا کہ شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات میں نئے طرز کے بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو واضح کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد چین کے مفادات کو مختلف ممالک کے مشترکہ مفادات سے مربوط کرنا ہے تاکہ باہمی احترام، انصاف، تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی چین اور دنیا کے تعلقات کا قیام عمل میں لایا جائے۔ خاص طور پر امریکہ کی یک طرفہ پسندی، تحفظ پسندی اور بالا دستی کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے چین ہم آہنگی، تعاون اور استحکام کی بنیاد پر چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ کثیرالجہتی پر ثابت قدم رہنا ، آزاد تجارت کو فروغ دینا ،سرمایہ کاری کیلئے مزید سہولیات فراہم کرنا، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا اور عالمی انتظام و انصرام کے نظام کی اصلاحات میں مثبت کردار ادا کرنا، یہ سب شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات کی عکاس ہیں۔

کنگنا رناوت نے بھارتی میڈیا کو نالائق، بکا ؤ اور ملک دشمن قرار دے دیا

 ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی میڈیا کو نالائق، بکاؤ اور ملک دشمن قرار دے دیا۔کنگنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ اچھے برے لوگ ہوتے ہیں، میڈیا نے مجھے عزت دی اور میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ میری کامیابی میں میڈیا کا ہاتھ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میڈیا میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ملک پر دیمک کی طرح چپٹا ہوا ہے جو جھوٹی افواہیں پھیلاتے اور ملک دشمن سوچ کو پروان چڑھاتے ہیں۔کنگنا نے کہا کہ میڈیا کے چند افراد نے میرے خلاف ایک گروپ بنالیا ہے اوران میں شامل نام نہاد صحافیوں نے مجھے دھمکیاں دینی بھی شروع کردی ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میری کوریج پر پابندی عائد کردیں گے اور میرا مستقبل بر باد کردیں گے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان جیسے صحافیوں کو خریدنے کے لئے لاکھوں روپے نہیں چاہیے کیوں کہ یہ لوگ اتنے سستے ہیں کہ پچاس ساٹھ روپے میں بک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہ اگر ان جیسے لوگوں کی چلتی تو آج میں انڈیا کی ٹاپ اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہ ہوتی۔

شکتی کپور اپنی بیٹی شردھا کپور کی شادی کی خبروں پر حیران

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ کے نامور اداکار شکتی کپور نے اپنی بیٹی شردھا کپور کی شادی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیٹی کی شادی ہورہی ہے اورمجھے ہی خبر نہیں۔ بالی ووڈ میں ان دنوں اداکارہ شردھا کپورکی شادی کے چرچے ہورہے ہیں اورکہا جارہا ہے کہ شردھا اگلے برس فوٹوگرافرروہن شریشتھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ بھارتی میڈیا تویہاں تک کہہ رہا ہے کہ شردھا کپور کی شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی ہوگیا ہے، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ شکتی کپور اپنی بیٹی کی شادی سے واقف ہی نہیں ہیں۔ اس حوالے سے جب شکتی کپورسے بات کی گئی تو پہلے وہ اپنی بیٹی کی شادی کی خبرسن کر حیران رہ گئے، بعد ازاں انہوں نے کہا کیا یہ سچ ہے کہ میری بیٹی شادی کررہی ہے؟ مہربانی کرکے مجھے شادی میں بلانا نہ بھولیے گا۔ شکتی کپور نے مزید کہا مجھے بتائیں یہ شادی کہاں ہورہی ہے، میں ضرور جاں گا، میں شردھا کا باپ ہوں اورمجھے ہی میری بیٹی کی شادی کی خبرنہیں ہے لہذا مجھے اس بارے میں بتائیں۔ شکتی کپور کے اس ردعمل سے صاف ظاہرہے کہ شردھا کپور کی شادی کی خبریں افواہوں سے زیادہ کچھ نہیں جب کہ اداکارہ شردھا کی جانب سے بھی ان خبروں کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

کرن جوہر نے سیلیبرٹی بننے کا راز بتا دیا

ممبئی(ایچ ایم نیوز)بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر نے نئے آنے والوں کو سیلیبرٹی بنانے کا راز بتا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہالی ووڈ میں نئے چہرے متعارف کروانے والے کرن جوہر نے کہا کہ سٹار بننے کے لئے سخت محنت اور کام سے مخلص تو ہونا ہی چاہیے اس کے علاوہ انسان کو روایات اورکتابی باتوں سے ہٹ کے سوچنا چاہئے۔ کرن جوہر نے بالی ووڈ سیلیبرٹی بننے کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ ہیرو یا ہیروئن بننے کے لئے شخصیت میں خوبصورتی لازمی ہونی چاہئے اس کے بعد میڈیا کو استعمال کرنے کے گر بھی آتے ہوں تو کوئی بھی سیلیبرٹی بن سکتا ہے۔

روایتی ڈگر سے ہٹ کر کردار ادا کرنے کی خواہش ہوتی ہے‘نادیہ علی

لاہور(ایچ ایم نیوز) فلم،ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ نادیہ علی نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ روایتی ڈگر سے ہٹ کر کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور ہر ڈرامے میں بہتر سے بہتر کردار ادا کرنے کی خواہش ہوتی ہے،اللہ کا خاص کرم ہے کہ ہر بار پرڈیوسروں کے لئے لکی ثابت ہوتی ہوں اور وہ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میری پرفارمنس کی پسندیدگی کی سب سے بڑی وجہ میرے ڈریسز اور منفر د ڈانس آئٹمز ہیں جسکی تیاری میں بہت محنت کرتی ہوں اپنے ڈانس کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے کسی بھی ڈرامے کے آغاز سے دس روز قبل تک بھرپور ریہرسل کرتی ہوں۔

شان کو شاہ رخ پر تنقید مہنگی پڑ گئی

لاہور (ایچ ایم نیوز) فلم سٹار شان بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کوتنقید کا نشانہ بنانے پرخود تنقید کا نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلم دی لائن کنگ کے ہندی ورژن میں مفاسا کے مرکزی کردارمیں اپنی آواز کا جادوجگایا ہے جب کہ ان کے بیٹے آریان خان نے بھی فلم میں مفاسا کے بیٹے سمبا کے کردار کے لیے وائس اووردی ہے۔ گزشتہ روزشاہ رخ خان نے ٹوئٹرپرفلم کا پروموجاری کیا ہے جس میں فلم کے مشہور کردار سمبا کو دکھایا گیا ہے جس کے پس پردہ آریان خان کی آواز ہے۔ شوبز فنکاروں سمیت شاہ رخ کے مداحوں کی جانب سے کنگ خان اور ان کے بیٹے کو نہ صرف سراہا جارہا ہے بلکہ بے حد تعریف بھی کی جارہی ہے۔تاہم پاکستانی اداکار شان نے شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہربانی کرکے اتنی خوبصورت فلم کا ہندی ورژن بنا کراس فلم کو تباہ نہ کریں۔ اس پرومو میں شاہ رخ خان کی آواز بالکل ویسی ہی ہے جیسی ان کی دوسری فلموں میں ہوتی ہے، کم از کم شاہ رخ خان کو دی لائن کنگ کے لیے اپنی آواز کا انداز تبدیل کرنا چاہیئے تھا۔ تاہم پرومو میں شاہ رخ خان کی آواز ہے ہی نہیں بلکہ جو پروموجاری کیا گیا ہے اس میں سمبا کو متعارف کرایا گیا ہے جس کے لیے آریان خان نے اپنی آوازدی ہے۔ شان کی اس غلطی پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ کچھ صارفین نے ان کی تصیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ زیادہ اووراسمارٹ نہ بنیں، آپ پرکوئی دبا نہیں ڈال رہا کہ آپ لائن کنگ کا ہندی ورژن دیکھیں آپ اس کا اوریجنل ورژن دیکھ لیں جو انگلش میں ہے۔

صنم بلو(کل)33 ویں سالگرہ منائیں گی

کراچی(ایچ ایم نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی اینکر صنم بلوچ (کل) اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گی۔صنم بلوچ 14 جولائی 1986 کو پیدا ہوئیں اور جامعہ کراچی سے تعلیم حاصل کی۔ صنم بلوچ نے کیرئرکا آغاز2001 میں سندھی ڈراموں سے کیا اور ان کی قابلیت نے انہیں جلد ہی ملکی سطح پرشہرت عطا کی۔صنم بلوچ کئی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں جن میں میرا پیار، ابھی ابھی اور کچھ پیارکا پاگل پن شہرہ آفاق شہرت کے حامل ہیں۔ اسکے علاوہ دیگر چینلز سے نشر ہونے والے ڈراموں میں بھی صنم کردار ادا کرچکی ہیں جن میں جدائی کی رات اور داستاں قابل ذکر ہیں۔صنم اپنی اداکارانہ صلاحتیوں کی بنا پر کئی ایوارڈز کے لئے نامزد ہوچکی ہیں اور2011 میں پاکستان کی بہترین اداکارہ کا خطاب بھی پاچکی ہیں۔

اقراء عزیز کا اپنی منگنی پر تنقید کرنے والوں کو رنگ میں بھنگ نہ ڈالنے کا مشورہ

کراچی (ایچ ایم نیوز) منگنی کرکے خبروں کی زد میں رہنے والی شوبز جوڑی اقرا عزیز نے اپنے منگنی کے حوالے سے تنقید پر کہا کہ رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں، اپنی خوشی کا انتظار کریں۔لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکار یاسر حسین نے اقرا عزیز کوشادی کی پیشکش کی تھی، اداکارہ کے اقرار پر یاسر حسین نے انہیں بھری تقریب میں انگوٹھی پہنا دی اور بوسہ بھی دیا۔دونوں کی اس طرح منگنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی،بعض شوبز فنکاروں نے بھی ان پر تنقید کی اور ایک غیر مہذب حرکت قرار دیا۔اقرا عزیز نے اپنی منگنی کی انگوٹھی انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری منگنی کی خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں سنائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی منگنی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے لیے بہت ہمت چاہئے ہوتی ہے۔ اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے لکھا کہ رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اور اپنی خوشی کا انتظار کریں۔

کنول ملک نے شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے کیلئے لاہور کا رخ کر لیا

بہاولپور سے لاہور شفٹ ہونے کا مقصد صرف شوبز انڈسٹری میں مزید کامیابیاں حاصل کرنی ہیں ،کنول ملک 

لاہور( ایچ ایم نیوز) کنول ملک نے شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے کیلئے لاہور کا رخ کر لیا،تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ کنول ملک شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے کیلئے لاہور شفٹ ہو گئی ،ماڈل و اداکارہ کنول ملک کا کہنا ہے کہ بہاولپور سے لاہور شفٹ ہونے کا مقصد صرف شوبز انڈسٹری میں مزید کامیابیاں حاصل کرنی ہیںلاہور شوبز انڈسٹری کا گڈھ ہے لاہور سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے فنکار ں نے دنیا بھر میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور میں بھی شوبز انڈسٹری ایسا مقام حال کرنا چاہتی ہو جسے کبھی فرموش نہ کیا جائے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم ،ٹی وی ،ماڈلنگ وسٹیج پر ایک ساتھ کام کرنے کا عزم لیکر لاہور شفٹ ہوئی ہوں مجھ میں جتنا ٹیلنٹ ہے انشا اللہ بہت جلد اپنی فنی صلاحیتو ں کا لوہا مناواں لو نگی۔

مظہر عباس خان نے اپنا نیو سونگ ''محبتاں سچیاں''ریکارڈ کروالیا

ویڈیو پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کر کے دینا بھر میں ریلیز کر دیا جائے گا ،مظہر عباس خان

لاہور(ایچ ایم نیوز) مظہر عباس خان نے اپنا نیو سونگ ''محبتاں سچیاں''ریکارڈ کروالیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سنگر مظہر عباس خان نے اپنا نیو سونگ ''محبتاں سچیاں''ریکارڈ کروالیاجس کی شاعری اور کمپوزک بھی انہوں نے خود کی ہے ،گلوکار مظہر عباس خان نے گزشتہ روز ایک ملاقات میں بتایا کہ میرے نیو سونگ 'محبتاں سچیاں''کی ویڈیو پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کر کے دینا بھر میں ریلیز کر دیا جائے گااور مجھے پوری امید ہے کہ میرا یہ سونگ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرینگا ،انہو ں نے مزیدکہا کہ سونگ کی شاعری اور میوزک بہت ہی اعلی ہے اور اس کی ویڈیو بھی بہت ہی خوبصورت انداز میں بنائی جا رہی ہے میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کیا ہے کیونگہ معیاری کام ہی فنکارو گلوکار کی پہچان بنتا ہے۔

سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی تصویں اپ لوڈ کرنے والی اداکاروں کیخلاف قانونی کارووائی ضروری ہے‘ بائو اصغر

 لاہور(ایچ ایم نیوز) سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی تصویں اپ لوڈ کرنے والی اداکارائیں شوبز انڈسڑی کو بندنام کر ہی ہیں ان کے خلاف قانونی کارووائی ضروری ہے ،فنکار اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے بنتا ہے فحاشی پھلانے سے نہیں ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر ،رائٹر و بائو پروڈکشن کے روح رواں بائو اصغر علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا ہرنیا دن ایک نیا سبق لے کرآتا ہے اورجو لوگ اس سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں وہی مستقبل کوروشن بناتے ہیں سوشل میڈیا پر غیر معروف اور معروف اداکارائوں کی فحش تصویریں اور ویڈیوز دیکھ کر دلی دکھ ہوتا ہے ایسے لوگوں کو شرم نہیں آتی کہ ایسی حرکتوں سے ہمارے ملک اور ثقافت کی کتنی بندنامی ہے میری ان سے گزارش ہے کہ خدا راہ اپنی ثقافت اور ملک کو بندبنام نا کریں ،بائو اصغر علی نے مزید کہا کہ ماضی سے لیکر وہی فنکار کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں اپنا اور اپنے ملک کا نام روش کیا ایسے فنکاروں کے نام آج بھی پوری دنیا میں روش ہیں ان کے کام اور نام کو پوری دنیا میں مانا جاتا ہے۔

ہالی ووڈ فلم 47 میٹرز ڈاون، ان کیجڈ کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ تھرلرفلم 47 میٹرز ڈاون، ان کیجڈ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جوہانز رابرٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے تیراکوں کے گرد گھوم رہی ہے جو سمندر کی گہرائی میں بری طرح پھنس جاتے ہیں۔ فلم 16 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

کبیر سنگھ کی کامیابی ‘ شاہد کپور نے معاوضہ دگنا کردیا

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کبیر سنگھ   کی کامیابی کے بعد شاہد کپور نے اپنا معاوضہ دگنا کردیا ۔  بھارتی میڈیا کے مطابق   فلم کبیر سنگھ میں ہیروئن کو ہیرو کی جانب سے تھپڑ مارے جانے یا ہیرو کی جانب سے باتیں سنائے جانے پر تنقید بھی کی گئی، تاہم فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ 250 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔ فلم میں شاہد کپور نے ہیرو کا کردار ادا کیا جب کہ کیارا ایڈوانی نے ان کی ہیروئن کا کردار نبھایا ہے ۔ تنقید کے باوجود فلم نے شاندار کمائی کی اور یہ فلم شاہد کپور کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے ۔ فلم کی شاندار کامیابی کے ساتھ ہی شاہد کپور نے بھی دوسرے ہیروز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے معاوضے میں دگنا اضافہ کرتے ہوئے 35 کروڑ روپے کردیا    ہے ۔

ستے پہ ستہ کے ری میک میں ہریتھک روشن امیتابھ بچن کا کردار نبھائیں گے

 ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ستے پہ ستہ   کے ری میک میں  ہریتھک روشن  امیتابھ بچن کا کردار نبھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 80 کی دہائی کی شہرہ آفاق فلم ستے پے ستہ  کا  ری میک بنایا جارہا ہے۔ ماضی کی اس مشہور ترین فلم میں امیتابھ بچن اور ہیما مالنی کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے لیکن اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں امیتابھ بچن کا کردار ایکشن ہیرو ہریتھیک روشن ادا کریں گے۔ ستے پے ستہ کے ری میک کو حقیقی فلم کی طرز کا بنانے کے لئے انڈسٹری کی دو بڑی شخصیات ہدایتکارہ فرح خان اور پروڈیوسر روہت شیٹھی یکجا ہوگئے ہیں جوکہ اس فلم کو شائقین کی خواہش کے مطابق بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ستے پے ستہ امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے مرکزی کردار ادا کئے جب کہ ان کے ساتھ امجد خان، شکتی کپور سمیت دیگر فنکاروں نے اس فلم کو مقبول ترین بنانے میں لا جواب اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اکشے کمار بالی ووڈ کے سب سے کمائو اداکار بن گئے

ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ کے سپر سٹار اکشے کمار کمائی کے معاملے میں  تینوں خانز کو بھی  پیچھے چھوڑ گئے‘ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائو اداکار بن گئے۔بین الاقوامی جریدے فوربز نے  گزشتہ ایک برس کے دوران سب سے زیادہ کمانے والے فنکاروں  کی فہرست جاری کردی ہے۔ رواں برس ٹیلر سوئفٹ نے کمائی کے معاملے میں دنیا بھر کے فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فوربس کے مطابق  ٹیلر سوئفٹ  نے اپنے فن سے ایک سال کے دوران  185 ملین ڈالر کی کمائی کی ۔ دنیا کے سب سے زیادہ کمائو  اداکاروں  کی فہرست میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والا صرف ایک ہی شخص شامل ہے اور وہ کوئی خان نہیں بلکہ اکشے کمار ہیں، جنہوں نے گزشتہ برس 65 ملین ڈالر کمائے اور وہ اس فہرست میں 33ویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ فوربز نے 2019 کی فہرست مرتب کرتے ہوئے جون 2018 سے لے کر جون 2019 تک ٹیکس کٹوتی سے پہلے کی آمدنی کو شمار کیا ہے۔

ہالی ووڈ فلم دی لائن کنگ کا رنگا رنگ پریمیئر

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کی  ایڈونچرسے بھرپور   اینیمیٹڈ فلم دی لائن کنگ کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ فلمی ستار ے تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ،فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے ۔ دی لائن کنگ 1994 کی سپر ہٹ فلم ہے جس کا ریمیک تیار کیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جس کا نام سمبا ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا تھا جب کہ فلم کے ریمیک کو جان فیورو نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انہوں نے 2016 میں فلم دی جنگل بک کا ریمیک بھی بنایا تھا۔ فلم 19جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

گلوکار امانت راہی کا گیت''رل کے شام منایے'' ریلیز کر دیا گیا

 نئے  گیت کی مقبولیت پر دلی خوشی ہے اور اپنے پرستاروں کا شکر گزار ہو جو میرے ہر گیت کو پسند کرتے ہیں،امانت راہی

لاہور(ایچ ایم نیوز) معروف گلوکار امانت راہی کا  نیا  گیت''رل کے شام منایے'' ریلیز کر دیا گیا ‘ گیت میں ماڈلنگ بلا ڈانسر اور گلاب ناز نے کی ہے۔  گیت کو گزشتہ روز سوشل میڈیا  پر ریلیز کیا گیا جسے ریلیز ہوتے ہی بے حد عوامی مقبولت حاصل ہو رہی ہے ،اس حوالے سے گلوکار امانت راہی نے  بتایاکہ ہمیشہ کی طرع اپنے نیو گیت کی مقبولیت پر دلی خوشی ہے اور اپنے پرستاروں کا شکر گزار ہو جو میرے ہر گیت کو پسند کرتے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک میرے پرستار مجھے سنتے رہے گے میں گاتا رہوں گا۔

مومنہ مستحسن ڈانس کرنے پر شدید تنقید کا شکار بن گئیں

کراچی (ایچ ایم نیوز)  گلوکارہ مومنہ مستحسن کولکس اسٹائل ایوارڈزمیں ڈانس پرفارمنس پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں  ہونے والی لکس اسٹائل ایوراڈز کی تقریب کا آغاز مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا تاہم مومنہ کی پرفارمنس جوش سے خالی کافی ٹھنڈی محسوس ہوئی۔ پرفارمنس کے دوران مومنہ ڈانس کرنے کے بجائے اسٹیج پراِدھر ادھر ہلتی ہوئی نظرآئیں جس پر  سوشل میڈیا صارفین پرجوش پرفارمنس نہ دینے پر مومنہ کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

لوڈویڈنگ میرے لئے بہت خاص ہے‘ مہوش حیات

اسلام آباد (ایچ ایم نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے   فلم لوڈ ویڈنگ کو اپنے لئے  بہت خاص قرار دیدیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکس اسٹائل ایوارڈ میں فلم لوڈ ویڈنگ کے لئے  بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پراپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ فلم لوڈ ویڈنگ ایک غیر معمولی فلم ہے کیونکہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے لئے  بھی  جہیز جیسا سماجی مسئلہ معنی رکھتا ہے ۔ انہوں نے ووٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اورہمیشہ حمایت کرنے والے اپنے مداحوں سے پیار کا اظہار بھی کیا ۔

بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر فنکار بھی خوش

اسلام آباد (ایچ ایم نیوز)  نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستانی فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہارکیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشتہ روز  کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں   نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور بھارت ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا جس پر پوری پاکستانی قوم کی طرح   فنکاروں نے بھی اپنی  خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اداکار فہد مصطفی نے نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا بھارت کی شکست کے بعد اب ورلڈ کپ ان کے لیے ختم ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی تصویر بھی شیئر کرائی اور انہیں اپنا ہم وطن قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ تصویر میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کوپاکستانی یونیفارم پہنے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ اداکار فیصل قریشی نے بھارت کی ہار پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا جملہ دہراتے ہوئے لکھا دا ٹی واز فنٹاسٹک، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی  تصویر شیئر کرائی جس میں کوہلی گرانڈ میں لیٹے ہوئے ہیں اورانوشکا شرما افسوسناک انداز میں ان کے برابر میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ اداکار ہمایوں سعید نے میچ کے بعد دونوں کپتانوں کی ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے تصویر شیئر کرائی اور لکھا بھارت نے اچھا کھیلا لیکن یہ واضح طور پر نیوزی لینڈ کا دن تھا۔

چینی صدر اور وزیراعظم کے یورپی کونسل کے صدر نام الگ الگ تہنیتی پیغامات

چین اور یورپی یونین کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور ان میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے،صدر شی
 چین  یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے اور  مل کر کام کرنا چاہتا ہے،چینی وزیراعظم

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے صدر شی جن پھنگ نے یورپی کونسل کا صدر منتخب ہونے پر چارلس مائیکل کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے،اپنے تہنیتی پیغام میں صدر شی نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے تعلقات بہت اچھے ہیں،اور ان میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے دونوں فریقین مختلف سطوں پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیںاور ان کے عملے تعاون کے مفید نتائج سامنے آرہے ہیں پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان اور ثقافی تبادلوں اوررابطوںمیں پیشرفت ہورہی ہے اور دونوں ممالک عالمی معاملات میں بھی موثر طور پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔چینی وزیراعظم نے بھی  یورپی کونسل کا صدر منتخب ہونے پر چارلس مائیکل کو اپنے علیحدہ پیغام میں مبارکباد پیش کی ہے،اور کہا ہے کہ چین  یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے اور وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

ووہان میں عالمی فوجی گیمز کی تیاریاں زور شور سے جاریں

انعقاد میں صرف100دن باقی ،مشعل یکم اگست کو نان چنگ میں روشن کی جائیگی،میئر ووہان

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے شہر ووہان میں عالمی فوجی گیمز  کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں،اوران کے انعقاد میں صرف100دن باقی ہیں،مشعل کی نمائش یکم اگست کوشروع ہوجائیگی،یہاں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے گیمز کی ایگزیکٹو کمیٹی نے  بتایا ہے کہ گیمز کے 35مقامات کی تعمیر  اور تزئین کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،ان میں17مقامات  کی تزئین وآرائش کی  گئی  ہے جو گیمز کے بعد  بھی  مقامی لوگوں کو حاصل رہے گی،گیمز کے ایگزیکٹو وائس میئر  ووہان ہویابو نے بتایا ہے کہ 105ممالک اورخطوں کے 1000ہزارشرکاء ان گیمز میں حصہ لیں گے، جنہوںنے باضابطہ دستخط کردیے گئے۔مشعل صوبہ جیانگ ژی کے شہر نان چنگ میں یکم اگست کو روشن کی جائے گی جہاں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بنیاد رکھی گئی تھی اور اس کے بعد یہ مشعل 16فوجی اسٹیشنوں اور27شہروں سے گزرے گی۔7ویں عالمی فوجی گیمز کے انعقاد میں100دن باقی ہیں تاہم ووہان کے شہری ان گیمز کی  مہمان داری کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ان گیمز کو دیکھنے کیلئے صرف50یوآن یا7.3امریکی ڈالر کا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

چین،صوبہ ہینان میں3برسوں کے دوران کوئلے کی پیداوار میں52.7ملین ٹن کمی

 1لاکھ11ہزار افراد فارغ ہوجائیں گے،تاہم حکومت انھیں نئی ملازمتیں فراہم کردے گی
کوئلے کی 5کانیں بند کرکے پیداوار میں2020تک 10ملین ٹن کمی کی جائے گی،مقامی حکام

ژینگ ژو(ایچ ایم نیوز)مرکزی چینی صوبے ہینان  نے3برسوں کے دوران  کوئلے کی پیداوار میں52.7ملین ٹن  کی کمی کی ہے،مقامی حکام کے مطابق صوبہ ہینان 2020تک  کوئلے کی پیداوار میں62.5ملین ٹن کمی کرنا چاہتا ہے،کوئلے کی پیداواری استعداد میں کمی کے باعث 1لاکھ11ہزار افراد فارغ ہوجائیں گے،تاہم حکومت انھیں نئی ملازمتیں فراہم کردے گی۔ اس سال  کوئلے کی پیداواری استعداد میں کوئلے کی5کانیں بند کرکے 10ملین ٹن کمی کی جائے گی۔تاکہ 2020تک پانچ سالہ ہدف پورا کیا جاسکے۔

افغان جنگی طیاروں طالبان ٹھکانوں پرحملے ،ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت اور اس کے بچے بھی شامل ہیں،شمس الحق بارک زئی

پل خمری(ایچ ایم نیوز)افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے علاقے پل خمری میں افغانستان کے جنگی طیاروں نے  انتہاپسندوں کے ٹھکانوں پر  حملے کیے جن کے نتیجے میںایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے،صوبائی کونسل کے نائب شمس الحق بارک زئی نے بتایا ہے کہ  طالبان ٹھکانوں پر حملوں میں ایک عورت  اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک ہوگئے انہوں نے کہا کہ یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ یہ حملے افغان ائیرفورس نے کیے تھے یا نیٹو طیاروں  نے تاہم پولیس نے اس پرکوئی مزید ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

مالٹا ،40تارکین وطن کوبچالیاگیا

گزشتہ روزبھی مالٹا کی فوجی گشتی کشتی نے 65تارکین وطن کو بچایا تھا

والیٹا،مالٹا(ایچ ایم نیوز)جرمن این جی او کے چھوٹے بحری جہاز نے 40تارکین وطن کوڈوبنے سے بچالیا ہے،یہ افرادلکڑی کی ایک کشتی میںبحراوقیانوس میں  جارہے تھے  کہ جرمن این جی او کے ایک چھوٹے جہاز نے انھیں بچالیا،تاہم بعدمیںان افرادکو مالٹا لانے کیلئے حکام نے اپنا جہازبھیجا جو ان افراد کوساحل پرلایااور انھیںمالٹا حکام کے حوالے کردیاگیا،گزشتہ روز اس جہاز نے65تارکین وطن کوبچاکر  مالٹا کی فوجی گشتی کشتی کے حوالے کردیا تھا۔

فلوریڈا میںہالو کاسٹ کا انکار کرنے پر پرنسیپل برطرف

پرنسپل نے ایک والدین کے نام ای میل  میں ہالو کاسٹ کو حقیقی تاریخی واقعہ ماننے سے انکار کیا تھا

 واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)ہالو کاسٹ کو حقیقی تاریخی واقعہ تسلیم نہ کرنے پرجنوب مشرقی امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی سکول کے پرنسیپل کو اس کے عہدے سے برطرف کردیا ہے،پرنسپل نے ایک  والدین کے نام ایک ای میل مین ہالو کاسٹ کو حقیقیتاریخی واقع ماننے سے انکار کیا تھا،ویلیم لیٹسن سپینش ریوور کمیونٹی ہائی سکول بوکا ریٹن فلوریڈا میںپرنسپل تھا۔اس نے ایک ای میل کے بعدمعذرت بھی کی تاہم اسے گزشتہ ہفتے ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ ہٹلر نے جنگ کے دوران لاکھوں یہودیوں کوگیس چیمبر کے ذریعے قتل کردیاتھا،یورپ میں اس واقعہ کا انکار کرنا جرم ہے۔ 

جنسی زیادتی پرکینیڈین شہری کو نیپال میں قید اور جرمانے کی سزا

عدالت نے 14ماہ تک کیس کی سماعت کرنے کے بعد مجرم کو16سال قید اور 4556ڈالر جرمانے کی سزا سنادی

کھٹمنڈو(ایچ ایم نیوز)نیپال کی ایک عدالت نے  کینیڈا کے  ایک شخص کو جنسی زیادتی کے الزام میں16سال قیدکی سزا سنا د دی ہے،کینیڈا کا شہری پیٹر ڈگلش نیپال میں کام کرتا تھا، اس پر دو بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیاتھا۔نیپال کی سنگل بینچ عدالت نے  اس مقدمے کی 14ماہ تک سماعت کی اور گزشتہ روز اسے16سال قیداور4556امریکی ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔جرمانے کی رقم ان دو بچوں کو ادا کی جائے گی جو جنسی زیادتی کا شکار ہوئے۔کینیڈین شہری ایک فائونڈیشن میں2015سے کام کررہا تھا۔

میکسیکو پولیس نے 288غیرقانونی تارکین وطن کو رہا کرالیا

ہنڈورس ،ایلسلواڈور اور گوئٹے مالاکے ان افراد کو ٹریکٹر ٹرالر کے ذریعے سمگل کیاجارہا تھا

میکسیکو سٹی(ایچ ایم نیوز) میکسیکوکی وفاقی پولیس نے سنٹرل امریکہ کے 228غیر قانونی تارکین وطن کو رہا کرالیا ہے،جنہیں ٹریکٹر ٹرالر میںسمگل کیاجارہا تھا،بچوں کے تحفظ وسلامتی وزارت کے مطابق سرکاری حکام نے جنوبی ریاست چیا پاس کی شاہراہ پرمعمول کی چیکنگ کے دوران   ایک سامان بردار گاڑی کو روکاتو اس میں228تارکین وطن موجود تھے،ڈرائیور اور اس کے معاون کو گرفتار کرکے افراد کو رہاکرالیا گیا۔ان افراد کا تعلق ہنڈورس ،ایلسلواڈور اور گوئٹے مالاسے تھا۔افراد کو گرفتار کرکے متعقلہ حکام کے حوالے کردیا ہے میکسیکو نے اپنی سرحد پر امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے نیتجے میں نگرانی سخت کردی ہے۔

شام ،مغربی علاقے میں حملے 7بچے ہلاک

رواں سال ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 140سے زیادہ ہوگئی،یونیسف  کی رپورٹ

اقوام متحدہ(ایچ ایم نیوز)شام کے شمال مغربی علاقے میں کم ازکم7بچے حملہ کے دوران ہلاک ہوگئے،اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایک حملے کے دوران 7بچے ہلاک ہوئے ہیں،اس سال حملوںمیں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 140سے زیادہ ہوگئی ہے،اقوام متحدہ کے  ادارے یونیسف نے بتایا ہے کہ گز شتہ چند ہفتوں کے دوران بچوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے متحارب گروپوں سے کہاہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یمن میں4لاکھ60ہزار افراد ہیضہ کے شکار

اس سال705افرادہلاک ہوئے،ہیضہ کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 2لاکھ تک پہنچ گئی

اقوام متحدہ(ایچ ایم نیوز)یمن میں ایک سال کے دوران  4لاکھ60ہزارافراد ہیضہ کا شکار ہوئے،جبکہ اس سے ایک سال قبل مریضوںکی تعداد3لاکھ80ہزار تھی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے بتایا ہے کہ  اس سال705افرادہیضہ کے باعث ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ اس سے ایک سال قبل صرف75افراد ہلاک ہوئے تھے،2019میں ہیضہ کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 2لاکھ ہوگئی ہے ترجمان نے کہا کہ ملک میں ہیضہ کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کی بڑی وجہ سیلاب ہے،جس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی  ضرورت کے مطابق نہیں مل سکا۔انہوںنے کہا کہ  دو کروڑ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے4.2ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی،جبکہ فل الحال اس کا 32فیصد ہی دستیاب ہے،یمن میں حوثی باغیوں اور حکومت کے درمیان لڑائی کے باعث یمن مشکلات کاشکار ہے

انڈونیشیا، ایلین نما جانور کی ایک شہری کے گھر آمد،مقامی افراد میں کھلبلی

یہ جانور ر آدھا جھینگر اور آدھی جیلی فش کی طرح دکھائی دیتا ہے 

بالی(ایچ ایم نیوز) انڈونیشیا کے ایک گھر میں ایلین نماجانور کی موجودگی نے گھر کے مالک سمیت مقامی افراد کو چونکا دیا۔انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہاری تو نامی شخص کے گھر میں ایلین نما جانور کی موجودگی نے سب کو حیران کردیا۔ یہ جانور گھر کی دیوار کے ساتھ لٹکا ہوا تھا اور آدھا جھینگر اور آدھی جیلی فش کی طرح لگ رہاتھا جس کے جسم پر بال بھی تھے۔ گھر کے مالک کے مطابق اس نے ایسا جانور  پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ہاری تو نے کہا کہ وہ اس جانور کو نہیں جانتے اور نہ ہی یہ جانتے ہیں کہ یہ کہاں سے آیاہے، شاید باہر ہونے والی بارش سے بچنے کے لیے ان کے گھر میں گھس آیا تھا اور دیوار کے ساتھ لٹک گیا تھا۔  ہاری تو نے مذاقا کہا کہ انہیں یہ جانور دیکھنے میں بالکل ایلین کی طرح لگ رہاہے۔

چندا ماموں سے ملنے والی پہلی بہن کون ہوگی، مقابلہ شروع

ناسا  کے انسان بردار خلائی مشن کا نام آرٹیمس  ہے، آرٹیمس  اپولو کی سگی بہن کا نام ہے

نیویارک(ایچ ایم نیوز)50-60-70 کی دہائیوں میں پروان چڑھنے والے بچوں کو نانیاں اور دادیاں چندا ماموں میں چرخہ کاتتی بڑھیا نانی دکھاتی تھیں جن کی آمد کا انتظار کرتے کرتے ناک بھوں چڑھاتے اورمنہ بسورتے بچے نیند کی آغوش میں جا سوتے تھے لیکن جب امریکہ کی جانب سے نیل آرم استرانگ نے پہلی مرتبہ چاند کی سرزمین پہ قدم رکھا تو بچوں نے اپنے بزرگوں کی تصحیح کرنا شروع کردی۔ نتیجتا بڑھیا نانی کا چرخہ اب تقریبا قصہ پارینہ بن چکا ہے لیکن جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی مائیں آج بھی اپنے بچوں کو سلانے کے لیے جب لوری دیتی ہیں تو زیادہ ترآسمان پر نیلی سپید ٹھنڈی روشنی بکھیرتے چاند کی جانب اشارہ کرکے کہتی ہیں کہ  چندا ماموں دور کے  ہم کو دیکھیں گھور کے۔ ماں کے شیریں لب سے یہ سن کر بلکتے اور شرارت پہ آمادہ بچے بھی چندا ماموں کو دیکھ کر ہمکنے لگتے ہیں اور ضد و رونا دھونا بھول جاتے ہیں۔دلچسپ امر ہے کہ اب تک چاند پر جتنے بھی مشن بھیجے گئے ہیں ان میں چونکہ مرد حضرات شامل تھے تو چندا ماموں کی اپنی کسی بہن سے براہ راست ملاقات نہیں ہوسکی مگر اب یہ ملاقات ہونے جارہی ہے کیونکہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے منصوبہ بنایا ہے کہ 2024 میں وہ انسان بردار جو مشن چاند پر بھیجے گا اس میں خاتون شامل ہوں گی۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق آرٹیمس نام سے جو انسان بردار خلائی مشن چاند کی سرزمین پہ اترے گا اس میں موجود خاتون خلا باز جب خلائی جہاز سے نکل کر زمین پر چہل قدمی کریں گی تو وہ دراصل بہن بھائی کی پہلی براہ راست ملاقات ہوگی۔جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی خواتین نے لوریوں اورلوک کہانیوں میں چندا کو بچوں کا ماموں اور اپنا بھائی قرار دے رکھا ہے۔ انہوں نے کبھی بھول کربھی چندا کو چاچو یا تا ہونے کا اعزاز نہیں بخشا ہے۔یہ بات بھی کافی دلچسپ ہے کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے انسان بردار خلائی مشن جب 1969 میں چاند کی سرزمین پر بھیجا تھا تو اس کا نام اپولو رکھا تھا۔ قدیم یونانی تاریخ اور عقیدے کے مطابق اپولو دراصل روشنی اور موسیقی کے خدا کا نام ہے۔ناسا اب جو انسان بردار خلائی مشن چاند پر بھیجے گا اس کا نام آرٹیمس تجویز کیا گیا ہے جو یونانی عقیدے کے مطابق اپولو کی سگی بہن کا نام ہے۔
چین کو ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی شرائط پورا نہ کرنے کا افسوس ہے، ترجمان وزارت خارجہ 

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کا کہنا ہے کہ امریکا کی یک طرفہ بدمعاشی ایران کے جوہری بحران میں اضافے کی وجہ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کی یک طرفہ بدمعاشی ایک ایسا ٹیومر بن گیا ہے جو خراب ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر ڈالا گیا زیادہ دبا ایرانی جوہری بحران کی بنیادی وجہ ہے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ چین نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی شرائط کو پورا نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی مزید شرائط پر اس وقت تک عملدرآمد نہ کرنے کی دھمکی دی تھی جب تک دیگر فریقین اس کا کوئی باقاعدہ حل تلاش نہیں کر لیتے۔2015 میں ایران اور 6 عالمی قوتوں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، امریکا اور روس کے درمیان جوہری معاہدہ ہوا تھا جس میں تہران نے پابندیوں میں نرمی کے بدلے میں جوہری مواد کی افزودگی کی سطح میں کمی پر اتفاق کیا تھا۔گزشتہ برس امریکا نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور اگست 2018 میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی تھیں جس میں ایرانی تیل کی برآمدات اور بینکنگ نظام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی کی حد میں اضافے کے اقدام سے جوہری معاہدے کے حامی ممالک نے بھی اختلاف کا اظہار کیا ہے، جرمنی نے ایران سے تمام شرائط کے مخالف اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ روز ایران نے چند گھنٹوں میں 2015 میں عالمی طاقتوں سے کیے گئے معاہدے کے برخلاف یورینیم افزودہ کرنے کی حد سے تجاوز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایرانی ایٹمی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا تھا کہ نئی سطح پر یورینیم افزودہ کرنے سے متعلق تکنیکی تیاریاں چند گھنٹوں میں مکمل ہوجائیں گی اور 3.67 فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ کی جائے گی۔

انتخابی مہم کی کامیابی، نیتن یاہو نے مودی سے مدد طلب کر لی

 اسرائیلی وزیراعظم کی نریندر مودی کے ساتھ تصویر ان کی انتخابی مہم کے لیے معاون و مددگار ثابت ہوگی،کام نگار

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز)صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھارت کے دورے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سربراہ حکومت کا یہ  دورہ اسرائیل میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد سے قبل ہو گا جو 17 ستمبر 2019 کو منعقد ہوں گے۔یہ دعوی موقر اسرائیلی اخبار ہیرٹز کے کالم نگار یوسی ورٹر ( Yossi Verter) نے کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے حوالے سے جنوری 2019 میں اس وقت تمام امور طے پا گئے تھے جب اسرائیل کے مشیر برائے قومی سلامتی میربن صباتھ نے نئی دہلی کا دورہ کیا تھا۔اس دورے میں طے کیا گیا تھا کہ نریندر مودی کی اپنے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات گیارہ فروری کو ہو گی لیکن پھر اس کے بعد یہ ملاقات نہیں ہوسکی تھی کیونکہ نیتن یاہو نے اپنی دیگر مصروفیات کے سبب طے شدہ ملاقات منسوخ کردی تھی۔نیتن یاہو اسرائیل میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں حکومت قائم نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے وہاں دوبارہ عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے۔ہیرٹز کے کالم نگار کا خیال ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی نریندر مودی کے ساتھ تصویر ان کی انتخابی مہم کے لیے معاون و مددگار ثابت ہوگی۔عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے ملک میں دائیں بازو کی انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گزشتہ حکومت میں ان کی سیاسی و حکومتی اتحادی جماعت کا تعلق بھی انتہا پسند دائیں بازو سے ہے۔نیتن یاہو اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گولان ہائٹس اور صیہونی ریاست کے دارالحکومت کی منتقلی جیسے فیصلے کراکے اپنے ملک کے انتہا پسندوں کو اپنی حمایت پر آمادہ کرنے کی کوشش کرچکے ہیں۔بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے صیہونی ریاست اسرائیل کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

آب و ہوا کی تبدیلی اور جنگلات میں کمی جانوروں کی افزائش کیلئے تباکن ہے

جنگلی حیات  کیلئے زندگی مزید تنگ ہو رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی جانوروں سے برداشت نہیں ہو رہی،رپورٹ

 لندن(ایچ ایم نیوز)آب و ہوا میں تبدیلی کے ساتھ جنگلات کی ہولناک تباہی کو اگر شامل کیا جائے تو یہ جنگلی حیات کے لیے مزید تباہ کن ثابت ہوگی اور اس کے اثرات واضح طور پر سامنے آچکے ہیں۔ماہرین نے مزید خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عین یہی صورتحال جاری ہے اور جنگلی حیات کے لیے زندگی مزید تنگ سے تنگ ہوتی جارہی ہے۔ اس کی تفصیلات ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہیں۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2000 سے 2012 تک بھارت کے برابر بارانی جنگلات ختم ہوچکے ہیں اور اب وہاں جنگلی حیات کی نشوونما نہیں ہوپارہی۔ رپورٹ کی مصنفہ کہتی ہیں کہ جنگلات ختم ہونے سے جانوروں کا گھر ٹوٹ جاتا ہے اور اس کے بعد جانداروں کا دوسری جگہ منتقل ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔جنگل ختم ہونے سے جانور ٹھنڈے علاقوں کی تلاش میں نکلتے ہیں لیکن سرد علاقے نہیں ملتے۔ اگر گرمی کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو 2070 تک عالمی اوسط درجہ حرارت میں دواعشاریہ سات درجے سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوگا اور یوں جنگلی حیات کی مشکل میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔آب و ہوا بدلتی ہے تو جانداروں کی اکثریت یا تو پہاڑوں پر جاتی ہے یا اترتی ہے۔ یا قطبین سے پرے ہٹتی ہیں یا اس طرف جاتی ہے۔ یا پھر اگر سمندری مخلوق ہے تو وہ گرم سے سے سرد یا سرد سے گرم پانیوں کا رخ کرتی ہیں۔ لیکن موسم اتنی تیزی سے بدل رہا ہے کہ جانور نہ اسے برداشت کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ کہیں منتقل ہوسکتے ہیں۔منطقہ حارہ یا ٹراپیکل علاقوں کے جانور گرمی اور سردی کے معاملے میں بڑے حساس ہوتے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ 550 جانداروں کی مختلف انواع میں سے نصف یا تو ختم ہوچکی ہے یا فنا کے قریب ہے۔ ان میں چیتے، تیندوے، بندراور اودبلا جیسے جاندار بھی شامل ہیں۔ یہ جاندار بہت سفر کرکے دورنہیں جاسکتے اور یوں کلائمٹ چینج اور جنگلات کی تباہی ان کے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوگا۔

دوحہ مذاکرات، جمیلہ افغان خواتین کی آواز بن گئیں

مذاکرات ضروری ہیں، لڑائی مسئلے کا حل نہیں،  طالبان کی سوچ خواتین بارے تبدیل ہو رہی ہے،جمیلہ خاتون

دوحہ(ایچ ایم نیوز) قطر میں طالبان اور افغان رہنمائوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں حقوق نسواں کے لیے جدوجہد کرنے والی جمیلہ افغان خواتین کی آواز بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق جمیلہ ایک ویمن رائٹس ایکٹوسٹ ہیں جو افغانستان میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور تعلیم سے دوری پر سماج سے لڑتی آرہی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جمیلہ قطری دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں افغان رہنمائوں کے ساتھ شریک ہیں، جس کا مقصد فریقین کی توجہ خواتین کے مسائل اور حق تلفی کی طرف مبذول کرانا ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیلہ کا کہنا تھا کہ اس مذاکرات میں شرکت سے قبل افغان صوبے غزنی میں ایک خود کش حملے کی خبرموصول ہوئی، اس حملے میں میرے گھر کے افراد بھی زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حملے کی خبر ملتے ہی ان کی آنکھیں نم ہوگئیں، موجودہ صورت حال سے نکالنے کے لیے مذاکرات بہت ضروری ہے، لڑائی مسئلے کا حل نہیں، اس طرح کوئی نہیں جیت سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کا اب سوچنے کا انداز تبدیل ہورہا ہے، وہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے پناہ گزین انجلینا جولی نے افغان امن مذاکرات میں خواتین کے کردار کو ایک بار پھر ناگزیر قرار دیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہزاروں افغان خواتین امن مذاکرات میں اپنی عدم شمولیت پر گہری تشویش کا اظہار کرچکی ہیں کہ طالبان سے مذاکرات میں ان کے اور ان کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن کون ہوگا۔

قطر، بین الافغان مذاکرات بظاہر کامیاب، امن کیلئے لائحہ عمل پر اتفاق

 عالمی برادری اور علاقائی عناصر  افغان اقدار کا احترام کریں، بوڑھے، بیمار اور معذور قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے، تعلیمی اداروں اور رہائشی علاقوں کا احترام کیا جائے،خواتین  کے حقوق ک خیال رکھا جائے،مشترکہ اعلامیہ

دوحہ(ایچ ایم نیوز) طالبان اور افغان وفد کے درمیان افغانستان میں امن کیلئے روڈ میپ پر اتفاق ہوگیا۔قطر کے دورالحکومت دوحہ میں قطری حکومت اور جرمنی کی مشترکہ میزبانی میں مسئلہ افغانستان کے حل کے لیے مذاکرات ہوئے جن میں طالبان اور افغان وفود نے شرکت کی۔ بات چیت میں افغان حکومت نے شرکت نہیں کی تاہم اس کے تین نمائندے انفرادی حیثیت میں شریک ہوئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  مذاکرات کے دوران افغانستان میں امن کیلئے لائحہ عمل پر اتفاق ہوگیا جسے انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغانستان میں اسلامی اصولوں اور انسانی حقوق کے احترام، ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات نہ دینے، سرکاری اداروں پر حملے نہ کرنے، پرتشدد واقعات میں کمی اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ فریقین نے عالمی برادری اور علاقائی و مقامی عناصر پر افغان اقدار کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔مذاکرات کے لائحہ عمل کے مطابق بوڑھے، بیمار اور معذور قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے گا، سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، تعلیمی اداروں اور رہائشی علاقوں کا احترام کیا جائے گا اور عام شہریوں کے جانی نقصان کو ختم کیا جائے گا، اسلامی اقدار کے مطابق خواتین کو ان کے حقوق دیے جائیں گے۔بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان جاری علیحدہ مذاکرات میں 4 میں سے تین نکات پر اتفاق ہوگیا جن میں جنگ بندی، بین الافغان مذاکرات، افغانستان سے امریکی اتحادی افواج کا انخلا اور افغان سرزمین کی امریکا اور اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی شامل ہیں۔زلمے نے حساس موضوع قرار دے کر چوتھے نکات کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا جس پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا یکم ستمبر سے پہلے تمام مسائل پر اتفاق کرنا چاہتا ہے۔

یمن میں فوجیوں کی تعداد کم کی جائیگی،متحدہ عرب امارات کا فیصلہ

 یہ کوئیجذباتیفیصلہ نہیں بلکہ مکمل طریقہ کار ہے،عرب  اتحادسے واضح بات چیت کی گئی ہے،یو اے ای
 اتحاد میں شامل ممالک اپنے آپریشن اور اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کو جاری رکھیں۔ترجمان ترکی المالکی

دبئی(ایچ ایم نیوز) متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ جنگ زدہ یمن سے فوج کو واپس بلا کر ان کی دوبارہ تعیناتی اور ان کی تعداد کم کررہا ہے۔یو اے ای سعودی اتحادی فوج کا اہم شراکت دار ہے، جس نے 2015 میں یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف صدر عبدربہ منصور ہادی کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں مداخلت کی تھی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے یو اے ای کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ  بحر احمر کے شہر حدیدہ میں فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے لیے ہمارے پاس اسٹریٹجک وجوہات ہیں اور یہ تاکیدی وجوہات ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اس کے لیے آگے بڑھنے سے بہت زیادہ ہے جسے میں پہلے فوج کی حکمت عملی سے پہلے امن کی حکمت عملی کہوں گا اور میرے خیال سے یہ وہی ہے جو ہم کر رہے ہیں۔تاہم عہدیدار نے یمن حکومت اور سعودی اتحاد کے لیے یو اے ای کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی دوبارہ تعیناتی پر ایک سال سے زائد عرصے سے تبادلہ خیال ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی آخری لمحات کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک مکمل طریقہ کار ہے اور ظاہر سی بات ہے اتحاد میں اس پر ہمارے ساتھیوں، سعودیوں سے واضح طور پر بات چیت کی گئی ہے۔دوسری جانب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں یمن میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔یو اے ای کے فوجیوں کی دوبارہ تعیناتیوں سے متعلق سوال کے جواب میں ریاض میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک اپنے آپریشن اور اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کو جاری رکھیں۔

ایشیائی والدین کے ہاں امریکی النسل بچوں کی پیدائش پر تنازعہ،کلینک پر مقدمہ دائر

 آئی وی ایف  علاج پر ایک لاکھ امریکی ڈالر خرچ کئے لیکن عملے کی غفلت سے  سپرم تبدیل ہوئے، والدین کا موقف

نیویارک(ایچ ایم نیوز)امریکا میں مقیم ایک ایشیائی خاندان نے ان وٹرو فرٹیلائیزیشں(آئی وی ایف)کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں کی دوسری نسل سے مشابہت کے باعث علاج کرنے والی کلینک پر مقدمہ دائر کردیا۔ایشیائی جوڑے نے 2012 میں شادی کی تھی، تاہم ان کے ہاں حمل نہیں ٹھہرتا تھا، جس کے باعث جوڑے نے بچوں کی پیدائش کے لیے مصنوعی طریقہ (آئی وی ایف)استعمال کیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی وی ایف کے دوران بچوں کا تولیدی عمل مصنوعی طریقے سے کیا جاتا ہے، اس عمل کے لیے ماں کی بچہ دانی سے انڈے نکال کر لیبارٹری میں والد کے اسپرم سے ملاکر انہیں زرخیز بنایا جاتا ہے۔ماں کے انڈے زرخیز ہونے کے بعد واپس انہیں یا تو اسی خاتون یا پھر دوسری خاتون کے بچے دانی میں داخل کیا جاتا ہے، جس سے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔یہ عمل دنیا بھر میں رائج ہے اور بیشمار جوڑے اس سے مستفید ہو رہے ہیں، اس طریقے سے دنیا کی معروف شخصیات بھی مستفید ہوتی رہی ہیں۔اے بی سی نیوز کے مطابق آئی وی ایف کے ذریعے دوسری نسل کے بچے پیدا ہونے پر کلینک پر مقدمہ کرنے والے ایشیائی جوڑے نے دعوی کیا کہ ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے ایشیائی نسل سے نہیں ہیں۔جوڑے نے لاس اینجلس کی آئی وی ایف کی معروف کلینک چا آئی وی ایف پر دائر کیے گئے مقدمے میں کلینک کے ماہرین پر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی خلاف ورزی اور جوڑے کو جان بوجھ کر جذباتی تکلیف دینے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔جوڑے نے مقدمے میں آئی وی ایف سینٹر کے 2 افراد کو مالک اور ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کرکے ان پر طبی ذمہ داریاں نبھانے میں غفلت کا الزام لگایا ہے۔رپورٹ کے مطابق جوڑے نے آئی وی ایف کلینک نے نیویارک میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے اپنے نام وائی زیڈ اور اے پی کے الفاظ استعمال کیے ہیں اور دعوی کیا ہے کہ ڈی این اے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پیدا ہونے والے بچے ان کے نہیں۔جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی وی ایف کا علاج کروانے کے دوران ایک لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ڈیڑھ کروڑ روپے تک خرچ کیا اور انہیں علاج کے ابتدائی چند ماہ میں ہی علاج میں غفلت کا اندیشہ ہوا۔جوڑے کے مطابق انہوں نے علاج کے دوران حمل ٹھہرنے کے بعد ٹیسٹ کروایا تھا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کے ہاں بچیوں نہیں بلکہ بچوں کی پیدائش ہوگی۔جوڑے نے دعوی کیا کہ انہوں نے ٹیسٹ کے نتائج سے کلینک کو آگاہ کیا، تاہم کلینک نے بتایا کہ ٹیسٹ درست نہیں آیا ہوگا۔ایشیائی جوڑے نے یہ دعوی بھی کیا کہ انہوں نے بیٹوں نہیں بلکہ بیٹیوں کی پیدائش کے لیے علاج کروایا تھا اور انہیں درست علاج ہونے کی یقین دہائی کروائی گئی تھی۔مقدمے میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے دوسرے والدین کے ہیں اور ان کے ہاں غلط آئی وی ایف استعمال کیا گیا۔جوڑے کی جانب سے مقدمہ دائر کرائے جانے پر آئی وی ایف کلینک نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔

سردار محمد عبدالقیوم خان سچے کھرے اور کارکن کی عزت ونفس کے محافظ تھے‘ ایم سی میرپور

میرپور(ایچ ایم نیوز)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا نفرنس سٹی میرپور مجاہد اول کی سیاسی قومی ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہیں مجاہد اول جیسی ہستیاں صدیوں کے بعد رونما ہوتی ہیں سردار محمد عبدالقیوم خان سچے کھرے اور کارکن کی عزت ونفس کے محافظ تھے ان کی جلائی ہوئی شمع کو تکمیل پاکستان تک جاری رکھیں گے کئی لیڈروں نے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ  کی انگلی پکڑ کر سیاست سیکھی ان کے خلاف باتیں کرنے والے اپنے گریبان میں جھا نکیں آج زمانہ دیکھ رہا ہے کہ کس طرح پاکستان میں سیاسی افر اتفری پھیلا کر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے فلسفے ،دوقومی نظریہ ، کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل کیلئے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سر فروش جان کی بازی لگانے کو تیار ہیں پاکستان میں ہونے والی سیاسی رسہ کشی سے فائدہ کوئی اور حاصل کر رہا ہے اغیار یہود ہنود کے سازشوں کی شکار پاکستانی قوم کو یکجان ہوکر حالات کا مقابلہ کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ ، سنیئر نائب صدر سٹی میرپور شکور احمد مغل ، چیئر مین امور منگلا ڈیم مسلم کانفرنس میرپور محمد اسلم بٹ، جنرل سیکرٹری نعمان ساجد نزیر ایڈووکیٹ، سیکرٹری نشر اشاعت مسلم کانفرنس میرپور جمیل احمد مغل، سابق نائب صدر عارف حسین مغل، راجہ ذوالفقار علی خان ،سردار رشید جمال، سابق رابطہ سیکرٹری راجہ ارشد حسین ، طارق مغل، تنویر حسین ، ودیگر نے مشتر کہ بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کے مشن کی تکمیل کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے  آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس ایک تحریک کا نام، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کی برسی بھرپور انداز میں منائی جائے گئی 10جولائی کو مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کی برسی میں بھرپور شر کت کریں گے اور ان کی قومی، ملی سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں گے سردار عبدالقیوم خان ؒ ایشاء کی عظیم سیاسی قوت کا نام ہے جنہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کا سلوگن دے کر تحریک آزادی کشمیر کو نئی جدت بخشی،ان کے وصال پر پوری قوم قدر آور سیاسی کردار سے محروم ہو چکی مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی رحلت پر آج بھی ریاست جموں کشمیر کے عوام اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے قاصر ہیں قائد مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کے مشن کی تکمیل کیلئے کارکنان سر دھڑ کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کریں گے مجاہداول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کی جلا ئی شمع کو ہر حال میں روشن رکھیں گے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا نفرنس کے سنیئر نائب صدر سٹی میرپور شکور احمد مغل نے کہا کہ10جولائی کو قائد محترم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کی برسی میں کارکنان بھرپور شر کت کریں اور ان کے ایصال ثواب کی لئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کریں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اپنے اسلاف کے مشن کی تکمیل پر گامزن ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ایک نظریہ عقیدہ کی مالک سیاسی جماعت ہے شکور احمد مغل نے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی سواد اعظم سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی بڑے اعزاز کی بات ہے نو منتخب ٹیم اسے توقع ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے۔

مریم نواز اپنے والد کی نہیں بلکہ عظیم قائد کی بیگناہی ثابت کر رہی ہیں‘ راجہ گلریز

برمنگھم(ایچ ایم نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے متحرک رہنما راجہ گلریز نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کی نہیں بلکہ عظیم قائد کی بیگناہی ثابت کر رہی ہیں۔وفاقی حکومت خوفزدہ ہے اس لیے جلسے جلسوں پر پابندی لگا رہی ہے۔جلسے کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اور کوئی ہم سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔مریم نواز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ چلیں گے، پاکستان کے عوام کو حقیقی جمہوریت سے روشناس کرائیں گے۔عمران خان ہٹلر کا کردار کر رہے ہیں لیکن وقت انہیں اقتدار پر زیادہ دیر نہیں رہنے دے گا۔مریم نواز کی قیادت میں ہم سب کا نظریہ ایک ہے۔ملک کومہنگائی کی دلدل میں پھنساکراب عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کے سواا کوئی متبادل نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے تارکین وطن کے مختلف عوامی وفود سے کرتے ہوئے کیا۔اُنھوں نے کہا کہ نواز شریف کو ووٹ کی عزت دلوانے کا نعرہ لگانے پر سزا ملی۔نوازشریف 22 کروڑ عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔ یہ احتساب نہیں انتقام ہے اس کے باوجود قانون کے آگے سر جھکا کر جیل چلے گئے، نوازشریف بہادر انسان ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ نوازشریف کا قصور یہ تھا کہ نواز شریف کا کوئی قصور نہیں تھا، نواز شریف کو ووٹ کی عزت دلوانے کا نعرہ لگانے پر سزا ملی، نوازشریف کو ووٹ دینے والوں کا سر آج فخر سے بلند ہے۔ نوازشریف پھر سے وزیراعظم بنیں گے، اور پہلے سے زیادہ طاقت ور ہوں گے۔ نوازشریف کو چاروں طرف سے دشمنوں نے گھیرا ہوا ہے، نواز شریف نے ہمیشہ عوام اور ملک کی فلاح اور بہبود کی بات کی ہے۔ آج مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے، آٹا، دال، چینی، چاول سب مہنگا ہوچکا ہے لیکن ان کو کرپشن کے لبادے میں پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

برہان وانی کی شہادت سے تحریک آزادی میں نیا جوش پیدا ہوا‘ چوہدری بشیر رٹوی

لندن (ایچ ایم نیوز)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈUK اور تحریک کشمیر برطانیہ و یورپ کے چیئرمین ‘ چوہدری بشیر رٹوی نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت سے تحریک آزادی میں نیا جوش پیدا ہوا۔کشمیر کا ہر فرد بھارت سے آزادی چاہتا ہے‘بھارت نے ظلم و ستم سے کشمیریوں کے دِلوں میں نفرت کے بیج بوئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز حالات دن بدن کشیدہ بنا رہی ہیں لیکن آزادی لیکر رہیں گے۔مجاہد اول سردار عبدالقیوم (مرحوم) نے کشمیری قوم کو آزادی کا سبق پڑھایا۔سابق وزیر اعظم سردار عیق و صدر جماعت مرزا شفیق جرال حصول آزادی کے لیے کشمیریوں کی بہترین ترجمانی کر رہے ہیں۔تحریک آزادی جاری رکھیں گے اور بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔عامی برادری اور بالخصوص امریکہ و برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے برہان وانی کی شہادت پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنھوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والا نوجوان برہان مظفر وانی مقبوضہ کشمیر کی نوجوان نسل کا ہیرو بن گیا۔ برہان وانی کی قربانی نے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی۔ جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے برہان وانی کی برسی پر کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی قبضہ سے آزادی چاہتا ہے۔ برہان وانی شہیدنے کشمیری مزاحمتی تحریک میں نئی جان ڈال دی ہے۔برہان وانی شہید کانصب العین مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانا تھا۔ قابض فورسز نے برہان وانی کی شہادت کے بعد فسطائیت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے سوسے زائد کشمیریوں کو شہید، اٹھارہ ہزار سے زائد کو زخمی، بائیس سو کو بصارت سے محروم، گیارہ ہزاور کشمیریوں کو گرفتار، سترہ ہزار رہائشی مکانات اور ساڑے ساٹھ سو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ برہان وانی شہید دوسری جوان نسل کا نمائندہ تھا جس نے آزادء وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔برہان وانی کی شہادت سے سات دہائیوں سے حق خودارادیت کیلئے لڑنے والے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نیا جوش پیدا کیا ہے۔اُنھوں مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام کشمیری جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی اور حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈا پر متفق ہونا ہوگا۔

ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم اور نہتے شہریوںکا جانی ومالی نقصان حکومت کیلئے چیلنج ہے‘ شاہ غلام قادر

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم سیز فائرلائن پر آئے روز بلااشتعال گولہ باری سے نہتے شہریوںکا جانی ومالی نقصان حکومت آزادکشمیر کیلئے چیلنج ہے ، وادی نیلم کے عوام نے ہمیشہ جرات اوربہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی گولہ باری کے دوران پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہوئے اورمکار دشمن کے جارحیت بر مبنی منصوبے ناکام بنائے ،مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر کے عوام کو ان کی دہلیز پر عالمی معیار کی صحت ،اورتعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،ساڑھے چار کروڑروپے کی لاگت سے لیسوا کے مقام پر عالمی معیار کا ہسپتال ، زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری تعمیرنو پروگرام کے ذریعے سیرا نے مکمل کرکے محکمہ صحت کے سپرد کیاہے ، سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ یہ ہسپتال نیلم ویلی کے عوام کی ملکیت ہے اس کی عمارت اوردیگر سامان کی حفاظت عوام کی ذمہ داری ہے ،حکومت آزادکشمیر ہسپتال میں ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل سٹاف اورادویات کی فراہمی یقینی بنائے گی ،نیلم ویلی کا علاقہ دشوار گذار اوردور ہونے کی وجہ سے میرپور ، کوٹلی سمیت دیگر اضلاع کے ڈاکٹر ان علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتے اس لیے نیلم ویلی کی مخصوص نشستوں پر ڈاکٹر ،انجینئر بننے والے اپنے علاقوں کے عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت آگے آئیں حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرے گی ،اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادرنے سیرا حکام کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے لیسوا اورگردونواح کے عوام کیلئے ایسی جگہ ہسپتال کی تعمیر کی جہاں ہندوستانی گولہ باری سے محفوظ علاقہ ہے کسی بھی قریبی علاقے سے کسی  بیمار یا ہندوستانی فائرنگ سے زخمی ہوے والے مریض کو بروقت طبعی امداد مہیا کی جاسکے گی ،انہوںنے قریبی نالہ پر پُل کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ، اس موقع پر پروگرام منیجر ڈی آر یو مظفرآباد صابر مغل ، ایم اینڈ ای آفیسر مختار قریشی ، مسلم لیگ ن کے رہنما باسط اعوان ودیگر بھی موجود تھے۔

پوری قوم فاطمہ جناح کی احسان مند اور ان کی بے مثال جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے‘ راجہ مشتاق منہاس

راولپنڈی(ایچ ایم نیوز) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح جمہوریت کی داعی اور آمریت کے خلاف آہنی دیوار تھیں۔محترمہ فاطمہ جناح ایک باہمت خاتون اور قائداعظم محمد علی جناح کی دست راست تھیں۔پوری قوم ان کی احسان مند اور ان کی بے مثال جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار مادر ملت کی برسی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ تحریک پاکستان کے کٹھن دور کے دوران محترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں مادر ملت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لئے برصغیر کی خواتین کو بیدار کیااور انہیں منظم کر کے ان سے ہراول دستے کا کام لیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کی بدولت ہی برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں۔انہوں نے دن رات قائداعظم کے آرام وسکون کا خیال رکھا اور سیاسی بصیرت میں اپنے بھائی کی حقیقی جانشین تھیں۔انہوں نے کہا محترمہ فاطمہ جناح اپنی اصول پسندی،حب الوطنی اور حق گوئی کی وجہ سے جانی جاتی تھیں قیام پاکستان کے بعد بھی انہوں نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے جدوجہد کی وہ آئین و قانون کی حکمرانی چاہتی تھیں اور اسی مقصد کیلیے سرگرم رہیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ نے خواتین کو تمام شعبہ زندگی میں متحرک کیا وہ خواتین کی تعلیم پر بہت زور دیتی تھیں۔انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ان کی زندگی کا مطالعہ کریں اور اسے مشعل راہ بنائیں۔وزیر اطلاعات نے ان کی قوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی آج آزاد کشمیر بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی

 برسی کی انعقاد  کے تمام انتظامات مکمل ، آزاد کشمیر بھر میں سرکاری سطح پر تقریبات  ہونگی

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ و سابق صدر ووزیراعظم آزاد کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی آج آزاد کشمیر بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا جارہی ہے برسی کی منعقدگی کے تمام انتظامات مکمل ، آزاد کشمیر بھر میں سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے ، کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں مجاہد اول کی برسی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ مرکزی دعائیہ تقریب مجاہد اول کے مزار غازی آبادکے مقام پر منعقدہوگی ، صبح نو بجے مزار پر قرآن خوانی اور 1 بجے اختتامی دعا ہوگی ، تقریب میں صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ، سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ،سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، سول سوسائٹی ، میڈیا کے نمائندگان سمیت ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد برسی میں شرکت کریں گے ، صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال نے آزاد کشمیر بھر کے مسلم کانفرنسی کارکنوں کو ہدایت کی ہیکہ وہ برسی کی تقریب میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔ 

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم دی لائن کنگ کانیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز)  ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ ایڈونچر فلم دی لائن کنگ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔دی لائن کنگ 1994 کی سپر ہٹ فلم ہے جس کا ریمیک تیار کیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جس کا نام سمبا ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔اینیمیٹڈ کردار سمبا 90 کی دہائی کا وہ کردار مانا جاتا ہے جس نے بچوں اور بڑوں کے دل میں ہمیشہ کے لیے گھر کرلیا۔1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا تھا جب کہ فلم کے ریمیک کو جان فیورو نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انہوں نے 2016 میں فلم دی جنگل بک کا ریمیک بھی بنایا تھا۔فلم 19جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

ہالی ووڈفلم ملی فیسنٹ2کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ایڈونچراور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم ملی فیسنٹ2کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ جواشم روننگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014کی فلم کا سیکوئل ہے جس میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین،ہیریسن ڈکسن،جونو ٹیمپل اورفرنینڈا ڈینیز اسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم 18اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کنگنا کی بہن رنگولی نے ہرتیک کو انکل قرار دیدیا

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چینڈل نے ہرتیک روشن کو  کھری کھری سناتے ہوئے انکل قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  کنگنا اور ہرتیک کے تعلقات پچھلے کئی سالوں سے کافی خراب چل رہے ہیں، دونوں اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے لڑتے نظر آتے ہیں اور ان کی لڑائی میں کنگنا سے زیادہ ان کی بہن رنگولی کا کردار ہوتا ہے جو بغیر کسی کا لحاظ کیے انہیں کھری کھری سنا دیتی ہیں۔ کچھ روز قبل اداکار ہرتیک روشن نے اپنے ایک پیغام میں کنگنا کو لڑاکا کہہ دیا جو کہ ان کے بہت مہنگا پڑگیا۔ ہرتیک کے ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ رنگولی چینڈل نے تو فورا انہیں رنگے ہاتھوں لے لیا اور  انہیں سوشل میڈیا  کھری کھری سنا دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رنگولی چینڈل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ دیکھو انکل جی پھر شروع ہوگئے، ارے چل بھائی آگے بڑھ، تھوڑے تھوڑے دنوں بعد بے عزتی کی ڈوس کی لت لگ گئی ہے شاید، تیرے لیے اب میرے پاس کوئی ڈوس نہیں ہے، چل پھٹ یہاں سے۔ رنگولی کے اس ٹوئٹ کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس سے قبل بھی وہ کئی مرتبہ ہرتیک کو ایسے ہی کچھ باتیں سنا چکی ہیں۔ اور نا صرف یہ بلکہ وہ اداکارہ عالیہ بھٹ، تپاسی پنو اور ورن دھون کے لیے بھی ایسے ہی نازیبا اور نا شائستہ الفاظ استعمال کرچکی ہیں۔

گلوکار امانت راہی کا نیو گیت”رل کے شام منایے جی“آج ریلیز ہو گا

لاہور(ایچ ایم نیوز)معروف گلوکار امانت راہی کا نیو گیت”رل کے شام منایے جی“ آج ر یلیز ہو گا،اس گیت کی شاعری باؤ اصغر علی نے لکھی ہے جسے گلشن سٹوڈیو شیخوپورہ میں ریکارڈ کیا گیا،ریکارڈسٹ لالا جی جبکہ اس گیت کی خوبصوت ویڈیو نزیر سلطانی نے بنائی ہے۔اس خوبصورت و منفرد گیت کو اج 10جولائی بروز بدھ کوست رنگ نیوز یوٹیوب چینل کی طرف سے سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا جائے گا۔ایک ملاقات میں امانت راہی نے بتایا کہ باؤ پروڈکشن کے زیر سایہ میرا آج ریلیز ہونے والا گیت”رل کے شام منایے جی“بے حد عوامی مقبولیت حاصل کرینگا۔

کامیابی سے اپنا سفر آگے طے کر رہی ہوں‘ عشاء نور

اسلام آباد  (ایچ ایم نیوز)  اداکارہ و ماڈل عشاء نور نے کہا ہے کہ کم  عرصہ میں اپنی ایک علیحدہ پہچان بنا لی ہے‘کامیابی سے اپنا سفر آگے طے کر رہی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور فن ایسا شعبہ ہے جس میں انسان کا ٹیلنٹ بولتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستانی فلمیں بزنس کررہی ہیں یہ خوش آئند ہے امید ہے ملکی فلمی صنعت جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجائے گی۔ 

محبتیں تقسیم کرنے سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہوگا‘ زیبا بختیار

 لاہور(ایچ ایم نیوز)اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ میرا فلسفہ ہے کہ محبتیں لیں اور تقسیم کرتے جائیں جس سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہو گا، میرے پاس کوکنگ کے لئے وقت نہیں ہوتا البتہ کبھی کبھی کیک اور پیزا بنا لیتی ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔ مجھے غلط باتوں پر انتہائی غصہ آتا ہے جس کا میں اظہار کیے بغیر رہ نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت مشکل وقت میں بھی میں نے انتہائی جرات کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے۔

شہرت کے حصول کے لئے شارٹ کٹ نہیں اپناؤں گی ‘ ماڈل مینا عروج

اسلام آباد  (ایچ ایم نیوز) نامور ماڈل مینا عروج نے کہا ہے کہ شہرت کے حصول کے لئے شارٹ کٹ نہیں اپناؤں گی‘  ماڈلنگ کے شعبے میں ابھی بہت کچھ کر نا چاہتی ہوں۔  خصوصی گفتگو میں مینا عروج نے کہا کہ جب سے ماڈلنگ میں آئی ہوں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ معیار سے ہی انسان کی عزت ہے۔انہوں نے کہاکہ میں راتوں رات شہرت کی بلندی حاصل کرنے کیلئے کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس سے میرا امیج متاثر ہو۔ایک سوال کے جواب میں مینا عروج نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہے لیکن میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ معیار میر ی اولین ترجیح ہو گی۔

گلوکار استاد سلامت علی کو دنیا چھوڑے18برس بیت گئے

لاہور  (ایچ ایم نیوز)موسیقی کے حوالے سے پاکستان کے معروف گھرانے شام چوراسی کے کلاسیک گلوکار استاد سلامت علی خان کو دنیا چھوڑے 18برس  بیت گئے۔ استاد سلامت علی خان12 دسمبر1934 کو شام چوراسی ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خاں کے ساتھ ملکر اپنے والد استاد ولایت علی خاں سے موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ استاد سلامت علی خاں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خان کے ساتھ پہلی کلاسیک پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لئے۔ انہوں نے اپنے فرزند استاد شرافت علی خاں پر بے حد محنت کی اور دوسرے بیٹے شفقت علی خاں کی صورت میں نامور گلوکار تخلیق کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ استاد سلامت علی خاں کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔کلاسیکی موسیقی کی شان کہلانے والے استاد سلامت علی خان10جولائی 2001کو  اپنے  مداحوں کو غمزہ چھوڑ گئے  تھے۔

نامور سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں

کراچی (ایچ ایم نیوز)  ٹیلی ویژن ڈراموں  کی سینئر ترین اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد اداکارہ ذہین طاہرہ کو کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ وینٹی لیٹر پر بھی رہیں، گزشتہ رات ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی جو سنبھل نہ سکی اور وہ اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔ ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ سینئر ترین اور بزرگ اداکارہ قرار دی جاتی ہیں۔ ذہین طاہرہ 1949 میں بھارتی شہر لکھنو میں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ ذہین طاہرہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 60 کی دہائی میں کیا اور ڈراما سیریل خدا کی بستی، عروسہ، دستک،ماسی اور ملکہ،شمع،دل دیا دہلیز اورکہانیاں سمیت 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ کچھ ڈراموں کی ہدایت کاری بھی کی۔  مرحومہ 45 برس ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں، انہوں نے ریڈیو، اسٹیج اور ٹی وی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا۔ 2013 میں ذہین طاہرہ کو ان  کی  خدمات  کے اعتراف میں  حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

خوفناک فلم دیکھتے تھائی لینڈ میں ایک شخص کی ہلاکت

بنکاک (ایچ ایم نیوز)  تھائی لینڈ میں خوفناک  ہالی ووڈ فلم اینا بیل کمز ہوم سینما میں دیکھتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم اینابیل کمز ہوم کو سنیما میں دیکھتے ہوئے ممکنہ طورپر بہت زیادہ خوفزدہ ہونے کے باعث ایک 77سالہ  شخص ہلاک ہوگیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق جب فلم ختم ہونے کے بعد سنیما کی لائٹس آن کی گئیں تو اس وقت ہلاک ہونے والے شخص کے برابر میں بیٹھی خاتون کو کسی گڑبڑ کا احساس ہوا۔

اداکارہ ایشا گپتا گھورنے پر ہوٹل مالک پر برہم

 ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے ایک ہوٹل مالک  کو خود کو دیکھنے پر برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ  س شخص نے مجھے عورت ہونے کی وجہ سے اس طرح گھورا کہ میں نے خود کا ریپ ہوتا محسوس کیا۔ ایشا گپتا نے ٹویٹر پر ہوٹل مالک روہت وگ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ ساری رات عورت کو گھورنا اور اسے پریشان کرنا اس کے نزدیک درست ہے، اس شخص نے مجھے چھوا نہیں اور نہ ہی اس نے کچھ کہا لیکن مجھے گھورتا رہا۔ اس شخص کا گھورنے کا انداز ایسا نہیں تھا کہ جیسا کہ وہ مداح ہے یا میں ایک اداکارہ ہوں بلکہ وہ ایک خاتون ہونے کی وجہ سے گھور رہا تھا، ہم کہاں محفوظ ہیں؟ کیا عورت ہونا جرم ہے؟۔ ایشا نے یہ بھی کہا کہ اگر میری طرح کی خاتون خود کو غیرمحفوظ اور ہراساں محسوس کرتی ہے تو دیگر خواتین کیا محسوس کرتی ہوں گی؟ یہاں تک کہ میں نے ارد گرد سیکیورٹی کی موجودگی کے باوجود خود کا ریپ ہوتا محسوس کیا۔ ایشا نے ہوٹل مالک روہت وگ کو خنزیر بھی قرار دیا۔اداکارہ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ روہت وگ جیسے لوگوں کی وجہ سے خواتین خود کو ہر جگہ غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں، آپ جس طرح سے میرے ارد گرد آنکھیں گھماتے رہے اور گھورتے رہے وہ ناقابل برداشت تھا۔

چوکے کے اشارے سے لاعلم انوشکا شرما تنقید کا شکار

 لندن (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی میچ کے دوران چوکے کا اشارہ پوچھنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  ورلڈ کپ کے  سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں انوشکا شرما بھی میچ دیکھنے موجود تھیں  میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے چوکا مارا گیا جس پر امپائر کی جانب سے چوکا ہونے کا اشارہ کیا گیا اس دوران کیمرے کا رخ انوشکا شرما کی جانب کردیا گیا۔ انوشکا ابتدا میں چوکے پر خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ اپنے پڑوس میں بیٹھے شخص سے یہ بھی پوچھتی ہیں کہ  یہ چوکے کا سگنل کیا ہوتا ہے؟ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی چوکے سے متعلق لاعلمی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ان کی اس ویڈیو کے ساتھ مختلف طرح کے مزاحیہ کمنٹس بھی دیکھنے میں آئے تاہم کچھ لوگوں نے شدید تنقید بھی کی۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صدف کا ملتان ریڈیو اسٹیشن کا دورہ

 ملتان ریڈیو اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ہماری پوری کوشش ہے پروجیکٹ کو اسی سال میں مکمل کیا جائے‘گفتگو 

لاہور(ایچ ایم نیوز) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صدف کا ملتان ریڈیو اسٹیشن کا دورہ،نئے ریڈیو اسٹیشن کی تعمیر و مرمت کا جائزہ لیا،صغریٰ صدف کی کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات،اس حوالے سے ڈاکٹر صغریٰ صددف نے بتایا کہ ملتان ریڈیو اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ پروجیکٹ کو اسی سال میں مکمل کیا جائے۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں بھی ایف ایم پنجاب رنگ کے اسٹیشن کی تعمیرات کا کام جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پلاک کا دائرہ کار پورے صوبے تک وسیع کیا جارہا ہے۔پلاک اب جنوبی کے تمام اضلاع میں ہفتہ وار پروگرامز منعقد کرے گا۔جنوبی پنجاب میں صوفی،شعراء،نامور ادیب اور مصنف کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ان لوگوں کی ادب کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے اور ہر ضلع میں باقاعدگی سے سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔

اقرا عزیز نے یاسر خان کو ”ہاں“ کہہ دی

کراچی(ایچ ایم نیوز)  معروف  ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز اور اداکاروکامیڈین یاسر خان کے دوستی کے چرچے تو شوبز انڈسٹری میں تھے ہی پر اب اداکارہ نے یاسر خان کی شادی کی پیشکش پرہاں کردی ہے۔ اقرا عزیز اور یاسرخان کی گہری دوستی کے بارے کسے خبرنہ تھی۔ لیکن دونوں کی جانب سے کبھی محبت کا اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔ پچھلے دنوں دونوں کی ساتھ بیرون ملک گھومنے پھرنے کی تصاویر بھی خوب میڈیا کی زینت بنی تھیں۔ تاہم لکس اسٹائل ایوارڈزمیں اداکاریاسر خان نے ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی جوانہوں نے فوری طور پر خوشی خوشی قبول کرلی۔ دونوں ہی اس موقع نہایت خوش نظر آئے۔ دونوں کی وڈیوسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جہاں یاسر خان بے حد خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اداکارہ کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار علی نور کی حالت بہتری کی جانب گامزن

اسلام آباد (ایچ ایم نیوز) جگر کے عارضے میں مبتلا  معروف پاکستانی گلوکار علی نور  جو ہسپتال میں داخل ہیں کی   حالت میں بہتری آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  علی نور چند دن قبل ہیپاٹائٹس اے کے باعث اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئے تھے اور اب ان کے بھائی علی حمزہ نے ایک ٹوئیٹ میں گلوکار کی صحت میں بہتری کی خوشخبری سنائی۔انہوں نے لکھا  کہ علی نور کی حالت میں بہتری آئی ہے اور اب وہ خطرے سے باہر نکل آئے ہیں، جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت اب نہیں رہی اور ان کا جگر ٹھیک ہونے لگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ علی نور بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں گے۔ علی حمزہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے علی نور کی صحت کے لیے دعائیں کرنے کی درخواست بھی کی جبکہ انہوں نے ایسے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ علی نور کو خون عطیہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نہ تو جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے اور اگر ضرورت پڑی بھی تو صرف خاندان کا کوئی افراد ہی انہیں جگر عطیہ کرسکتا ہے۔

میں خود اپنے آپ کی سب سے بڑی نقاد ہوں، روزانہ سونے سے قبل اپنا احتساب کرتی ہوں ’سدرہ نور

لاہور(ایچ ایم نیوز) تھیٹر اور فلم کی معروف اداکارہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ میں خود اپنے آپ کی سب سے بڑی نقاد ہوں، روزانہ سونے سے قبل اپنا احتساب کرتی ہوں، کسی کو برا کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں سدرہ نور نے کہا کہ سنی سنائی باتوں پر یقین کر لینا ہمارا المیہ ہے، جب تک انسان خود کسی بات کی تصدیق نہ کرلے اسے آگے نہیں پھیلانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں انسان خود غلطی کر کے سبق حاصل کرلے اسے دوسروں کی غلطیوں سے بھی اپنی اصلاح کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ میں خود اپنی سب سے بڑی نقاد ہوں اور رات کو سونے سے پہلے اپنا احتساب کرتی ہوں۔

اداکاری ایسا شعبہ ہے جس میں صرف وقت گزرنے کیساتھ پختگی آتی ہے‘صوبیہ خان

لاہور(ایچ ایم نیوز) نامور ادا کارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ اداکاری ایسا شعبہ ہے جس میں صرف وقت گزرنے کیساتھ پختگی آتی ہے،انڈسٹری کے لئے فی الحال اپنی اداکاری کے ذریعے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہوں۔ایک انٹر ویو میں صوبیہ خان نے کہا کہ جہاں تک میرا تجربہ ہے تو کوئی بھی نامور فنکار یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ جب اس شعبے میں آیا تھا وہ مکمل فنکار تھا۔یہ واحد شعبہ ہے جس میں وقت گزرنے کیساتھ پختگی آتی ہے اور آپ کی اداکاری میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی اتفاق ہو گا وہاں ترقی اوربرکت ہو گی اور انڈسٹر ی سے وابستہ ہر شخص کو اس فارمولے پر عمل کرنا ہوگا۔

استاد سلامت علی کی (کل) 18 ویں برسی منائی جائیگی

لاہور  (ایچ ایم نیوز)موسیقی کے حوالے سے پاکستان کے معروف گھرانے شام چوراسی کے کلاسیک گلوکار استاد سلامت علی خان کی18ویں  برسی (کل)   بدھ کو  منائی جارہی ہے۔شام چوراسی گھرانے کے نامور موسیقار اور گلوکار استاد سلامت علی خان12 دسمبر1934 کو شام چوراسی ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خاں کے ساتھ ملکر اپنے والد استاد ولایت علی خاں سے موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ استاد سلامت علی خاں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خان کے ساتھ پہلی کلاسیک پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لئے۔ انہوں نے اپنے فرزند استاد شرافت علی خاں پر بے حد محنت کی اور دوسرے بیٹے شفقت علی خاں کی صورت میں نامور گلوکار تخلیق کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ استاد سلامت علی خاں کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔کلاسیکی موسیقی کی شان کہلانے والے استاد سلامت علی خان10جولائی 2001کو  اپنے  مداحوں کو غمزہ چھوڑ گئے  تھے۔

صائمہ خان پہلی‘خوشبو دوسری جبکہ ہما علی مقبول اداکارہ کی ریٹنگ میں تیسری پوزیشن پر رہی ہیں

لاہور(ایچ ایم نیوز) شوبز واچ کمپنی نے خواتین اسٹیج فنکاروں کی نئی ریٹنگ جاری کر دی‘صائمہ خان کو پہلی‘خوشبو کو دوسری جبکہ ہما علی مقبول اداکارہ کی ریٹنگ میں  تیسری پوزیشن پر رہی ہیں۔ شوبز واچ کمپنی کے جاری اعلامیہ کے مطابق عید سمیت رواں سال کے دوران اب تک صوبائی درالحکومت میں لگنے اسٹیج ڈراموں میں ڈرامہ شائقین نے سب سے زیادہ اسٹیج کوئین صائمہ خان کے ڈراموں کو پسند کیا ہے جبکہ اسکے بعد الفلاح میں پر فارم کر نیوالی خوشبو خان اور تیسر ے نمبر پر الحمراء سمیت دیگر تھیٹرز میں پر فارم کرنیوالی ہما علی ہیں جنہیں ڈرامہ شائقین نے حد پسند کیا ہے جبکہ اسٹیج ڈراموں کے بارے میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول اداکارہ صائمہ خان ہیں۔ 

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels