ہانگ کانگ (ایچ ایم نیوز) ہانگ کانگ نے کوویڈ19-کے مصدقہ کیسز دوبارہ سامنے آنے کے بعد سماجی دوری کے اقدامات کو سخت کردیا ہے، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی چیف ایگزیکٹو نے اس صورتحال کو کافی حد تک پریشان کن قرار دیاہے۔ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ہفتے کی صبح ایک بیان میں کہا کہ بارز ، نائٹ کلبوں اور سماجی اجتماعات کے انعقاد کے لئے پارٹی رومز سمیت تقریبات کے احاطے میں براہ راست پرفارمنس اور ڈانس کو معطل کردیا جائے گا۔نئے اقدامات اتوار سے شروع ہوکر پانچ دن تک موثررہیں گے۔ہانگ کانگ میں جمعہ کے روز کوویڈ-19 کے 26 مزید نئے مصدقہ کیسز اور 40 سے زائد ابتدائی تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے جن کے حوالے سے خوراک اور صحت بیورو کے ترجمان نے کہا کہ یہ معاشرے میں خاموش منتقلی کا اشارہ ہے۔ایچ کے ایس اے آر کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے بھی ہفتے کی صبح اپنی فیس بک پوسٹ میں اس پریشان کن صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی شام ہونے والے اجلاس میں وضع کردہ مزید اقدامات کوبھی جلد جاری کیا جائے گا۔
Home »
» ہانگ کانگ نے کوویڈ19-کیسز میں اضافے کے بعد سماجی دوری کے اقدامات سخت کردئے
0 comments:
Post a Comment