باغیوں کے مقبوضہ علاقوں میں حکومتی فوج کی کارروائیاں تیز،اطراف سے بھاری اسلحے کا استعمال
دمشق(ایچ ایم نیوز) شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں لاشوں کے انبار لگ گئے، دونوں طرف سے 82 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شامی شہر ادلب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں، اب تک دونوں طرف سے 82 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج اور اپوزیشن کی حامی فورسز کے درمیان جھڑپیں گذشتہ روز بھی جاری رہیں تھیں جبکہ لڑائی میں توپ سے حملے کیے جارہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں باغیوں کا قبضہ ہے جبکہ حکومتی فوج نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں، دونوں طرف سے بھاری اسلحے سے حملے کیے جارہے ہیں۔ادلب کے علاقے کرناز کے مقام پر اپوزیشن کی حامی فورسز کے حملے میں ایک خاتون جب کہ اللطامنہ میں روسی بمباری سے ایک عام شہری مارا گیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں شام میں اتحادی افواج کی جانب سے ایک گاں پر کی جانے والی بمباری سے سات بچوں سمیت چودہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، چار ماہ میں اب تک 520 بے گناہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے تھے۔
0 comments:
Post a Comment