لاہور(ایچ ایم نیوز)اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ میرا فلسفہ ہے کہ محبتیں لیں اور تقسیم کرتے جائیں جس سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہو گا، میرے پاس کوکنگ کے لئے وقت نہیں ہوتا البتہ کبھی کبھی کیک اور پیزا بنا لیتی ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔ مجھے غلط باتوں پر انتہائی غصہ آتا ہے جس کا میں اظہار کیے بغیر رہ نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت مشکل وقت میں بھی میں نے انتہائی جرات کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے۔
Home »
محبتیں تقسیم کرنے سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہوگا‘ زیبا بختیار
» محبتیں تقسیم کرنے سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہوگا‘ زیبا بختیار
0 comments:
Post a Comment