کراچی (ایچ ایم نیوز ) پاک بحریہ نے کراچی کے مضافات میں مبارک ویلیج کے قریب سمندر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس آپریشن کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران تقریبا تین سو ملین روپے مالیت کی 675 کلوگرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔پاک بحریہ نے یہ پیچیدہ آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون، مستقل نگرانی اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا،مزید کارروائی کے لئے منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن پاک بحریہ کا اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنیکا مظہر ہے۔پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔
Home »
پاک بحریہ کا انٹیلی جنس بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس آپریشن،
» پاک بحریہ کا انٹیلی جنس بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس آپریشن،تین سو ملین روپے مالیت کی 675 کلوگرام حشیش اور 4 کلو گرام برآمد
0 comments:
Post a Comment