بیجنگ(ایچ ایم نیوز)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کی جانب سے جاری کردہ شدید متاثرہ ممالک میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ عالمی کیسز کے تازہ ترین اعداد وشمار مندرجہ ذیل ہیں جو 21 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جاری کیے گئے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 17 ہزار 850 ہو گئی ہے۔ امریکہ 1 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 857 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ نوول کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔90 لاکھ 4 ہزار 365 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ بھارت دوسرے جبکہ 60 لاکھ 20 ہزار 164 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ برازیل تیسرے نمبر پر موجود ہے۔چوتھے نمبر پر موجود شدید متاثرہ ملک فرانس میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 21 لاکھ 60 ہزار 343 اور پانچویں نمبر پر موجود ملک روس میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20 لاکھ 23 ہزار 25 ہو گئی ہے۔15 لاکھ 56 ہزار 730 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ سپین چھٹا اور 14 لاکھ 77 ہزار 214 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ برطانیہ ساتواں شدید متاثرہ ملک ہے۔13 لاکھ 59 ہزار 42 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ ارجنٹائن آٹھویں اور 13 لاکھ 45 ہزار 767 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ اٹلی نویں نمبر پر موجود ہے۔چین میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 92 ہزار 588 ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا انسانیت کے بہتر مستقبل کے لئے اتحاد اور تعاون پر زور
چین دوسرے ممالک کے ساتھ وبا پر قابو پانے اور علاج بارے اپنے تجربات کا تبادلہ جاری رکھے گا، دنیا بھر کے ممالک کو بات چیت اور باہمی اعتماد کے فروغ کے ذریعے اپنے خطوں میں امن اور ترقی کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے، عالمی تھنک ٹینک اجلاس سے آن لائن خطاب
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے دنیا بھر کے ممالک سے کوویڈ19-کی وبا سے اتفاق رائے پیدا کرنے اور طاقت حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے انسانیت کے بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وانگ نے ان خیالات کا اظہار ملائیشیا کی خارجہ پالیسی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی تھنک ٹینک اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔کوویڈ19-کے خلاف جنگ میں جلد از جلد کامیابی حاصل کرنے کے لئے دنیا بھر کے ممالک سے اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ وبا پر قابو پانے اس کے علاج کے حوالے سے اپنے تجربات کا تبادلہ جاری اور ضرورت مند ممالک اور علاقوں کوحمایت اور مدد فراہم کرتے ہوئے کوویڈ19-ویکسینز کو عالمی سطح پرعوامی چیز بنانے کے لئے اپنے وعدے کو پورا کریگا۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو مستحکم کثیر الجہتی تعاون کے ذریعے عالمی نظام حکمرانی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کثیرالجہتی کی حمایت اور اس پر عمل جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے تھامے رکھے گا۔وانگ نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ وسیع مشاورت ، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں کے تحت چین گورننس کے عالمی نظام میں ضروری اصلاحات اور بہتری کو فروغ دینے کے لئے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا، تاکہ مساوات اور کارکردگی میں زیادہ مناسب طریقے سے توازن پیدا کرتے ہوئے عالمی چیلنجز کا جواب دیا جا سکے اور ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے جائز اور اصولی مطالبات کی زیادہ تیزی اور موثر طریقے سے عکاسی کی جاسکے۔وانگ نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو زیادہ سے زیادہ کشادگی اور ہم آہنگی کے ذریعے عالمی معاشی بحالی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔وانگ نے کہا کہ جامع علاقائی اقتصادی شراکت (آر سیپ) جس پر کچھ دن پہلے باضابطہ دستخط ہوئے سے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی علاقے کاقیام عمل میں آیا، انہوں نے مزید کہا کہ چین لوگوں کی آمدورفت اور سامان کی نقل وحمل اور رسد کے عالمی سلسلوں کو مستحکم رکھنے کے لئے تیزرفتار راستوں اور گرین لینز کو بہتر بنانے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔وانگ نے کہا کہ چین کھلے پن،اعلی معیار کے کھلے نئے معاشی نظام کے قیام،جدیداعلی معیاری بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور عالمی معیشت کی جلدازجلد بحالی میں شراکت کے لئے یکساں مفاد پر مبنی حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو بات چیت اور باہمی اعتماد کے فروغ کے ذریعے اپنے خطوں میں امن اور ترقی کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔
ہانگ کانگ نے کوویڈ19-کیسز میں اضافے کے بعد سماجی دوری کے اقدامات سخت کردئے
ہانگ کانگ (ایچ ایم نیوز) ہانگ کانگ نے کوویڈ19-کے مصدقہ کیسز دوبارہ سامنے آنے کے بعد سماجی دوری کے اقدامات کو سخت کردیا ہے، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی چیف ایگزیکٹو نے اس صورتحال کو کافی حد تک پریشان کن قرار دیاہے۔ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ہفتے کی صبح ایک بیان میں کہا کہ بارز ، نائٹ کلبوں اور سماجی اجتماعات کے انعقاد کے لئے پارٹی رومز سمیت تقریبات کے احاطے میں براہ راست پرفارمنس اور ڈانس کو معطل کردیا جائے گا۔نئے اقدامات اتوار سے شروع ہوکر پانچ دن تک موثررہیں گے۔ہانگ کانگ میں جمعہ کے روز کوویڈ-19 کے 26 مزید نئے مصدقہ کیسز اور 40 سے زائد ابتدائی تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے جن کے حوالے سے خوراک اور صحت بیورو کے ترجمان نے کہا کہ یہ معاشرے میں خاموش منتقلی کا اشارہ ہے۔ایچ کے ایس اے آر کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے بھی ہفتے کی صبح اپنی فیس بک پوسٹ میں اس پریشان کن صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی شام ہونے والے اجلاس میں وضع کردہ مزید اقدامات کوبھی جلد جاری کیا جائے گا۔
ایپیک کے اقتصادی رہنمائوں کا وبا ء کے بعد بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں کاعہد
کوویڈ19-کے چیلنجز پر قابو پانے اور سب کے لئے خوشحالی کے نئے اور ابھرتے ہوئے مواقع کا ادراک کرنے کے لئے ہمارے مربوط عمل اور تعاون کی پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت ہے،مشترکہ اعلامیہ
کوالالمپور (ایچ ایم نیوز)ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون(ایپیک) کے اقتصادی رہنمائوں نے کوویڈ19-وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی کوششوں کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وبا کے بعد مربوط انداز میں معاشی بحالی پر زور دیا ہے۔اس بلاک نے علاقائی تعاون کے لئے ایک نیا طویل المیعاد بلیو پرنٹ بھی شروع کیا، جس میں کھلی ، متحرک ، لچکدار اور پر امن ایشیا بحرالکاہل کمیونٹی کا تصور پیش کیاگیا ہے۔ورچوئل طور پر منعقدہ 27 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون اقتصادی رہنماں کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کہا کہ وبا کے بعد بحالی کے لئے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون مرکزی کردار ادا کرے گی۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے اقتصادی رہنماوں نے صحت اور معیشت کے حوالے سے انتہائی مشکل بحرانوں کے حامل کوویڈ-19 اور اس کے معاشی اثرات سے ایشیا بحرالکاہل خطے کی کامیاب بحالی کے لئے ایک ساتھ کھڑے رہنے کے لئے اپنے عزم کا اعلان کیا۔ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے اجلاسوں کی رواں سال میزبانی کرنے والے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے نام پر کوالالمپور اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنی عوام کی زندگیوں اور ان کی صحت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم مضبوط ، متوازن ، جامع ، پائیدار ، جدید اور محفوظ معاشی نمو کے راستے پر خطے کی بحالی کا سفر شروع کرنے کا عزم کرتے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ-19کے چیلنجز پر قابو پانے اور سب کے لئے خوشحالی کے نئے اور ابھرتے ہوئے مواقع کا ادراک کرنے کے لئے ہمارے مربوط عمل اور تعاون کی پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت ہے۔اقتصادی رہنماں کے اجلاس کی صدارت کے بعد محی الدین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مجموعی طور پر وباکے اثرات پر قابو پانے کے لئے علاقائی تعاون بہت ضروری ہے۔ ایپیک کے اقتصادی رہنما معلومات جمع کرنے اور ان کا تبادلہ کرنے، طبی اور کھانے پینے کی اشیا کے ترسیلی سلسلے کھولنے اور پالیسی ردعمل کو مربوط کرنے کے لئے جمع ہوئے۔
ٹرمپ کے بڑے بیٹے کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ جونیئر کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہفتے کے شروع میں ڈون کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے اور اس نتیجے کے بعد سے ہی وہ اپنے کیبن میں قرنطینہ کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ان میں اب تک بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ طبی طور پر تجویز کردہ نوول کرونا وائرس کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔اکتوبر کے اوائل میں 14 سالہ بیرن ٹرمپ میں بیماری کی تشخیص کے بعد صدر کے بچوں میں سے ٹرمپ جونیئر وائرس کا نشانہ بننے والے دوسرے فرد ہیں۔گزشتہ ماہ صدر اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آئے تھے۔
ترک صدر اور سعودی شاہ کا فون پر دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
باہمی تعلقات کو بہتر بنانے اور مسائل کے حل کیلئے بات چیت کے چینلز کو کھلا رکھنے پر اتفاق
چین کے ہینان میں 5 جی کے 40 ہزار سے زائد بیس اسٹیشنز تعمیر
ژینگ ژو(ایچ ایم نیوز)چین کے وسطی صوبہ ہینان میں 15 نومبر تک 5 جی کے 40 ہزار 192 بیس اسٹیشنز تعمیر کیے گئے ہیں۔ہینان کی مواصلات انتظامیہ کے مطابق 5 جی کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی تعمیر اور ترقی کیلئے صوبے نے 10 ارب 14 کروڑ یوآن(تقریبا1 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر) سرمایہ کاری کی ہے۔انتظامیہ نے مزید کہا کہ رواں سال کے آغاز سے لیکر نومبر کے وسط تک اس نے 32 ہزار 121 ایسے اسٹیشنوں کی تعمیر شروع کی ہے اور 29ہزار 508 نئے اسٹیشن کھولے ہیں۔صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے صوبائی محکمے کے مطابق صوبے میں 5 جی کے بیس اسٹیشنوں نے کانٹی سطح سے اوپر کے تمام شہری علاقوں کا احاطہ کیا ہے۔ہینان نے صنعتی انٹرنیٹ ، صحت کی نگہداشت، نقل وحمل اور دیگر شعبوں میں 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھاوا دیا ہے۔مئی میں صوبائی حکومت کے جاری کردہ 3 سالہ منصوبے کے مطابق 2022 تک ہینان میں 5 جی بیس اسٹیشنوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ جائیگی۔
بیرونی عناصر اپنے ملکی ایجنڈے کیلئے افغانستان کو استعمال نہ کریں:چین
عالمی برادری کو افغان عوام کی خواہش کا احترام اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ امن عمل افغان زیرقیادت اور افغان ملکیت میں ہو، افغان صورتحال کا خطے کے امن و استحکام پر براہ راست اثر پڑتا ہے،اقوام متحدہ میں چینی نائب مستقل نمائندے کا اظہار خیال
اقوام متحدہ(ایچ ایم نیوز)چین کے ایک نمائندے نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی سطح غیر رسمی اجلاس میں کہا ہے کہ بیرونی عناصر اپنے ملکی ایجنڈے کی خاطر افغانستان کے مسئلے کو استعمال نہ کریں۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل کے ارکان ایسٹونیا،جرمنی اور انڈونیشیا کے مشترکہ زیر اہتمام اور افغانستان، فن لینڈ، ناروے اور قطرکے باہمی تعاون سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عوام کی خواہش کا احترام کرنا چاہئے اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ امن عمل افغان زیرقیادت اور افغان ملکیت میں ہو۔ بیرونی عناصر کوئی حل مسلط نہ کریں اور اپنے داخلی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے افغان مسئلہ کو استعمال نہ کریں۔افغانستان کو ایشیا کا دل قرار دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ افغان صورتحال کا خطے کے امن و استحکام پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اب امن اور مفاہمت کا عمل ایک نازک مرحلے میں داخل ہوگیا ہے لہذا افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے ۔افغانستان کے حوالے سے چین کا موقف بیان کرتے ہوئے گینگ نے کہا کہ چین 12 ستمبر کو دوحہ میں شروع ہونے والے پہلے بین الافغان مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے، جو کئی دہائیوں سے جاری اس تنازعہ کے خاتمے کا ایک موقع مہیا کرتا ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ افغانستان کے ایک قریبی پڑوسی کی حیثیت سے ، چین کو پوری امید ہے کہ اس میں شامل فریقین امن مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو ختم اور جنگ ختم کرتے ہوئے ایک ایسا موثر سیاسی حل تلاش کر سکتے ہیں جو جلد ازجلد افغانستان میں امن ، استحکام اور ترقی لائے گا۔
چین کی مرکزی حکومت کی ہانگ کانگ کے امور میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت
چینی حکومت اپنی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرنے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرنے کے لئے پرعزم ہے،ترجمان
بیجنگ (ایچ ایم نیوز)چین کی مرکزی حکومت کے ایک ترجمان نے نام نہاد "فائیو آئیز" انٹیلی جنس اتحاد کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر)کی قانون ساز کونسل(لیگکو)کے نااہل قرار دئے گئے ارکان کی بحالی کے غیر معقول مطالبے پر مبنی بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکا ئوامور کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت کی جانب سے نا اہل قرار دئے گئے ہانگ کانگ کے چار قانون ساز اراکین نے بیرونی ممالک سے ہانگ کانگ پر پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ان کے اقدامات ان کے عہدوں کے لئے لازمی متعلقہ قانونی تقاضوں اور شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسے افراد کو نااہل قرار دینا ہانگ کانگ قانون ساز کونسل کو دوبارہ اس کے کام پر واپس لانے کے ساتھ ساتھ امور کی آسانی کے ساتھ انجام دہی کے لئے موزوں ہے۔ترجمان نے زور دیا کہ یہ بیان حقائق کے منافی ہے اور چینی حکومت اپنی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرنے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
بادام کھانے کا بہترین طریقہ کونسا ہے؟
اگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن بھر کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق بادام متعدد اجزاءکے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں۔
بادام وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزاء جسم کو فراہم کرتے ہیں۔
مگر بادام کو کھانے کے طریقے کے حوالے کافی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں، جن کے بارے میں ماہرین طب کی رائے درج ذیل ہے۔
کیا بادام روز کھانا نقصان دہ تو نہیں؟
بادام غذائی اجزا سے بھرپور میوہ ہے اور نظام صحت کے لیے متعدد طریقوں سے فائدہ مند ہے، یہ دل کے لیے تو بہت زیادہ فائدہ مند ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔ اسی طرح یہ ہیموگلوبن A1C کی سطح میں کمی لاتا ہے جو کہ ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے جبکہ بادام کھانے سے بلڈگلوکوز لیول کو ریگولیٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے، تو ان کا روزانہ استعمال صحت مند طرز زندگی اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
کیا بادام چھلکے کے ساتھ کھانے چاہئے یا اتار کر؟
بادام پر موجود براﺅن چھلکا بھی متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے، اس میں پولی فینولز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی اسے فائبر سے بھرپور میوہ بھی بناتا ہے۔
کیا فریج میں رکھنے سے باداموں کی غذائیت متاثر ہوتی ہے؟
فریج کسی بھی طرح باداموں کی غذائیت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتا، درحقیقت اس سے بادام کی زندگی بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
روسٹڈ بادام صحت بخش ہیں؟
اس حوالے سے کافی غلط فہمی پائی جاتی ہے مگر روسٹنگ سے باداموں پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے، بس اس میں موجود پانی کی سطح ختم ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں دیگر ذائی اجزا کا اجتماع بڑھ جاتا ہے۔
بادام بھگو کر کھانا حافظے کے لیے فائدہ مند؟
حافظے کو تیز کرنے کے لیے بہت زیادہ بادام کھانے کی ضرورت نہیں، بس 8 سے 10 باداموں کو رات کو پانی میں بھگو کر صبح کھانا ہی موثر ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی میں بھگو کر بادام کھانا غذائی اجزا کو جسم میں آسانی سے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن بی سکس پروٹینز کے میٹابولزم میں مدد دیتا ہے، جس سے دماغی خلیات میں آنے والی خرابیوں کی مرمت میں مدد ملتی ہے۔
تو بادام کھانے کا بہترین طریقہ کونسا ہے؟
باداموں کے استعمال کا بہترین طریقہ بس وہی ہے جو آپ کو پسند ہو، بس بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اعتدال ہی فائدہ پہنچاتا ہے، کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے۔
ایپل نے نیا آئی پیڈ ائیر اور آٹھویں نسل کا آئی پیڈ پیش کر دیا
آج ایپل نے اپنے نئے ٹیبلٹس متعارف کرائے ہیں۔ آئی پیڈ ائیر(iPad Air)کو ایپل نے نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا ہے۔چھوٹی سکرین بیزل کے اس ٹیبلٹ میں ایپل نے لائنٹنگ کی بجائے یو ایس بی – سی پورٹ کو شامل کیا ہے۔اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے 10.9 انچ لیکوئیڈ ریٹینا ہے، جس کی ریزولوشن 2360×1640 پکسل ہے۔
گلی سڑی سبزیوں سے یو وی روشنی جذب کرنے والا مٹیریئل تیار
سڑی گلی سبزیوں سے ایک ایک ٹھوس مٹیریئل تیار کیا گیا ہے جو سورج سے آنے والی دھوپ میں موجود بالائے بنفشی (الٹراوائلٹ) شعاعوں کو جذب کرکے انہیں متبادل توانائی کی صورت دے سکتا ہے۔ اس اختراع کو اس سال کا جیمز ڈائسن ایوارڈ دیا گیا ہے۔
فلپائن کے 27 سالہ انجینیئر کاروے مائگ نے اپنی ایجاد پر کئی برس صرف کئے ہیں اور اس کے بدولت انہیں 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ کا کا جیمز ڈائسن انعام بھی دیا گیا ہے۔ اس مقابلے کے لیے دنیا بھر سے 1800 ماہرین نے اپنی نت نئی ایجادات پیش کی تھیں۔ کاروے نے اس ایجاد کو ’اوریئس‘ کا نام دیا گیا ہے جو قطبین پر رات کو پراسرار روشنی نظر آنے کے عین اصولوں پر کام کرتا ہے۔
فصلوں کے بچے کچھے اجزا اور ناقابل نوش پھلوں اور سبزیوں سے بناہوا اوریئس میٹریئل کسی بھی دیوار اور کھڑکی پر لگایا جاسکتا ہے۔ یہ زبردست مٹیریئل پہلے سورج سے بالائے بنشفی شعاعیں جذب کرتا ہے اور انہیں دوبارہ نظر آنے والی روشنی کی صورت میں خارج کرتا ہے۔ اسے ہر وقت سورج کے سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ یہ بادلوں اور دیواروں اور فٹ پاتھ سے بھی خارج ہونے والی الٹراوائلٹ روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس سے قبل کاروے کا پہلا منصوبہ بہت مشکل اور مہنگا تھا ۔ اسی لیے وہ اس ایوارڈ کو اپنے پرانے سفر کا اختتام اور نئے سفر کاآغاز کہتے ہیں کیونکہ اب وہ اپنی ایجاد کو بہتر بناسکیں گے۔ اوریئس کی بدولت فطری انداز میں توانائی کا حصول ممکن ہے۔
یہ ایجاد کیسے کام کرتی ہے؟
اسے عام کھڑکی پر ایک پتلی شفاف تہہ کی طرح لگایا جاسکتا ہے۔ یہ دھوپ سے الٹراوئلٹ شعاع جذب کرتا ہے اور اس کی کچھ مقدار ماحول میں حرارت کی صورت میں لوٹادیتا ہے۔ کچھ الٹراوائلٹ روشنی چمکیلے مادے، یعنی فلوریسنٹ پالیمر پر پڑتی ہے جس سے روشنی خارج ہونے لگتی ہے۔ یہ روشنی فوٹووولٹائک عمل کے ذریعے بجلی بناتی ہے بالکل اسی طرح جیسےسلیکن کے شمسی پینل میں بنتی ہے۔ اب اس بجلی کو براہِ راست استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسے بیٹری میں رکھا بھی جاسکتا ہے۔
عبداللہ شیشان کا عشق
یہ فرانسیسی نوجوان عبداللہ اے کی تصویر ہے جنہوں نے دو دن قبل گستاخ کارٹونسٹ معلم کا سر قلم کیا تھا۔ 2002 میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیدا ہونے والا عبد اللہ عام نوجوانوں کو طرح دل میں کئی خواب سجائے زندگی کی منزلیں طے کر رہا تھا۔ خانہ جنگی اور بد امنی سے اسے نفرت تھی، کیونکہ اسی عفریت نے اس کے ماں باپ کو چیچنیا چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا۔ حالات نے عبداللہ کے خاندان کو فرانس کی سرزمین پر پناہ گزین کی حیثیت سے جگہ دلوائی تو اس نے جی لگا کر پڑھنا شروع کردیا۔ وہ خود کو سنوار کر ایک خوشگوار زندگی گزارنا چاہتا تھا۔ پیرس کی گلیوں میں عبد اللہ کی زندگی اس وقت بے چینی کا شکار ہو گئی جب اس کے اسکول ٹیچر سیموئل نے آپ علیہ السلام کے گستاخانہ خاکے بنائے۔ کلاس کے مسلم بچوں نے اس بات کی شکایت کی جس پر والدین نے انتظامیہ کے پاس اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ عبد اللہ کو تب بہت مایوسی ہوئی جب یہ سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔ عبد اللہ کا اضطراب بڑھتا جا رہا تھا۔
یہ 16 اکتوبر کی تاریخ اور جمعے کا دن تھا۔ کارٹونسٹ معلم نے پھر سے خاکے بنائے اور اس بار طلبہ کو بھی بنانے کا کہا۔ یہ دیکھ کر عبداللہ کے جذبات شدید مجروح ہوئے۔ وہ اندر ٹوٹ گیا۔ اسے اپنی زندگی بے کار لگنے لگی۔ فرانس کی چکاچوند ترقی اور اسبابِ عیش و عشرت میں اس کا دم گھٹنے لگا۔ وہ اپنے عشق کے ہاتھوں بے بس ہوچکا تھا۔ وہ عشق کے "عین" "شین" سے گزر کر "قاف" کو بھی عبور کرچکا تھا۔ عقل سے ماوراء عشق نے عبداللہ کو بے خود سا کردیا۔ اس نے خنجر اٹھا کر کارٹونسٹ کا تعاقب شروع کردیا۔ شام 5 بجے کے قریب موقع پا کر اس نے سیموئل کی گردن دبوچ لی اور آنا فانا اس کا سر قلم کر کے رکھ دیا۔ سیموئل کی گردن زمین پر پڑی تھی اور ادھر عبد اللہ کی روح کو سکون مل گیا تھا۔ وہ جس منزل کی تلاش میں سرگرداں تھا، وہ آخر اسے مل چکی تھی۔ اسی لمحے سائرن کی گونج میں پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ عبد اللہ مسکرا رہا تھا۔ اس نے ہاتھ میں خنجر اور ایک چھوٹی ہسٹل تھام رکھی تھی۔ 18 سالہ اس خوبرو جوان سے پولیس اس قدر خوفزدہ تھی کہ ایک قدم آگے نہیں بڑھ رہے تھے۔ پھر عشق کی آخری حد بھی پوری ہوگئی۔ عبد اللہ نعرۂ تکبیر بلند کر کے آگے بڑھا اور دوسری طرف سے پولیس مین کی پسٹل سے گولی نکل کر عبد اللہ کی طرف بڑھنا شروع ہوئی۔ پیرس کی سرزمین جہاں جانا کسی بھی انسان کا خواب ہوتا ہے، جہاں کی چمک دھمک دیکھنے والی آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے، جہاں کی سج دھج سے کوئی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا، اسی پیرس کی زمین میں آج عشق جھوم رہا تھا۔ عشقِ حقیقی نے اس شام دنیاوی لذتوں کو ٹھوکر مار دی۔ عبد اللہ کی تکبیر جوں ہی ختم ہوئی، گولی اس کے سر میں پیوست ہوگئی۔ شہید کی روح موت سے پہلے نکل جاتی ہے، عبداللہ کو موت کی سختی نہیں جھیلنی پڑی، عبداللہ کی روح "فزت و رب الکعبہ" (رب کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہوگیا) کی صدا لگا کر جسم سے کوچ کر گئی۔ فرشتوں کی قطاروں میں عبداللہ مسکراتا ہوا جنت کی جانب چل پڑا جہاں سرکار دو جہاں، رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے عاشق کے استقبال کے لئے کھڑے تھے۔ عبداللہ کا پیغام دنیا کے نام تھا کہ جب تک آزادئ اظہار کے نام پر مسلمانوں کی عزیز ترین متاع پر ڈاکے ڈالے جائیں گے، تب تک ہزاروں خوبرو عبداللہ پیرس جرمنی، امریکا و یورپ کی سرزمینوں میں اپنی زندگیاں قربان کرتے رہیں گے۔ غازی علم الدین شہید سے لے کر عبداللہ تک کی تاریخ اس بات کی کھلی گواہی ہے!۔۔
چین کے عمومی طیاروں کی تعداد2ہزار913ہوگئی
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)شہری ہوابازی حکام کے مطابق چین کی عمومی ہوابازی صنعت نے 13ویں5سالہ منصوبے(2016سے 2020)کے دوران کاروباری اداروں اور ہوائی جہازوں میں اضافہ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ(سی اے اے سی)کے مطابق اب تک چین کے 509عمومی ایوی ایشن ادارے اور2ہزار913عمومی ہوائی جہازہیں۔یہ تعداد12ویں5سالہ منصوبے(2011سے2015)کے اختتام کی نسبت بالترتیب 81.1 فیصد اور30.3فیصداضافہ ظاہرکرتی ہے۔2019میں چین کے عمومی ہوائی جہاز10لاکھ60ہزارگھنٹے چلائے گئے جوکہ 2011سے2015کے عرصے کے آخرکی نسبت36.7فیصدزیادہ ہے۔چین نے عمومی ہوابازی صنعت کوابھرتی ہوئی اسٹریٹجک صنعتوں میں شامل کیااوراس کی ترقی کوفروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔2016سے 2020 کیعرصے کے دوران چین نے ایک ابھرتی ہوئی عمومی ہوابازی کی مارکیٹ دیکھی ہے جو بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں(یو اے وی)کے ذریعہ انجام پائی تھی۔اس عرصے کے دوران ملک میں9ہزار700سے زیادہ کاروباری اداروں کااندراج ہواہے جن کی توجہ یبغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں کے ساتھ عام ہوابازی کے آپریشنز پرمرکوزہے۔ سی اے اے سی کے اعدادوشمارکے مطابق تجارتی سرگرمیوں کیلئے چین کے بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں کی کل تعداد1 لاکھ20ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔
شان ڈونگ میں دلفریب نظاروں سے بھرپورشاہراہ فعال ہو گئی
جینان (ایچ ایم نیوز)مشرقی چین کے شان ڈونگ صوبہ میں جینان اور تائی آن کو ملانے والی ایکسپریس وے منگل کے روزفعال کر دی گئی ہے ۔ جنوبی جینان کے پہاڑی علاقوں میں پھیلی ہوئی تائی آن جانے والی یہ شاہراہ راستے کے دونوں اطراف کے دلفریب نظاروں سے بھرپور ہے۔یہ ا یکسپریس وے 55.9 کلومیٹر طویل ہے اورڈیزائن کے مطابق اس پر رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ایکسپریس وے کے فعال ہونے کے بعد دونوں مقامات کے درمیان سفر کادورانیہ آدھا گھنٹہ کم ہوجائیگا ، جبکہ اس سے ٹریفک کے دبا میں موثر طور پر کمی ہوسکتی ہے اور ایکسپریس وے پر واقع علاقوں کی معاشی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھا یا جاسکتاہے۔
چین،قومی کھیلوں کے8مقامات مکمل،78عمارتوں پر چھت ڈال دی گئی
شی آن(ایچ ایم نیوز)14ویں قومی کھیلوں کیلئے مقامات کی تعمیرکاکام موثرطریقے سے ہوگیا ہے جن میں سے اب تک شیڈول سے قبل8منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ستمبر2021میں شروع ہونے والی کھیلوں کی شی آن ایگزیکٹوکمیٹی کے مطابق کھیلوں کے گاں میں تمام 78 بلندوبالا عمارتوں کی چھت ڈال دی گئی ہے اور یہ سال کے آخرتک مکمل ہوجائیں گی۔اب تک شیڈول سے قبل شی آن اولمپک کھیلوں کے مرکز ،تیراکی وغوطہ لگانے والے جمنازیمز اور6دیگرمقامات مکمل ہوچکے ہیں۔میراتھن کے راستے کا تعین کرلیا گیا ہے اورسرکاری طریقہ کار کے تحت جائزہ کیلئے جمع کروادیا گیا ہے،راستے کے ساتھ ماحولیاتی بہتری کاکام بھی جاری ہے۔شی آن ایگزیکٹوکمیٹی کے شہری تعمیراتی گروپ کے نائب سربراہ وانگ شوئے چا نے کہاہے کہ رواں سال کے شروع میں وبا کے اثرات کے باعث واپس آنے والے اپنا کام بروقت دوبارہ شروع نہیں کرسکے اورتعمیراتی سامان کا ترسیلی سلسلہ ٹوٹ گیاجس کے باعث کھیلوں کے مقامات کی تعمیرمیں پیش رفت متاثر ہوئی۔وبا کے اثرات پرقابوپانے کیلئے شی آن میونسپل حکومت نے مقامات کے تعمیراتی یونٹس کوخدمات فراہم کرنے اوروبا کی روک تھام اور قابو پانے کے اقدامات کرتے ہوئے ترتیب کے ساتھ کام کی بحالی کیلئے متعلقہ شعبوں کے ساتھ متحرک اندازمیں تعاون کیاہے۔
یورپ دورے کے بعداعلی امریکی عہدیدارکانوول کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا،میڈیا
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئرعہدیدار کا یورپ کے دورے کے بعد نوول کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔واشنگٹن پوسٹ نے متعدد امریکی اورغیرملکی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہو ئے کہاہے کہ محکمہ خا رجہ میں پالیسی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر پیٹربیرکووِٹز کا رواں ماہ کے شروع میں برطانیہ، ہنگری اور فرانس کا دورہ کرنے کے بعد ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدارنے کہاکہ بیرکووِٹزکے دورے کے دوران ماسک پہننے اورسماجی دوری اختیار کرنے میں لاپرواہی برتی گئی لیکن محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیرکووِٹز کے ماسک استعمال کرنے میں لاپرواہی کی تردیدکی اور کہاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ بیرکووِٹزکے دورہ لندن کے بعد برطانوی عہدیدار امریکی وفودکے دوروں کی منظوری دینے میں مزید محتاط ہوگئے ہیں، عہدیداروں نے کہاہے کہ برطانیہ نے امریکہ کے ایران اور وینزویلا کیلئے خصوصی نمائندہ ایلیٹ ابرامزکا آئندہ دورہ ملتوی کردیا ہے۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ39لاکھ 7ہزار193ہوگئی
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ 28اکتوبر کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں ۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ39لاکھ 7ہزار193تک پہنچ گئی ہے، امریکہ87لاکھ77ہزار432مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہیجبکہ بھارت 79لاکھ 46ہزار429 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اوربرازیل 54لاکھ39ہزار641مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد15 لاکھ 37 ہزار142اورفرانس میں 12لاکھ 44ہزار242جبکہ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 11لاکھ 16ہزار738 تک پہنچ گئی ہے ۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 11لاکھ 16 ہزار609اورکولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 10لاکھ 33ہزار218 جبکہ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد9لاکھ20ہزار664تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد91ہزار772ہوگئی ہے۔
میتھیو ویلشرپی ٹی سی ایل کے سی ای او مقرر صارفین میں گزشتہ 6 ماہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
پبلک پرائیویٹ پا رٹنر شپ غربت کے خا تمے کے لیے ایک مو ثر اقدام ہے ۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی شیخ سلطا ن رحمان
کراچی ( 19 اکتو بر 2020) ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام ''چیلنجز اینڈ وے فارورڈ''کے عنوان سے پاکستان میں غر بت کے خا تمے کے لیے ایک انٹر ایکٹو ویبنا ر کے دوران ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے فوری ضرورت کے پیش نظر پاکستان میں غر بت کے خا تمے کو سیا سی تر جیح کی سطح حاصل نہیں ہو ئی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ غر بت کا خا تمہ کو ئی آپشن نہیں ہے اور معا شرے کے تمام طبقا ت کو ملک سے غر بت کے خا تمے کے لیے اپنی اپنی ذمہ داری کا احسا س کرنا ہو گا ۔ اس میٹنگ میں تر قیا تی اہداف (SDG) سپورٹ یونٹ GoPاقتصادی پا لیسی کے مشیر ڈاکٹر ایم علی کمل ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سنیئر اکا نو مسٹ ڈاکٹر شاہد حسن ، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے جواد رحمانی ، سمال میڈیم انٹر پرائز ز ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کی مریم انس گا نا ئی ، پاکستان غر بت خاتمہ فنڈ سے عا ئشہ سلمیٰ اور شہر یا ر شا ہد ، فو کل پر سن بینظیر انکم سپورٹ پرگرام سے مدیحہ حسن، انجینئر ایم اے جبار ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار ما ہر معاشیا ت ، نا زلی عابد نثار، کمو ڈور(ر) Sadeedاے ملک کا شیر ، Dy، ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈ نگ کمیٹی برا ئے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجو کیشن اینڈ ٹر یننگ اور یقو ب چشتی نے شر کت کی۔ ایم علی کمال نے کہاکہ پاکستان میں غر بت کے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی مختلف تکنیکو ں پر روشنی ڈالی اس وقت ہما ری آبا دی کا تقریباًaround 24فیصد غر بت سے زند گی گزار رہا ہے جبکہ 19فیصد کمز ور ہیں ۔ انہو ں نے ملک میں معا شی تر قی اور غر بت کے خا تمے کے لیے سر کا ری اور نجی شعبے کے ما بین مضبو ط ہم آہنگی کی حوصلہ افزا ئی کی ۔ ڈاکٹر شا ہد حسن جا وید نے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے با رے میں تفصیلات کا تبا دلہ کر تے ہو ئے کہاکہ اسٹیٹ بینک کی تمام فنا نسنگ اسکیمو ںکا مقصد معا شی سر گر میاں پیدا کرنا ہے جو غر یبو ں کو آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضروری ہیں ۔ عا ئشہ سلمیٰ نے کہاکہ معا شی تر قی اور معا شی تعلیم میں خوا تین کی شمولیت ، معا شی تر قی کے ذریعہ غر بت کی شر ح کو 24 فیصد سے کم کرنے کے لیے حکومت کا ہد ف حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کی تعر یف کر تے ہو ئے محتر مہ سلمیٰ نے مزید کہاکہ نجی شعبے کو اپنی معا شر تی ذمہ داری کو زیا دہ سے زیا دہ ادا کر نا چا ہیے ۔ مدیحہ حسن نے کہاکہ BISPنے لا ک ڈائون کے دوران PKR160ملین کے قر یب فنڈز فراہم کیے ۔ انہو ں نے یہ بھی کہاکہ نقد امداد کی فراہمی کے علاوہ وزارت احسا س اور دور دراز علاقوں میں تعلیم ، آباد ی پر قا بو پا ے کے با رے میں آگا ہی پر بھی کام کر رہی ہے ۔ مریم انس نے SMEsکی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ملک کے غریب اور غیر ہنر مند /کم تعلیم یا فتہ طبقے کے لیے روزگار پیدا کرنے کے لیے ما ئیکر و ، چھوٹے اور در میانے در جے کے کا روباری اداروں کا فروغ ایک اہم ذریعہ ہے ۔ جواد رحمانی نے کہاکہ NRSPدیہی علاقو ں میں معا شر تی تر قی، تعلیم ، صحت اور غر بت کے بڑھتے ہو ئے بنیا دی اور ثا نو ی پہلو ئو ں کے لیے نچلی سطح پر کام کر رہاہے ۔ انجینئر ایم اے جبارنے کہاکہ ملک میںغر بت کی پیما ئش سے متعلق دستیا ب اعداد وشمار درست نہیں اور انہو ں نے ملک میں کمزور افراد کی بڑھتی ہو ئی شر ح پر تشو یش کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت مثبت نتا ئج حاصل کرنے کے لیے و سائل کو کم سے کم تک درست استعمال اور متحرک کرنے کی ضرورت کی تجو یز پیش کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر جبا ر نے ملک میں غر بت کے خا تمے کے لیے کام کرنے والے سر کاری شعبے کی تنظیمو ں اور وزارتو ں کی کارکر دگی پر تنقید کی اور غر یب طبقے کی بہتر ی کے لیے غر بت مضبو ط عوامی نجی شراکت داری اور سیا سی وابستگی کی پیما ئش کر تے ہو ئے خریداری کی طا قت کی برابری (PPP) لینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ Sadeedانور کا شیر نے غر بت کے خا تمے کے لیے مو ثر پالیسیو ں کی ضرورت پر خاص طور پر زراعت آمدنی کے ذرائع پر منحصر لوگو ں پر زور دیا ۔ پیر یقو ب نے ملک میں غر بت کے خا تمے کے عمل میں آبا دی پر قابو پا نے کی اہمیت کی نشا ندہی کی ۔ نازلی عابد نثار نے ما ئیکرو لیول کو مالی مدد کی تجو یز پیش کی جس کے بغیر پاکستان میں غر بت کو کم کرناہو گا ۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے کہاکہ حکومت اکیلے ہما رے ملک میں غر بت کو کم نہیں کر سکتی ہے لہذا یہ نجی شعبے ، تا جر برادری اور سول سو سا ئٹی کی سما جی اور مذہبی ذمہ داری ہے اور انہیں غر بت کے خا تمے کے لیے مل کر کام کرنا چا ہیے ۔
نعمان اعجاز نے انسٹاگرا م پر نیا اکاونٹ بنالیا
لاہور (ایچ ایم نیوز) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرا م پر نیا اکاونٹ بنالیا ہے۔نعمان اعجاز نے اپنے مداحوں کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے اس خبر کی اطلاع دی۔اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بھر پور انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ان کی تصویر بے رنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے۔نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو ایک شاعرانہ طرز کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ چلو ایک بار پھر سے شروع کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ غلطیوں کو بھول کر سبق یاد کرتے ہیں کیونکہ یہی زندگی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو یہ اطلاع دی تھی کہ ان کا انسٹاگرام اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے تاہم نعمان اعجاز نے کچھ گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنا نیا اکاونٹ بنالیا ہے۔
کراچی،ہجرت کالونی کی عمارت میں آتشزدگی،4 افراد جاں بحق،6 زخمی
کراچی(ایچ ایم نیوز ) شہر قائد کے علاقے ہجرت کالونی میں عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ہجرت کالونی میں 3 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی سے 2 خواتین اور بچی سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔جاں بحق خاندان عمارت کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق اب بھی کئی لوگوں کے عمارت میں موجود ہونے کا خدشہ ہے، تنگ گلیوں اور رش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
گجرپورہ میں بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار
دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے کرول گاوں میں وسیع پیمانے سرچ آپریشن ، پولیس لائنز سے بھی بھاری نفری طلب
لاہور(ایچ ایم نیوز ) پنجاب پولیس نے گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے گجرپورہ لنک روڈ پر بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلیے اب کرول گاوں میں وسیع پیمانے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس حکام نے سرچ آپریشن کیلئے پولیس لائنز سے بھی بھاری نفری طلب کرلی ہے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے علاقے میں واقع اسٹیڈیم میں کیمپ لگالیا اور اب تک 45 افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے جاچکے ہیں، پولیس سیمپلز کی رپورٹ کی منتظر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پولیس ٹیموں نے گاڑی پر لگے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بھی نادرا کو بھجوا دیا۔
کراچی، گیارہ سالہ بچے سے دکاندار کی بدفعلی، زیادتی کی تصدیق
کراچی(ایچ ایم نیوز ) شہر قائد میں گیارہ سالہ بچے کو دوکاندار نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع گزری میں موبائل شاپ پر کام کرنے والے گیارہ سالہ بچے کو دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے میڈیکل کیا تو رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ متاثرہ بچہ موبائل کی دوکان پر کام کرتا تھا جہاں اسے دوکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے وومن سینٹرک ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کا انعقاد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سے ایک انقلابی ٹیک اسٹارٹ اپ "سرکل" عالمی طور پر تسلیم شدہ وومن سینٹرک ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ مقابلہ ’’She Loves Tech 2020‘‘ منعقد کر رہا ہے جو دنیا میں سب سے بڑا مقابلہ ہے اور ایک مرتبہ پھر پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس مرحلہ میں سرکل پاکستان بھر سے مختلف غیر سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں، انکوبیٹرز اور ایکو سسٹم پارٹنرز کے ساتھ مل کر آزاد جموں کشمیر کے علاوہ پاکستان کے 10 شہروں میں "شی لوز ٹیک پاکستان" کی میزبانی کرے گا۔ سرکل کے بانی صدافے عابد نے کہا کہ ہم "شی لوز ٹیک پاکستان" کے ساتھ خواتین کی زیر قیادت چلنے والے کاروباروں کی مدد کے لئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ اس سال ہمارا ہدف پچز، ڈیجیٹل بوٹ کیمپس، ورکشاپ اور دیگر ذرائع سے 10 ہزار خواتین اور لڑکیوں تک پہنچنا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان خواتین کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لئے پالیسیاں اور نظام ضرور تشکیل دے گا۔ واضح رہے کہ اس سال سرکل 10 ورچوئل مقامی رائونڈز کی میزبانی کر رہا ہے جس میں خواتین کیلئے اپنے متعلقہ شہروں کی بجائے اپنے گھر سے آسانی کے ساتھ اس میں شامل ہونا ممکن ہوگا۔ مزید برآں اس مقابلہ کا ہدف نہ صرف اسٹارٹ اپ مقابلے بلکہ خواتین کے لئے خاص طور پر تیار کردہ پچز، پینلز، متاثر کن گفتگو، ڈیجیٹل بوٹ کیمپس اور ورکشاپ کے ذریعے 10 ہزار نوجوان خواتین اور لڑکیوں تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
بیرون ممالک پاکستانیز کا ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے،ایس ایم منیر
حکومت بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے ان کارناموں پر اعزازت سے نوازے ،سرپرست اعلیٰ یو بی جی
اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو ،نوید بخاری،سمیرمیرڈوسل،عامرشمسی اور دیگر بزنس مین موجود تھے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیز اپنے کاروبار اورملازمتوںکے ذریعہ نہ صرف پاکستان میں قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں بلکہ دوسرے ممالک کی معیشت کی مضبوطی میں بھی انکا اہم کردار ہے،کینیڈا میں پاکستانی نژاد بزنس مین پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کی جو کوششیں کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں،حکومت پاکستان بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے ان کارناموں پر اعزازت سے نوازے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر چیئرمین یو بی جی برائے کینیڈا نوید بخاری،سمیرمیرڈوسل،عامرشمسی،محبوب،محمودقاسم اور جاوید اختر بھی موجود تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے جس کا ثبوت پاکستان میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپرلیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی کامیاب شرکت تھی جبکہ پاکستان میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کوششوں کی بدولت کرونا وائرس کی وباء پر بھی کامیابی سے قابو پایس جارہا ہے،موجودہ حکومت ملکی معاشی استحکام اورپاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری لانے سمیت دیگر اہم اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام دوست ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم ہیں اور کینیڈااورپاکستان کے درمیان باہمی تجارت کا فروغ جاری ہے، پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارتی تعلقات میں مزیدوسعت لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا ضرورت کے مطابق اشیاء پاکستان سے درآمد کرے جبکہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی تاجر بھی ملکی مصنوعات کو فروغ دیں تاکہ دوطرفہ تجارت بڑھ سکے۔
عالمی کمپنی اوریکل کے مالی نتائج کا اعلان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اوریکل کارپوریشن نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں کلاؤڈ ایپلی کیشنز بزنس کی آمدنی اندازے سے زائد رہی۔ اس پہلے کواٹر میں مجموعی آمدنی امریکی ڈالر میں سال بہ سال 2 فیصد اضافہ ہوا اور مستقل کرنسی میں گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 9.4 ارب ڈالر رہی۔ کلاؤڈ سروسز اور لائسنس سپورٹ کی آمدنی میں 2 فیصد امریکی ڈالر اضافہ ہوا اور مستقل کرنسی میں اضافہ 6.9 ارب ڈالر تک رہا۔ کلاؤڈ لائسنس اور آن پریمسز لائسنس محصولات امریکی ڈالر میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور مستقل کرنسی میں 8 فیصد اضافے سے آمدنی 886 ملین ڈالر رہی۔
کرچی کے تاجروں کا لاہور موٹروے واقعہ پر افسوس،سی سی پی اولاہور کی برطرفی کا مطالبہ
سی سی پی او کا بیان خاتون بچوں کے ساتھ رات 12بجے گھر سے کیوں نکلی ؟
وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں، حفیظ عزیز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین اور معروف تاجر حفیظ عزیزنے لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او کے غیر ذمہ دارانہ بیان اور اس قسم کے واقعات پر قابو نہ پانے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری طور پر سی سی پی او کو معطل کرنے اور کہیں اور پوسٹنگ نہ دینے کا مطالبہ ہے ۔حفیظ عزیز نے ایک بیان میں کہاکہ لاہور موٹروے پر جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی شرمناک ہے جبکہ اس سے بھی زیادہ افسوس سی سی پی او کے بیان پر ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ خاتون بچوں کے ساتھ رات 12بجے گھر سے کیوں نکلی ؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی رات کو گھروں سے نکلے چاہیے وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہی کیوں نہ ہو ۔یہ ایک بہت ہی دل دکھا دینے والا بیان ہے۔ حفیظ عزیز نے سی سی پی او کی قابلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ کہ بیان ایک اتنی بڑی ذمہ داری والی پوسٹ پر فائز پولیس افسر کا کیسے ہوسکتا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ جس افسر کو بات کرنے کی تمیز نہ ہو ایسے شخص کو لاہور پولیس کا سربراہ کیوں کر بنایا گیا ؟ حفیظ عزیز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سی سی پی او کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے اور ا ن کے بیان غیر ذمہ دارانہ بیان پر سرزنش کی جائے نیز اس واقعہ کے ذمہ دار تمام ملزموں کو 24گھنٹوں میں گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی شرمناک حرکت نہ کرے۔
پیگاسس ایئرلائنز کا کراچی پاکستان کے لیے فلائٹس کا آغاز
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ترکی کی ڈیجیٹل ایئرلائن پیگاسس نے اپنے بین الاقوامی نیٹ میں توسیع کرتے ہوئے پاکستان اور ترکی کے درمیان نئے روٹس متعارف کراتے ہوئے کراچی سے استنبول براستہ سیبیہ گوکسین کنیکٹنگ فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان پیگاسس کا یہ فلائٹ آپریشن 25ستمبر 2020سے شروع ہوگا جس میں استنبول کے سبیہہ گوکسین ایئرپورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازیں ہر پیر، بدھ ، جمعہ اور اتوار کو بین الاقوامی وقت کے مطابق 20:35پر روانہ ہوں گی جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں ہر پیر، منگل ، جمعرات اور ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق 04:55پر روانہ ہونگی۔ پیگاسس ایئرلائن کراچی سے مسافروںکو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس، ایمسٹرڈیم، کوپن ہیگن، ڈسلڈروف، ہیمبرگ، اسٹاک ہوم فرینکفرٹ، برلن، ویانا، روم، کولون، برسلز، کیوف، بخارسٹ، خرکیو، ماسکو، اسٹٹگارٹ، جنیوا، بارسلونا، مارسیلی، زیپوریزیہ، اور پراگ براستہ استنبول سبیہہ گوکسین ایئرپورٹ پہنچے گی، جس کا کرایہ $309.99ہوگا۔پیگاسس ایئرلائنز کی بنیاد 1990میں اس مشن کے ساتھ رکھی گئی تھی (کہ ہرایک کو اڑنے /یا ہوائی سفر کرنے کا حق ہے) سال 2005میں اپنی طے شدہ خدمات کے آغاز سے ہی پیگاسس ایئرلائن ترکی کی سب سے کم لاگت اور معروف ایئرلائن شمار کی جانے لگی، جبکہ خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے ساتھ پیگاسس ایئرلائنز یورپ، رشیا، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور ایشیا میں اپنی خدمات فراہم کرنے والی سب سے نمایاں ایئرلائن بن کر سامنے آئی،پیگاسس ایئرلائنز نے اپنی سب سے پہلی چارٹر پروازیں 1990میں شروع کیں اور 2005میں ESASہولڈنگ حاصل کیا، تب سے لیکر آج تک یہ شیڈول پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور اپنے مسافروں کو نئے طیاروں کے ساتھ مسابقتی کرایہ اور آرام دہ سفر وقت کی پابندی ساتھ کررہی ہے۔
Into the Wild with Bear Grylls preview: Akshay Kumar ziplines over river with crocodiles
Akshay Kumar will soon be seen in a special episode of Into the Wild with Bear Grylls. In a preview shared by the actor, we see him and Bear Grylls having an adventure in the jungle. Sharing a warm camaraderie with Grylls, Kumar also talks about his childhood, and how his father has been the biggest influence in his life.
Sharing the video on Instagram, Khiladi Kumar wrote, “When a Western adrenaline Adventurer meets an Eastern action junkie, don’t expect fireworks because brotherhood is what we found. Two fitness enthusiasts enjoying a stroll through dangerous territory is what I call the perfect walk in the park. @beargrylls is and always will be the ‘Man of the Wild’, I’m over the moon to have been chosen to do what I wish I could do with my kids every day, and that’s explore our beautiful lands! But for now, it’s just Bear and me doing what we do Best.”
The video starts with Bear Grylls introducing himself and sharing that after having adventures across the world over the years, he is in India. Grylls then shares that he will be joined in this adventure by Akshay Kumar. Making an entry like a true hero, Kumar joins him only to be informed by Grylls that they are in a jungle which is dominated by tigers, jackals and elephants.
After some action-packed moments, the two bond over a cup of elephant poop tea. Kumar, in a heartwarming moment, also talks about his role model – his father. The actor shares that while growing up, his dad was his only influence. He adds that he has followed everything his father taught him. As Grylls quizzes him about his support to veterans’ charities, Kumar reveals that given his father was in the Army, he has a soft spot for armymen. He loves everyone in uniform, and that made him start Bharat Ke Veer, a fund-raising initiative by the Ministry of Home Affairs, Government of India on behalf of members of the Indian paramilitary forces.
Towards the end, in a heart-in-the-mouth moment, we also see Akshay Kumar ziplining over a river with crocodiles. Bear Grylls lauds the actor’s efforts and calls him a remarkable man, who has fought his way to the top of Bollywood with determination and discipline. He adds that Akshay is a legend and it was his privilege to meet him.
This special episode was shot in January in Bandipur National Park and Tiger Reserve. Before Akshay Kumar, superstar Rajini kanth and Prime Minister Narendra Modi have featured in Into the Wild with Bear Grylls.
The Into the Wild with Bear Grylls episode featuring Akshay Kumar will air on September 11 at 8 pm on the Discovery+ app, and on Discovery channel on September 14 at 8 pm. It will be available in Hindi, Tamil, Malayalam, Kannada, Telugu, Bengali and English.
بارہ مولہ میں سرچ آپریشن
سرینگر(ایچ ایم نیوز)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے میں پٹن کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ علاقے میں حریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ایک اور فوجی جوان منگل کے روز دم توڑ گیا ۔پیر کے روز ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں مشترکہ پارٹی پر حملے میں سی آر پی ایف کے دو جوان اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ مقابلے کے دوران فوج کے دو اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فورسز نے لشکر طیبہ کے کمانڈر سجاد عرف حیدر سمیت 3 حریت پسندوں کو شہید کر دیا تھا۔
انتخابات کے سلسلے میں اپنے انتخاب کے دفاع کے لیے ریاست اوہائیوو میں29 ستمبر کو بحث کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔ ذرائع
واشنگٹن ۔ 14 اگست (ایچ ایم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف امیدوار جوبائیڈن کے درمیان 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں اپنے انتخاب کے دفاع کے لیے ریاست اوہائیوو میں29 ستمبر کو بحث کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف امیدوار جوبائیڈن کے درمیان 3 ڈیبیٹس ہوں گی، پہلی بحث 29 ستمبر کو ریاست اوہائیوو کے شہر کلیولینڈ، دوسری بحث 15اکتوبر کو ریاست فلوریڈا کے شہر میامی اور تیسری بحث 22 اکتوبر کو ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیشویلی میں ہو گی۔
حکومت کورونا وائرس کو جیتنے نہیں دے گی، فجی وزیراعظم
سووا۔ 14 اگست (ایچ ایم نیوز)بحرالکاہل میں واقع ملک فجی کے وزیراعظم ووریک بینیماراما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی حکومت کورونا وائرس کو جیتنے نہیں دے گی اور ملک کی معاشی بحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فجی کے وزیراعظم نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک کی معیشت سست روی کا شکار اور صحت کے نظام پر دبائو بڑھ گیا ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کرے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے مالی سال 21۔2020 کے بجٹ میں شہریوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جبکہ لاکھوں ڈالرز کے زریعے ملکی معیشت کو بحال کیا جاسکتا ہے اور یہ صرف کورونا وائرس کو شکست دے کر ہی ممکن ہو گا اور مشکل حالات پر مضبوطی سے قابو پا کر ہی ملک آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا اوائرس کے باعث حکومت نے 30 مارچ سے ملک بھر میں کرفیو اور سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا جو انتہائی مشکل فیصلہ تھا۔ فجی کی وزارت خارجی امور نے کہا کہ وہ اپنے سفارتی شراکت داروں کے ساتھ فجی شہریوں کو بیرون ممالک سے واپس لانے میں تعاون کے لیے پراوزیں شروع کرنے سے متعلق کام کر رہی ہے۔
ٹڈی دل
سات سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی، چار گھنٹے بعد ہی دہشت گردوں نے مار دیا'
حملے میں ہلاک ہونے والے نوزائیدہ بچوں میں چار گھنٹے قبل جنم لینے والا 'امید' بھی شامل تھا۔
امید کی والدہ زینب نے سات سال بعد بچے کو جنم دیا تھا۔ ان کے بقول وہ اور ان کے اہلِ خانہ خوشی سے نہال تھے لیکن اب سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔
زینب نے بتایا کہ ایک گھنٹے بعد وہ اپنے آبائی علاقے بامیان کے لیے روانہ ہونے والے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔
زینب کے بقول وہ رفع حاجت کے لیے گئی تھیں کہ فائرنگ کی آواز سن کر باہر نکلیں۔ لیکن باہر کے مناظر دیکھ کر وہیں بے ہوش ہو گئیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حملہ آور نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے۔ بعض خواتین نے بیڈز کے نیچے چھپنے کی بھی کوشش کی لیکن انہیں بھی نہیں بخشا گیا۔
اتا ترک چلڈرن اسپتال کابل کے ڈائریکٹر حسن کمال نے بتایا کہ اپنے 20 سالہ کیریئر میں انہوں نے ایسا ہولناک اور ظالمانہ حملہ نہیں دیکھا۔
افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس حملے کے بعد فوج کو دفاع کے بجائے طالبان سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا حکم دیا ہے۔
طالبان ترجمان نے بھی بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ ہر طرح کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
تنظیم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتال پر حملے کے دوران بھی ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ حملے میں تنظیم سے وابستہ ایک کارکن بھی ہلاک ہوا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق افغانستان میں صحتِ عامہ کی ناکافی سہولیات کے باعث عالمی رفاعی تنظیموں کی جانب سے مختلف مراکز صحت اور اسپتالوں میں شعبے قائم کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز نامی تنظیم کے زیرِ انتظام افغانستان کے مختلف علاقوں میں مراکز صحت قائم ہیں۔ جو مختلف مواقع پر دہشت گردی کا نشانہ بھی بنتے رہے ہیں۔
افغانستان کے صوبے بادغیس میں 2004 میں ادارے کے تحت چلنے والے ایک صحت کے مرکز میں حملے میں پانچ کارکن ہلاک ہو گئے تھے۔ جس کے بعد تنظیم نے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں ختم کر دی تھیں۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق2009 میں ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز نے دوبارہ افغانستان میں طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا تھا۔ لیکن 2015 میں صوبہ قندوز میں امریکہ کے فضائی حملوں کے دوران ایم ایس ایف ٹراما سینٹر تباہ ہو گیا تھا۔ جس میں کم سے کم 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ تنظیم نے 2014 میں کابل کے اسپتال میں 55 بستروں پر مشتمل میٹرنٹی وارڈ قائم کیا تھا۔ جہاں یکم جنوری سے لے کر اب تک پانچ ہزار بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔










