کابل(ایچ ایم نیوز) افغان صوبے ننگرہار میں دھماکا سے 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔صوبائی گورنر عطااللہ خوگیانی کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب میں لوگ کی آمد شروع ہوگئی تھی اس دوران ایک بچے نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
Home »
افغانستان، ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکا، 5 افراد ہلاک،40زخمی
» افغانستان، ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکا، 5 افراد ہلاک،40زخمی
0 comments:
Post a Comment