کوویڈ19-کے چیلنجز پر قابو پانے اور سب کے لئے خوشحالی کے نئے اور ابھرتے ہوئے مواقع کا ادراک کرنے کے لئے ہمارے مربوط عمل اور تعاون کی پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت ہے،مشترکہ اعلامیہ
کوالالمپور (ایچ ایم نیوز)ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون(ایپیک) کے اقتصادی رہنمائوں نے کوویڈ19-وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی کوششوں کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وبا کے بعد مربوط انداز میں معاشی بحالی پر زور دیا ہے۔اس بلاک نے علاقائی تعاون کے لئے ایک نیا طویل المیعاد بلیو پرنٹ بھی شروع کیا، جس میں کھلی ، متحرک ، لچکدار اور پر امن ایشیا بحرالکاہل کمیونٹی کا تصور پیش کیاگیا ہے۔ورچوئل طور پر منعقدہ 27 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون اقتصادی رہنماں کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کہا کہ وبا کے بعد بحالی کے لئے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون مرکزی کردار ادا کرے گی۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے اقتصادی رہنماوں نے صحت اور معیشت کے حوالے سے انتہائی مشکل بحرانوں کے حامل کوویڈ-19 اور اس کے معاشی اثرات سے ایشیا بحرالکاہل خطے کی کامیاب بحالی کے لئے ایک ساتھ کھڑے رہنے کے لئے اپنے عزم کا اعلان کیا۔ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے اجلاسوں کی رواں سال میزبانی کرنے والے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے نام پر کوالالمپور اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنی عوام کی زندگیوں اور ان کی صحت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم مضبوط ، متوازن ، جامع ، پائیدار ، جدید اور محفوظ معاشی نمو کے راستے پر خطے کی بحالی کا سفر شروع کرنے کا عزم کرتے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ-19کے چیلنجز پر قابو پانے اور سب کے لئے خوشحالی کے نئے اور ابھرتے ہوئے مواقع کا ادراک کرنے کے لئے ہمارے مربوط عمل اور تعاون کی پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت ہے۔اقتصادی رہنماں کے اجلاس کی صدارت کے بعد محی الدین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مجموعی طور پر وباکے اثرات پر قابو پانے کے لئے علاقائی تعاون بہت ضروری ہے۔ ایپیک کے اقتصادی رہنما معلومات جمع کرنے اور ان کا تبادلہ کرنے، طبی اور کھانے پینے کی اشیا کے ترسیلی سلسلے کھولنے اور پالیسی ردعمل کو مربوط کرنے کے لئے جمع ہوئے۔
0 comments:
Post a Comment