کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںگزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے11.6ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 10,451 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 5.069 ارب روپے رہی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 2.386 ارب روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.559 ارب روپے، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 1.030 ارب روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 707.970 ملین روپے رہی۔
0 comments:
Post a Comment