چین اور یورپی یونین کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور ان میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے،صدر شی
چین یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے اور مل کر کام کرنا چاہتا ہے،چینی وزیراعظم
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے صدر شی جن پھنگ نے یورپی کونسل کا صدر منتخب ہونے پر چارلس مائیکل کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے،اپنے تہنیتی پیغام میں صدر شی نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے تعلقات بہت اچھے ہیں،اور ان میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے دونوں فریقین مختلف سطوں پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیںاور ان کے عملے تعاون کے مفید نتائج سامنے آرہے ہیں پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان اور ثقافی تبادلوں اوررابطوںمیں پیشرفت ہورہی ہے اور دونوں ممالک عالمی معاملات میں بھی موثر طور پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔چینی وزیراعظم نے بھی یورپی کونسل کا صدر منتخب ہونے پر چارلس مائیکل کو اپنے علیحدہ پیغام میں مبارکباد پیش کی ہے،اور کہا ہے کہ چین یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے اور وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment