بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی وزیرِ اعظم لی کھ چھیانگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چین ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا اور توانائی کی بچت اور ہوا میں زہریلی گیسوں کے اخراج کیلئے منصوبہ بندی کرے گا۔ چینی وزیراعظم نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چین میں ماحول کو پاک کرنے کے حوالے سے بہت سی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جن میں گزشتہ چند سالوں کے دوران کاربن ڈآکسائیڈ کے اخراج میں کمی بھی شامل ہے۔
Home »
چین ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، چینی وزیرِ اعظم
» چین ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، چینی وزیرِ اعظم
0 comments:
Post a Comment