پاکستان ہا ئوسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب عمران خان کا عملی قدم ہے، معاون خصوصی
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہا وسنگ منصوبہ اسکیم نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے،کہ یہ اسکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان ہاسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی قدم ہے۔ کمزور اور تنخواہ دار طبقے کے لئے یہ اسکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے اور ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ اسکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی۔ یہ نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا بیڑا اٹھاے، جو حکمرانوں کے مفاد کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو۔
0 comments:
Post a Comment