اس سال705افرادہلاک ہوئے،ہیضہ کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 2لاکھ تک پہنچ گئی
اقوام متحدہ(ایچ ایم نیوز)یمن میں ایک سال کے دوران 4لاکھ60ہزارافراد ہیضہ کا شکار ہوئے،جبکہ اس سے ایک سال قبل مریضوںکی تعداد3لاکھ80ہزار تھی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے بتایا ہے کہ اس سال705افرادہیضہ کے باعث ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ اس سے ایک سال قبل صرف75افراد ہلاک ہوئے تھے،2019میں ہیضہ کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 2لاکھ ہوگئی ہے ترجمان نے کہا کہ ملک میں ہیضہ کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کی بڑی وجہ سیلاب ہے،جس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی ضرورت کے مطابق نہیں مل سکا۔انہوںنے کہا کہ دو کروڑ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے4.2ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی،جبکہ فل الحال اس کا 32فیصد ہی دستیاب ہے،یمن میں حوثی باغیوں اور حکومت کے درمیان لڑائی کے باعث یمن مشکلات کاشکار ہے
0 comments:
Post a Comment